سازش کیا اور کس کے خلاف؟

بھئی! سازش تو ہوئی ہے۔ لیکن سازش کیا ہوئی ہے اور کس کے خلاف ہوئی ہے؟ یہ بنیادی سوالات اس تحریر کے محرکات ہیں۔ مورخہ 10 اپریل 2022 رات تقریباً 12 بجکر 30 منٹ پر پاکستان کے اس وقت تک کے وزیر اعظم عمران احمد خان نیازی کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد قومی اسمبلی میں 176اراکین کے ووٹوں سے منظور کر لی گئی۔ رات کے اس پہر حکومت کا جانا! گویا یوں لگتا تھا جیسے ماضی کی طرح عسکری

Read more

جامعہ کراچی دھماکا

کنفیوشس نے کہا تھا ”اگر تم نے نفرت کی، تو تم ہار گئے“ ۔ 26 اپریل 2022 کو جامعہ کراچی میں اسی کے نام پر قائم کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے صدر دروازے پر ایسی نفرت کا اظہار کیا گیا کہ جس کی مثال ماضی میں کبھی دیکھنے میں نہیں آئی۔ بی ایل اے (بلوچ لبریشن آرمی) سے تعلق رکھنے والی شری بلوچ نامی خودکش حملہ آور خاتون نے تین چینی اساتذہ کرام کو خود کش حملے کر کے جاں بحق کر

Read more

جہاریت کنندگان

سوش، حرب، یدھ، وار، جنگ! یہ تین حرفی لفظ کہنے میں تو بہت آسان ہے لیکن یقین مانیے اس کی حولناکیاں نا قابل بیان ہیں۔ ترک لغت کے مطابق ہماری قومی زبان اردو کے معنیٰ فوج کے ہیں، جبکہ پاکستان کے مقبول ترین اشاعتی ادارے کا نام جنگ ہے اور تاریخی اعتبار سے بھی ہمارا وطن ایک عسکری ریاست کے طور پر بین الاقوامی شہرت کا حامل ہے لیکن آج بھی 90 سے 95 فیصد پاکستانی عوام جنگ مخالف رجحانات

Read more

فلم ”لوسی“ اور انسانی ذہن کے معجزات کا تصور

لوسی ایک عورت کا نام ہے جو ایک سائنس فکشن فلم کا مرکزی کردار ہے۔ یہ فلم لوک فلمز کی جانب سے سن 2014 میں نمایش کے لئے پیش کی گئی۔ ہدایت کار لوک بیسن ایک فرانسیسی پروڈیوسر ہیں، وہ اس کہانی کے مصنف بھی ہیں، قبل ازیں اُن کی فلم دی بگ بِلو 1988 میں اور دی ففتھ ایلیمنٹ 1997 میں قابلِ ذکر رہی ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں اسکارلٹ جیسن مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، ان کی

Read more

طویل ترین جنگ اور افغان عوام

جنگِ عظیم دوئم کے بعد افغانستان میں جاری جنگ کو اب تک کی طویل ترین اور مہنگی ترین جنگ کہا جائے تو شاید غلط نہ ہو گا۔ 1979 سے شروع ہونے والی یہ ہولناق جنگ آج بھی جاری ہے اور ابھی تک بے نتیجہ بھی ہے۔ افغان امن کے نام پر آج دنیا میں بہت کچھ ہو رہا ہے۔ کئی ممالک امن مذاکرات کی کوششیں کر رہے ہیں معاہدے طے پاجانے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے لیکن شاید سبھی

Read more

مکھیوں کا شہر کچراچی

دو کروڑ نفوس کی آبادی والے شہر کراچی میں یومیہ 15 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے جسے اٹھانے اور ’ری سائیکل‘ کرنے کا کوئی مربوط و موثر مرکزی نظام موجود نہیں ہے۔ تاہم سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہر روز صرف 10 سے 12 ہزار ٹن کچرا ٹھکانے لگایا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق کراچی میں صفائی کا سنگین مسئلہ بدانتظامی کا نتیجہ ہے۔ شہر بھر سے نکلنے والے فضلے میں سے کچھ سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ

Read more

اعلیٰ تعلیم ایک بین الاقوامی صنعت

دنیا بھر کے ملکوں میں موسمِ خزاں سے مراد نئی تعلیمی کلاسوں کا آغاز ہوتا ہے لیکن در اصل والدین کے لئے اس سے کچھ اور ہی مراد ہوتی ہے۔ امریکہ میں ایک عام فرد اپنے بچے کے اسکول کے سامان پر اوسطاً 685 ڈالر خرچ کرتا ہے، مطلب یہ کہ اسکول کے سامان پر سالانہ خرچ تقریباً ساڑھے 27 ارب ڈالر آتا ہے۔ اگر اس میں جامعات کے اخراجات بھی شامل کر لئے جائیں تو یہ رقم بڑھ کر

Read more

اردو غریب الوطن

ہوا یوں کہ 24 مارچ کو والد صاحب نے کہا کہ 26 تاریخ کو حیدر آباد چلنا ہے مشاعرے میں (جب سے والد صاحب کی ایک آنکھ بجھی ہے وہ ہمیں ساتھ ہی رکھتے ہیں ) ہم نے سوچا چلو کراچی سے باہر نکلنے کا موقعہ ملے گا۔ خیر 26 کی شام وقتِ مقررہ پر ہم بتائے ہوئے مقام پر پہنچ گئے کچھ دیر میں 35 سے 40 خواتین و حضرات جمع ہو گئے اور جب گاڑی دیکھی تو لگا

Read more

نئی عجم اسپرنگ کا آغاز

پہلی عرب اسپرنگ یعنی عرب موسم ِبہار 1848 کے انقلابوں کو کہا جاتا ہے۔ عراق جنگ کے بعد مختلف مبصرین اور بلاگرز نے جمہوریت کے فروغ کے لئے اس اصطلاح کو استعمال کیا۔ پہلی بار عرب اسپرنگ کو بطور اصطلاح امریکی سیاسی جرنل فارن پالیسی میں پولیٹکل سائنٹسٹ مارک لینک نے استعمال کیا۔ دوسری عرب اسپرنگ سن 2010، تیونس میں احتجاجی مظاہروں کے ساتھ شروع ہوئی جو عامرانہ طرزِ حکومت اور پسماندگی کے خلاف تھا۔ تیونس انقلاب کے اثرات پانچ

Read more

غریب کی ماں یا شیطان کی خالہ

ایک مشہور کہاوت ہے، جُل کراچی موج کمائیاں! دھوتی لا کے پینٹا پائیاں۔ (کراچی چل کے موچ کی کمائی کی ہے، دھوتی اتار کے پینٹیں پہنی ہیں)۔ یہ کھلی حقیقت ہے کہ پاکستان بھر سے مزدور و محنت کش افراد کراچی کو غریب کی ماں سمجھتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر ملک کے مختلف علاقوں سے روزگار کی تلاش میں نقلِ مکانی کرتے ہیں اسی طرح اُن محنت کش افراد کے ساتھ ساتھ مجرمانہ سوچ رکھنے والے افراد بھی کراچی

Read more