"قرارداد پاکستان سے ٹک ٹاک تک”

مینار پاکستان جہاں پاکستان بننے کی قرار داد منظور کی گئی تھی کہ مسلمان اپنی مرضی سے اسلام کے مطابق زندگی گزار سکیں میرا دوست نون مقدمہ لے کر حاضر تھا۔

لڑکوں کی تربیت کون کرے گا؟ نون کا اسرار جب حد سے بڑھ گیا تو مجھے ٹوکنا پڑا۔ وہ ایک لڑکی اور 400 لڑکے آخر وہ 400 کسی ماں کے بیٹے نہیں ہیں؟ اور وہ ماں عورت نہیں ہے؟ یا پھر سعادت حسن منٹو ٹھیک کہتے تھے کہ مرد صرف عورت اپنی ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کو مانتا ہے باقی عورتیں اسے قصائی کی دکان پر لٹکتے ہوئے گوشت کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔

Read more

نون کا مقدمہ

نون میرا ایک دوست ہے۔
”ن“ ندیم، ناصر، نوید یا نذیر آپ کوئی بھی نام تجویز کر سکتے ہیں۔

”ن“ کو غصہ آیا ہوا تھا۔ مملکت خداداد پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائد اعظم کے دیو قامت پورٹریٹ کے سامنے فوٹو شوٹ کیا گیا اور میڈیا ایسے خاموش ہے جیسے اس کو سانپ سونگھ گیا ہو۔

Read more

تعلیمی ادارہ: چھ گھنٹے بمقابلہ 18 گھنٹے

فرض کریں ہم اپنے بچے کو ایک ”اچھے“ سکول میں داخل کرواتے ہیں۔ سکول کے اوقات کار صبح 8 : 00 بجے سے دوپہر 2 : 00 بجے تک ہیں۔ یہ بچہ 6 گھنٹے سکول میں گزار کر آتا ہے۔ اب ہماری توقعات ہیں کہ ہمارا بچہ 6 گھنٹے سکول میں گزار کر جب واپس آئے تو وہ صرف سچ بولے۔ وہ کوئی غلیظ زبان استعمال نہ کرے۔ وہ صاف ستھرا رہے۔ اس میں بڑوں کا ادب کرنا آ جائے۔

Read more

ملالہ. تھیسس اینڈ اینٹی تھیسس

طالبان جو امریکہ جیسی سپر پاور سے فتح نہیں ہو سکے وہ ایک نہتی لڑکی سے ڈر گئے؟ وہ بھی ایسے جنگجو کہ 3 فٹ کے فاصلے سے ان کا نشانہ چوک گیا اور ملالہ کو وہ مار نہ سکے؟ ایک ڈائری سے وہ اتنا ڈر گئے کہ اس کے لیے ایک بچی کی جان لینے پر آ گئے؟ اور پھر روزانہ سیکڑوں بچے جہاں بھوک سے اور علاج نہ ہونے کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں اسی

Read more

تعلیم، شعور، ڈگری اور روزگار

علم حاصل کرنے کا بنیادی مقصد باشعور زندگی گزارنا، غلط اور صحیح کا فیصلہ کرنا اور حق و باطل کو پہچان کر حق کا ساتھ دینا اور باطل کو ٹھکرانا ہے۔ علم حاصل کرنے کے کئی ذرائع ہیں۔ مثلاً ماں کی گود پہلی درسگاہ ہے جہاں سے ہم زبان، اخلاقیات، پہناوا، رہن سہن اور دیگر امور سیکھتے ہیں۔ ماں کے بعد خاندان، رشتے دار، محلہ، بزرگان اور سوسائٹی آتی ہے۔ اس کے بعد ادارے ہیں جس میں مذہبی درسگاہیں اور

Read more