ساہیوال سی ٹی ڈی کا شرمناک اقدام

لاہور سے ملتان کی طرف جانے والے روڈ پر ساہیوال کے کے قریب ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں لیکن کسی ایک میں بھی تفصیل نہیں ہے۔ ہم نے واقعے کی حساسیت کے پیش نظر اپنے طور پر کچھ تحقیق کی ہے جو ذیل کی سطور میں پڑھی جا سکتی ہے۔

Read more

ساہیوال:محکمہ انسدادِ دہشتگردی کے ’انکاؤنٹر` پر جے آئی ٹی

پاکستان کے شہر ساہیوال میں محکمہ انسدادِ دہشتگردی کے مبینہ انکاؤنٹر کے بعد جس میں دو عورتوں سمیت چار افراد ہلاک اور تین بچے معمولی زخمی ہوئے ہیں سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔ لوگ اس انکاؤنٹر میں پولیس کےدعوے پر سوال اٹھا رہے ہیں اور پولیس اور انسدادِ دہشت گردی کے محکمے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک ہینڈ آؤٹ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ نے

Read more

والدین کو مار کر بچے بازیاب کروانے والی سی ٹی ڈی

ویک اینڈ ہے۔ گاؤں میں چچا کی شادی ہے۔ آپ کے سب گھر والے خوش ہیں۔ آپ کی اہلیہ نے آپ کی تین اور پانچ سال کی بچیوں کو ایسی محبت سے تیار کیا ہے کہ ان کے معصوم چہروں پر نظر نہیں ٹکتی۔ پانچویں جماعت میں پڑھنے والا آپ کا بیٹا ہیرو لگ رہا ہے۔ تیرہ برس کی بیٹی خود ہی سج سنور گئی ہے۔ وہ اب بڑی ہو رہی ہے خود تیار ہونے کی شوقین ہے۔ اس شادی کی تیاری وہ تین مہینے سے کر رہی تھی۔ آپ نے گاڑی نکالی اور لاہور سے نکل کھڑے ہوئے۔ راستے میں اچانک پولیس کی ایک پک اپ قریب پہنچی اور آپ کی گاڑی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ یہ بھی نہ دیکھا کہ گاڑی میں ننھے بچوں کے خوفزدہ چہرے ان کو دیکھ رہے ہیں۔ آپ نے گھبرا کر گاڑی روکی اور منتیں کرتے رہے کہ ہماری تلاشی لے لو، ہم سے پیسے لے لو، ہمیں مت مارو۔

فائرنگ ہوتی ہے۔ سامنے ونڈ شیلڈ سے سیدھی گولیاں آتی ہیں۔ مرنے سے پہلے آپ یہ دیکھتے ہیں کہ آپ کی برسوں کی رفیق آپ کی اہلیہ مر چکی ہے۔ آپ کے چھوٹے سے بیٹے کے گولی لگ چکی ہے اور بیٹی کا ہاتھ بھی زخمی ہے۔ آپ دم توڑ دیتے ہیں اور آپ کے یہ ننھے بچے ساری عمر کے لئے احساس محرومی لئے دوسروں کے ٹکڑوں پر پلنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ وہ کبھی سکون کی نیند نہیں سو پائیں گے۔ ان کی کھلی اور بند آنکھوں کے سامنے یہ قیامت کی گھڑی زندہ رہے گی۔ ساہیوال میں یہی ہوا ہے۔ یہ آپ کے یا میرے ساتھ بھی ہو سکتا تھا۔ ہماری قسمت اچھِی اور خلیل کی قسمت بری تھی کہ یہ تباہی اس کے خاندان پر ٹوٹی۔ لیکن کیا ہم ہمیشہ خوش قسمت رہیں گے یا اگلی باری ہماری اور ہمارے بچوں کی ہے؟

Read more

سی ٹی ڈی نے ننھے بچوں سے بھری گاڑی پر فائرنگ کر کے والدین مار دیے

ساہیوال میں انسداد دہشت گردی کے محکمے کے اہلکاروں نے فائرنگ کرکے مبینہ طور پر معصوم بچوں کے سامنے ان کے ماں باپ کو قتل کر دیا ہے ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کے خلاف کی گئی تاہم مقامی لوگوں نے ایلیٹ فورس کے جعلی مقابلے کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔

ساہیوال قادر آباد جی ٹی روڈ پر مبینہ طور پر سیکیورٹی اداروں کی کارروائی میں کار سوار دو مرد اور دو خواتین قتل کر دی گئی ہیں، عینی شاہدین کے مطابق کار میں بچے بھی موجود تھے جن کو مبینہ طور پر سیکیورٹی ادارے والے کارروائی کے بعد اپنے ساتھ لے گئے اس آپریشن کے بارے میں ابھی تک پولیس کو کچھ بھی علم نہیں ہے ۔

Read more