پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ، ‘پاکستان میں مہنگائی خطے کے دیگر ممالک سے زیادہ’

پاکستان کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 123 روپے 30 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 120 روپے چار پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Read more

پاکستان اور نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز، کس کا پلڑا بھاری؟

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 18 سال بعد پاکستان کی سرزمین پر ہونے والی سیریز کا آغاز جمعہ سے ہو رہا ہے۔ تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Read more

امریکہ اور برطانیہ، آسٹریلیا کو جوہری توانائی کی آبدوز ٹیکنالوجی دیں گے

امریکہ اور برطانیہ آسٹریلیا کی جوہری مواد سے چلنے والی آبدوزوں کا دستہ بنانے میں مدد کریں گے۔ یہ بات امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے بدھ کو اس وقت کہی جب تینوں ممالک کے سربراہان نے انڈو پیسفک ریجن پر توجہ کی متقاضی نئی سہہ فریقی شراکت داری کا اعلان کیا۔

Read more

طالبان حکومت سے روابط کے سوا کوئی چارہ نہیں: پاکستان

پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس افغانستان میں طالبان کی حکومت کے ساتھ روابط رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ اور اگر دنیا نے افغانستان کو تنہا چھوڑا تو دوبارہ دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Read more

افغانستان میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ پاکستانی کالجز میں مائیگریشن کے خواہش مند

افغانستان میں ڈاکٹر اشرف غنی کی حکومت کے خاتمے اور طالبان کی اقتدار میں واپسی کے ساتھ ہی ملک میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

Read more

افغانستان کی صورتِ حال، بلوچستان کے حالات میں کیا تبدیلی لاسکتی ہے؟

افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد خطے کی سیاسی اور معاشی صورتِ حال پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ افغانستان سے اس کے پڑوسی ممالک میں سب سے طویل 2600 کلو میٹر سے زائد کی سرحد پاکستان کے ساتھ ہے اور اس میں سے 1468 کلومیٹر طویل سرحد پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساتھ ہے۔

Read more

ایپل نے آئی فون 13 کے نئے ماڈل لانچ کر دیے

ایپل نے اپنے آئی فون کے اگلے ماڈلز کی نقاب کشائی کر دی ہے جس کا ایپل کے صارفین شدت سے انتظار کر رہے تھے۔ ان میں ایک ایسا ماڈل بھی شامل ہے جس میں پچھلے ماڈلز کی نسبت ڈیٹا ذخیرہ کرنے کی گنجائش دو گنے سے بھی زیادہ ہے۔

Read more

بکر پرائز 2021: حتمی فہرست میں کون کون سے ناول شامل ہیں؟

سال 2021 کے لیے چھ ناول شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والی شاعرہ اور ناول نگار پیٹریکا لاک ووڈ کا پہلا ہی ناول ’نو وون از ٹاکنگ اباؤٹ دس‘ بھی انعام کے لیے اعلان کی گئی حتمی فہرست میں شامل ہے۔ بکر پرائز کے جج انعام جیتنے والی کتاب کا اعلان تین نومبر کو کریں گے۔

Read more

سی پیک کا دوسرا مرحلہ، کیا پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو راغب کر سکے گا؟

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلق وزیرِ اعظم پاکستان کے معاونِ خصوصی خالد منصور نے کہا ہے کہ اگر افغانستان میں مستقل امن لوٹ آتا ہے تو سی پیک کو افغانستان اور اس سے آگے توسیع دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

Read more

‘کواڈ’ ممالک کا آئندہ ہفتے اجلاس: ‘چین اور افغانستان ایجنڈے میں سرِ فہرست ہوں گے’

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے آئندہ ہفتے امریکہ، بھارت، آسٹریلیا اور جاپان پر مشتمل ‘کواڈ ممالک’ کا اجلاس واشنگٹن ڈی سی میں بلایا ہے جسے افغانستان کی صورتِ حال اور ہند بحرالکاہل میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Read more

طالبان کا خوف، افغان مرد و خواتین فٹبالرز اہلِ خانہ کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے

افغانستان میں میرا فٹبال کھیلنا جرم بن گیا تھا۔ میں اپنا ملک چھوڑنا نہیں چاہتی تھی۔ مجھے صرف میرے فٹبال کھیلنے کے شوق نے افغانستان چھوڑنے پر مجبور کیا۔

Read more

ٹرمپ دور کے آخری ایام پر کتاب، ‘امریکی جنرل نے چین کو حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی’

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدِ صدارت کے آخری ایام سے متعلق ایک نئی کتاب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق صدر کی جانب سے کسی بھی غیر دانش مندانہ فیصلے کے امکان کے پیشِ نظر امریکی جنرل مارک ملی نے اپنے طور پر چین کو یقین دہانی کرائی تھی کہ امریکہ اس پر کوئی حملہ نہیں کرے گا۔

Read more

عدالتی احکامات پر ہزاروں ملازمین برطرف؛ ان افراد کا مستقبل کیا ہو گا؟

سہیل احمد میمن گریڈ ٹو میں ایڈمن افسر کے طور پر آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) میں کام کر رہے تھے اور ان کی آخری پوسٹنگ پاکستان کی بڑی گیس فیلڈ کنر پشاکی میں تھی۔ البتہ گزشتہ ماہ 17 اگست کو سپریم کورٹ کا ایک فیصلہ ان پر بجلی بن کر گرا۔ اور انہیں ملازمت سے اسی روز نکال دیا گیا۔

Read more

طالبان کا عالمی برادری سے افغانستان کی امداد جاری رکھنے کا مطالبہ

افغانستان میں طالبان کے عبوری وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغانستان دنیا کے دیگر ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ البتہ ان سے کہیں گے کہ افغانستان پر دباؤ نہ ڈالیں۔

Read more

بلنکن کا پاکستان سے متعلق بیان، ‘امریکہ چاہتا ہے کہ اسلام آباد طالبان پر دباؤ ڈالے’

امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کے بہت سے مفادات ہیں جن میں سے بعض امریکی مفادات سے مطابقت نہیں رکھتے۔

Read more

صدر بائیڈن آئندہ ہفتے ‘کواڈ گروپ’ کے سربراہان کی میزبانی کریں گے

امریکہ کے صدر جو بائیڈن آئندہ ہفتے ‘کواڈ گروپ’ میں شامل ملکوں کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کا مقصد چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے پیشِ نظر ایک دوسرے کے درمیان تعاون کو بڑھانا ہے۔

Read more

برطانوی ٹینس اسٹار ایما روڈوکانو نے یو ایس اوپن میں تاریخ رقم کر دی

سن 1968 میں جب برطانیہ کی ورجینیا ویڈ نے یو ایس اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیتا تھا تو ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اگلی پانچ دہائیوں تک کوئی برطانوی خاتون ٹینس کھلاڑی امریکی سرزمین پر یہ اعزاز حاصل نہیں کر پائے گی۔

Read more

کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات، کیا کالعدم تحریکِ لبیک کو الیکشن لڑنے کی اجازت تھی؟

پاکستان بھر میں قائم فوجی چھاؤنیوں میں ہونے والے انتخابات میں حکمراں جماعت نے مجموعی طور پر برتری حاصل کی ہے جب کہ بعض شہروں کے کنٹونمنٹ بورڈز میں اپوزیشن جماعتوں نے میدان مار لیا ہے۔

Read more

رمیز راجہ چیئرمین پی سی بی منتخب، نئے چیئرمین کو کن چیلنجز کا سامنا ہو گا؟

سابق ٹیسٹ کرکٹر سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم اور 1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن رمیز راجہ بالآخر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یہ چارج سابق پی سی بی چیئرمین احسان مانی کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد سنبھالا اور اس کی منظوری پی سی بی کے گورننگ بورڈ نے دی۔

Read more

نائن الیون سے متعلق ایف بی آئی کی دستاویزات، امریکہ میں خفیہ معلومات کیسے عام کی جاتی ہیں؟

امریکہ کے وفاقی تفتیشی ادارے (ایف بی آئی) نے نائن الیون کے حملوں میں ملوث دو سعودی ہائی جیکرز کو مدد فراہم کرنے سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کی ہیں۔

Read more

طالبان کے کنٹرول کے بعد قطر کے وزیرِ خارجہ کا دورۂ کابل، کن معاملات پر بات چیت ہوئی؟

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے قیام کے بعد قطر کے وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے کابل کا دورہ کیا ہے اور طالبان کے وزیرِ اعظم اور اہم رہنماؤں سے ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

Read more

‘افغانستان میں ایک حکومت موجود ہے، بین الاقوامی برادری چاہے تو اس سے بات کرے یا تنہا چھوڑ دے’

امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ افغانستان کی بدلتی صورت حال میں امریکی خفیہ ادارے ‘سی آئی اے’ کے ڈائریکٹر ولیم برنز کا دورۂ اسلام آباد اور عسکری قیادت سے ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطوں کا حصہ ہے۔ اور یہ بین الاقوامی برادری کی افغانستان میں تشویش اور دلچسپی کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

Read more

ہلاکت کی افواہوں کے باوجود نائن الیون پر ایمن الظواہری کا مبینہ ویڈیو پیغام

امریکہ میں نائن الیون کے واقعات کے 20 برس مکمل ہونے پر القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا، یروشلم اور رواں برس کے آغاز پر شام میں روسی افواج کو نشانہ بنانے کا تذکرہ کر رہے ہیں۔

Read more

‘ایک’ ہی گانے سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار

دنیا میں کئی گلوکار ایسے بھی ہیں جنہوں نے لاتعداد فلمی گیت، غزلیں اور نغمے گا کر اپنے مداحوں کو محظوظ کیا جب کہ کچھ ایسے گلوکار بھی ہیں جنہوں نے کام تو کم کیا مگر آج بھی ان کے کام کو یاد کیا جاتا ہے۔

Read more

امریکہ نے افغانستان میں ڈرون حملے میں غلطی سے داعش کے بجائے امدادی کارکن کو نشانہ بنایا: رپورٹ

ایک حالیہ اخباری رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں انخلا کے آخری دنوں میں داعش کو نشانہ بنانے کے لیے کابل میں کیے گئے ڈرون حملے میں انتہا پسند تنظیم کے جنگجو کے بجائے مبینہ غلطی سے ایک مشتبہ امدادی کارکن کو نشانہ بنایا تھا۔

Read more

سابق افغان نائب صدر امر اللہ صالح کے بھائی طالبان کے ہاتھوں قتل، خاندان کا تدفین کی اجازت نہ ملنے کا الزام

افغانستان کے صوبہ پنجشیر کے مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق افغان نائب صدر امر اللہ صالح کے بھائی روح اللہ صالح کو طالبان نے دو روز قبل قتل کر دیا تھا۔

Read more

نائن الیون کی بیسویں برسی پر تقاریب میں بائیڈن، سابق صدور سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

امریکہ کے شہر نیو یارک کے گراؤنڈ زیرو پر ہفتے کو گیارہ ستمبر کے حملوں کی بیسویں برسی پر صدر جو بائیڈن اور سابق صدور، براک اوباما اور بل کلنٹن نے ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ اور رضا کاروں کے ساتھ مل کر ستمبر الیون میموریل پلازہ پر تقریب میں شرکت کی۔

Read more

نائن الیون کی تاریخ کو اگلی نسل تک پہنچانے میں گمراہ کن معلومات کس طرح رکاوٹ بن رہی ہیں؟

نجلہ بدر نے گزشتہ برس امریکہ کی ریاست نیو جرسی کے ہائی اسکول کی اپنی کلاس میں نائن الیون کی تاریخ پر بات نہیں کی تھی۔ یہ وبا کا دور تھا اور آن لائن کلاسوں کے دوران وہ اس موضوع پر طلبہ سے بات نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

Read more

انسانی حقوق کے عالمی ادارے کی افغانستان میں مظاہرین پر تشدد کی مذمت

اقوام متحدہ کے حقوقِ انسانی کے دفتر نے افغانستان میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں پر طالبان کی جانب سے سخت کارروائی کرنے کی مذمت کی ہے، اس مظاہرے میں خصوصی طور پر خواتین شامل تھیں، جو معاشرے میں خواتین کے حقوق پر طالبان کی پابندیوں کے ماحول میں اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہی ہیں۔

Read more

افغانستان میں تعلیمی شعبے کو بچانے کے لیے عالمی برادری فوری اقدامات کرے: یونیسکو

آج جمعے کو شائع ہونے والی یونیسکو کی ایک رپورٹ کے مطابق 2001 کے بعد سے افغانستان نے تعلیمی شعبے میں ترقی کی ہے۔ لیکن اب اس ترقی سے حاصل ہونے والے اہم فوائد خطرے میں ہیں، جس کے پیش نظر تعلیم حاصل کرنے والوں بالخصوص لڑکیوں کے لیے تعلیم کے حق کو ایک ایسے موقع پر برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، جب کہ اس ملک کو ایک انسانی بحران کا خطرہ درپیش ہے۔

Read more

گیارہ ستمبر 2001 کا وہ دن 20 برس بعد بھی میرے لئے اتنا ہی خوفناک ہے: جان سمونئین کی یادیں

11ستمبر 2001 کو امریکہ پر دہشت گرد حملوں کے بیس سال بعد کسی ایسے شخص سے بات کرنا جو ان حملوں میں بچ رہا بہت اچنبھے کی بات لگتی ہے۔ اور تین ہزار کے قریب لوگوں کی ہلاکت کے اس واقعے میں محفوظ رہنے والے نیو یارک کےجان سمونئین بھی اسے کسی معجزے سے کم تصور نہیں کرتے۔ اور بیس سال بعد بھی اسے اپنی زندگی کا خوفناک ترین دن قرار دیتے ہیں۔

Read more

پاکستان کا افغانستان کے ساتھ تجارت روپے میں کرنے کا فیصلہ، تجزیہ کار کیا کہتے ہیں؟

ایسے میں جب افغانستان کے معاشی حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں، زر مبادلہ کے ذخائر تقریباً ختم ہو رہے ہیں اور عالمی مالیاتی اداروں نے بھی انکی امداد اور قرضوں کو فی الوقت روک رکھا ہے،پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ڈالر کے بجائے روپے میں تجارت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

دنیا کے طاقت ور ترین مقناطیس کا ایک حصہ مکمل، پراجیکٹ کا تخمینہ 20 ارب ڈالر

آب و ہوا کی تبدیلی کے خلاف جنگ میں دو براعظموں میں ایک ساتھ کی جانے والی کوششوں میں سائنس دانوں نے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایک بہت بڑا مقناطیس تیار کیا ہے، جس سے بڑے پیمانے پر توانائی حاصل کی جا سکے گی۔

Read more

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: راشد خان کی معذرت کے بعد افغان کرکٹ ٹیم کی قیادت کون کرے گا؟

افغانستان کرکٹ ٹیم کے سٹار لیگ اسپنر راشد خان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی قیادت سے دست بردار ہونے کے اعلان کے بعد اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ آئندہ ماہ شروع ہونے والے عالمی مقابلے میں افغان ٹیم کی قیادت کون کرے گا۔

Read more

کرونا وائرس سے تعلیمی اداروں کی بندش؛ ’غریب خاندانوں کے بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے‘

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ‘یونیسف’ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث اسکولوں کی بندش کی وجہ سے پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں میں کروڑوں بچوں کی تعلیم کا سلسلہ متاثر ہوا ہے۔

Read more

فیس بک کے ‘اسمارٹ گلاسز’ کے ذریعے اب تصاویر بنائیں اور کال پر بات بھی کریں

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق فیس بک نے اپنے اسمارٹ گلاسز معروف برانڈ ‘رے بین’ کی شراکت سے بنائے ہیں جس کی مدد سے صارفین تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے ساتھ ساتھ اسے فیس بک ایپ کا استعمال کرتے ہوئے شیئر بھی کر سکیں گے۔

Read more

جوڈیشل کمیشن میں عدم اتفاق، جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی جج تعینات نہ ہو سکیں

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کو بطور جج سپریم کورٹ تعینات کرنے کے حوالے سے اتفاق رائے نہ ہونے اور اکثریتی ووٹ نہ ملنے کے باعث ان کی تعیناتی نہ ہوسکی۔ جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کا معاملہ ٹائی ہوگیا اور کمیشن کے چار چار ارکان نے حق اور مخالفت میں ووٹ دیا۔

Read more

امریکہ کے صدر کا چینی ہم منصب سے رابطہ، 90 منٹ تک اہم امور پر گفتگو

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے چین کے ہم منصب شی جن پنگ سے 90 منٹ تک ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ دونوں ملکوں کے سربراہانِ مملکت کے درمیان ہونے والا یہ سات ماہ میں پہلا رابطہ ہے۔

Read more

نائن الیون کے 20 سال: القاعدہ کا ماضی اور مستقبل

افغانستان پر سوویت یونین کے قبضے کے خلاف 1980 کی دہائی میں ہونے والی جنگ سے جنم لینے والی تنظیم ‘القاعدہ’ اسامہ بن لادن کی قیادت میں امریکہ کے لیے بتدریج خطرہ بنتی گئی اور بالآخر اس کے دہشت گردوں نے 11 ستمبر 2001 کے ہولناک حملے کیے۔

Read more

سلامتی کونسل کا اجلاس: افغان مندوب کا طالبان پر پابندیاں لگانے اور انہیں تسلیم نہ کرنے کا مطالبہ

اقوامِ متحدہ میں افغانستان کے مندوب غلام اسحاقزی نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان کو تسلیم نہ کرے اور ان پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں۔

Read more

سرکاری ملازمت کرنی ہے یا کاروبار، پہلے کرونا ویکسین لگوائیں؛ صدر بائیڈن کا نیا لائحہ عمل

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو لگ بھگ ایک کروڑ امریکی ملازمین کے لیے کرونا ویکسین کو لازم قرار دیا ہے جن میں نجی شعبے کے ملازمین کے ساتھ ساتھ شعبہ صحت سے وابستہ ورکرز اور فیڈرل کنٹریکٹرز بھی شامل ہیں۔

Read more

خواتین کو کھیلنے سے روکا گیا تو افغانستان کے ساتھ تاریخی ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے: آسٹریلوی بورڈ کی دھمکی

کرکٹ آسٹریلیا نے طالبان کی جانب سے خواتین کو کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازت نہ دینے کے عندیے پر کہا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو افغان مینز ٹیم کے ساتھ کھیلا جانے والا تاریخی مجوزہ ٹیسٹ میچ منسوخ کر دیا جائے گا۔

Read more

نصف صدی کے دوران قدرتی آفات میں پانچ گنا اضافہ، عالمی موسمیاتی ادارے کی تازہ رپورٹ

گذشتہ نصف صدی میں آب و ہوا میں تبدیلیوں اور شدید موسم کی وجہ سے ہونے والی قدرتی آفات میں پانچ گنا اضافہ ہوا جن سے کم ترقی یافتہ ممالک کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔

Read more

‘منی ہائیسٹ’ کے شوقین افراد کے لیے ڈکیتی کی وارداتوں پر مبنی 12 فلمیں

بعض افراد شاید سمجھتے ہوں کہ نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ‘منی ہائیسٹ’ سے قبل ‘ڈکیتی’ پر بنی فلموں یا ڈراموں کا کوئی تصور نہیں تھا۔ البتہ ایسا نہیں، ایک منظم گروہ کی کوئی ناقابلِ یقین چوری کرنا آج سے نہیں، بلکہ ہمیشہ سے ہی فلم بینوں اور فلم سازوں کے لیے دلچسپی کا موضوع رہا ہے۔

Read more

بھارتی کشمیر: چار صحافیوں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے، صحافتی تنظیموں کی مذمت

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں پولیس نے بدھ کی صبح چار مقامی صحافیوں کے گھروں پر چھاپے مار کر ان کے اور اہل خانہ کے زیرِ استعمال موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور دستاویزات اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔

Read more

طالبان کی عبوری کابینہ، ‘بھارت کے لیے تشویش بھی ہے اور موقع بھی’

طالبان کی جانب سے افغانستان میں عبوری حکومت کے قیام پر تاحال بھارت کی جانب سے کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ البتہ بعض بھارتی تجزیہ کاروں کے بقول دنیا کے دیگر ممالک کی طرح بھارت کے لیے بھی یہ پیش رفت تشویش کا باعث ہے۔

Read more

افغانستان میں القاعدہ دوبارہ سر اٹھانے کی کوشش کر سکتی ہے: امریکی وزیرِ دفاع

امریکہ کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد عسکریت پسند تنظیم القاعدہ دوبارہ سر اٹھانے کی کوشش کر سکتی ہے۔

Read more

’افغان طالبان کے لیے پاکستان مخالف عناصر کو پر تشدد کارروائیوں سے روکنا چیلنج ہو گا‘

طالبان نے گزشتہ ماہ کابل پر قابض ہونے کے بعد متعدد بار اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کی سرزمین پاکستان سمیت کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے کی بالکل اجازت نہیں دیں گے۔ البتہ پاکستان میں حالیہ ہفتوں تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Read more

سرینگر: علیحدگی پسند رہنما سید گیلانی کی قبر پر پولیس کا پہرہ برقرار

فائل فوٹو سرینگر — بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کی وفات کو کئی روز گزر جانے کے باوجود اُن کی قبر پر پولیس کا پہرہ ہے اور قبرستان آنے والوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے بدھ کو اکیانوے برس کی عمر میں وفات پانے والے سید علی گیلانی کو سرینگر کے حیدرہ پورہ کے علاقے میں واقع قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا تھا۔ ان کے اہلِ خانہ نے

Read more

ٹوئٹر پر نئے فیچر کی آزمائش؛ اب صارف کو بلاک کیے بغیر ‘اَن فالو’ کرنا ممکن

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حال ہی میں ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کی گئی ہے جس کے ذریعے اب صارفین کو فالوورز بلاک کرنے کے بجائے انہیں فالوور ری موو یعنی ‘اَن فالو’ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ٹوئٹر نے منگل کو اپنے آفیشل اکاؤنٹ ‘ٹوئٹر سپورٹ’ سے ایک بیان بھی جاری کیا ہے۔ ٹوئٹر کے بیان کے مطابق ہم اپنے صارفین کی آسانی کے لیے ویب پر ایک ایسے فیچر کی آزمائش

Read more

نائن الیون کے بعد فضائی سفر کرنے والوں کے لیے کیا کچھ بدلا؟

مسافروں کی جامہ تلاشی اور سامان کی اسکیننگ نائن الیون سے پہلے بھی ہوتی تھی لیکن اس سانحے کے بعد باپندیوں میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔(فوٹو فائل) ڈیلس — جو لوگ 11 ستمبر 2001 سے پہلے فضائی سفر کرتے رہے ہیں وہ بتا سکتے ہیں کہ اس دور کے مقابلے میں یہ سفر آج کتنا مختلف ہو چکا ہے۔ نائن الیون حملوں سے قبل بھی سیکیورٹی کے لیے اقدامات ہوتے تھے اور سامان کی تلاشی وغیرہ بھی لی جاتی تھی۔ لیکن

Read more

پاکستان: دو ماہ میں 7 ارب ڈالرز کا تجارتی خسارہ ملکی معیشت کے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟

پاکستان کو رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران تاریخی تجارتی خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں جولائی اور اگست میں ساڑھے چار ارب ڈالرز کے لگ بھگ برآمدات کے مقابلے میں 11 ارب ڈالرز کی درآمدات ہوئیں۔ یوں تجارتی خسارہ 7 ارب ڈالرز سے بھی زیادہ کا ریکارڈ کیا گیا۔

Read more

امریکہ کا طالبان کی عبوری کابینہ پر اظہارِ تشویش، چین افغان حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم

افغانستان میں نئی حکومت کے لیے طالبان کی عبوری کابینہ میں شامل بعض نام امریکہ اور اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں ہیں۔ جس کے بعد یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ عالمی برادری طالبان کی کابینہ تسلیم بھی کرے گی یا نہیں۔؟

Read more

افغانستان میں پاکستان مخالف مظاہرے، ڈی جی آئی ایس آئی کے دورے کا ردِعمل یا کوئی اور وجہ؟

افغان طالبان نے جہاں ناقابلِ تسخیر سمجھے جانے والے صوبے پنجشیر پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے وہیں ملک میں طالبان اور پاکستان مخالف مظاہروں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

Read more

کرونا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش، ‘طالب علم اور اُستاد کا تعلق کمزور ہو رہا ہے’

پاکستان میں کرونا وائرس کی شدت کے پیشِ نظر حکومت نے رواں ہفتے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ البتہ والدین اور نجی اسکول انتظامیہ کی جانب سے حکومت کے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Read more

کیا نئے کوچز اور جونیئر کھلاڑی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ٹیم کے کام آئیں گے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بھی انداز نرالے ہوتے ہیں جو کھلاڑی سارا سال ٹیم میں جگہ نہیں بنا پاتے، انہیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم میں جگہ مل جاتی ہے اور جو 12 ماہ ٹیم کے ساتھ رہتے ہیں انہیں باہر کر دیا جاتا ہے۔

Read more

سرینگر: سخت گیر مسرت عالم بٹ حریت کانفرنس کے نئے چیئرمین مقرر

کشمیر پر سخت گیر مؤقف رکھنے والے علیحدگی پسند رہنما مسرت عالم بٹ کو استصوابِ رائے کی حمایتی تنظیم کل جماعت حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ چودہ ماہ قبل تک حریت کانفرنس کے اس دھڑے کے سربراہ سید علی گیلانی تھے جو چند روز قبل اکیانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

Read more

افغانستان: نئے قوانین کے تحت جامعات میں تدریس بحال، طلبہ اور طالبات کے درمیان پردے کا انتظام

افغانستان میں دارالحکومت کابل پر اگست کے وسط میں طالبان کے کنٹرول کے بعد سے اب نئے قوانین کے تحت یونیورسٹیاں ایک بار پھر سے کھول دی گئی ہیں۔ درس و تدریس کے دوران کلاسوں میں طلبہ اور طالبات کو الگ کرنے کے لیے درمیان میں پردے یا بورڈز بھی لگائے گئے ہیں۔

Read more

چین کے طالبان کے ساتھ روابط، خطے کی سیاست پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد جہاں حکومت سازی کے لیے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے وہیں طالبان کی جانب سے خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ روابط قائم کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

Read more

نائن الیون حملے: خالد شیخ محمد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف عدالتی کارروائی کا دوبارہ آغاز

امریکہ میں 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز خالد شیخ محمد اور دیگر چار ملزمان کے خلاف عدالتی کارروائی واقعے کے 20 برس مکمل ہونے سے چند روز قبل دوبارہ شروع ہو رہی ہے جس سے متاثرین کو انصاف ملنے کی نئی امید پیدا ہوئی ہے۔

Read more

طالبان نے نگران کابینہ کا اعلان کر دیا، حسن اخوند قائم مقام وزیر اعظم مقرر

طالبان نے منگل کے روز اپنی نگران کابینہ کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جس میں طالبان نے اپنے پرانے کارکنوں کو اہمیت دیتے ہوئے اعلی عہدوں ان شخصیات کو مقرر کیا ہےجو امریکی قیادت کی اتحادی افواج اور ان کے ساتھ شامل افغان حکومت کے خلاف 20 سالہ جنگ میں نمایاں رہی ہیں۔

Read more

بھارت: اتر پردیش میں کسانوں کی ریلی، ‘بی جے پی کو سیاسی نقصان ہو رہا ہے’

نئی دہلی — بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کئی ماہ سے سراپا احتجاج کسانوں نے اتوار کو ریاست اتر پردیش کے شہر مظفر نگر میں ریلی نکالی اور حکومت سے مذکورہ قوانین فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

”کسان مہا پنچایت“ کے نام سے نکالی گئی ریلی کو گزشتہ چند ماہ کے دوران بڑی ریلیوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔ ریلی میں اتر پردیش، ہریانہ، پنجاب، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، تیلنگانہ اور دیگر ریاستوں کے کسانوں نے شرکت کی۔

Read more

امریکہ میں ‘لیبر ڈے’ ستمبر میں کیوں منایا جاتا ہے؟

ویب ڈیسک — امریکہ میں ہر سال ستمبر کے پہلے سوموار کو وفاقی اور بیشتر نجی اداروں میں عام تعطیل ہوتی ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد مزدوروں کی خدمات کا اعتراف اور امریکی معیشت میں ان کے کردار کو سراہانا ہوتا ہے۔ لیکن بہت سے امریکی اسے موسم گرما کے اختتام کی خوشی میں بھی مناتے ہیں۔​

Read more

نائن الیون: جب فلائٹ 93 کے مسافروں نے ہائی جیکرز کا مقابلہ کرنے کی ٹھانی

کیلی فورنیا — گزرے بیس برسوں میں جیک گرینڈ کولس کبھی وہ صبح بھلا نہیں سکے۔ گھڑی میں سات بج کر تین منٹ کا وقت ہو رہا تھا۔ جیک نے بیدار ہو کر گھڑی دیکھی جس کے بعد ان کی نگاہ کھڑکی سے نظر آتے آسمان پر رک گئیں۔ جیک اس بات سے بے خبر تھے آج ان کی زندگی ہمیشہ کے لیے تبدیل ہونے والی ہے۔

Read more

منی ہائیسٹ سیزن فائیو: اسپینش سیریز نے خواتین کرداروں کو با اختیار بنا دیا

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس ہو یا سوشل میڈیا، آج کل ہر جگہ مقبول اسپینش ویب سیریز ‘منی ہائیسٹ’ کے چرچے ہیں۔ چار برس قبل ریلیز ہونے والی اس ویب سیریز نے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے اور وہ اس کے نئے سیزن کے بے تابی سے منتظر رہتے ہیں۔

Read more

مصباح اور وقار کوچنگ کے عہدوں سے ‘دست بردار’، ثقلین اور رزاق عبوری کوچز تعینات

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بالنگ کوچ وقار یونس اپنے عہدوں سے ‘دست بردار’ ہو گئے ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق بطور عبوری کوچز ذمے داریاں نبھائیں گے۔

Read more

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان؛ سرفراز، ملک، عامر آؤٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی پی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سابق کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک اور محمد عامر اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔

Read more

امریکہ: فلوریڈا میں مسلح شخص کی فائرنگ، ماں اور تین ماہ کے بیٹے سمیت چار افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے شہر لیک لینڈ کے دو گھروں میں مسلح شخص کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں ایک ماں اور ان کا تین ماہ کا بیٹا بھی شامل ہے۔

Read more

پاکستان، طالبان کے ساتھ تعلقات رکھنے کے لیے دنیا کو کیوں قائل کر رہا ہے؟

افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد دنیا کے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ پاکستان کے دورے کر رہے ہیں اور پاکستان دنیا کو قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے اور طالبان کے ساتھ رابطہ رکھا جائے۔

Read more

طالبان کا پنجشیر کو فتح کرنے کا دعویٰ، مزاحمتی محاذ کے سربراہ کی جنگ بندی کی مشروط پیش کش

طالبان مخالف مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے گزشتہ کئی روز سے پنجشیر میں جاری لڑائی ختم کرنے کی مشروط پیش کش کر دی ہے۔ تاہم طالبان نے وادی پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے۔

Read more

امریکی وزرائے خارجہ و دفاع کا دورۂ خلیج، افغانستان سمیت خطے کی صورتِ حال ایجنڈے میں شامل

امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن اور وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن اتحادی ممالک کے ساتھ افغانستان کی صورت حال پر بات چیت کے لیے خلیج فارس اور یورپ کے الگ الگ دوروں پر اتوار کو روانہ ہو رہے ہیں۔

Read more

افغانستان میں خانہ جنگی کا ‘امکان’ ہے، امریکی جنرل مارک ملی کا انتباہ

امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی ہو سکتی ہے اور ایسی صورت میں دہشت گرد گروپ دوبارہ سر اُٹھا سکتے ہیں۔

Read more

کوئٹہ دھماکے میں چار ایف سی اہلکاروں کی ہلاکت، تحریکِ طالبان پاکستان نے ذمے داری قبول کر لی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے نواحی علاقے میں ایک خود کش حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے کم از کم چار اہل کار ہلاک جب کہ 16 زخمی ہو گئے ہیں۔

Read more

سید علی گیلانی کے اہلِ خانہ کے خلاف مقدمے کا اندراج، پاکستان کی مذمت

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی پولیس نے حال ہی میں وفات پانے والے علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کے اہلِ خانہ کے خلاف بھارت مخالف نعرے لگانے اور اُن کی میت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹنے کے الزام میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Read more

‘ڈی جی آئی ایس آئی صورتِ حال کا جائزہ لینے کابل گئے ہیں’

پاکستان کے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید سے قبل امریکہ، ترکی اور قطر کے انٹیلی جنس حکام بھی افغانستان کے دورے کر چکے ہیں۔ لہٰذا جنرل فیض کے دورے پر پروپیگنڈا غیر ضروری ہے۔

Read more

تیکینکی خرابی سے سیاہ فام مردوں کے فیس بک اکاؤنٹس پر ’پرائمیٹس‘ کا لیبل

فیس بک نے کہا ہے کہ اس نے اپنے ’ٹاپک ریکمنڈیشن فیچر‘ یعنی موضوعات کی تجویز کرنے والے فیچر کو اس وجہ سے بند کر دیا ہے کیوں کہ سوشل میڈیا نیٹ ورک پر موجود ویڈیوز میں یہ فیچر سیاہ فام مردوں کی شناخت ’پرائمیٹس‘ کے طور پر کر رہا تھا۔

Read more

افغانستان میں انسانی بحران، مالی معاونت کے لیے اقوامِ متحدہ کا خصوصی اجلاس طلب

افغانستان میں بڑھتے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے درکار مالی معاونت میں تیزی سے اضافہ کرنے کے لیے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے رواں ماہ اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا ہے۔

Read more

افغانستان سے آنے والے 50 ہزار مہاجرین کو امریکہ میں بسانے کا عمل جاری

قانون نافذ کرنے والے ادارے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری آلے ہاندرو مے یورکاس نے کہا ہے کہ امریکہ 50 ہزار سے زائد ایسے افغان شہریوں کو اپنے ملک میں بسانے کی امید رکھتا ہے جنہوں نے افغان جنگ کے دوران امریکہ کی مدد کی تھی۔

Read more

پنجشیر پر قبضے کا دعویٰ، کابل میں طالبان کے جشن مناتے ہوئے ہوائی فائرنگ سے 17 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بعض طالبان جنگجوؤں کے پنجشیر کا کنٹرول سنبھالنے کے دعوے کے بعد کابل میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Read more