بینظیر بھٹو: اگر آج وہ زندہ ہوتیں

بینظیر بھٹو اگر کچھ عرصہ اور زندہ رہتی تو کیا ہوتا! اس بارے میں کافی قیاس آرائیاں ہو سکتی ہیں۔ لیکن وہ ماضی میں کیا تھیں بہت کچھ یقین سے کہا جا سکتا ہے۔ ان پر کرپشن کے الزامات لگے، ان پر خراب حکمرانی کے آوازے کسے گئے، مگر ان کے نڈر ہونے پر کسی نے شک نہیں کیا۔ شاید اس کی وجہ یہ تھی کہ انھوں نے اپنے باپ کو جرات کے ساتھ پھانسی کے لیے تیار دیکھا تھا۔

Read more

’پاک-سعودی تعلقات کی گہرائی بڑھتی ہی رہی ہے‘

اسلام آباد کے افق پر فیصل مسجد پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں ایک معنی خیز حیثیت رکھتی ہے اسلام سرزمینِ حجاز سے پھیلا جو اب سعودی عرب کا ایک اہم صوبہ ہے۔ یہیں دینِ اسلام کے دو مقدس ترین مقامات مکہ اور مدینہ واقع ہیں۔ پاکستان کے مسلمانوں کی ان مقدس جگہوں سے وابستگی اب ان دو ممالک کے تعلقات میں بھی ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس طرح اللہ کا گھر اور پیغمبرِ اسلام کا روضہ

Read more

کاغدات نامزدگی ایک حلقے میں منظور، دوسرے میں مسترد کیوں؟

عمران خان کے کاغذات نامزدگی چار حلقوں میں منظور جبکہ ایک میں مسترد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ایک حلقے سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں جبکہ باقی تمام حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔ جن اہم سیاسی رہنماؤں کے کاغدات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں ان میں عمران خان کے علاوہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق فوجی صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف اور ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار کے نام شامل ہیں۔

Read more

پاکستان موروثی سیاست میں سب سے آگے

عمران خان تا حال اپنے بچوں کو سیاسی وارث کے طور پر سامنے نہیں لائے تاہم جمائمہ خان جب تک پاکستان میں رہیں سیاسی طور پر فعال رہیں۔ موروثی یا خاندانی سیاست پاکستان میں ایک منفی اصطلاح کے طور پر دیکھی جاتی ہے۔ ابھی حال ہی میں جب پاکستان تحریک انصاف نے اپنے رکن اسمبلی جہانگیر خان ترین کی نااہلی کے بعد انہی کے بیٹے علی ترین کو ان کی خالی نشست کیلئے نامزد کیا تو عمران خان پر بھی

Read more