نیوزی لینڈ میں دہشت گرد حملے میں چھ افراد زخمی، حملہ آور پولیس فائرنگ میں ہلاک

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے شہر آکلینڈ کے شاپنگ مال میں رونما ہونے والا دہشت گرد حملہ اسلامک سٹیٹ گروپ نے کیا ہے۔

Read more

طالبان اس وقت ایک حقیقت ہیں، افغانستان میں کوئی پسندیدہ فریق نہیں: پاکستان

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ اٖفغانستان میں پاکستان کا کوئی پسندیدہ فریق نہیں ہے۔لیکن، ان کے بقول، طالبان اس وقت ایک حقیقت ہیں اور افغاستان کا ہمسایہ مملک ہونے کے ناطے پاکستان کے لیے بعض معاملات میں افغانستان سے متعلق حقیقت پسندی پر مبنی طرز عمل اختیار کرنا ضروری ہے۔

Read more

کابل کے قصر صدارت کے پاس خواتین کے مظاہرے میں حقوق کا مطالبہ

افغان خواتین کے ایک چھوٹے گروپ نے جمعہ کو کابل میں صدارتی محل کے قریب احتجاج کیا، انہوں نے طالبان سے ایک ایسے موقع پر مساوی حقوق کا مطالبہ کیا جب افغانستان کے نئے حکمران حکومت سازی اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیے جانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

Read more

طالبان کو ایک بڑا معاشی چیلنج درپیش ہے، ماہرینِ معاشیات

افغانستان کی معاشی حالت جو پہلے ہی اس کے باوجود بہت خراب تھی کہ اسے مغربی ملکوں خاص طور پر امریکہ سے بھاری مدد ملتی تھی، اب مزید خراب ہوگئی ہے اور طالبان کی جانب سے ملک کا کنٹرول سنبھالے جانے کے بعد امداد کا سلسلہ منقطع ہونے کے سبب وہاں معاشی حالات اور بھی خراب ہوتے جارہے ہیں۔

Read more

کیا افغانستان میں موسیقی دم توڑ دے گی؟

افغانستان میں طالبان کے قبضے سے جہاں ترقی پسند، آزاد خیال طبقات سمیت اقلیتوں اور خواتین کو اپنی شخصی اور مذہبی آزادی کے حوالے سے دھچکا پہنچا ہے وہیں موسیقی سے تعلق رکھنے والے افراد میں بھی مایوسی چھا گئی ہے۔ اور سُر بکھیرتا یہ گروہ اگر مکمل طور پر خواتین پر مبنی ہو تو مایوسی کی کیفیت بھی دوگنی ہی ہوگی۔

Read more

امریکی اسپتالوں میں نرسوں کی کمی, ٹریولنگ نرسوں میں اضافہ

امریکہ میں کووڈ19 کی صورتِ حال ڈیلٹا ویرئنٹ کے باعث پریشان کن تو ہے ہی مگر اب اسپتالوں کو نرسوں کی کمی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو اس وباء سے تھک کر ریٹائیر ہو رہی ہیں، یا حوصلہ کھو کر ملازمت چھوڑ رہی ہیں۔ یا پھر ان اداروں سے رجوع کر رہی ہیں جو ٹریولنگ نرس یا گھروں پر نرسنگ کی سہولت فراہم کرتے ہیں اور کئی گنا زیادہ تنخواہ دیتے ہیں۔

Read more

نئی افغان حکومت امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہے گی، طالبان

طالبان افغانستان پر اپنی مجوزہ حکومت کا اعلان کرنے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ اور دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ دوستانہ سفارتی رابطے قائم کرنے کے خواہش مند ہیں جس کی بنیاد باہمی احترام پر ہو۔

Read more

’کیا بھارت طالبان کی حکومت تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے؟‘

بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان سے جب پوچھا گیا کہ کیا قطر میں بھارت کے سفیر اور طالبان رہنما شیر محمد ستنکزئی کی ملاقات سے یہ مفہوم نکالا جائے کہ بھارت طالبان حکومت کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے تو انھوں نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ بھارت نے قطر میں تعینات اپنے سفارت کار دیپک متل کی طالبان رہنما شیر محمد ستنکزئی سے ملاقات کے دو روز بعد کہا کہ نئی دہلی

Read more

امریکہ میں طوفان آئیڈا سے 46 افراد ہلاک، بعض علاقوں میں بجلی بحال

امریکہ کی مشرقی ریاستیں آئیڈا طوفان کے زیرِ اثر ہیں جہاں شدید بارش کے بعد شہریوں کو سیلاب کی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سیلابی پانی لوگوں کے گھروں اور رہائشی عمارات میں داخل ہوا۔ حادثات سے 46 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Read more

افغانستان: غیر ملکی صحافیوں کی پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی اجازت نامے سے مشروط

افغانستان میں طالبان کے نظم و نسق سنبھالنے کے بعد ملکی اور بین الاقوامی صحافیوں پر مختلف پابندیاں عائد کرنے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ اب ذرائع ابلاغ سے منسلک افراد کو پیشہ ورانہ فرائض حکومت سے اجازت لینے سے مشروط کر دیے گئے ہیں۔

Read more

طالبان کا چین کی جانب جھکاؤ، امریکہ کی نئی افغان حکومت سے متعلق انتظار کی پالیسی

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ افغانستان کے طالبان حکمرانوں کے ساتھ معاملات غیر یقینی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں جب کہ امریکہ افغانستان میں موجود اپنے 100 شہریوں کے انخلا کے لیے کام کر رہا ہے۔

Read more

کیا طالبان خواتین کو نمائندگی دینے کے اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں؟

افغان طالبان کے خواتین کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کے عندیے کے بعد ایک بار پھر انسانی حقوق اور خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے سے متعلق اُن کے وعدوں پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Read more

کولمبیا کی جیب تراش امریکہ کی ‘کوکین کوئین’ کیسے بنیں؟

لیکن یہ پرسکون شہر 1960 اور 1970 کی دہائی میں امریکہ کا ’کوکین کیپیٹل‘ بن گیا تھا۔ میامی کو کوکین کی خرید و فروخت کا مرکز بنانے کے پیچھے کولمبیا کی میڈلین ڈرگ کارٹل کا ہاتھ تھا۔ اس کے اہم کرداروں میں ایک خاتون کا نام سرِ فہرست تھا۔

Read more

ٹوکیو پیرالمپکس: پاکستان کے حیدر علی نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی

جاپان کے شہر ٹوکیو میں پیرالمپکس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں۔ جمعے کو مردوں کے اسٹینڈنگ ڈسکس تھرو (یعنی کھڑے ہو کر ڈسکس پھینکنا) مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی کے مدِمقابل یوکرین، برازیل، آسٹریلیا، مصر، وینزویلا اور دیگر ملکوں کے ایتھلیٹس تھے۔

Read more

‘افغان خواتین کام کر سکتی ہیں لیکن انہیں وزارت ملنے کا امکان نہیں’

طالبان مسلسل اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ان کی حکومت میں خواتین کو شریعت کے مطابق کام کی اجازت ہو گی لیکن اب طالبان ترجمان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت میں خواتین کو کوئی وزارت نہیں ملے گی۔

Read more

شہباز شریف نے قومی حکومت کے قیام کی تجویز کیوں دی؟

پاکستان میں حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کی جانب سے قومی حکومت کے قیام کی تجویز پر ملک میں ایک نئی سیاسی بحث چھڑ گئی ہے۔

Read more

میڈیا اتھارٹی بل پر صحافیوں کے تحفظات برقرار، حکومت کی متنازع شقیں ختم کرنے کی یقین دہانی

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بل کے مجوزہ ڈرافٹ میں سے تمام کریمنل شقیں واپس لے لی ہیں، تاہم جرمانے کی شقیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

Read more

نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کا قیام: نئی پختون قوم پرست جماعت کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

پشاور — پشتون تحفظ تحریک (پی ٹی ایم) کے بانی و راہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے دیگر ہم خیال ساتھیوں کے ہمراہ بدھ کو نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) کے نام سے ایک نئی پختون قوم پرست سیاسی جماعت کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔

Read more

پاکستان کا دنیا پر طالبان سے روابط رکھنے پر زور، نئی افغان حکومت کا اعلان جلد متوقع

افغان طالبان نے عندیہ دیا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جب کہ بہت جلد کابینہ کے اراکین کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔

Read more

‘سوپر فالووز’: ٹوئٹر پر پیسہ کمانے کا نیا دلچسپ فیچر

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق ٹوئٹر نے بدھ کو ‘سوپر فالوز’ فیچر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب مواد تخلیق کرنے والے صارفین اپنے خصوصی مواد تک رسائی کے لیے سبسکرائبرز سے رقم وصول کر سکتے ہیں۔

Read more

کرسٹیانو رونالڈو نے سب سے زیادہ گول کرنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

رونالڈو نے بدھ کو ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ میچ میں جمہوریہ آئرلینڈ کے خلاف دو گول کر کے نہ صرف اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی بلکہ انٹرنیشنل مقابلوں میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ایران کے فٹ بالر علی دائی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

Read more

سید علی گیلانی کی تدفین، لواحقین کا جنازے میں شرکت کی اجازت نہ دینے کا الزام

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کو سری نگر میں ان کے گھر کے قریب حیدر پورہ کے علاقے میں جمعرات کی علی الصباح سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

Read more

امریکہ: طوفانی بارشوں سے تباہی، نیو یارک اور نیو جرسی میں ایمرجنسی نافذ

سمندری طوفان آئیڈا کے اثرات امریکہ کے شمال مشرقی حصوں میں بھی نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ نیو یارک شہر اور نیو جرسی میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتِ حال کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Read more

افغانستان سے انخلا کے بعد امریکہ اور پاکستان کے تعلقات پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

افغانستان سے امریکہ کی فوج کے انخلا کا عمل مکمل ہونے پر صدر جو بائیڈن انتظامیہ کا پاکستان کے تعاون کے بارے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

Read more

بھارت اور طالبان میں رابطے، کیا نئی دہلی افغان پالیسی پر نظرِ ثانی کر چکا ہے؟

بھارت کے قطر میں سفارت کار دیپک متل کی طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ شیر محمد عباس ستنکزئی سے ملاقات کو نئی دہلی کے سیاسی و سفارتی حلقوں میں توجہ اور دلچسپی کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے اور یہ نتیجہ اخذ کیا جا رہا ہے کہ بھارت اور طالبان دونوں نے ایک دوسرے کے حوالے سے مؤقف میں نرمی پیدا کی ہے۔

Read more

پاکستان میں ڈاکٹر لائسنسنگ کے نئے طریقۂ کار کے خلاف کیوں؟

پاکستان میں اِن دِنوں ڈاکٹروں کی بڑی تعداد حکومت کے نافذ کیے گئے لائسنسنگ کے نئے طریقہ کار کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ اِس احتجاج میں فارغ التحصیل ہونے والے طب کے نئے طلبا اور طالبات بھی شامل ہیں۔

Read more

پاکستان میں ‘جبری گمشدگیوں’ کا معاملہ، ‘وزیرِ اعظم کے وعدے کے باوجود ہمارے پیارے لاپتا ہیں’

سلیم انیس الرحمٰن کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے تعلق رکھتے ہیں جہاں ان کی موٹر سائیکل ورکشاپ تھی۔ ان کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں 11 جنوری 2016 کو اورنگی ٹاؤن کی پولیس اپنے ساتھ لے کر گئی جس کے گواہ مارکیٹ میں موجود کئی افراد تھے۔ لیکن وہ دن اور آج کا دن چار بچوں کے باپ سلیم کی کوئی خبر نہیں ملی کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔

Read more

امریکہ کے 54 فی صد شہری افغانستان سے فوجی انخلا کے حامی ہیں، سروے رپورٹ

پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے حال ہی میں امریکہ کے افغانستان سے انخلا سے متعلق ایک سروے کیا گیا ہے جس میں امریکی شہریوں سے بائیڈن انتظامیہ کے اس فیصلے سے متعلق رائے لی گئی۔

Read more

حکومت سازی کے لیے طالبان شوریٰ کا اجلاس، معیشت اور سیکیورٹی بڑے چیلنج

افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے طالبان ںے کئی اہم فیصلے کیے ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں افغانستان کی نئی حکومت کے لیے معاشی بحران پر قابو پانے سمیت سیکیورٹی اور حکومت میں تمام طبقات کی شمولیت بڑا چیلنج ہے۔

Read more

افغان سرحد سے باڑ ہٹانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: شیخ رشید

پاکستان کے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغان طالبان کا پاک، افغان سرحد سے باڑ ہٹانے کا بیان اُن کے علم میں ہے۔ تاہم سرحد پر باڑ ایک حقیقت ہے اور یہ بڑی مشکل سے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے لگائی ہے جسے ہٹانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Read more

صحافیوں کا کام صحافت کرنا ہے، سیاست نہیں: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں صحافیوں کی طرف سے مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے معاملے پر چیف جسٹس نے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ درخواست گزار پریس ایسوسی ایشن کے علاوہ باقی صحافیوں نے درخواستیں واپس لے لیں۔

Read more

انسٹاگرام کا صارفین کو تاریخِ پیدائش بتانے پر زور

اگر آپ فوٹوز اور ویڈیوز کے لیے انسٹاگرام کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن آپ نے اس پلیٹ فارم پر اپنی تاریخ پیدائش کا اندراج نہیں کیا ہوا تو کچھ وقت بعد آپ تاریخ پیدائش بتائے بغیر ایپ کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔

Read more

امریکی انخلا کے بعد پہلی صبح؛ ‘کابل ایئرپورٹ پر رش کم لیکن شہر میں خوف کی فضا ہے’

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جب پیر کی شب امریکی ایئر فورس کے طیارے نے اُڑان بھری تو اس کے ساتھ ہی 20 برس تک جاری رہنے والی افغان جنگ کا بھی خاتمہ ہو گیا۔

Read more

بھارتی سپریم کورٹ میں پہلی بار تین خواتین ججز کی تعیناتی

بھارت کی سپریم کورٹ کے نو ججز نے منگل کو اپنے عہدوں کا حلف اُٹھا لیا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ پہلی مرتبہ بیک وقت​ تین خواتین ججز بھی بھارت کی سب سے بڑی عدالت میں بطور جج تعینات کی گئی ہیں۔

Read more

ٹی وی چینلز پر علاقائی زبانوں میں پروگراموں کا فقدان کیوں؟

پاکستان میں ایک زمانہ تھا جب ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے علاقائی زبانوں میں ڈرامے نہ صرف مقبول ہوتے تھے بلکہ سندھی، بلوچی، پشتو، ہندکو اور سرائیکی زبان میں خبریں بھی سننے کو ملتی تھیں جب کہ ان زبانوں میں گیت بھی زبان زدِ عام ہوتے تھے۔

Read more

افغانستان کی بدلتی صورتِ حال: ‘فیصلہ ساز ادارے صورتِ حال کو سمجھ نہیں رہے’

 افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے باوجود پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنی تمام سرحدی گزرگاہیں کھلی رکھی ہیں تاہم مہاجرین کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔ ایسے میں پاکستان کی بری فوج کی قیادت نے اراکین پارلیمنٹ کو خطے کی بدلتی ہوئی صورتِ حال پر پیر کو بریفنگ دی ہے۔

Read more

نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان، 25 فی صد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ماہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان محدود اوورز کی کرکٹ سیریز کے دوران 25 فی صد تماشائیوں کو اسٹیڈیمز میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

Read more

چین میں بچوں پر ہفتے میں تین گھنٹے سے زیادہ آن لائن گیم کھیلنے پر پابندی

چین میں اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں پر ہفتے میں تین گھنٹے سے زائد وقت کے لیے آن لائن گیم کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ نے چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ‘شینوا’ کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ اٹھارہ سال سے کم عمر کے گیمرز کو ہفتے میں صرف تین دن جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو رات آٹھ سے نو بجے کے درمیان آن لائن گیم کھیلنے کی اجازت ہوگی۔

Read more

امریکی انخلا کے بعد طالبان کا جشن، کابل ایئرپورٹ کا بھی کنٹرول سنبھال لیا

طالبان نے افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلا کے بعد ہوائی فائرنگ کر کے جشن منایا جس کے بعد مسلح جنگجوؤں نے کابل ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

Read more

پاکستان میں سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے کیوں روکا گیا؟

اسلام آباد — پاکستان میں وفاقی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ سرکاری ملازم بغیر اجازت کوئی میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کر سکتا ، اس سلسلہ میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفس میمورنڈم بھی جاری کر دیا ہے۔

Read more

طالبان کی یقین دہانیوں کے باوجود پاکستان کے قبائلی اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ

پشاور — افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کی طالبان کی یقین دہانیوں کے باوجود خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقوں میں حالیہ چند روز کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

Read more

طالبان کی بھارت کو تعلقات استوار کرنے کی پیش کش، مودی حکومت ‘خاموش’ کیوں؟

بھارت نے طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد تاحال جنگجو گروپ کے ساتھ تعلقات رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔ نئی دہلی — افغان طالبان کے سینئر رہنما شیر محمد عباس ستنکزئی نے بھارت کو تجارتی اور اقتصادی تعلقات استوار کرنے کی پیش کش کی ہے جس پر تاحال بھارت کی جانب سے کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ 15 اگست کو کابل پر طالبان کے قبضے سے

Read more

کابل: امریکی فضائی کارروائی میں عام شہریوں کی بھی ہلاکت

امریکہ کی جانب سے افغانستان میں اتوار کو داعش کے خلاف کی جانے والی فضائی کارروائی میں عام شہریوں کی بھی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ وہ ان ہلاکتوں سے متعلق تفصیلات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Read more

امریکہ: سمندری طوفان آئیڈا سے تباہی، نیو اورلینز میں بجلی معطل

سمندری طوفان آئیڈا امریکہ کی صنعتی ریاست لوئزیانا سے ٹکرا گیا ہے جس کے باعث شدید طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست کے شہر نیو اورلینز میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے جب کہ طوفان کے باعث ایک شخص کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

Read more

طالبان کا افغان شہریوں کو ملک چھوڑنے سے نہ روکنے کا اعلان ‘مثبت’ ہے، امریکہ

امریکہ نے طالبان کے اس عزم کو سراہا ہے کہ 31 اگست کے بعد افغانستان سے کسی کو باہر جانے سے نہیں روکا جائے گا۔ صدر جو بائیڈن نے امریکی اور نیٹو افواج کے افغانستان سے انخلا کے لیے 31 اگست کی ڈیڈ لائن کا اعلان کر رکھا ہے۔

Read more

کابل ایئر پورٹ پر مزید حملے ہو سکتے ہیں، امریکی سفارت خانے کا انتباہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے نے کابل ایئر پورٹ پر حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے امریکی شہریوں سے ہوائی اڈے کی حدود سے دُور رہنے کی اپیل کی ہے۔ اس سے قبل صدر بائیڈن بھی اسی نوعیت کا انتباہ کر چکے ہیں۔

Read more

کرسٹیانو رونالڈو کی مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی، دنیا بھر میں مداح پر جوش

رونالڈو نے 2003 میں انگلش پریمیئر لیگ میں اپنے پہلے میچ سے لے کر 2009 میں اپنے آخری میچ تک 84 گول سکور کیے تھے۔ یہ انگلش پریمیئر لیگ میں کسی بھی کھلاڑی کا دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔ ان کے علاوہ فرانس کے تھیری ہینری واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 92 گول اسکور کیے۔

Read more

افغانستان میں ہلاک ہونے والے 13 امریکی فوجیوں کے اہلِ خانہ غم سے نڈھال

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے باہر جمعرات کو ہونے والے خود کش حملے میں ہلاک 13 امریکی فوجی اہلکاروں کے نام اگرچہ محکمۂ دفاع نے ابھی تک جاری نہیں کیے۔ البتہ جیسے جیسے ان کے خاندان اور دوستوں کو حقیقت معلوم ہو رہی ہے ان اہلکاروں کی زندگی کے بارے میں تفصیلات منظرِ عام پر آ رہی ہیں۔

Read more

کیا افغانستان میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں اول آنے والی باران ڈاکٹر بن پائیں گی؟

افغانستان کے دیہی علاقے سے تعلق رکھنے والی سالگی باران نے میڈیکل یونیورسٹی میں داخلے کے لیے ہونے والے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔ البتہ ان کے پاس اس خدشے کا کوئی جواب نہیں ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتِ حال کے پیش نظر آگے کیا ہو گا؟

Read more

بھارت میں ایک دن میں ایک کروڑ افراد کرونا ویکسی نیشن

بھارت کی وزارتِ صحت نے ایک بیان میں بتایا کہ جمعے کو ایک کروڑ سے زائد افراد کو کرونا ویکسین لگائی گئی جو ملک میں جاری ویکسی نیشن مہم میں یومیہ سب سے زیادہ افراد کو ویکسین لگانے کا ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے بھارت میں ایک دن میں 92 لاکھ افراد کو ویکسین دی گئی تھی۔

Read more

طالبان نے کابل ایئر پورٹ جانے والے متعدد راستے بند کر دیے

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر ہونے والے خود کش حملے کے بعد طالبان نے ہفتے کو ایئر پورٹ کے اطراف لوگوں کے اجتماع کو روکنے کے لیے اضافی مسلح اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔

Read more

طالبان کو پیچیدہ معاشی بحران کا سامنا، عوام کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں

طالبان رہنماؤں نے اپنی تحریک کے اندر سے ایک غیر معروف شخصیت محمد ادریس کو ملک کے مرکزی بینک ‘دا افغانستان بینک’ کا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ادریس بینکنگ کے مسائل اور لوگوں کے مسائل کو حل کریں گے۔

Read more

کابل ایئرپورٹ پر داعش کا حملہ، خطے کے ممالک کو طالبان سے تعاون پر مائل کر سکتا ہے، تجزیہ کار

کابل ایئر پورٹ کے قریب جمعرات کو ہونے والے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ اسلامک اسٹیٹ خراسان (IS-K) نے ایسے وقت میں کیا گیا جب کہ ایک جانب طالبان وادی پنج شیر اور چند مقامات پر مزاحمت کے سوا تقریباً پورے ملک کا کنٹرول حاصل کر چکے ہیں اور دوسری طرف نہ صرف افغانستان میں مقیم غیر ملکیوں کا وہاں سے انخلا جاری ہے، بلکہ عام افغان شہریوں کی ایک بہت بڑی تعداد کابل ائیر پورٹ پر حملے کے ایک روز بعد دوبارہ ملک سے فرار ہونے کی کوشش میں ایئرپورٹ پر جمع ہے۔

Read more

افغانستان میں صرف چند روز کی میڈیکل سپلائیز باقی رہ گئی ہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت، ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ جنگ سے تباہ حال ملک افغانستان میں لاکھوں لوگوں کی صحت سے متعلق ضروریات پوری کرنے کے لئے صرف چند روز کی میڈیکل سپلائیز باقی رہ گئی ہیں۔

Read more

ترکی نے ابھی کابل ایئرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کا فیصلہ نہیں کیا، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ طالبان نے کابل ایئرپورٹ کے انتظام میں مدد کی درخواست کی ہے اور ترک صدر کے بقول، "وہ کہتے ہیں، سیکیورٹی ہم یقینی بنائیں گے۔ آپ انتظام دیکھیں۔”

Read more

کابل ایئرپورٹ سے پروازیں دوبارہ شروع، ملک سے باہر جانے والوں کی بھیٹر

کابل ایئرپورٹ پر جمعے کے روز افغانستان سے انخلا کے منتظر لوگوں کی بھیڑ اسی طرح دکھائی دی جیسے پچھلے دنوں سے لوگوں کا تانتا بندھا رہا ہے۔ پروازوں کا سلسلہ بھی پھر سے شروع ہو چکا ہے، جب کہ ایک دن قبل کے بم دھماکوں میں اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Read more

طالبان افغانستان میں امریکی سفارتی موجودگی برقرار رکھنا چاہتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے لئے صدر بائیڈن کی جانب سے مقرر کردہ ڈیڈ لائن 31 اگست میں اب چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں۔ ایک جانب جہاں امریکہ افغانستان میں اپنی موجودگی کے بارے میں اہم نوعیت کے فیصلے کر رہا ہے، وہیں طالبان کابل ایئرپورٹ کا مکمل کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔

Read more

افغانستان میں امریکہ کا ڈرون حملہ، داعش کے حملوں کا مبینہ منصوبہ ساز ہلاک

امریکہ کی فوج نے داعش خراسان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی ایک فضائی کارروائی کی ہے جس میں شدت پسند تنظیم داعش کے حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

Read more

مشن امپاسیبل سیون کا سب سے خطرناک اسٹنٹ؛ ‘بچپن سے ہی یہ کرنا چاہتا تھا’

ہالی وڈ کے مقبول اداکار ٹام کروز نے حال ہی میں اپنی فلم ‘مشن امپاسیبل سیون’ کے سب سے خطرناک اسٹنٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بچپن سے ہی ایسا کرنا چاہتے ہیں۔

Read more

تحریکِ انصاف کی حکومت کی تین سالہ کارکردگی؛ ماہرین کیا کہتے ہیں؟

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو قائم ہوئے تین سال مکمل ہونے پر انتخابی منشور کے اہداف کا جائزہ لیا جا رہا یے۔

حکومت نے اپنی تین سالہ کارکردگی پیش کرنے کے لیے اسلام آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں تقاریب کا انعقاد کیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنی حکومت کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ کا اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں اجرا کیا۔

Read more

پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ میں کب کب اختلافات سامنے آئے

سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے لیے گئے ازخود نوٹس کو واپس لینے اور پانچ رکنی بینچ کی طرف سے سوموٹو کا اختیار صرف چیف جسٹس کو دینے سے اعلیٰ عدالت کے ججز کے درمیان ظاہری طور پر اختلاف پر بحث جاری ہے۔

Read more

’پاکستان چاہتا ہے امریکہ طالبان سے سفارتی رابطوں کا کوئی طریقہ وضع کرے‘

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے مفاد میں ہے کہ باہمی تعلقات میں ماضی کے مسائل کو نظر انداز کر کے مل کر کام کریں۔

پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے امریکہ کے اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ افغانستان میں مل کر کام کرنے میں ہی امریکہ اور پاکستان کا مفاد ہے۔ اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ واشنگٹن اور اسلام آباد باہمی تعلقات کو بہتر کریں۔

Read more

افغانستان کے لیے خطرہ بننے والی داعش خراسان کون ہے؟

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر جمعرات کو ہونے دھماکوں کی ذمے داری داعش خراسان نامی گروپ نے قبول کی ہے۔ ان دھماکوں میں امریکہ کے 12 فوجی اہلکاروں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Read more

چمن سرحد: ‘افغان باشندوں کا غیر قانونی داخلہ روکیں گے’

پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں پاک، افغان سرحد بابِ دوستی پر طالبان کے کنٹرول کے باوجود دونوں ملکوں سے لوگوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہے۔ البتہ حکام اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ موقع سے فائدہ اُٹھا کر غیر قانونی طور پر بھی کچھ لوگ پاکستان میں داخل ہو سکتے ہیں۔

Read more

کابل ایئرپورٹ دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی، ہلاکتوں کی تعداد 85 ہو گئی

کابل ایئرپورٹ کے باہر جمعرات کو ہونے والے دو دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 85 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ دہشت گرد تنظیم داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

Read more

افغانستان سے امریکی انخلا: پاکستان میں مسافروں کے عارضی قیام کے انتظامات

وائس آف امریکہ کو حاصل دستاویزات کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے 20 اگست کو ایک ڈپلومیٹک نوٹ کے ذریعے وزارتِ خارجہ سے چکلالہ کے نور خان ائیربیس پر تین قسم کے مسافروں کے لیے ٹرانزٹ سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

Read more

صحافیوں سے متعلق جسٹس فائز عیسیٰ کا ازخود نوٹس واپس، ‘کسی بینچ کو سوموٹو کا اختیار نہیں’

اسلام آباد — سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ازخود نوٹس واپس لے لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ سو موٹو کا اختیار صرف چیف جسٹس استعمال کر سکتے ہیں۔ لہذٰا کسی بینچ کو ازخود نوٹس لینے کا اختیار نہیں، کوئی بھی بینچ چیف جسٹس کو نوٹس لینے کی سفارش کر سکتا ہے۔

Read more

وہ چہرے جو میڈیا میں طالبان کی ترجمانی کر رہے ہیں

ویب ڈیسک — افغانستان پر نوے کی دہائی میں طالبان کی حکومت کے دوران ذرائع ابلاغ اور صحافیوں کے لیے حالات سازگار نہیں تھے۔ البتہ، آثار بتاتے ہیں کہ 20 سال طویل افغان جنگ کے دوران طالبان ذرائع ابلاغ کی اہمیت اور استعمال کا فن جان گئے ہیں۔

Read more

رپورٹر کی ڈائری، میں نے طورخم بارڈر پر کیا دیکھا؟

طورخم — افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد جہاں عوام کی ایک بڑی تعداد افغانستان سے نکلنے کی خواہاں ہے تو وہیں افغان شہریوں کی بڑی تعداد پاک، افغان بارڈر طورخم پر افغانستان جانے کے لیے بھی بے چین ہے۔

Read more

کرونا وبا سے متعلق 10 لاکھ سے زائد ‘خطرناک’ ویڈیوز ہٹا دی گئیں: یوٹیوب

واشنگٹن — دنیا کے مقبول ترین ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب نے کہا ہے کہ کرونا وبا کے آغاز کے بعد سے اب تک 10 لاکھ سے زائد ایسی ویڈیوز کو ہٹایا جا چکا ہے جو کرونا وائرس سے متعلق ‘خطرناک گمراہ کن معلومات’ پر مبنی تھیں۔

Read more

امریکہ میں خواتین نے ووٹ کا حق کیسے حاصل کیا؟

ویب ڈیسک — انتھونی سوزن انیسویں صدی میں امریکہ میں حقوقِ نسواں کی صفِ اول کی سرگرم رہنماؤں میں شامل تھیں۔ انہیں 1872 میں ایک ایسے ‘جرم’ کی پاداش میں سزا سنائی گئی تھی جسے بعد میں قانون اور آئین نے ان ہی کا نہیں بلکہ امریکہ کی خواتین کا آئینی حق تسلیم کیا۔

Read more

جی سیون اجلاس: ’مستقبل کے افغانستان کو عملی اقدامات کی بنیاد پر پرکھا جائے گا‘

دنیا کی سات بڑی معیشتوں کے گروپ ‘جی سیون’ کے سربراہان اجلاس کے دوران افغانستان سے انخلا کے جاری مشن کی تاریخ میں توسیع سے متعلق رکن ممالک امریکہ کو رضا مند نہ کر سکے۔

Read more

’مزید افغان مہاجرین کی پاکستان آمد پر بین الاقوامی مدد بہت زیادہ ضروری ہے‘

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے افغانستان کے پڑوسی ممالک سے کہا ہے کہ وہ اپنی سرحدیں کھلی رکھیں کیوں کہ افغانستان کی صورتِ حال کی وجہ سے شہری تحفظ اور پناہ کی تلاش میں ان ممالک کا رخ کر سکتے ہیں۔

Read more

داسو ڈیم پر کام دوبارہ شروع، چینی انجینئرز پر حملے کے بعد سیکیورٹی میں اضافہ

صوبہ خیبر پختونخوا کے شمالی پہاڑی علاقے ضلع کوہستان میں چین کے تعاون سے بننے والے داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ یہ کام گزشتہ ماہ چینی انجینئرز کے قافلے پر ہونے والے مبینہ خود کش حملے کے بعد روک دیا گیا تھا۔

Read more

افغانستان سے ہندوؤں اور سکھوں کا انخلا، بھارت میں متنازع شہریت بل پھر زیرِ بحث

بھارت کی جانب سے افغانستان سے اپنے شہریوں، افغان ہندوؤں اور سکھوں کو بحفاظت نکالنے کا عمل جاری ہے۔ حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 800 سے زائد افراد کو کابل سے بھارت لایا جا چکا ہے جن میں افغانستان میں بھارت کے سفیر اور سفارتی عملے کے لوگ بھی شامل ہیں۔

Read more

دبئی میں دنیا کا بلند ترین ‘جھولا’ سیاحوں کو محظوظ کرنے کے لیے تیار

بلند ترین مقام اور بادلوں سے بھی اوپر سے نظارا کرنا ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے کسی خواب سے کم نہیں ہو گا۔ ان ہی حیرت انگیز نظاروں کا تجربہ کرنے کے لیے دبئی میں بہت دنیا کے بلند ترین جھولے کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔

Read more

افغانستان سے اب تک کتنے ہزار لوگوں کا انخلا مکمل ہو چکا ہے؟

طالبان کے کابل پر 15 اگست کو قبضے کے بعد غیر ملکی افراد اور افغان شہریوں کے انخلا کا شروع ہونے والا عمل بدستور جاری ہے۔

کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اب بھی ہزاروں افغان شہری ملک چھوڑنے کے لیے اندر اور باہر جمع ہیں۔ روزانہ درجنوں پروازیں انہیں وہاں سے مختلف ممالک منتقل کر رہی ہیں۔

Read more

شاہین کی دس وکٹوں کی بدولت کنگسٹن ٹیسٹ پاکستان کے نام، سیریز برابر

بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ 109 رنز سے جیت کر دو میچ کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔

میچ میں جہاں فواد عالم کی ناقابلِ شکست سینچری نے پاکستان کو مشکلات سے نکالا وہیں شاہین شاہ آفریدی کی کریئر بیسٹ بالنگ نے میزبان ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔

Read more

افغانستان میں طالبان قبضے کے بعد بھارتی کشمیر میں نئے خدشات جنم لینے لگے

افغانستان میں طالبان قبضے کے بعد بھارت میں یہ خدشات زور پکڑ رہے ہیں کہ افغان طالبان بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کا رُخ بھی کر سکتے ہیں۔ ان خدشات پر بھارتی کشمیر کے سیاسی حلقوں، سیکیورٹی فورسز اور سیاسی و دفاعی تجزیہ کاروں کی طرف سے مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Read more

جب برطانیہ کی فوج نے وائٹ ہاؤس کو آگ لگائی

امریکہ میں صدر کی رہائش گاہ نے تاریخ کے کئی نازک، خوش گوار اور ہولناک اداور دیکھے ہیں۔ ان میں 24 اگست 1814 ایک ایسا ہی ہولناک دن ہے جب برطانوی فوج نے وائٹ ہاؤس کو آگ لگا دی تھی۔

وائٹ ہاؤس کی عمارت کئی اعتبار سے تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔ اس کا سنگِ بنیاد 1792 میں رکھا گیا تھا۔ دنیا بھر سے فنِ تعمیر کے ماہرین سے عمارت کے ڈیزائن کے لیے تجاویز طلب کی گئی تھیں اور پھر آئر لینڈ کے ماہرِ تعمیرات جیمز ہوبن کا ڈیزائن منظور کیا گیا۔

Read more

سپریم کورٹ: کرنل (ر) انعام الرحیم غداری اور جاسوسی کے الزامات سے بری

سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاپتا افراد کے مقدمات پر کام کرنے والے وکیل کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ کو جاسوسی اور غداری کے الزامات سے بری کرتے ہوئے ان کے خلاف کیس ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

Read more

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2.75 ارب ڈالرز موصول: کیا روپے کی قدر مستحکم ہو گی؟

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے دنیا بھر کی معیشتوں کو کرونا کے معاشی اثرات سے نکلنے کے لیے 650 ارب ڈالرز جاری کیے گئے ہیں جن میں سے 2.75 ارب ڈالرز پاکستان کو بھی موصول ہو گئے ہیں۔

Read more

افغان جیلوں سے قیدیوں کی رہائی، ٹی ٹی پی اور داعش کے منظم ہونے کے خدشات

افغانستان کی جیلوں سے قیدیوں کی رہائی کے بعد شدت پسند تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت داعش کے دوبارہ منظم ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

افغان طالبان نے 15 اگست کو کابل پر قبضے کے بعد ملک کی مختلف جیلوں میں قید دہشت گردوں سمیت تمام قیدیوں کو رہا کر دیا تھا۔ رہائی پانے والوں میں کالعدم شدت پسند تنظیم ٹی ٹی پی کے سربراہ مولوی فقیر محمد بھی شامل ہیں۔

Read more

جی سیون اجلاس میں طالبان کو تسلیم کرنے یا پابندیاں عائد کرنے پر بحث متوقع

ویب ڈیسک — دنیا کی سات بڑی معیشتوں کے حامل ملک (جی سیون) ایک ورچوئل اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں جہاں وہ اس بارے میں اتحاد قائم رکھنے کا عزم کریں گے کہ آیا افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنا ہے یا ان پر پابندیاں عائد کرنی ہیں۔

Read more