عمران خان اس مقام تک کیسے پہنچے؟

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سائفر کیس میں 10 سال کی سزا جبکہ توشہ خانہ کیس میں انہیں اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال کی سزا کے ساتھ مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ اگر انہیں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے ریلیف نہیں ملتا ہے تو وہ 10 سال تک کسی بھی عوامی عہدے کے لئے نا اہل رہیں گے۔ پی ٹی آئی کے حامی اپنے

Read more

موبائل فون کی سکرین سیکھنے کا نیا میدان

انسانی زندگی پر ہر اس چیز کا گہرا اثر ہوتا ہے جو اس کے قریب ترین ہوتی ہے، آپ نرم مزاج لوگوں کے ساتھ رہنا شروع کر دیں چند دنوں بعد آپ بھی نرم طبع کہلانے لگیں گے، ایسے ہی سخت گیر لوگوں کے ساتھ رہنے سے سخت مزاج۔ غرض انسان سب سے زیادہ اپنے آس پاس کے ماحول اور قریبی لوگوں سے سیکھتا ہے، سیکھنے کا عمل کبھی یکساں نہیں رہتا بلکہ ہر دور میں تبدیل ہوتا رہتا ہے،

Read more

ڈیجیٹل دور میں باسی خبروں پر مشتمل اخبارات کون پڑھے؟

اخبارات بند ہو رہے ہیں جو اخبارات نامساعد حالات کے باوجود چل رہے ہیں وہ کافی حد تک سُکڑ چکے ہیں کیونکہ اخبارات پڑھنے والوں کی تعداد حیرت انگیز حد تک کم ہو چکی ہے۔ اخباری انڈسٹری کی تباہی کے کئی عوامل ہیں ایک مضمون میں تمام عوامل کا احاطہ کرنا مشکل ہے، ہم بڑے عوامل کا جائزہ لینے کی کوشش کرتے ہیں۔ سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ اخبارات قارئین کے لئے کیا پیش کر رہے ہیں؟ اگر

Read more

خود کو کم قیمت نہ سمجھیں

ترقی کا تعلق دو چیزوں سے ہے۔ رسک اور سٹیپ اٹھانا۔ جو لوگ زندگی میں سٹیپ اٹھانے یا رسک لینے کی کوشش نہیں کرتے ہیں وہ ترقی سے دور رہتے ہیں۔ اکثر لوگ اس خوف سے سٹیپ نہیں اٹھاتے کہ چند ماہ کی بے روزگاری کیسے کاٹیں گے؟ یہ کمزوری سرمایہ کاروں کو ورکرز کے استحصال کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اس کمزوری کا ایک نتیجہ یہ بھی نکلتا ہے کہ اچھے خاصے پڑھے لکھے اور ہنر مند افراد اپنے

Read more

صدیوں پرانی روایت: لنگر خانے اور دسترخوان

مسلم دنیا میں مہمان نوازی کی ایک قسم کا تعلق ڈیروں، حجروں اور درگاہوں پر آنے والوں کو کھانا فراہم کرنے سے ہے، پاکستان میں اب بھی متعدد ایسے ڈیرے، حجرے اور درگاہیں موجود ہیں جہاں پر آنے والوں کی مہمان نوازی کے لئے ہر وقت دستر خوان لگا رہتا ہے، دور دراز سے آنے والے مہمانوں کے ساتھ ساتھ مقامی سطح کے سینکڑوں لوگوں کو ان روایتی دسترخوانوں سے دو وقت کی روٹی دستیاب ہوتی ہے، ان دستر خوانوں کی منفرد پہچان یہ ہے کہ کسی سے شناخت پوچھے بغیر پوری عزت اور وقار کے ساتھ کھانا پیش کیا جاتا ہے، دستر خوان چلانے کی مالی معاونت کا علیحدہ سے پورا نظام ہوتا ہے جس کی تفصیل کی یہاں ضرورت نہیں، تاہم دفعتاً خیال آتا ہے کہ اس قدر وسیع پیمانے پر بڑے بجٹ کا انتظام کیسے ہو رہا ہے؟

Read more

پارسا حکمران اور معتوب اپوزیشن

اقتدار یا اعلیٰ عہدوں کے حصول کے بعد ہمارے ہاں عموماً اکثر لوگوں کو یہ آیت پڑھتے ہوئے دیکھا جاتا ہے ”وتعز من تشاء وتذل من تشاء“ یہ آیت پڑھ کر دراصل وہ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اقتدار دے کر ”عزت“ سے نوازا ہے۔ اس ضمن میں بنیادی سوال یہ ہے کہ انہیں کیسے معلوم ہو گیا کہ انہیں دیا جانے والا اقتدار ”عزت“ ہے؟ وہ لوگ یہ بات کیوں بھول جاتے ہیں کہ

Read more

آج کی ماں کہاں کھڑی ہے؟

ذیل کی سطور میں پیش کی جانے والی سوچ یا رائے محض میرا ذاتی تجربہ یا میرے ذہن کی اختراع نہیں ہے بلکہ کچھ گھرانوں کے مشترکہ حالات کو سامنے رکھ کر مزید گھرانوں کے حالات کا جائزہ لیا گیا جس میں مشترکہ طور پر یہ بات سامنے آئی کہ موجودہ دور میں بچے ماں کی نسبت باپ کے ساتھ زیادہ مانوس ہوتے ہیں، بچے ماؤں سے ڈرتے ہیں جبکہ باپ کے ساتھ دوستانہ انداز میں وقت گزارکر خوشی محسوس

Read more

تلاوت کی بحث اور سوشل میڈیا کے دانشور

آج کل سوشل میڈیا پر تلاوت کلام کی بجائے قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنے کی بحث زور پکڑ رہی ہے، سوشل میڈیا کے کچھ متحرک دوستوں کی نظر میں قرآن کو سمجھ کر ہی پڑھنا چاہیے سمجھ کر نہ پڑھنے سے بہتر ہے کہ انسان قرآن نہ پڑھے۔ دلیل میں وہ کہتے ہیں کہ قرآن کریم اللہ کا کلام ہے جو انسان سے مخاطب ہے اگر انسان کو اس کی سمجھ ہی نہیں ہے تو پڑھنے کا کیا فائدہ؟

قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کی بات بظاہر دل کو لگتی ہے اور تقاضا بھی ہے کہ قرآن سمجھ کر پڑھا جائے لیکن اس ضمن میں یہ تاثر دینا کہ اگر قرآن کو سمجھ کر نہیں پڑھ سکتے تو پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے یہ موقف درست نہیں ہے اور نہ ہی اس کی حمایت کی جا سکتی ہے کیونکہ اس طرح کے موقف سے دراصل یہ تاثر قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ قرآن کی تلاوت نہ کی جائے حالانکہ قرآن کو سمجھ کر پڑھنا بھی باعث اجر ہے اور سمجھ کے بغیر پڑھنا بھی باعث اجر ہے۔

Read more

میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے

مولانا طارق جمیل کی میڈیا سے متعلق بحث تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے، ان کی حمایت اور مخالفت میں کالم لکھے جارہے ہیں، پاکستان کے صف اول کے صحافی اس بحث میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں حامد میر نے اپنے کالم ”علمائے دین اور حکمرانوں کے دربار“ میں مولانا طارق جمیل کا نام لئے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے قرون اولی سے امام ابوحنیفہ، امام احمد بن حمبل، امام جعفر صادق اور

Read more

کورونا کی آزمائش اور ہمارے متنوع ردعمل

پنجاب حکومت نے مارچ اور اپریل، دو ماہ کا مکان اور دکان کا کرایہ مانگنے پر پابندی عائد کر دی ہے، پنجاب حکومت کا یہ فیصہ بظاہر اچھا ہے، کیوں کہ اس میں عوام کے بھلے کی بات کی گئی ہے لیکن بہت دیر کر دی مہرباں آتے آتے کے مصداق، پنجاب حکومت کے فیصلہ سازوں کو شاید معلوم نہیں ہے کہ مہینا شروع ہوتے ہی کرایہ داروں سے کرایہ وصول کر لیا جاتا ہے۔ اس پابندی کے مطابق پنجاب

Read more

کیا حکومت مولانا سے خائف ہے؟

مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کرکے ان لوگوں کو سرپرائز دیا ہے جو کہہ رہے تھے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں دھرنا نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان کے مخالفین یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے تھے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی نوبت ہی نہیں آئے گی، اس سے پہلے مولانا فضل الرحمان کے مخالفین کی طرف سے یہ افواہ پھیلائی گئی کہ مدارس نے اپنے طلباءکو آزادی مارچ

Read more

کتے کا کاٹا کیا کرے؟

ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ کتے کا کاٹنا موت کا سبب بن سکتا ہے، کتے کے کاٹنے پر گھریلو ٹوٹکے استعمال نہ کریں بلکہ متاثرہ شخص کو فوری طورپر متعلقہ ہسپتال لے جائیں کیونکہ پاگل کتے کے کاٹنے کے فوری بعد حفاظتی تدابیر اپنا کر اگرعلاج شروع کردیا جائے توانسان کی قیمتی جان بچائی جا سکتی ہے، لیکن اگر ہسپتال میں کتے کے کاٹے کی ویکسین ہی نہ ہو تو مریض کو کیسے بچایا جا سکتا ہے؟ برادرعزیز عدنان خان کاکڑ نے ”مشرق“ کی ایک خبر کی طرف توجہ دلائی کہ ”صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں باولے کتے کے کاٹے کا انجکشن دستیاب نہ ہونے کے سوال پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ خیبر پختونخوا نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ شہر میں دندناتے پھرنے والے کتوں کا ہی کام تمام کر دیا جائے، ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ جب پاگل کتے ہی نہیں رہیں گے تو انجکشن کی بھی ضروت نہیں رہے گی۔“

Read more

احتجاج کو موثر کیوں نہ بنایا جا سکا؟

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے آج جمعہ کے روز 12 سے ساڑھے 12 تک پورے پاکستان میں احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے اپیل کی گئی تھی۔ وزیراعظم عمران خان کی آواز پر بلاشبہ بڑی تعداد میں لوگ باہر نکلے اور کشمیر کی آزادی کے لئے آواز بلند کی، جسے ملکی وغیر ملکی میڈیا نے خوب کوریج دی۔ یوں پوری دنیا کو یہ پیغام گیا کہ پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے

Read more

منتخب نمائندے ضمیر کا سودا کیوں کرتے ہیں؟

سینیٹ میں اپوزیشن کے 64 ارکان تھے جبکہ حکومت کے 36 ارکان لیکن اس واضح اکثریت کے باوجود اپوزیشن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ان کی چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی۔ اپوزیشن کی اس شکست کے جہاں دیگر بہت سے عوامل ہیں میری نظر میں اس کے ساتھ ساتھ ایک بڑی وجہ سینیٹرز کی نا اہلیت بھی ہے جو پارٹی سے وفاداری اور ضمیر کی آواز پر لبیک کہنے کی بجائے وقتی مفاد کو دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں، منتخب نمائندوں کے ایسے اقدامات کی ذمہ دار سیاسی جماعتیں ہیں جو میرٹ اور اہلیت کی دھجیاں اڑاتے ہوئے محض پیسہ اور سرمایہ کی وجہ سے ایک نا اہل شخص کو سینیٹر بنا دیتی ہیں۔

Read more

وزیرستان مسئلہ اور راہِ عمل

رنگ ونسل اور علاقوں کا مختلف ہونا انسانوں کے مزاجوں پر بھی اثرا نداز ہوتا ہے جیسا کہ مکہ مکرمہ کے لوگ اپنی سخت مزاجی اور سخت لہجے کی وجہ سے مشہور ہیں جب کہ مدینہ کے لوگ مہربان اور خوش مزاجی میں شہرت رکھتے ہیں۔ بہت سے لوگ اپنے لہجے کی تلخی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں لیکن دل کے صاف ہوتے ہیں توان کی سخت مزاجی کو نظر انداز کر کے ان کے ساتھ معاملات کیے جاتے ہیں کیونکہ وہ دل کے صاف ہوتے ہیں۔ پاکستان سمیت پوری دنیا میں بسنے والے لوگ ایسی ہی خصلتوں کے حامل ہیں اگر ہم پاکستان کی پانچ بڑی اقوام کا ذکر کریں جس میں پنجابی، پختون، سندھی اور بلوچی شامل ہیں تویہ اقوام ایک ملک کے باسی کے ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ہی مذہب کے پیروکار بھی ہیں لیکن اس کے باوجود پنجابیوں کے مزاج سندھیوں سے مختلف ہیں اور پختونوں کے مزاج دیگر اقوام سے مختلف ہیں۔

Read more

یونیورسٹیوں کے پاور فل بابو

اہل دانش نے کرپشن کا سدباب یہ تجویز کیا کہ اختیارات نچلی سطح پر منقتل کر دیے جائیں، نہ فرد واحد کے پاس اختیارات ہوں گے نہ ہی کوئی اختیارات کا غلط استعمال کرکے کرپشن کرے گا لیکن اس کا نتیجہ یہ نکلاہے جو کیمونیکیشن کے گیپ کانکلتا ہے، جیسے کیمونیکیشن کے گیپ میں پہلے سے آخری شخص تک بات پہنچے پہنچتے کیا سے کیا بن جاتی ہے بالکل ویسے ہی اختیارات کی متعددلوگوں کو منتقلی سے معاملہ ایسا الجھاؤ کی شکل اختیار کرلیتا ہے کہ اسے سلجاھتے ہوئے بہت وقت درکار ہوتا ہے۔ اس کی ہلکی سی جھلک دیکھنی ہو تو کسی بھی سرکاری ادارے کا وزٹ کرلیں آپ کو بخوبی اندازہ ہو جائے گا۔

گزشتہ دنوں ہمیں بھی ایک ایسے ہی تلخ تجربے سے گزرنا پڑا۔ ہم انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے اپنی چھ سات سال پرانی ایم اے کی ڈگری لینے گئے، سالوں بعد اس لئے گئے کہ ہم نے 2008 میں بھی کسی دوسرے سبجیکٹ میں ایم اے کر رکھا تھا، جب بھی ضرورت پیش آتی اورملازمت وغیرہ کے لئے اسی سے کام چلاتے رہے۔ یونیورسٹی جاتے ہی ہم نے کلیئرنس فارم حاصل کیے اور ہاسٹل کی کلئیرنس سے اس کا آغاز کیا، لائبریری، فیس سیکش، ڈین سے کلئیرنس میں کامیاب ٹھہرے۔

Read more

کیا طالبان نے امریکہ کو استعمال کیا؟

پاکستان گزشتہ چالیس برسوں سے حالت جنگ میں ہے۔ اس جنگ کو غیروں کی جنگ کا نام بھی دیا گیا، وقتاًفوقتاً اس جنگ سے جان چھڑانے کی باتیں بھی کی جاتی رہی ہیں اور یہ بھی کہا گیا کہ اس جنگ سے منشیات اور کلاشنکوف کا کلچر پاکستان میں درآیا۔ ان دعووں میں کتنی حقیقت ہے اور ہم نے اس جنگ سے کیا کھویا اور کیا پایا؟ امریکی سی آئی نے 17 جنوری 2017 ءکو اپنی خفیہ دستاویز کو عام

Read more

جب مودی کو اپنے گھر میں شکست ہوئی

پاک بھارت حالیہ کشیدگی بارے بھارت کے وزراء، ججز، سول سوسائٹی کے لوگ اورصحافی کیا کہتے ہیں زیر نظر مضمون میں ان شخصیات کے بیانات کے مخصراً اقتباس پیش کیے گئے ہیں۔ پاکستان سے کشیدگی کے دوران بھارتی حکومت کی جانب سے عوام کو گمراہ کیے جانے اور جھوٹے دعوے کرنے پر مودی کو اپنے ہی ملک میں مشکل سوالات کا سامنا ہے، اپوزیشن سمیت ایک موجودہ، 3 سابق وزرائے اعلیٰ و ریاستی وزیر نے پاکستان میں حملے کو بھارتی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ناکام ہوگئی، بالاکوٹ حملے کے ثبوت دے۔چندرا بابو نائیدو نے کہا ہے کہ جو بھی مودی کے خلاف بات کرتا ہے اس کے خلاف کیسز بنادیے جاتے ہیں، مایا وتی نے کہا ہے کہ مودی نے ملکی سلامتی کے معاملات کو نظر انداز کردیا، شیلہ دکشت نے کہا ہے کہ مودی نے سیاسی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کی، محبوبہ مفتی نے کہا کہ بالا کوٹ آپریشن پر سوال کرنا ہمارا حق ہے، پریانک خرج نے کہا کہ دو تین روز میں سچ سامنے آجائے گا جبکہ سرندرا جیت سنگھ نے اعتراف کیا کہ بالاکوٹ حملے میں کوئی انسانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی وزیر مملکت سرندرا جیت سنگھ آہلووالیہ نے بالاکوٹ حملے سے متعلق بھارتی انتہا پسند میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھارتی فضائیہ کی کاررو ائی محض وارننگ تھی اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Read more

ذیشان کا معاملہ مشکوک کیوں؟

سانحہ ساہیوال میں مارے جانے والے ذیشان کے بارے میں جے آئی ٹی نے شکوک کا اظہار کیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ ذیشان بارے حتمی رائے قائم کرنے کے لئے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ بادی النظر میں دیکھا جائے تو جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ نے ذیشان کو بے گناہ ثابت کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، وہ اس طرح کہ جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کی طرف سے آپریشن ٹھوس انفارمیشن پر نہیں کیا گیا اس بات کی روشنی میں یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ سی ٹی ڈی نے ایک ایسی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے متعلق ان کے پاس مکمل انفارمیشن نہیں تھی، جب ٹارگٹ ہی درست نہ تھا تو پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ اسی گاڑی کے تین سوار تو بے گناہ ہوں اور ایک سوار گناہ گار ہو۔

Read more

ویلڈن وزیراعلیٰ عثمان بزدار

سانحہ ساہیوال کے بعد جب پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے معاملے کی تحقیق کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دی تو ان پر تنقید کی گئی کہ جے آئی ٹی تشکیل دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، دونوں ایوانوں میں اپوزیشن کی طرف سے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا گیا اور عوام میں بھی اسی طرح کا موقف اپنایا گیا، جے آئی ٹی کے حوالے سے عوام میں پایا جانے والا غم وغصہ اور تحفظات بلاوجہ نہ تھے کیونکہ اس سے پہلے جتنی بھی جے آئی ٹی بنائی گئی ہیں ان کی تحقیقات سامنے نہیں آسکی ہیں اگر کسی واقعے کی تحقیقات آئی بھی ہیں تو ایسی کہ متاثرین کو کوئی فائدہ نہیں ہو سکا ہے بلکہ معاملہ مزید بگڑ گیا۔

Read more

سی ٹی ڈی کس بلا کا نام ہے؟

سانحہ ساہیوال کے بعد سی ٹی ڈی کا نام تقریباً ہر پاکستانی کی زبان پرہے کیونکہ سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں، جس میں کم سن بچوں کے سامنے ان کے والدین اور بہن کو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا تھا، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ آخر یہ سی ٹی ڈی ہے کس بلا کا نام؟ ذیل کی سطور میں سی ٹی ڈی کا اجمالی تعارف پیش کیا جا رہا ہے۔

پنجاب کو پاکستان کی تاریخ کی پہلی کاونٹرٹیررازم فورس بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ ایک ہزار پانچ سو کارپورلز پر مشتمل اس فورس میں بھرتی کے لئے میرٹ اور اہلیت کے کڑے اصولوں کو پیش نظر رکھا جاتا ہے۔ وطن عزیز کو درپیش دہشتگردی کے خطرے سے موثر طریقے سے نبر دآزما ہونے کے لئے ایک ایسی فورس کا قیام انتہائی اہمیت کا حا مل تھا جو انٹیلی جنس معلومات کے حصول، خصوصی آپریشنز اور انویسٹی گیشن کے ذریعے ملک سے دہشت گردی کا قلع قمع کر سکے۔

Read more

ساہیوال سی ٹی ڈی کا شرمناک اقدام

لاہور سے ملتان کی طرف جانے والے روڈ پر ساہیوال کے کے قریب ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں لیکن کسی ایک میں بھی تفصیل نہیں ہے۔ ہم نے واقعے کی حساسیت کے پیش نظر اپنے طور پر کچھ تحقیق کی ہے جو ذیل کی سطور میں پڑھی جا سکتی ہے۔

Read more

ماریہ محمود: دبنگ لیڈی پولیس افسر یا نفسیاتی مریضہ؟

پاکستان کا ضلع پاکپتن اکثر خبروں میں رہتا ہے، گزشتہ دنوں پاکپتن کی تحصیل عارفوالہ میں ڈی پی او ماریہ محمود نے کھلی کچہری لگائی، جس میں ایک معمولی نوعیت کا واقعہ پیش آیا، ہوا یوں کہ انجمن تاجران کے سربراہ صوفی عبدالرشید نے از شفقت ماریہ محمود کے سر پر دست شفقت رکھنا چاہا، لیکن ماریہ محمود کو 85 سالہ بزرگ کا یہ عمل ناگوار گزرا، سو ماریہ محمود نے سب کے سامنے بزرگ کو کھری کھری سنادیں اور فرمایاکہ میں نے آپ کی عمر کی وجہ سے آپ کے ساتھ رعایت برتی ہے۔ جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اس میں ماریہ محمود کو صوفی عبدالرشید کی سرزنش کرتے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ سے واقعے کے مختصر حالات لوگوں کے سامنے آگئے لیکن میں آپ کو اس واقعہ کی کچھ تفصیل بتانا چاہتا ہوں کیونکہ میرا تعلق بھی تحصیل عارفوالہ سے ہے، نہ تو میں آج تک صوفی عبدالرشید سے ملا ہوں نہ ہی میں نے اس سے قبل ان کا نام سنا تھا جب ایک اعلی پولیس افسر کی جانب سے بزرگ شہری کے ساتھ اس طرح کا نامناسب رویہ اختیار کیا گیا تو میں نے اپنے طور پر اس معاملہ کے حقائق جانے کی کوشش کی، پولیس اہلکاروں، مقامی صحافیوں اور اہل علاقہ سے جو میں معلوم کرنے میں کامیاب ہواہوں وہ پیش ہے۔

Read more

کیا قبریں بھی چوری ہوتی ہیں؟

ہمارے صحافی دوست ذیشان کاظمی بحریہ ٹاون میں رہتے ہیں، وہ میرے پاس تشریف لائے اور اپنے پڑوس میں پیش آنے والا ایک درد ناک واقعہ میرے ساتھ شیئر کیا۔ کہنے لگے کہ پاراچنار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب کا انتقال ہو گیا، وہ لوگ پارا چنارا سے آکر راولپنڈی میں نئے نئے آباد ہوئے تھے، لواحقین نے راولپنڈی میں ان کی تدفین کرنا چاہی لیکن تین دن کے تکلیف دہ کوشش کے باوجود وہ اس میں کامیاب نہیں

Read more

نواز شریف کے سکیورٹی اہلکاروں کی بدمعاشی

کل پیرمیاں نواز شریف جب پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر آکر اپنی گاڑی میں سوا ر ہو رہے تھے تو رپورٹر اور کیمرہ مین فوٹیج بنانے کی کوشش کر رہے تھے، سابق وزیر اعظم کے گاڑی میں بیٹھتے ہی گارڈ نے کیمرہ مین پر حملہ کیا اور اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا یا، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گارڈ نے بھا گ کر آتے ہوئے زمین پر گرے کیمرہ مین پر فلائنگ کک بھی ماری جس سے کیمر ہ مین کی ناک اور سر پر شدید چوٹیں آئیں۔

اگرچہ میاں نواز شریف نے اس کی مذمت کی ہے کہ وہ اپنے سٹاف میں ایسا کوئی شخص برداشت نہیں کریں گے جو اس قسم کا رویہ اختیار کرے۔ لیکن یہ کہہ کر میاں صاحب اپنی گلو خلاصی نہیں کرا سکتے کیونکہ اس سے پہلے بھی صحافیوں اور عام عوام پر ان کے سکیورٹی اہلکار بہیمانہ تشدد کر چکے ہیں، کئی ایک شہریوں کو میاں صاحب کی پروٹوکول کی گاڑیاں کچل چکی ہیں، عوام کے ذہنوں سے ابھی یہ بات محو نہیں ہوئی کہ 2017 ء میں سپریم کورٹ سے نا اہل ہونے کے بعد میاں صاحب جب جی ٹی روڈ سے لاہورجا رہے تھے تو لالہ موسی میں کم سن بچے کو میاں صاحب کی سکیورٹی پر مامور ایلیٹ فورس کی گاڑیوں نے بے دردی سے کچل دیا تھا کیا اس بچے کے لواحقین کو انصاف ملا تھا؟

Read more

مولانا طارق جمیل صاحب کا ویڈیو بیان

مولانا طارق جمیل صاحب نے اپنے حالیہ ویڈیو بیان میں عمران خان کی حمایت کی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ مختلف قسم کی آراء کا اظہار کررہے ہیں۔ میرے نزدیک مولانا طارق جمیل صاحب نے عمران خان کی حمایت خواہ مخواہ نہیں کی ہے بلکہ جن باتوں میں انہوں نے عمران خان کی حمایت کی ہے ان باتوں میں کوئی بھی ذی شعورانسان مولانا کی مخالفت نہیں کر سکتا مثلاً یہ کہ انہوں نے تصور ریاست مدینہ

Read more

پاکستان ریلوے، کچھ بھی نہیں بدلا

زندگی تجربات کا نام ہے، بسا اوقات 40 سال بعد ایک ایسا واقعہ سامنے آتا ہے کہ انسان سر کھجاتا رہ جاتا ہے کہ اتنے برسوں تو ہم اس سے لاعلم ہی تھے۔ گذشتہ دنوں ٹرین کے سفر کے دوران ہمارے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا کہ ہم سر دھنتے ہی رہ گئے۔ خیبر میل راولپنڈی سے کراچی کے لیے رات دو بجے روانہ ہوتی ہے۔ ہم اسٹیشن پر پہنچے اور ٹکٹ کے لیے لائن میں لگ گئے، جب ہماری باری آئی تو معلوم ہوا کہ ٹرین کی کسی کلاس میں بھی سیٹ یا برتھ نہیں ہے۔

ہم نے ڈیوٹی پر مامور ریلوے اہلکار سے استفسار کیا کہ اب کیا کریں؟ ہمیں ایمرجنسی ساہیوال کے لیے جانا ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ جب ٹرین پلیٹ فارم پر آئے تو آپ ٹکٹ چیکر اور ماسٹر سے رابطہ کر لینا، شاید گنجائش نکل آئے۔ اور بتایا کہ بوگی نمبر 14 میں گنجائش ہو سکتی ہے۔ ہم نے اس سے اوپن ٹکٹ لیا اور ٹرین پر سوار ہو گئے۔ واضح رہے کہ ٹرین کے اوپن ٹکٹ کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کو ٹرین میں سفر کرنے کی اجازت ہے لیکن سیٹ یا برتھ کی سہولت نہیں ہوتی، آپ اکانومی کلاس میں سفر کرسکتے ہیں، اگر جگہ ملے توٹھیک وگرنہ کھڑے ہوکر سفر کرنا ہوگا۔

Read more

آسیہ مسیح کے وکیل پر لعن طعن کیوں؟

آسیہ مسیح کے وکیل سیف الملوک نے اپنی جان کو لاحق خطرے کے پیش نظر اقوام متحدہ سے پناہ کی درخواست کی، جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ نے آسیہ مسیح کے وکیل سیف الملوک کو پناہ دی اور اب وہ ہالینڈ میں مقیم ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ مسیح کو بری کئے جانے کے بعد ملک میں جو حالات کشیدہ ہوئے، اہل مذہب کی طرف سے بھرپور ردعمل آیا، ملک بھر میں جلاو گھیراو کے بھی متعدد

Read more

دھرنا، فسادیوں کی گرفتاریاں اور چند حقائق

جمعہ شب حکومت اور مظاہرین کے مابین معاہدہ طے پاجانے کے نتیجہ میں دھرنا ختم ہوا تو اہلِ وطن نے کلمہ شکر ادا کیا، کیونکہ دھرنا کی وجہ سے ملک کے بڑے شہروں کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا تھا۔ اب حکومتی ترجمان کی جانب سے یہ خبریں آ رہی ہیں کہ دھرنا ختم کرنے کا معاہدہ عارضی حل تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ اور ریاست کے خلاف تقریریں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

امرواقعہ یہ ہے کہ دھرنا اور احتجاج کی آڑ میں لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچانے کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ ریاست مخالف ان دھرنوں میں اہلِ سیاست اور اہلِ مذہب یکساں تاریخ رکھتے ہیں۔ موجودہ حکومت نے حالیہ دھرنے کے جن فسادیوں کی تصاویر شائع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کی شناخت کے بعد ان فسادیوں پر سنگین نوعیت کے مقدمات چلائے جانے چاہئیں۔ آج کے دور میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شرپسند عناصر تک پہنچنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔

Read more

آسیہ کیس: نقصان سے بچنے کیلئے چند گزارشات

سپریم کورٹ کی طرف سے آسیہ مسیح کو رہا کرنے کا حکم دیے جانے کے بعد پورے ملک کے بالخصوص مذہبی طبقے کی طرف سے شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے، ملک بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں، جلاؤ گھیراؤ کو آج تیسرا دن ہے، جس میں چند ایک لوگوں کی قیمتی جانیں بھی جا چکی ہیں۔ موجودہ صورتحال کو دیکھا جائے تو حالات مزید خراب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ حالات کی بہتری میں اگر کوئی کردار ادا کر

Read more

غریبوں سے چھت نہ چھینیے

تحریک انصاف نے حکومت میں آتے ہی دیگر اقدامات ساتھ ساتھ تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا، جس کی ابتداء اسلام آباد کی کشمیر ہائی وے کے گردونواح میں قائم شادی ہالز اور دیگر غیر قانونی عمارتوں کو گرا کر کی گئی۔ کراچی، لاہور، پشاورسمیت بڑے شہروں کے بعد اب شنید ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کا دائرہ پاکستان کے ہر گاؤں دیہات تک پھیل چکا ہے۔ اب تک کی معلومات کی مطابق حکومت کے اس اقدام

Read more

وزیر اعظم کا فی البدیہہ گفتگو کا شوق

وزیراعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے بعد ہم ان کی خداداد صلاحیتوں کے قائل ہو گئے ہیں،وزیر اعظم اور ان کے چاہنے والے لکھی ہوئی تقریر کو پڑھنے میں اپنی شان کے خلاف اور توہین سمجھتے ہیں ، انہوں نے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد بھی فی البدیہہ تقریر کرکے مخالفین کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا تھا ۔جبکہ میاں نواز شریف کی طرف سے لکھی ہوئی تقریر پڑھنے کو پی ٹی آئی کے دوست کم

Read more

وزیر داخلہ شہریار آفریدی کا بے محل احتجاج

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر یوسف درویش کے سامنے بظاہر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، یہ پوری گفتگو اردو میں ہو رہی ہے ترجمان اردو سے عربی میں ترجمہ کر کے یوسف درویش کو شہریار آفریدی کی باتیں بتا رہے ہیں، جس میں وزیرداخلہ اپنے روایتی سٹائل میں بڑے تزک کے ساتھ کہہ رہے ہیں کہ ہم سعودیوں کے ساتھ برابری

Read more