صحیفوں کا سفر ( 100 سے زائد کتابیں پڑھنے کی کتھا)

چند روز قبل ہارورڈ بزنس ریویو میں ایک مضمون پڑھا۔ عنوان تھا: How I Read 100 Books in a Year! یقیناً آپ کے طبق روشن ہوئے ہوں گے ۔ میرے بھی ہوئے تھے۔ جلدی سے پورا مضمون پڑھا۔ مصنف یوٹیوبرز سے متاثر تھا، لہٰذا اس نے آئیں بائیں شائیں تو خوب کی مگر کہیں بھی ایک سو کتابیں، پوری ایک سو وہ بھی ایک سال میں، جو پڑھیں ان کا ذکر نہ کیا۔ میں نے اس دن کے بعد سے

Read more

شاہد آفریدی سا باورچی

محمد علی کا تعلق سکردو سے ہے۔ پیشے کے اعتبار سے نجانے کیا ہے۔ تاہم وجۂ شہرت باورچی ہونا ہے۔ تاہم کپڑے بھی دھو دیتا ہے اور کمرے کی صفائی بھی کر دیتا ہے۔ ہر لمحے چست، ادھر حکم ہوا ادھر علی بجا لایا۔ لہذا ہم ایسے کاہل کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ دبلا پتلا، چھوٹا قد، ہلکی ہلکی داڑھی اور چہرہ ہنستا ہوا ہے۔ قریب قریب ہر طرح کے کھانے تیار کر سکتا ہے۔ اگر نہیں بنا

Read more

ذکر داریل تانگیر کا

”داریل تانگیر گلگت بلتستان کی حسین ترین وادیاں ہیں مگر ۔“ داریل تانگیر جیسی شاداب وادیاں کہیں اور نہیں مگر ۔ داریل تانگیر کے باسیوں جیسا مہمان نواز پورے علاقے میں نہیں مگر ۔ اسی طرح کے جملے بارہا سن کر تجسس اگرچہ آخری حدوں کو چھو رہا تھا مگر اس ایک لفظ ”مگر“ کے باعث خوف کبھی کبھی تجسس پر غالب آ جاتا اور ہم داریل تانگیر کی سیر کسی مناسب وقت آنے پر ٹال دیتے۔ ایک روز دفتری

Read more

ہمدرد نونہال سے جڑا بچپن

یہ تحریر آپ کے لئے ہے، نہ آپ کے لئے اور نہ ہی آپ کے لئے۔ یہ ان معدودے چند احباب کے لئے ہے جن کا بچپن ”ہمدرد نونہال“ کی ورق گردانی اور ہر ماہ نئے شمارے کا انتظار کرتے گزرا۔ ابھی کچھ دیر قبل معلوم ہوا کہ ”ہمدرد نونہال“ بھی گردش دوراں کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔ اب یہ ماہنامہ ایک پنتھ دو کاج کے مصداق اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں شائع ہونے لگا ہے۔ مطلب ایک جلد

Read more