میں شرمندہ ہوں! تجھے کیسے پڑھاؤں

میں اپنے آفس میں بیٹھا ایک فائل کی پڑتال کر رہا تھا کہ دروازے پر دستک کی آواز آئی، متوجہ ہوا تو نائب قاصد نے بتایا کہ ان کے گاؤں سے ایک بزرگ تشریف لائے ہیں جنہیں باہر بٹھا دیا گیا ہے میں نے نائب قاصد کو کچھ دیر انتظار کا کہہ کر اپنی فائل کے تمام کاغذ سمیٹے اور فائل کو کیبنٹ میں رکھ کر مہمان کو بھیجنے کا کہہ دیا۔ کچھ ہی دیر میں میرے گاؤں کے بزرگ

Read more

دراڑوں بھری سوچ

یہ تو سب نے کہا بھی ہو گا اور سنا بھی ہو گا کہ تصویر کے دو رخ ہوتے ہیں 80 فیصد لوگ تصویر کا صرف ایک رخ دیکھتے ہیں اور اسی پر اکتفا کرتے ہیں مگر 20 فیصد لوگ تصویر کے دونوں رخ پر توجہ دیتے ہیں اور یہ 20 فیصد انتہا کے ذہین لوگ ہوتے ہیں وہ ہر اس چھپے ہوئے راز کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں جو عام لوگوں کی نظروں سے ہمیشہ اوجھل رہتا ہے۔

Read more

صحافتی چورن بیچنے والے کون؟

ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ تم کیا کرتے ہو، تم بہت نیک اور پارسا ہو یا نہایت ہی کسی غلیظ شعبہ کے اہم پرزے ہو، بس ہر ماہ ہمارے کھاتہ میں 50 ہزار روپے بھجوا سکتے ہوتو تمہیں چینل کا کارڈ، لوگو اور اتھارٹی لیٹر جاری کر دیا جائے گا۔ سیکورٹی کی مد میں ڈیڑھ لاکھ روپے بھی جمع کرانے ہوں گے اگر یہ سب منظور ہے تو کل سے تمہیں کام پر لگ جانا چاہیے۔ مگر سر میں

Read more

ٹرین میں چھپ کر سفر اور خوف کی جھرجھری

تین بائے دو کے ڈبہ نما کمرہ میں گھس کر بیٹھنے اور پھر کئی گھنٹے تک اسی حالت میں رہنے سے میری حالت انتہائی غیر ہو رہی تھی اور خوف سے میرے جسم میں چیونٹیاں سی دوڑ رہی تھیں، وہاں سے گزرتے ہوئے لوگوں سے بچ کر بیٹھنا بھی دشوار گزار ہو رہا تھا مگر مجبوری ہر کام کرا دیتی ہے۔ خدا خدا کر کے الیکٹریکل انجینئر وہاں آیا تو اس نے باہر سے ڈبہ نما کمرے کا لاک کھولا

Read more

تین پارٹیاں تین دکانیں

یہ سب باتیں آپ اور ہم سب روزانہ کی بنیاد پر کسی نہ کسی چائے خانے پر، سستے مہنگے ہوٹل پر، گلی محلوں اور سربازار سن رہے ہوتے ہیں، اسی طرح اپنی اپنی باریاں لے کر اپوزیشن کا کردار ادا کرنے والی پارٹیوں کے کارکنان بھی اسی جوش و خروش سے ہر سیاسی بحث میں حصہ لینا اور تنقید برائے تنقید کرنا اولین فرض سمجھتے ہیں، ہمیں تو یہ سمجھ نہیں آتی کہ ملک کے ہر گلی محلے، اداروں اور بازاروں میں اس قدر مہان پالیسی میکرز موجود ہیں تو انہیں حکومت سازی میں شامل کیوں نہیں کیا جاتا اور فیصلے لینے والے وزرا اتنی عقل کیوں نہیں رکھتے جتنی سیاسی پارٹیوں کے کارکن سمجھ بوجھ رکھتے ہیں ۔ اگر ہمارے ملک کا ہر شہری اس قدر سمجھ دار ہے تو یہ ملک ترقی کی منازل تیزی سے طے کرنے کی بجائے تنزلی کی جانب کیوں گامزن ہے۔

Read more

کورونا وائرس، لاک ڈاؤن اور وہم

یہ 21 مارچ کی شام تھی اور دفتری امور سے فراغت کا وقت ہوا چاہتا تھا، اسی لمحے اطلاع موصول ہوئی کہ 22 مارچ سے 24 مارچ تک تین روزہ لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ چین میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں اور مسائل کے پیش نظر پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک اپنے اپنے ملکوں کو لاک ڈاؤن کی طرف لے جا رہے تھے تاہم پاکستان واحد ملک ہے جہاں پر کورونا وائرس کو سازش قرار دیا جا رہا تھا اور طرح طرح سے وائرس سے مقابلے بارے تضحیک آمیز ویڈیوز، تصاویر، پیغامات جاری کیے جا رہے تھے۔

Read more

ایمبولینس کو رستہ دیں

یہ اس زمانے کی بات ہے جب میں کالج میں سکینڈ ائر کا طالبعلم تھا اور اپنے کالج میں موجود طلبا تنظیموں کو کسی خاطر میں نہ لاتا تھا اور ان کے خلاف ہی تقریریں جھاڑا کرتا تھا، طلبا تنظیموں سے متنفر بہت سے طلبا میرے ہم خیال ہوئے اور میرے گروپ کا حصہ بنتے چلے گئے جس نے مجھے ایک دوام بخشا اور مجھے گروپ لیڈر کا درجہ دے دیا گیا، گروپ میں مجھ سمیت شاہد، امین، عمران، عظمت

Read more