مار، عورت کا اصل زیور؟

ہمارے ہاں سونے کی قیمت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے چو نکہ مرد حضرات اپنی خواتین کو سونے سے سجا تو نہیں سکتے، اس لئے وہ ان کو تشدد کا نشانہ بنا کر ان کے جسم، چہروں پر نیل کے نشانات سے دن بدن ان کو سجا لیتے ہیں۔ حق ہے بھئی مرد کا کہ وہ جیسے چاہے جس طرح چاہے اپنے گھر میں رہنے والی عورت کی خدمت سیوا کر سکتا ہے۔ کیو نکہ وہ ہی تو عورت کا اصل محافظ ہو تا ہے اور محافظ بہتر طریقے سے جانتا ہے کہ اسے اپنی چار دیواری میں رہنے والی عورت کو کیسے اس کی اصل ”جگہ“ پر رکھنا ہے۔

ہمارے گاؤں میں ایک صاحب اپنی گھر والی کو بہت مارتے تھے اتنا تشدد کرتے تھے کہ گھر والی بے چاری مار کھاتے کھاتے بے ہوش ہو جایا کر تی تھی۔ تب صاحب بہادر کو اپنی گھر والی پر ترس آ تا تھا اور وہ ان کی جان بخشی کر دیا کرتے تھے۔ ان کی بیٹی میرے ساتھ میری کلاس میں پڑھتی تھی تو جس دن اس کی ماں کو مار پڑتی تھی وہ بچی دوسرے دن کلاس میں سارا دن مسکراتے ہوئے رہتی تھی۔ مجھے اس کے رویے پر بڑی حیرت ہو تی تھی کہ ماں کو کل ہی اتنی مار پڑی ہے اور آج اس کی بیٹی خوش ہو رہی ہے۔

Read more

شادی کب کر رہی ہو؟

پروفیشنل مصروفیت کی بنا پر بہت عرصے بعد اپنے کچھ ر شتے داروں سے ایک شادی کی تقریب میں ملاقات ہو ئی۔ دل میں عجیب سا جوش بھی تھا کہ بہت عرصے بعد کچھ رشتے داروں سے ملاقات ہو رہی ہے۔ مگر میرا سارا جوش تب غارت ہوا جب میں شادی کی تقریب میں شر کت کے لئے گئی تو گلے ملتے ہی میر ی ایک جاننے والی آنٹی نے مجھ سے پو چھا کہ ”شادی کب تک کر رہی

Read more

چوہدری صاحب تُسی سچے سوُ

پاکستان میں سیاست نہایت ہی پیچیدہ عمل سمجھا جاتا ہے۔ یہ ایسا کھیل ہے جو سیاست دان نہایت ہی چالاکی اور بعض اوقات نہایت ہی بزدلی کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ سیاست کی دلچسب بات یہ ہے کہ اس میں نہ تو سدا دوست ایک سے رہتے ہیں اور نہ ہی دشمن۔ پاکستان کی تاریخ و یسے تو کئی بڑ ے ناموں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے سیاست میں خوب نام، عزت، اور مال کمایا۔ لیکن کچھ ایسے زیر ک

Read more

عدم برداشت کا ناسور اور ہمارا بے بس معاشرہ

آج کل ہماری قوم میں ایک مرض ناسور کی طرح معاشر ے میں پھیلتا جا رہا ہے۔ اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ ناسور اس حد تک خطر ناک ہو رہا ہے کہ اس نے ایک ایسے تشدد کی شکل اختیار کر لی ہے کہ جس سے کو ئی بھی محفوظ نہیں۔ جب بھی ہمارے معاشرے میں کچھ ایسے واقعات رو نما ہو تے ہیں جن سے ہماری برائیاں کھل کر سامنے آتیں ہیں تو ہم چاہتے ہیں کہ

Read more

دو ٹکے کی عورت

” وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں ر نگ“ اس کو سن کر یہی محسوس ہو تا ہے کہ عورت کے دم سے ہی تو یہ دنیا آباد ہے۔ عورت ایک ماں، بہن، بیٹی کی شکل میں اس بے ر نگ جہاں میں رنگ بھر تی ہے۔ مگر افسوس آج کل عورت کو دو ٹکے سے بھی کم وقعت دئی جا رہی ہے۔ اس بات سے ہی اندازہ لگا لیں لیں کہ پچھلے دنوں سو شل میڈ یا پر

Read more

یہ لوگ جینے کیوں نہیں دیتے

یہ ایک حقیقت ہے کہ انسان زند گی گزارنے کے لئے خود نہیں آتا بلکہ بھیجا جاتا ہے۔ اور ز ندگی گزارنا کو ئی آسان کام نہیں ہے۔ اس کو گزارنے کے لئے ہمت، حو صلہ در کار ہا ہوتا ہے۔ زند گی گزارنا کو ئی آسان عمل نہیں ہے بلکہ یہ نہایت ہی دشوار اور کٹھن عمل ہے۔ اس ز ند گی کا ایک سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اس کے مسئلے کبھی حل نہیں ہو تے۔

Read more

بیاہی بیٹی بوجھ کیوں؟

ہمارے ہاں بیٹیاں جب بیاہی جاتیں ہیں تو ایک ہی پیغام ان کو دے کر بھیجا جاتا ہے کہ تم نے یہ شادی قائم ر کھنی ہے۔ اس شادی کے سفر میں تم نے ہی اپنی انا، اپنے خواب، حتی کہ اپنی عزت نفس تک کی قر بانی دینی ہے۔ اس پیغام کے ساتھ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ چو نکہ تم بچپن سے لے کر ابھی تک اپنے باپ، بھائی کی عزت کا بو جھ اٹھاتی آرہی ہو۔

Read more

پنجاب پولیس کا ڈنڈا

کچھ عرصہ پہلے میں نے ایک پنجابی فلم دیکھی جس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والا ایک پولیس افسر کینیڈاکسی خاص مشن پر جاتا ہے۔ چونکہ وہاں وہ اپنی عقل و دانش اور خاص طورپراپنے ”پولیس والے ڈنڈے“ سے ایسے کیسیز حل کر نے میں کامیاب ہو جاتا ہے جن پر وہاں کی پو لیس نے بھی اپنے ہاتھ اُٹھا لئے ہوتے ہیں۔ کینیڈاکی پو لیس اُس سے اتنامتاثر ہوتی ہے کہ اُس کو کہتی ہے کہ ان کے پو لیس والوں کو بھی وہی ڈنڈاگردی سکھائے، تاکہ وہ بھی اُسی مہارت سے کیسز کو حل کر سکیں جس طرح اس نے کیے۔

Read more

میری پنجابی مر جائے گی

زبان انسان کی زندگی میں بہت اہمیت ر کھتی ہے اسی طرح ہمارے روزمرہ کہ امور ہوں یا پھر خاص جذ بات کا اظہار کر نا ہو یہ سب ہم زبان کی ہی و جہ سے کر پاتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ زبان ہی تو کسی بھی خطے کی اصل پہچان ہوتی ہے اور وہ خطہ زبان کی ہی و جہ سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ ہمارے ہاں زیادہ تر اردو ہی بو لی جاتی ہے اور دوسرے بڑے

Read more

بڈھی گھوڑی لال لگام

”یار اس عورت کو دیکھو کتنے شوخ رنگ کی لپ اسٹک لگائی ہوئی ہے اور کپڑے بھی دیکھو کتنے رنگین پہنے ہوے ہیں یہ اس کی عمر اللہ اللہ کر نے کی ہے مگر اس عمر میں بھی اتنا شوخ پن۔“ دوسرے نے جلدی سے اس کی بات کاٹی اور کہا ”یار یہی کہہ دے ’بڈھی گھوڑی لال لگام‘ ہاہاہاہا۔“ ایک طرف دو لوگ قہقہوں میں گم تھے تو دوسری طرف ایک درمیانی عمر کی خاتون اپنے آنسو پیتے ہوے

Read more

محبت، جذباتی وابستگی اور عمر بھر کا روگ

کبھی ہم نے یہ سمجھنے کی کوشش کی ہے کہ پیار اور محبت کا شروع ہو نے والا رشتہ کیسے ایک آہ، غلطی، یا پچھتاوا بنتا ہے۔ دو لوگوں کے در میان شروع ہو نے والے ر شتے کو کیسے دونوں ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرا کر ختم کر دیتے ہیں۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ کہاں کمی رہ جاتی ہے؟ جس رشتے کو شروع کر نے کے لئے دعائیں مانگی جاتیں ہیں اور اُس رشتے کو نبھانے کے لئے

Read more

لڑکیاں پیدل کیوں نہیں چل سکتیں؟

ہمارے ہاں پیدل چلنے والوں کے لئے فٹ پاتھ بنائے گئے ہیں۔ تاکہ پیدل چلنے والے لوگ بے ہنگم ٹریفک سے بچ کر اپنا سفر جاری رکھ سکیں، مگر میں اس سلسلے میں بھی مرد حضرات کو خوش قسمت تصور کرتی ہوں۔ کیو نکہ وہ پیدل چلنے والی سہو لت سے بغیر کسی دقت کے استفادہ کر سکتے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف تو ہم لڑکیوں کے لئے پید ل چلنا دشوار ہوتا ہے۔ بلکہ دوسرے الفاظ میں مشکل ترین عمل

Read more

خان صاحب بہتر وزیر اعظم یا ”ڈرائیور“۔

عمران خان صاحب بلند بانگ دعووں کے ساتھ میدان میں اتر ے تھے اور عوام نے بھی اُنکے ساتھ اُمید یں وابستہ کی ہو ئی تھیں، لگتا تھا کہ خان صاحب عوام کی اُمیدوں پر پو رے اتر یں گے مگر جب سے خان صاحب حکو مت میں آئے ہیں، عوام کو واقعی میں ہی آٹا دال کا بھاؤ معلوم ہو گیا ہے۔ مہنگائی دن بہ دن عوام کی اُمیدیں اور کمر توڑ ر ہی ہے مگر ان سب کے

Read more

خان صاحب اور پی آئی اے والی آنٹی

25 جو لائی 2018 کے انتخابات کے زور و شور سے کون واقف نہیں ہو گا۔ ان انتخابات میں پو رے پاکستان کی نظر صرف اور صرف ایک ہی انسان کی کامیابی پر ٹکی ہوئی تھی اور وہ تھے عمران خان۔ جیسے ہی عمران خان صاحب انتخابات جیتے عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ میں نے اپنی ستائیس سالہ زند گی میں تین بڑے انتخابات دیکھے ہیں اور ان میں 2008 کے انتخابات جس میں پی پی پی نے

Read more

خلائی خاوند

پاکستان میں رہنے والے خلائی مخلوق سے تو واقف ہوں گے جس کا کافی زیادہ چرچا ر ہتا ہے۔ مگر میں آج آپ کو خلائی خاوند کے متعلق بتاوں گی۔ بچپن سے ہی خاوند نام کی چیز نہ ہو تے ہو ئے بھی ہم لڑکیوں کی زندگی میں شامل ہو تی ہے۔ ہمارے بیٹھنے سے لے کرہمارے جاگنے، بات کرنے، کپڑئے پہننے، سجنے سنوارنے، پسند نہ پسند تک سب میں ہی یہ خلائی خاوند صاحب شامل ہوتے ہیں۔

Read more