چھبیسویں ترمیم، جمہوریت اور ڈائیسے

پولیٹیکل سائنس اور قانون کا طالب علم ہونے کی وجہ سے دنیا کے کامیاب ممالک کا نظام پڑھنے کا موقع ملا۔ ان ممالک کی کامیابی کی وجہ ان کی فوجی طاقت نہیں بلکہ قانون پر عملداری اور قانون کے سامنے برابری کا تصور ہے۔ ان ممالک کی کامیابی کی ایک اور بنیادی وجہ وہاں پر جمہوریت کا تسلسل اور سیاسی جماعتوں کا میچور ہونا بھی ہے جس کے نتیجے میں پالیسیوں کا تسلسل رہتا ہے اور غیر یقینی صورتحال سے

Read more

سانحہ رحیم یار خان، پولیس اور ریاست پاکستان

سانحہ رحیم یار خان پر دکھ اور افسوس کے ساتھ ساتھ ریاست کی حکمت عملی اور ترجیحات پر شدید غصہ بھی آ رہا ہے۔ پولیس کے جوانوں کو ریاست نے مرنے کے لیے ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ یہ صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ محکمہ پولیس کی مظلومیت کی ایک مکمل داستان ہے۔ ایک ایسی داستان کے جس میں مظلوم کو ہی ولن بنا کر پیش کیا گیا ہے۔ اگر ہم پولیس اور فوج کا موازنہ

Read more

ایک اور گریٹ گیم اور چائنہ

اس دنیا کی ریکارڈڈ ہسٹری اس بات کی شاہد ہے کہ ہر دور میں بین الاقوامی طاقتوں نے اپنی اپنی انا کی تسکین کے لیے کوئی نہ کوئی گیم ضرور کی ہے۔ اگر اس گیم کے نتیجے میں کوئی بین الاقوامی سطح کی تبدیلی وقوع پذیر ہو تو اسے گریٹ گیم کا نام دیا جاتا ہے۔ گریٹ گیم کبھی بھی کوئی اکیلا ملک تن تنہا سرانجام نہیں دے سکتا، اس کی انجام دہی کے لیے بین الاقوامی سطح پر اتحاد

Read more

عزم و ہمت و مقاومت کا نشان

تہران ہو گر عالَمِ مشرق کا جینوا شاید کُرۂ ارض کی تقدیر بدل جائے! علامہ محمد اقبال علامہ محمد اقبال نے یہ امید ظاہر کی تھی کہ اگر عالم مشرق کے فیصلے تہران میں ہونے لگ جائیں تو شاید اس مفلوک الحال عالم مشرق کی تقدیر غلامی کی بجائے آزادی سے تعبیر ہو۔ علامہ صاحب کی اس امید کے پیچھے ایک تاریخی پس منظر ہے۔ زمانہ قدیم سے فارس کے لوگ، جو کہ اب موجودہ ایران ہے، کامیاب ترین سفارتکار

Read more

امریکہ کی ڈھلتی ہوئی عالمی بادشاہت

ایک زمانہ تھا کہ جب برطانیہ کی شاہی تقریباً تمام براعظموں کا احاطہ کرتی تھی اور کہا جاتا تھا کہ برطانوی سلطنت اتنی وسیع و عریض ہے کہ اس میں سورج کبھی غروب نہیں ہو پاتا۔ اور یہ بات حقیقت بھی تھی۔ لیکن آج برطانیہ صرف ایک جزیرے تک محدود ہو کر رہ گیا ہے اور بریگزٹ کے بعد تو اس کی حالت کافی نازک ہو چکی ہے۔ جن ممالک پر کبھی برطانیہ حکمرانی کیا کرتا تھا آج ان کے

Read more

مسلم امہ اور فلسطین

ویسے تو فلسطین میں مسلمانوں کا قبلہ اول موجود ہے جس پر گزشتہ سات دہائیوں سے اسرائیل کا قبضہ ہے لیکن نام نہاد امت مسلمہ کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان کے قبلہ اول پر گولہ باری ہوتی ہے اور توہین جاری ہے اور مسلمان بھائی وہاں نماز تک نہیں پڑھ سکتے۔ گولہ باری کے ساتھ ساتھ وہاں پر ان کے مسلمان بھائیوں کی سات دہائیوں سے نسل کشی جاری ہے۔ کہنے کو تو او آئی

Read more

کیا ہم کوئی غلام ہیں؟

جنوبی ایشیا میں غلامی کی روایت بہت قدیم ہے۔ ہم لوگ نفسیاتی طور پر اتنے کمزور ہیں کہ ہر آنے والے کے سامنے ادب سے لیٹ جایا کرتے ہیں۔ لیکن غلامی کے بھی آخر کار کچھ معیارات ہونے چاہئیں۔ کچھ اصول ہونے چاہئیں کہ جن کو مدنظر رکھ کر غلام کو جینے کا حق دیا جائے۔ اکیسویں صدی میں بھی مملکت خداداد پاکستان اپنے لیے وہ فیصلے بھی نہیں کر سکتی جو اس کے قومی مفاد بلکہ قومی سلامتی کے

Read more

اچھے، برے اور نمک حرام طالبان

اچھے طالبان کی کہانی افغان جہاد سے شروع ہوتی ہے جب اسی کی دہائی میں امریکہ کی مدد سے پاکستانی ایجنسیز نے روس کو شکست دینے کے لیے مجاہدین کا ایک ٹولہ باقاعدہ تیار کیا۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ اس جنگ کو امریکہ بہادر کی سربراہی میں جہاد کا نام دیا گیا۔ نوے کی دہائی میں روس افغانستان کو چھوڑ کر چلتا بنا اور اپنے پیچھے ایک عظیم خلا چھوڑ کر گیا جو کہ بعد میں مجاہدین اور لبرل

Read more