ساریہ کی کہانی: کیا مائیں ایسی ہوتی ہیں؟

”مما آپ کہاں ہیں“ ۔ ”مما“ ”مما مجھے ڈر لگ رہا ہے۔“ ساریہ کی چیخوں سے نانی کی آنکھ کھل گئی۔ وہ ساریہ کو ساتھ لگا کر اس پر کچھ پڑھ کر پھونکنے لگی۔ وہ جب سے یہاں آئی تھی۔ آج پہلی بار یوں ڈری تھی۔ اور ماں کو نیند میں آوازیں دے رہی تھی۔ نانی کو کچھ نہ سوجھا تو جھٹ بیٹی کا نمبر ملایا۔ ”اماں خیریت؟ وہ بے وقت کی کال سے پریشان ہو گئی۔“ ہاں سب خیریت

Read more

نگینہ کا درد

وہ سانولے رنگ، نشیلی آنکھوں والی درمیانے قد کی عورت تھی۔ اس کی عمر چالیس کے قریب تھی۔ اس کے چہرے پر نرمی کا تاثر ہر موسم کی دھوپ چھاؤں برداشت کرنے باوجود قائم تھا۔ اس کے ناک کی چمکتی لونگ اور بائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی میں ایک سفید پتھر کی انگوٹھی اس کا کل سنگھار تھی۔ اسے اپنی ناک کی لونگ اور سفید پتھر والی انگوٹھی بہت پیاری تھی۔ خاندان اور محلے کی عورتوں نے اس سے یہ لونگ

Read more

بیلا کی گڑیا

وہ عام سی بچی تھی۔ سب چھوٹی بچیوں کی طرح وہ بھی گڑیا کی دیوانی تھی۔ جہاں گڑیا دیکھتی بھاگی بھاگی جاتی۔ اس کے کھلونوں میں ایک نیلے رنگ کا گھوڑا، بطخ، ہاتھی، چوزہ اور کچھ کلرنگ بکس تھیں۔ اس نے گڑیا کب، کہاں اور کس کی دیکھی کوئی نہیں جانتا تھا۔ گھر میں کوئی چھوٹا بچہ نہیں تھا۔ جس کا کھلونا دیکھ کر وہ ضد کرتی۔ جب وہ بازار کپڑے جوتے لینے جاتے۔ تو وہاں دکانیں گڑیا سے بھری

Read more

لوگ بچے کیوں پیدا کرتے ہیں؟

آج آنٹی نسیم بہت پریشان لگ رہی تھیں۔ ٹھیک سے کام کی طرف بھی دھیان بھی نہیں تھا۔ جلدی جلدی سارے کام نبٹا کر امی سے کچھ ادھار پیسے مانگے۔ تو امی نے پوچھا۔ اتنے پیسوں کی کیا ضرورت آن پڑی۔ تو بتانے لگیں کہ بیٹی کی گود بھرائی کی رسم ہے۔ پہلا بچہ ہے۔ اسے سسرال سے لینے جانا ہے۔ اب بیٹی کی طرف خالی ہاتھ جاتے اچھا نہیں لگتا۔ دوسرا گود بھرائی کی رسم ہے۔ کچھ پھل، میوہ بادام کے ساتھ بیٹی اور داماد کے کپڑے بھی لے جانے ہیں۔

Read more

رمضانی مسلمان

شکر ہے رمضان المبارک خیرو عافیت سے گزر گیا۔ خدا گواہ ہے ہر سال کی طرح اس بار بھی یہ برکتوں والا مہینہ مجھ پر بہت بھاری گزرا۔ ایک پل بھی جو رتی بھر سکون میسر آیا ہو، حرام ہے۔ وہ دن جو سب کے لیے رحمتوں اور برکتوں کے ہوتے ہیں۔ مجھ جیسے لوگوں کے لیے شدید ذہنی اذیت کا باعث بنتے ہیں۔ ہماری ساری مسلمانیت رمضان کے مہینے میں جاگتی ہے۔ رمضان المبارک میں ہمارا سب سے بڑا

Read more