قائد اعظم، گیارہ اگست کا خطاب اور قرارداد مقاصد

کم ہی فاتحین نے یہ بات سمجھی ہے، اور جناح ان فاتحین میں شامل ہیں، کہ فتح انتقام کا نہیں، اندمال کا دن ہے ؛ یہ تفخر کی نہیں، تشکر کی گھڑی ہے ؛ یہ استکبار کا نہیں، انکسار کا موقع ہے۔ پاکستان کا قیام دو قومی نظریے کا مرہون منت تھا۔ کسی زمانے میں ہندو مسلم اتحاد کا سفیر رہے محمد علی جناح نے زندگی کی آخری دہائی یہ ثابت کرنے میں گزار دی کہ ہندو اور مسلمان دو

Read more

نظام تعلیم کو مغربیت نہیں، مودودیت سے بچائیں

تخلیق آدم کے قرآنی واقعہ میں مذکور ہے کہ خدا نے علم کی بنیاد پر آدم کو فرشتوں پر فضیلت دی (البقرہ 30۔ 34 ) ۔ اس واقعہ سے مسلم علماء یہ استدلال کرتے ہیں کہ دنیا میں بھی امامت اور قیادت کا دار و مدار عقیدے پر نہیں بلکہ علم پر ہے۔ 5 جنوری 1941 کو دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کی انجمن اتحاد طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مودودی صاحب کا کہنا تھا کہ اس دنیا میں امامت اور

Read more

اسلامی دنیا میں سائنس کا زوال، غزالی اور تصوف

فلسفہ کے خلاف اپنی مشہور عالم تصنیف تہافۃ الفلاسفہ کی ابتداء میں ہی الغزالی نے سائنس کے حوالے سے اپنے اس موقف کی تفصیلی وضاحت کی ہے۔ تہافۃ الفلاسفہ کے دوسرے مقدمہ میں غزالی لکھتے ہیں :

”ایسے امور جن پر فلاسفہ تو یقین رکھتے ہیں، لیکن وہ کسی مذہبی اصول سے متصادم نہیں ہیں، ان معاملات میں فلسفیوں سے اختلاف کرنا ایمان بالرسالت کا تقاضا نہیں ہے۔

مثلاً ان (فلسفیوں ) کا ماننا ہے کہ چاند گرہن کا سبب یہ ہے کہ سورج اور چاند کی روشنی کے درمیان زمین حائل ہو جاتی ہے، کیونکہ چاند سورج ہی سے روشنی مستعار لیتا ہے اور زمین ایک کرہ ہے۔ سو اگر چاند پر زمین کا سایہ پڑ جائے تو اس سے سورج کا نور چھین جائے گا۔ اسی طرح ان (فلاسفہ) کا نظریہ ہے کہ سورج گرہن کا سبب ناظر اور سورج کے درمیان کا چاند حائل ہونا ہے ؛ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب چاند اور سورج ایک ہی زاویے پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوتے ہیں۔

Read more

قرارداد مقاصد، اسلامی انقلاب اور سیکولر بنگلہ دیش

پاکستان کے مشرقی اور مغربی حصوں پر قرارداد مقاصد کے طویل المیعاد اثرات دو مختلف بلکہ متضاد انداز سے مرتب ہوئے۔ ایک جانب قرارداد مقاصد نے مغربی پاکستان کے مسلمانوں کی مذہبی امنگوں کو ایک آئینی نکاس فراہم کر کے افغانی اور ایرانی طرز کے ملائی انقلاب کا راستہ روک دیا۔ لیکن دوسری جانب قرارداد مقاصد نے مشرقی پاکستان کی ایک چوتھائی غیر مسلم آبادی کو ریاست پاکستان سے بیگانہ کر دیا، اور یہی بیگانگی بالآخر ملک کی تقسیم کا

Read more

پاکستانی تہذیبی شناخت کے بحران کا اہم ترین سبب

کیا پاکستان واقعتاً اسلامی تہذیب کا حصہ ہے، یا یہ دعویٰ محض ایک غیر حقیقی تاریخی رومان ہے؟ جغرافیائی اعتبار سے موجودہ پاکستان پر محیط خطہ دنیا کی دو عظیم تہذیبوں یعنی ہندی اور اسلامی تہذیبوں کے سنگم پر واقع ہے۔ تہذیبی امتزاج کی یہ صورتحال مزید پیچیدہ بھی ہو سکتی تھی اگر ہمالیہ، قراقرم اور ہندو کش کے فلک بوس پہاڑی سلسلے پاکستان کی شمال اور شمال مغربی سرحدوں پر واقع چینی اور آرتھوڈوکس تہذیب کے ثقافتی پھیلاؤ میں

Read more

ریاست مدینہ اور نیشنل ازم

پاکستان میں دو جماعتی سیاسی نظام کی شکست پولیٹکل سائنس کے طالب علموں کے لیے ایک پر کشش موضوع ہے، جسے پاکستانی سیاست میں فوجی مداخلت کے ساتھ ساتھ اس امر کے ثبوت کے طور پر بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ جمہوری نظام میں قیادت کی تطہیر کی ”تعمیر مضمر“ (بلٹ ان) صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ جنرل مشرف کے مارشل لا کے اختتام کے بعد پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل دیکھنے میں آیا۔ فوجی اقتدار کے اس چوتھے دور

Read more

مولانا مودودی، تحریک پاکستان اور قرارداد مقاصد

قیام پاکستان سے قبل مولانا مودودی ہندوستان کے مسلمانوں کے سیاسی مسائل کا حل تبلیغی سرگرمیوں میں دیکھتے تھے اور دعوت اقامت دین کے ذریعے نظام زندگی میں اسلامی طرز کا انقلاب برپا کرنے کے خواہاں تھے۔ ان کا ماننا تھا کہ مسلمانوں کی مذہبی اور اخلاقی تربیت کیے بغیر ہندوستانی مسلمانوں کی آزادی کے لئے کی گئی کوئی بھی کوشش ثمر آور ثابت نہ ہو گی۔ وہ چاہتے تھے کہ مسلمان اپنی تمام تنظیمی قوتیں اور عملی کاوشیں اسلام

Read more

پاکستانی ریاست کے اسلامی سیاسی تصورات اور ان کے فکری اسباب

پاکستان کو سرکاری سطح پر ایک اسلامی نظریاتی مملکت بنانے کے عمل کا آغاز مارچ 1949 ء میں قرارداد مقاصد کی منظوری سے ہوا جس کے بعد ملک میں جاری تحریک نفاذ اسلام اختتام پذیر ہوئی، اور یہ بحث بظاہر مذہبی طبقات کی کامیابی پر منتج ہوئی، کہ آیا پاکستان کو ایک سیکولر ریاست ہونا چاہیے یا مذہبی۔ تاہم یہ منظوری مذہبی جماعتوں کی یکسر کامیابی نہیں تھی کیونکہ قرارداد مقاصد نہ تو ایک خالصتاً مُلائی (theocratic) ریاست کی تشکیل کر رہی تھی، اور نہ ہی اس قرارداد کے ذریعے پاکستان کو اسلامی ریاست قرار دینے کے بعد ، مذہبی طبقات کی وہ توقع پوری ہو سکی جس کی آس وہ قرارداد مقاصد کی منظوری سے لگائے ہوئے تھے : یعنی پاکستان میں ”صالحین“ کی جماعت کبھی برسر اقتدار نہیں آ سکی۔

Read more