آزاد کشمیر کے سرکاری پرائمری سکول اور لائبریریوں کی ضرورت

مظفرآباد کے صحافیوں کی اس بیٹھک کا اہتمام لاہورکی ’الف لیلی بک بس سوسائٹی‘ نے کیا تھا اور مقصد آزاد کشمیر کے پرائمری سکولوں میں بچوں کو نصابی کتب کے ساتھ ساتھ غیر نصابی کتب پڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے علاوہ حکومت کو پرائمری سکولوں میں باقاعدہ لائبریریاں قائم کرنے پر راضی کرنا تھا۔ میٹنگ میں شریک صحافی دوست طارق نقاش بتاتے ہیں کہ ان کے بچے شہر کے ایک ایلیٹ سکول میں پڑھتے ہیں۔ وہ پچھلے کئی

Read more

گلگت بلتستان انتخابات: اب رونا دھونا بے سود ہے

گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج حسب توقع ہیں۔ پی ٹی آئی کے لیے یہ انتخابات ایک لحاظ سے وسط مدتی انتخابات کی حیثیت رکھتے تھے۔ اسی لیے اس مرتبہ جیت کی خاطر ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔ کوئی شبہ نہیں کہ پی ٹی آئی کا گلگت بلتستان میں ایک بڑا حلقہ اثر اور ووٹ بنک بن چکا ہے تاہم اگر انتخابات مقررہ وقت پر طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوتے تو نتائج کافی مختلف ہوتے۔ انتخابی التوا، اس دوران

Read more

سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی کم از کم تنخواہ 19 ہزار، نجی میں پانچ ہزار بھی وقت پر نہیں ملتے

آزاد جموں وکشمیر میں نجی تعلیمی اداروں میں تعینات پچاس ہزار سے زائد اساتذہ حکومت کے مقرر کردہ معیار سے کئی گنا کم تنخواہوں پر پڑھا رہے ہیں جبکہ فیسوں کی وصولی کا کوئی معیار مقرر نہ ہونے کی وجہ سے سکول بھاری فیسیں وصول کرتے ہیں۔

معلمہ تسلیم اختر مظفرآباد کے جس نجی سکول میں گذشتہ چھ سال سے پڑھا رہی ہیں وہاں ان کو آج بھی ماہانہ پانچ ہزارروپے تنخواہ ملتی ہے۔ اس سکول کی کئی دوسری استانیوں کا معاوضہ تسلیم اختر کی تنخواہ کا نصف یا اس سے کچھ ہی زیادہ ہے۔ ان کے بقول: ’اگر تنخواہ بڑھانے کی بات کریں تو سکول مالکان کہتے ہیں اس تنخواہ میں نہیں پڑھا سکتیں تو نوکری چھوڑ دیں۔ ‘

Read more

مظفرآباد: خواتین کے لیے کھیلوں کا بجٹ 64 پیسے فی کس سالانہ

آزاد کشمیر میں خواتین کی آبادی 20 لاکھ جبکہ 12 لاکھ خواتین کی عمریں 30 سال سے کم ہیں۔ کھیلوں کے لیے مختص 69 لاکھ کے بجٹ میں سے خواتین پرمحض 8 لاکھ خرچ ہوتے ہیں۔ میرپور کی 21 سالہ باکسر سیرت پرویز آزاد کشمیر سے کھلاڑیوں کے اس 160 رکنی دستے کاحصہ تھیں جس نے گذشتہ سال نومبر میں پشاورمیں ہونے والی 33 ویں نیشنل گیمز میں شرکت کی۔ اگرچہ ان کے علاوہ 50 دیگر خواتین کھلاڑی بھی کھیلوں

Read more

موسمیاتی تبدیلی اور ڈینگی کے ممکنہ تعلق کا کھوج

آزاد جموں وکشمیرمیں حکام گذشتہ سال ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافے کی وجوہات اور اس کا خطے میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں سے تعلق جاننے کی کوشش میں ہیں اور اس سلسلے میں ایک جامع تحقیقی رپورٹ مرتب کی جا رہی ہے جو ان کے بقول آئندہ سالوں میں ڈینگی اور دوسری وبائی امراض کو روکنے کی پیش بندی اور ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہتر سہولتوں کی فراہمی میں معاون ثابت ہو گی۔ آزاد جموں وکشمیرکی

Read more

جج ارشد ملک کے دستخط اصلی ہیں یا جعلی؟

کج بحثی کی انتہا ہے کہ ہمارے زیر بحث اکثر و بیشتر وہ موضوعات ہوتے ہیں جن پر سالوں بھی بحث کریں تو نتیجہ پانی میں مدھانی گھمانے جیسا ہی نکلے گا۔ جیسا کہ جج ارشد ملک کے دستخطوں کے اصلی یا جعلی ہونے کی بحث۔ دو روز سے یہ طے نہیں ہو رہا کہ نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرینس میں نیب عدالت کے فیصلے اور جج ارشد ملک کی حالیہ تردید پریس ریلیز پر ہوئے دستخط ایک

Read more

پاکستانی صحافت معاشی سے زیادہ اخلاقی بدحالی کا شکار ہے

پاکستان میں صحافی کی نمائندہ تنظیمیں اکثر پاکستانی صحافیوں کی معاشی بدحالی پر نوحہ خواں رہتی ہیں مگر کم ہی کوئی اس اخلاقی بدحالی کا ذکر کرتا ہے جس نے پاکستانی میڈیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ بریکنگ نیوز کی دوڑ میں شامل صحافیوں میں صحافتی اقدارکی تنزلی کی رفتار روپے کی قدر میں تنزلی سے بھی زیادہ ہے۔سوشل اور ڈیجیٹل میڈٰیا کی ترقی نے روایتی صحافت کو جھنجوڑ کر رکھا دیا۔ ایسے میں وہی صحافی اپنی پیشہ ورانہ بقاء کو یقینی بنا سکے جو ایک سے زیادہ شعبوں میں مہارت رکھتے تھے یا بدلتے حالات کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے نئے آلات اور ٹیکنالوجی کا استعمال سیکھتے رہے۔ میڈیا ہاوسز نے ڈاون سائزنگ کے ذریعے کئی کئی سال پرانے کارکنوں کو فارغ کر دیا۔ کئی روایتی اخبار اور جریدوں نے ڈیجیٹل دنیا میں اپنا مقام نہ بنایا تو اپنی اشاعت بند کرنے میں عافیت جانی۔

Read more

پاکستانی صحافت: معاشی سے زیادہ اخلاقی بحران

پاکستان میں صحافی کی نمایندہ تنظیمیں، اکثر پاکستانی صحافیوں کی معاشی بدحالی پر نوحہ خواں رہتی ہیں، مگر کم ہی کوئی اس اخلاقی بدحالی کا ذکر کرتا ہے، جس نے پاکستانی میڈیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ بریکنگ نیوز کی دوڑ میں شامل صحافیوں میں، صحافتی اقدار کی تنزلی کی رفتار روپے کی قدر میں تنزلی سے بھی زیادہ ہے۔ سوشل اور ڈیجیٹل میڈٰیا کی ترقی نے روایتی صحافت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ ایسے میں وہی صحافی

Read more

مرشد واپس آ گئے

جی ہاں وہی مرشد جنہوں نے معذوری کی حالت میں بھی کئی ہفتے ریاست پاکستان کو معذور بنائے رکھا۔مرشد نے جب گستاخان کے خلاف اعلان جہاد کیا تو ان کے ہزاروں نہیں لاکھوں مرید گلی گلی شہر شہر ایسے اگ رہے تھے جیسے بارش کے بعد کھمبیاں۔ گماں ہو رہا تھا کہ یہ خدائی فوجدار کبھی بھی کسی کو بھی کہیں بھی گستاخ اور کافر کہہ کر واصل جہنم کرنے میں ایک منٹ کی تاخیر نہیں کریں گے۔مگر جب مرشد اسیر ہو ئے تو مرید ایک ایک کر کے سب کے سب غائب ہو گئے۔

Read more

رہائی مبارک ہو مرشد!

مرشد واپس آ گئے۔ جی ہاں وہی مرشد جنہوں نے معذوری کی حالت میں بھی کئی ہفتے ریاست پاکستان کو معذور بنائے رکھا۔ مرشد نے جب گستاخان کے خلاف اعلان جہاد کیا تو ان کے ہزاروں نہیں، لاکھوں مرید گلی گلی شہر شہر ایسے اگ رہے تھے جیسے بارش کے بعد کھمبیاں۔ گماں ہو رہا تھا کہ یہ خدائی فوجدار کبھی بھی کسی کو بھی کہیں بھی گستاخ اور کافر کہہ کر واصل جہنم کرنے میں ایک منٹ کی تاخیر

Read more

انقلاب تحریک انصاف ہی لا سکتی ہے

یقین ہو چلا کہ عمران خان کی تحریک انصاف نے قوم کے ساتھ جس انقلاب کا وعدہ کیا تھا وہ اب آ کے رہے گا۔ اہل عقل و دانش اتفاق کریں گے کہ انقلاب کی آمد کے لیے ساز گار حالات کا ہونا ضروری ہے۔ ورنہ انقلاب لانے کی کوششیں نا کام ہو جاتی ہیں۔ تحریک انصاف بر سر اقتدار آنے کے بعد دن رات انقلاب کی راہ ہم وار کرنے میں مگن ہے۔ مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی

Read more

او آئی سی میں بھارت کی شرکت: غیرمقبول مگر بولڈ فیصلوں کا وقت

پاکستان کے لیے یقیناً یہ کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا مگر ان حالات میں شاہد کوئی اور چارہ کار بھی نہیں تھا۔ سفارتی سطح یہ ایک توہین آمیز اقدام ہے کہ او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل میں بھارت کو رکن نہ ہونے باوجود مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا جائے۔ وہ بھی ایک ایسے وقت میں جب او آئی سی کا ایک بانی اور اہم ترین رکن پاکستان بھارتی جارحیت کا شکار ہو اور دونوں ملک جنگ

Read more

آزاد کشمیر کی قاتل سرکاری کاریں

ابھی دو ہفتے قبل مظفر آباد میں ایک افسر کے لاڈلے نے سرکاری گاڑی کی ٹکر سے بزرگ شہری کو زندگی کی قید سے آزاد کردیا تھا۔ آج ایک اور سرکاری گاڑی نے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کہ چہلہ کیمپس کے احاطے میں ایک جواں سال طالبہ کو کچل کر مار ڈالا۔ مقتولہ عفیفہ بی بی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تیسرے سمسٹر کی طالبہ تھی۔ کینسر کی مریضہ تھی مگر اپنے مرض کا انتہائی جوانمردی کے ساتھ مقابلہ کر رہی تھی اور مسلسل آگے بڑھ رہی تھی۔ مگر آج معاشرے کے ناسور کا مقابلہ نہ کر سکی۔

گزشتہ واقعے پر بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ اس واقعے کو بھی لے دے کر دبا دیا جائے گا۔ بدقسمت والدجوان بچی کو منوں مٹی تلے دبا کر اسے قسمت کا لکھاسمجھ کر اور اللہ کی رضا تسلیم کے کے چپ ہو جائے گا۔ ماں زلزلے میں فوت ہو چکی ہے۔ باپ محکمہ برقیات کا معمولی ملازم ہے۔ بڑے افسروں کے آدم خور مافیا کا مقابلہ کیسے کرے گا۔ آخر کار انہی کی رضا کے سامنے سر تسلیم خم کرلے گا۔

Read more

مظفر آبادیو! اگلی بار عزت بچانے کو چھلانگ کہاں مارو گے؟

میرا بچپن، لڑکپن اور جوانی(جو تھوڑی بہت آئی تھی) مظفر آباد کی گلیوں میں گھومتے پھرتے اور کھیلتے کودتے گزری ہے۔ اس لحاظ سے مظفرآباد سے ایک جذباتی وابستگی اور دلی لگاؤ ہے۔ اگرچہ مظفرآباد میرا آبائی شہر نہیں مگر آبائی ضلع یہی رہا ہے اور گھر سے قریب ترین شہر ہونے کی وجہ سے دوسرا نہیں بلکہ پہلا گھر ہی محسوس ہوتا ہے۔ مظفرآباد میں رہتے ہوئے گھر سے دوری کا احساس تک نہیں ہوا۔ ہوتا بھی کیسے، اگر

Read more