وجود کی ایک گنگناہٹ

Existence is a humming that drowns into silence at the end of the day وجود ایک گنگناہٹ ہے جو آخر کار خاموشی میں ڈوب جاتی ہے ”یول نوہا ہراری“ کے ساتھ دانش ور مورخ رٹگربرگمینHumankind : A Hopeful) History 2019 ) ایک فکری مکالمے میں کہتا ہے کہ ’علم بشریات کی رو سے انسان زمین کی دیگر جاندار مخلوق کے مقابلے میں ایک ”پالتو جاندار“ ہے۔ ”ہومو پپی“ ہے۔ اسے Self۔ Domesticated Theory کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

Read more

شاہینوں کی نظریں ایشیا کپ ٹائٹل پر

ٓآج دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کا فائنل کھیلا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ دو ہزار اکیس کے بعد ایشیا کپ میں بھی یہی ٹرینڈ چل رہا ہے کہ ٹیم ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرے اور دوسری باری میں چیز کر کے میچ اپنے نام کر لے۔ یعنی پچاس فیصد میچ کا فیصلہ ٹاس پر ہی ہو جاتا ہے۔ ایشیا کپ دو ہزار بائیس کے آغاز کی بات کی جائے تو فائنل میں جگہ بنانے والی دونوں ٹیموں پاکستان اور سری لنکا کا آغاز مایوس کن رہا۔

Read more

ثمینہ نذیر کی کہانیاں اور ٹیپو سلطان کی ٹیں ،ٹیں ،ٹیں …

کہانی لکھی کیوں جاتی ہے…؟ڈیپ ڈاؤن گھٹی ہوئی سانس کو بحال کرنے کے لئے ؟ یا کسی بیرونی سماجی دباؤ کے خلاف مزاحمت درکار ہوتی ہے  یا پھر کہانی کار اپنی شناخت کے بحران کو اجتماعی معا شرتی تشخص کی تلاش کی اوٹ میں ہڈ بیتی کے واقعاتی تسلسل کی جکڑ میں حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کا مسئلہ اپنی فکری نشوو نما بھی ہو سکتا ہے اور اپنے موقف کی نمودونمائش بھی…اپنے قاری تک ابلاغ کی حد

Read more

ساعت مادر کا تسلسل

وہ گھر آج بھی بلا رہا ہے مجھے جبکہ اب میرا وہاں کوئی نہیں اسے بیچ دیا تھا میں نے ایک لمحے کی اشد اور عقل مند ضرورت سمجھتے ہوئے مگر اک ٹھنڈی میٹھی انتظار کی تمازت سے بھری دھوپ تنی ہے اس کے صحن اور چھت پر کون ہے جو راہ تک رہا ہے میری مین گیٹ تک نظریں گاڑے جبکہ  وہ اندر اپنے کمرے میں نیند سے بوجھل کانپتے لرزتے ناتواں پپوٹوں میں میری آہٹ کی امید سینچ

Read more

جنسی رجحانات: انکار سے حقیقت ختم نہیں ہو جاتی

” ہمارے ہاں گے ز (ہم جنس پسند) نہیں ہوتے ہیں جیسے آپ کے ملک میں ہوتے ہیں …. “ 25ستمبر2007کی ایک شام سابق ایرانی صدر محمد احمدی نژاد نے کولمبیا یونیورسٹی نیو یارک میں جب ایک سوال کے جواب میں آئی وی لیگ سکول کے لگ بھگ سات سو طالب علموں کے سامنے یہ بیان دیا تو پنڈال قہقہوں سے گونج اُٹھا۔ کچھ ہی عرصہ پہلے ایران کے قانون کے مطابق دو نوجوان مردوں کو آپس میں محبت کرنے

Read more

’’گردباد‘‘گم گشتہ لمحوں کی داستان نہیں

گردشِ دوراں کی کوئی بھی ساعت بقائے کائنات کی خاطر ذرا سی بھی ناگزیر ہوتی تو قدرت اِسے کبھی بھی رفتگاں کی رو میں بہا کر رائیگاں نہ کرتی اور اُن لمحوں کو بھی ابدیت نصیب ہو جاتی جو خالقِ وقت کو عزیز تر ہوتے اوروہ لمحے بھی کائنات کے بہت سے مستقل مظاہر کی مانند فنا کی زد سے عاری ہوتے یہ الگ بات آگ اُگلتے سورج، چاند، ستارے، صحراء جنگل، پہاڑ، زمینیں، بحر و بر اگرچہ بقا کے

Read more

تبدیلی کا سراب

کچھ لفظ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی سماعت فقط کانوں تک محدود نہیں ہوتی اُنہیں سنتے ہی سارے بدن میں سرسراہٹ محسوس ہوتی ہے دِل میں لہر سی اُٹھتی ہے اور تصور کی آنکھ خوش گمانی سے بھرپور منظر کشی کرنے لگتی ہے لفظ ” تبدیلی“ کی سنسنی خیزی بھی کچھ اتنی ہی طلسماتی ہے اس لفظ کا جادوئی کمال ہے کہ اِسے سنتے اور پڑھتے ہی جس کھلی فضا میں سانس بھرنے کافسوں ذہن میں در آتا ہے

Read more

واپسی کا راستہ بند ہے

یہ وہ دن تھے جب بچپن کی نرم اور کچی برف رفتہ رفتہ پگھل رہی ہوتی ہے، وقت کی کرنیں نیچے کی زمین کے سبھی نشیب و فراز اُبھار رہی ہوتی ہیں۔ موسموں میں ایک نیا پن سا محسوس ہونے لگتا ہے۔ زندگی اُس موڑ پر ہوتی ہے جہاں سے دور کھڑی منزلیں بھی سرنگوں دکھائی دیتی ہیں، درمیان کے سبھی راستے ایک ہی جست میں سر کرنے کا کھیل لگتے ہیں۔ اُس نے ڈاکٹر بننے کا تہیہ کر رکھا

Read more

ثمینہ تبسم کا ’نیا چاند‘

بدن پر خواہش کی ننھی شاخوں پر جب پھول کھلنے لگیں اور نگاہو ں کی برف پگھلنے لگے ، راتوں کے پچھلے پہروں میں جب نیند ٹوٹے تو شریر میں جس نئے جنم کی انگڑائی کا احساس جاگتا ہے وہ ایک عورت کے لیئے انسان ہونے کا ادراک ہے۔ اور جب وہ اپنی عمر کے کچے پن میں معصومیت کے کسی نازک لمحے انجانے میں اس انکشاف کا دعویٰ کر بیٹھتی ہے تو ایک ایسے سماج میں جو منکر اور نکیروں

Read more

نیلم احمد بشیر ، “طاﺅس فقط رنگ” اور امریکی خواب

نیلم احمد بشیر کا ناول ”طاﺅس فقط رنگ“ امریکہ کے پس منظر میں جدید انسان کی شناخت کا بحران بیان کرتا ہے۔ کوئی کہانی کیوں لکھتا ہے ۔؟۔۔ اگر اُسکے ذہن میں سوال ہیں یا جواب ۔۔ وہ اُنہیں من و عن قلم بند کیوں نہیں کر لیتا۔۔ کہانی کا کشت کاٹنا ضروری ہے کیا۔؟۔۔ اور وہ بھی ایک عہد ، کئی زندگیاں جی کر اُس میں سے واقعات ، کردار کشید کرنے کا عمل سہل تو نہیں ۔۔۔ کوئی

Read more