مذہبی، تہذیبی اور ثقافتی تبدیلیاں

زندگی کے معاملات میں تنوع کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں بھی خیالات اور افکار کا تنوع اور تغیر سامنے آتا جا ر ہا ہے۔ ویسے تغیر اور تبدیلی تو زندگی کا لازمی اور ناگزیر جزو ہے۔ انسان جہاں اور جس ماحول میں اپنی آنکھ کھولتا ہے اسی سے اس کی حیات کی ابتدائی ذہن سازی کا عمل شروع ہوتا ہے، بلکہ تاحیات جاری رہتا ہے الا یہ کہ اس کا کسی اور نظم زندگی سے واسطہ نہ پڑے۔ لہذا

Read more

لڑائی لڑتی قوم معاہدہ امن کر لے

موجودہ دنیا کی تاریخ میں جو رول دیگر اقوام کا ہے بالخصوص مغربی دنیا کا، ان کے اثر سے شاید ہی کرہ ارض کا کوئی کنارہ محفوظ ہو۔ دنیا کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جو ان سے بالواسطہ یا بلا واسطہ متاثر نہ ہو۔ کہیں ان کی معاشی ترقی چھائی ہوئی ہے تو کہیں ان کی سیاسی ترقی کا بول بالا ہے اور ٹکنالوجی کے میدان کے تو وہ شہسوار بنے ہوئے ہیں۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ جہاں

Read more

قرآن کیوں اور کیسے پڑھیں

انسان کی مجبوری ہے کہ وہ اپنی مرضی سے پیدا نہیں ہوتا اور نہ وہ اپنی چاہت سے مر سکتا ہے۔ دنیا میں کب، کس وقت وہ آتا ہے اس کا علم خود پیدا ہونے والے کو بہت بعد میں ہوتا ہے جب اس کی شعور کی آنکھیں کھلتی ہیں۔ زندگی کے سفر میں آہستہ آہستہ انساں کی معلومات بڑھتی رہتی ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ دنیا میں کیوں آیا ہے، اس ہنگامہ خیز دنیا

Read more

دین کی ضرورت، مگر کیوں

انسان کا اس کائنات میں وجود پانا آنا فانا اور جلد بازی کا اظہار ہے نہ کہ الل ٹپ اسے دنیا میں اتارا گیا ہے۔ ابتدا انسان کے وقت تو فرشتوں نے اس کا اظہار کیا تھا کہ انسان زمین میں فسادات کا ذمہ دار ہے۔ لیکن بنانے والے نے انسان کو ایسی صلاحیت عطا فرمائی جو کہ فرشتوں میں ناپید تھی اور خود خالق ان فرشتوں کے ساتھ ہم کلام ہوئے کہ میں جو کچھ جانتا ہوں وہ تم

Read more

عالمی امن کے قیام میں رکاوٹ: ویٹو پاور

انسانی تہذیب کی ابتداء سے لے کر آج کے دن تک جنگ و جدل ہر معاشرے کا حصہ رہا ہے۔ معلوم تاریخ میں شاید کوئی ایسی قوم ہو جس کی تاریخ جنگ اور قتل و غارت گری سے مبرا یا خالی ہے، ایسا ممکن ہی نہیں۔ مایہ ناز ماہر سماجیات و معاشرت دان علامہ عبد الرحمان ابن خلدون، جو کہ عمرانی علوم اور تاریخی علوم میں مہارت تامہ رکھتے تھے انہوں نے بھی اپنی کتاب المقدمہ لابن خلدون میں اس

Read more

علمائے کرام کا اصل میدان عمل

دسمبر 2021 ء میں ماسکو میں ایک سالانہ پریس کانفرنس کے دوران صدر ولدیمیر پوتن کا یہ کہنا بہت خوش آئند ہے کہ اظہار آزادی کے نام پر پیغمبر عالم ﷺ کی گستاخی و بے ادبی کسی بھی طرح ( artistic freedom) فنکارانہ اور جمالیاتی حق میں شامل نہیں ہے بلکہ یہ مذہبی آزادی کا غلط اور ناجائز استعمال ہے بلکہ انھوں نے مزید کہا کہ یہ اسلام پر کاربند لوگوں کے جذبات اور احساسات کو ٹھیس اور تکلیف پہنچانا

Read more

پہاڑی سلسلے چاروں طرف اور بیچ میں ہم

ائر پورٹ ٹکنالوجی ڈاٹ کام (Airport۔ technology۔ com) نے سطح سمندر سے بلند ترین دنیا کے دس ائر پورٹز میں سے پہلے نمبر پر جس ائرپورٹ کو رکھا ہے وہ چین کے سائی چوان (Sichuan) صوبہ میں واقع ڈؤو چن یاڈنگ (Daocheng Yading Airport) ائرپورٹ ہے۔ سطح سمندر سے یہ تقریباً ( 4411 m) چار ہزار چارسو گیارہ میٹرز جو کہ ( 14,472 ft) چودہ ہزار چارسو بہتر فٹز بنتا ہے، دنیا کا بلند ترین سویلین (civilian) ائرپورٹ ہے۔ اس

Read more

ایام سردی میں گلگت بلتستان کی سیاحت

انسان نے آنکھ کھولتے ہی قدرت کی پیدا کردہ خوبصورت کائنات اور عجیب العجائب دنیاؤں سے لطف اندوز ہونا سیکھا ہے کیونکہ حقیقتاً کائنات اپنے اصل کے اعتبار سے بے حد نرالی اور مزیں و صاف ہے، یعنی کہ یہ نوع انسانی اور تمام جانداروں کی ضروریات حیات سے بھر پور کائنات ہے جسے آج کی اصطلاح میں مبنی بر ضرورت کائنات کہتے ہیں یعنی custom made universe۔ یوں تو اس جہاں میں سیر و سیاحت کے لئے سفر کرنے

Read more