آزادی کا دن ہے۔۔۔۔ ماں چھپا دو مجھے۔۔۔۔۔

آزادی کے تہتر برس بعد وہ اقبال پارک جہاں آزادی کی قرار داد پیش ہوئی تھی، وہاں ہمارے ملک کے نوجوانوں نے قائد کے فرمان کی نفی کرتے ہوئے ایسی مثال پیش کی جس کی اعلیٰ مثال رہتی دنیا تک قائم رہے گی اور ہر ماں بہن بیٹی کی روح کانپتی رہے گی۔ جب بھی کوئی بیٹی بہن ماں مینار پاکستان دیکھنے کی خواہش ظاہر کرے گی تو لے جانے کا سوچتے ہی ہر باپ بھائی بیٹے کی بھی روح کانپ اٹھے گی۔

Read more

محفوظ اور پر امن معاشرہ کا فروغ

میرا تعلق ایک ایسے معاشرے سے ہے جو بنا ہی اسلام کے نام پہ تھا۔ جہاں مسلمان ہی نہیں ہر مذہب سے تعلق رکھنے والا انسان ہر طرح کے خوف سے آزاد ہو کر ایک محفوظ ریاست میں سکون سے زندگی گزار سکے۔ لیکن جب سے ہوش سنبھالا ہوش سنبھلا ہی نہیں۔ کیونکہ یہ تو میں دیکھ نہ سکی جو میں نے اپنے بڑے بوڑھوں سے تفصیل سے سنا، بلکہ کتابوں کہانیوں اور ڈراموں میں دیکھا بھی۔ وہ معاشرہ بھی

Read more

حقیقت عشق

کبھی کبھی میں تنہا بیٹھی ہوں، تو سوچتی ہوں کہ یہ عشق ہے کیا؟ اک جنوں، اک جذبہ، اک تڑپ، اک پاگل پن یا پھر محض احساس؟ کیا کسی چیز کی جستجو میں حد سے گزر جانا عشق ہے؟ یا کسی کی خواہش دل میں رکھ کے دنیا کا دستور نبھانا عشق ہے۔

اگر عشق اک منزل ہے تو سفر اور راہ کے کیا نام ہیں؟ اگر عشق زندگی ہے تو کیا اس کا اعتبار کیا جا سکتا ہے؟ اگر عشق عبادت ہے تو کیا اس کے اوقات مقرر ہیں؟ اگر عشق دھڑکن ہے تو موت کے ساتھ فنا ہو جائے گی؟ اگر عشق معشوق کی طلب ہے تو مطلوب کے ملنے سے عشق بے معنی ہو جائے گا؟ اگر عشق مجاز سے ہے تو کیا یہ جذبہ جسم کا جسم سے ہے یا روح کا روح سے؟ اگر جسم فانی ہے تو عشق لافانی؟ کیا فانی کا لافانی سے ملاپ ہے؟ اگر عشق سچا جذبہ ہے، تو پھر اتنا خود غرض کیوں ہے، جو بس معشوق کا طلب گار ہے اور کوئی نظر ہی نہ آئے؟!

Read more

کرونا، سماجی فاصلے اور سکول

کرونا چائنہ میں پیدائش کے بعد پوری آب و تاب کے ساتھ تمام دنیا پہ چھایا تو کوئی بھی یہ تصور نہیں کر سکتا تھا کے یہ پوری دنیا کو مفلوج کر سکتا تھا۔ کوئی بھی ماننے کو تیار ہی نہیں ہو رہا تھا کے چائنہ میں سچ مچ کوئی بیماری آئی ہے۔ پھر جب اس نے زور پکڑا تو سب حیرانی کے ساتھ خوف میں مبتلا ہو گئے اور پھر جو ملک اس کے راستے میں آیا اسے یہ

Read more

کیا انسان ہی اشرف المخلوقات ہوتے ہیں؟

وہ مسجد کے ایک کونے میں بیٹھا دوسرے لوگوں کی طرح خاموشی سے خطبہ سن رہا تھا کہ اچانک اشرف المخلوقات کا ذکر آتے ہی بول پڑا۔ جب اس نے اونچی آواز میں یہ سوال پوچھا تو مسجد میں موجود لوگوں نے طیش میں آتے ہی غم و غصے سے اسے دیکھا، وہ پھٹے کپڑوں میں ملبوس ایک گہرے رنگ کا آدمی تھا جس کے نقوش میل کے سپرد ہو چکے تھے، آنکھیں اندر کو دھنسی ہوئی تھیں۔ اور بال

Read more

رب کائنات عورت کو صنف نازک نہ بنا

زیادتی کیسا لفظ ہے سوچا جائے تو بہت سے پہلو نکلتے ہیں اور روزمرہ گفتگو میں اس کا استعمال مختلف نوعیت سے لیا جاتا ہے لہٰذا جتنی آپ کی سوچ کی گہرائی یا آپ کا اپنے ماحول کے حالات سے تجربہ ہو گا اتنا آپ سوچ سکیں گے، جیسے کسی نے آپ کا حق مارا ہو یا کسی نے آپ کی کوئی قیمتی چیز آپ کے سامنے نوچ ڈالی ہو۔ میں ہمیشہ زیادتی کے واقعات پہ ہونے والی بحث میں شامل ہونا تو دور کچھ بھی کہنے، رد عمل دینے، شور مچانے، سب سے دور رہی ہوں کیونکہ مجھے پتا ہے کہ ہوتا کیا ہے۔ میڈیا کو بس ایک نیا موضوع ملتا ہے اور معاشرے کو اپنا گریبان چھوڑ کر ایک منفرد موضوع پہ ہائے ہائے کرنے اور اپنے گلوں شکووں سے کچھ دیر کی فرصت ملتی ہے۔

لیکن آج تک کتنی پیشرفت ہوئی۔ زینب الرٹ بل کا کیا فائدہ ہوا۔ اس کے مجرم کو پھانسی تو ہوئی لیکن اگلے ماہ چھ بچیاں جنسی زیادتی کا شکار ہوئیں۔ اگر پھانسی حل ہوتی تو اگلے ماہ ہی اتنے زیادہ کیسز سامنے نہ آتے۔ یہ تو سامنے کے اعداد و شمار ہیں اور نا جانے کتنی ہی ہوں گی جو ڈر سے بولتی ہی نہ ہوں گی کیونکہ ان کو معاشرے سے بھی نہیں اپنے گھر والوں کی سوچ سے بھی ڈر لگتا۔ کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ بھگتنا تو بس اس نے ہے جس نے پہلے ہی یہ عذاب جھیلا ہے۔ اور کردار صرف داؤ پہ نہیں لگا بلکہ سولی پہ چڑھ جاتا۔

Read more

باپ گھر میں درخت ہوتے ہیں

مجھے نہیں پتا ماں زیادہ قابل احترام ہے یا باپ۔ دونوں کی حثیت بہت سی کتابوں کہانیوں میں مختلف دیکھی گئی ہے۔ فرمان الہی ہے کہ جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے۔ لیکن فرمان رسول بھی ہے کہ قبولیت میں باپ کی دعا کو اولیت حاصل ہے۔ لہٰذا کوئی ترازو ان دونوں کی محبت کو تول نہیں سکتا اور نا ہی کوئی حتمی فیصلہ دے سکتا ہے۔ لیکن شاعر اور ادیب ماں کی محبت میں محبوب کی محبت جیسے

Read more