کرونا کے دنوں میں پشتو ٹپے

ٹپہ پشتو شاعری کی اہم صنف ہے، ٹپہ پشتوشاعری کی حصہ کب بنی اس بارے میں یقین کے ساتھ نہیں کہا جاسکتا ہے لیکن اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے، ٹپہ کے بغیر پشتو شاعری ادھوری ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ٹپے کسی شاعر سے منسوب نہیں ہے یہ سینہ در سینہ زمان کے ساتھ منتقل ہوتی آرہی ہیں، کہا جاتا ہے کہ ٹپے کے خالق پشتون خواتین ہے اور انہوں نے ہی شاعری کی اس

Read more

بھیا ڈھکن فسادی نے وبا میں ولیمہ کیا

عاجز یعنی بھیا ڈھکن فسادی ایک وقفے کے بعد دوبارہ اپنی ڈائری سمیت حاضر ہے۔ ہمارے منجھلے سالے کی شادی تھی کہ یہ نامراد کرونا وائرس ٹوٹ پڑا اور حکومت نے شادی ہال بند کرنے کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد کر دی۔ یعنی ہماری بھاری سلامی ضائع ہونے کا مکمل بندوبست کر دیا گیا تھا۔ ہمارا تجربہ ہے کہ ولیمے میں بندہ دل کھول کر کھا لے تو سلامی کا غم جاتا رہتا ہے بلکہ حساب کیا جائے تو الحمدللہ الٹا ہمارا پلڑا بہت بھاری نکلتا ہے۔ خدا نے جوانی دی ہے اور ہاضمہ بھی تو کفران نعمت کیوں کیا جائے؟

Read more

کرونا وائرس پھِیلاؤ میں اتنا کامیاب کیوں ہو رہا ہے؟

دی اٹلانٹک میں 20 مارچ کو چھپنے والی تحریر کا اردو ترجمہ.
کالم نگار۔ ای ڈی یونگ۔ مترجم۔ ڈاکٹر عبدالقدیر رانا۔

​ہمیں CoV۔2 کے بارے میں پتا چلے تین مہینے ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک سائنسدان اس بارے چند اندازے ہی لگا پائے ہیں کہ یہ وائرس کہاں سے آیا تھا اور یہ اتنا مہلک کیوں ہے؟

آپ اسے بحرانی حالت میں اسے بھی قدرت کی مہربانی ہی تصور کریں کہ کرونا وائرس انفرادی حیثت میں آسانی سے مر جاتا ہے۔ ہر وائرس کا جنیاتی مادہ تھوڑے سے جینز پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ چربی کے مالیکیولز سے مل کے بنے ایک خول میں مقید ہوتا ہے چونکہ چربی سے بنے یہ خول بڑی آسانی سے صابن سے دھل جاتے ہیں اس لیے بیس سیکنڈ تک صابن سے ہاتھ دھونے سے کرونا وائرس بھی آسانی سے دھل جاتا ہے۔ حال ہی میں کی گئی تحقیق سے یہ پتا چلا ہے کہ کرونا وائرس گتے سے بنی اشیا پر ایک دن، اسٹیل اور پلاسٹک سے بنی اشیا پر دو سے تین دن سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکتا۔ اس طرح کے وائرس زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہ سکتے تاوقتیکہ وہ جاندار چیزوں پر نہ ہو۔

Read more

کورونا وائرس: بچوں میں خوف نہیں شعور پیدا کریں

اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بارے میں معلومات کا سیلاب رواں ہے۔ کووڈ انیس کا سبب بننے والے اس مہلک وائرس کا خوف بچوں کے اذہان پر گہرے اثرات مرتب کر رہا ہے۔ کئی والدین بچوں کے ساتھ خدشات بھی بانٹ رہے ہیں۔

کورونا وائرس کے بارے میں بچوں کے اذہان میں سوالات پیدا ہوسکتے ہیں۔ ان سوالات کا جواب دینے کے بارے میں ماہرین نفسیات کی چند ہدایات امریکا کے مشہور ہارورڈ میڈیکل اسکول کے ہارورڈ ہیلتھ پبلشنگ ویب سائٹ پر شائع ہوئی ہیں۔

Read more

کورونا وائرس: کیا بھیلواڑہ ’انڈیا کا اٹلی‘ ثابت ہو گا؟

آٹھ مارچ کی صبح پانچ بجے انڈیا کی شمالی ریاست راجستھان میں ایک نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ایک 68 سالہ شخص نمونیہ جیسی علامات کے ساتھ زیر علاج تھا اور اس شخص کو سانس لینے میں بھی دشواری پیش آ رہی تھی۔

بھیلواڑہ علاقے کے برجیش میموریل ہسپتال میں 58 سالہ ڈاکٹر آلوک متتل ااور ان کی ٹیم ایک اور مریض کا معائنہ کر رہی ہے۔ اس مریض سے نہ تو یہ پوچھا گیا کہ آیا حال ہی میں انھوں نے کوئی سفر کیا ہے یا نہیں اور نہ ہی مریض نے خود سے کوئی تفصیل بتائی۔ اس وقت آئی سی یو میں مزید چھ مریض زیر علاج ہیں۔

Read more

کورونا وائرس: کووِڈ 19 کس طرح اٹلی میں مرنے والوں کی بےتوقیری کر رہا ہے؟

جب آپ کا کوئی پیارا زندگی کی آخری سانسیں لے رہا ہوتا ہے تو اُس کو آخری الوداع کہنے کا موقع ملنا ہی آپ کے لیے سب کچھ ہوتا ہے۔ لیکن کورونا وائرس اٹلی کے شہریوں کو اِس اہم موقعے سے بھی محروم کر رہا ہے۔ یہ وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کو روایتی تدفین سے محروم کر رہا ہے اور لواحقین کے غم میں اضافہ کر رہا ہے۔ اٹلی کے شہر میلان میں تدفین کی سہولیات فراہم کرنے

Read more

کورونا وائرس: اٹلی کے انتہائی متاثرہ شہر کے ہسپتال میں نرس نے بحرانی صورتحال کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں کیسے محفوظ کیا؟

PAOLO MIRANDAپاؤلو کا ہسپتال کورونا وائرس کے متاثرین کا گڑھ ہے ’ہمیں ہر کوئی ہیرو کہہ رہا ہے لیکن مجھے ایسا نہیں لگتا۔‘ پاؤلو مرانڈا اٹلی کے شہر کیمورا کے واحد ہپستال میں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں نرس ہیں۔ لمبارڈے کے علاقے کے اس چھوٹے شہر میں کورونا وائرس نے بڑی تباہی مچاہی۔ یہاں 2،167 لوگ اس وائر سے متاثرہ ہیں جبکہ 199 اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اپنے دیگر ساتھیوں کی طرح وہ گذشتہ ایک ماہ سے

Read more