جنید جمشید، ایک عہد کا نام

اپنے چھوڑ کر نہیں جاتے، یوں منہ موڑ کر نہیں جاتے۔ یہ کیا! آپ رات اپنے شہر آئے اور اگلے ہی روز اس جہاں سے چل دیے۔ جنید جمشید کے لحد میں جاتے ہی ایک عہد تمام ہوگیا۔ ان کا دور ایک نسل کے ساتھ پروان چڑھا۔ میں نے بھی اسی دور میں آنکھ کھولی جب انھوں نے ایک ایسی دنیا میں قدم رکھا جہاں جھولی شہرت اور دولت سے بھرتی ہے۔ جنید نے محبتیں زیادہ سمیٹیں، چاہتیں بانٹیں۔ ٹھیک دو برس قبل معروف مذہبی اسکالر اور نعت خواں جنید جمشید ایک المناک فضائی حادثے میں ہم سے جدا ہوئے۔ جنید جمشید کی زندگی کے دونوں ادوار بلاشبہ یادگار اور بہترین، دونوں انداز عوام اور مداحوں میں بے حد مقبول رہے۔

جنید جمشید کے گائے ہوئے ملی نغمے ”دل دل پاکستان“ کی مقبولیت کی بات ہو یا ذکر ان کے نعتیہ کلام کا کیا جائے، پرُ اثر انداز، دلکش احساس اور سحر انگیز آوازدلوں کو چھو لیتی ہے اور کیوں نہ چھوئے جو آواز دل میں گھر کرلے، وہ کبھی بھی سماعت سے دور نہیں ہوسکتی۔

Read more

جناب وزیر اطلاعات و نشریات: میڈیائی اداروں میں برہمن اور دیوداسی کلچر کیسے ختم ہو گا؟

وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر کے خرچے کا چرچا ہوا پرانا، اس "بریکنگ ٹوڈے" سے بڑی اہم اور "آج کی تازہ خبر" وہ ہے جس کا "تجزیہ" کرنے پر عوام کو "اب پتہ چلا" جب وہ "پاکستان نیوز روم" سے نکل کر سوشل میڈیا کے محاذ پر خوب گرم ہوگئی، جہاں اس پر "اب بات…

Read more

ووٹر کو پانی بھی دو

اگلے عام انتخابات کے لیے الٹی گنتی شروع ہوگی۔ بڑے مقابلے میں کامیابی کے بعد سلطنت کے تخت پر راج کرنے کے سپنے ہر رہنما نے آنکھوں میں سجا لیے ۔ سیاسی مخالفین کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات، جھوٹے پروپیگنڈوں کے ساتھ ذاتیات پر حملوں اور تبصروں کا سلسلہ تیز ترین ہوگیا۔ کوئی غیر…

Read more