دونوں کناروں پر: آزادی اور قید کا رقص

تالاب مچھلی کا مسکن ہوتا ہے، اور بطخ کا عیاشی کا اڈہ۔ چاہے دکھ ہو یا سکون، بارش ہو یا دھوپ، مچھلی پانی سے کبھی نہیں نکلتی۔ وہ ہمیشہ اپنے ماحول میں رچی بسی رہتی ہے۔ دوسری طرف، بطخ مزاج کے مطابق زندگی گزارتی ہے، کبھی پانی میں تیرتی ہے تو کبھی خشکی پر آ کر قیں قیں کرتی ہے۔ بطخ کا مسکن زمین ہے، لیکن وہ اپنی زندگی کا بڑا حصّہ پانی میں گزارتی ہے، وہاں خوش رہتی ہے،

Read more

نئے زمانے کے ہیں نئے رنگ

جب میں کل بال بنوانے کے لیے باربر شاپ گیا، تو خلافِ معمول وہاں تمام ہیئر ڈریسرز خواتین تھیں۔ جیسے ہی میں اندر داخل ہوا، ایک دراز قد اور خوش شکل لڑکی میرے سامنے آ گئی۔ نہایت خوش مزاجی سے اُس نے چینی انداز میں سلام کیا: ”نی ہاؤ“ ، اور پھر مسکراتے ہوئے پوچھا، ”جناب، ہم آپ کی کیسے خدمت کر سکتے ہیں؟“ زبان کی رکاوٹ کی وجہ سے، میں نے اشاروں سے سمجھانے کی کوشش کی کہ مجھے

Read more

نظام کہاں رکتا ہے؟ سیاست، طاقت اور غربت کا تعلق ‎

پاکستان میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات اور آئینی ترامیم کے دوران ہارس ٹریڈنگ کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ طاقتور طبقات کس طرح سیاسی فیصلوں کو اپنے مفادات کے تابع کر لیتے ہیں۔ حال ہی میں کی جانے والی 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عوام کو یہ محسوس ہوا جیسے یہ سب کچھ پہلی بار ہو رہا ہو۔ تاہم، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے اور نہ ہی

Read more

خیبر پختونخوا سے خیبر کا اخراج

جب 2010 میں این ڈبلیو ایف پی کا نام خیبر پختونخوا میں تبدیل کیا گیا، تب میں کالج میں فرسٹ ائر کا طالب علم تھا۔ اُس وقت بھی مجھے حیرت ہوئی کہ خیبر اور پختونخوا کو جوڑنے کا کیا مقصد تھا، کیونکہ دونوں کے درمیان کوئی واضح تعلق نہیں تھا۔ تاہم، یہ تبدیلی ایک آئینی ترمیم کے ذریعے عمل میں لائی گئی اور اسے پشتون قومیت کے جذبات کی عکاسی کے طور پر قبول کیا گیا۔ اب، جب خیبر کو

Read more

منظور، منظورِ نظر کیوں؟

منظور پشتین کی قیادت میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) نے قبائلی علاقوں کے بنیادی حقوق اور مسائل کے حل کے لیے ایک منفرد بیانیہ پیش کیا ہے، جس نے پختون عوام کو ان کی جدوجہد میں متحد کر دیا ہے۔ منظور پشتین کا عوامی خدمت اور سادہ قیادت کا انداز انہیں عوام کے دلوں میں جگہ دینے کا باعث بنا ہے۔ ضلع خیبر میں منظور پشتین نے حالیہ جاری ”قومی عدالت“ کے نام سے ایک بڑے اجتماع کا

Read more

گداگری کی روک تھام

صدیوں سے گداگری کی روک تھام کے لیے بہت سارے طریقے آزمائے جا چکے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ عجیب و غریب طریقہ، فرانسیسی شاعر چارلس باؤڈیلیئر نے اپنایا۔ اپنے مضمون ”بیٹ دی پوور“ نامی نظم میں اس نے لکھا ہے کہ وہ بھکاریوں کو ، جب وہ بھیک کے لیے اپنے ہاتھ آگے بڑھاتے تھے، وہ ان کو مکا مارتا۔ اور اس وقت تک مارتا۔ جب تک بھکاری جوابی مکا نہ مارتا۔ جوابی مکہ لینے میں، شاعر کو

Read more

الزام تراش نسلیں

وہ جو کہتے ہیں ٹک ٹاک نے ہمارے نوجوانوں کو خراب کیا ہے۔ تو ان سے پوچھنے کی جسارت کرتا ہوں۔ کہ اس اپلیکیشن کی آمد سے پہلے اپ کے نوجوانوں نے کون سی ایجادات کی ہیں جو اب اس سلسلے پر بریک لگے گی؟ اگے سے وہ مخاطب ہوا ”کیسے کرتا ایجادات۔ انگریز نے تو ہماری نئی نسل کو انڈرائیڈ فون جو پکڑایا ہے۔ صبح شام سے بے خبر کیا ہوا ہے ہمارے نوجوان کو۔ اب تو اس کو

Read more