بتاوُ تمہیں کیا سزا دی جائے؟

حسب معمول کام کے سلسلے میں،  میں دوسری کمپنی گیا،  تو جس بندے سے کام تھا اس نے کہا کہ میں بریک پر باہر جا رہا ہوں، کیا تم میرا تھوڑی دیر انتظار کرو گے ؟ میں پندرہ منٹ تک واپس آ جاؤں گا۔ تو پھر بیٹھ کر کام نمٹاتے ہیں۔ میں تھوڑا چونکا، کیوں کہ ایک سال سے اُس کے ساتھ کام کر رہا تھا مگر پہلے اُس نے ایسا کبھی نہیں کہا،   میں نے مسکراتے ہوئے کہا،

Read more

‏لاہور موٹروے کا واقعہ اور آسڑیلیا کے حاجی صاحب

‏حاجی صاحب سے اچھی شناسائی ہے اور ہماری دوستی کو عرصہ دراز ہونے کو آیا ہے۔ حاجی صاحب کا اصل نام تو محمد لطیف ہے لیکن سب ان کو حاجی صاحب کہہ کر پکارتے تھے۔ حاجی صاحب باقاعدگی سے صبح پارک میں ورزش کرنے آتے ہیں۔ میری ان سے دوستی کا آغاز بھی صبح کی سیر سے ہی ہوا تھا۔ ہوا کچھ یوں کہ پچھلے دو تین دن سے حاجی صاحب صبح کی سیر پر نہیں آئے تو تھوڑی سی

Read more

When its time to die

ابھی کرونا کی وجہ سے کافی سارے کام یا تو روکے ہوئے ہیں یا بہت بری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔ انہی کاموں میں سے ایک کام آسٹریلیا میں ڈگری مکمل کر چکے ہوئے امیدوار بھی ہیں، جو کہ آسٹریلیا میں مستقل سکونت کا بنیادی معیار تو پورا کر چکے ہیں، لیکن چونکہ امیدوار کافی ہیں اس لیے ان میں پوائنٹس کا مقابلہ سخت ہو چکا ہے۔ جو مستقل سکونت 65 پوائنٹ پر آتی تھی وہ اکثر پیشوں میں 110 پوائنٹ پر آتی ہے۔ اسی لیے حکومت نے کافی ساری سکیمیں بھی متعارف کروائی ہیں کہ ایسے گریجویٹس دیہی اور کم آباد علاقوں میں جا کر رہیں اور پڑھیں یا کوئی ہنر سکھ کر اس میں کام کریں۔ تو ان کو مستقل سکونت کے لیے نامزد کیا جا سکتا ہے۔ پہلے تو لوگ گنجان آباد علاقوں میں مقابلے کرتے تھے لیکن اب مایوس ہوچکے ہیں، لیکن اب دیہی علاقے بھی مقابلے پر آ گئے ہیں۔ میں بھی ایک ریجنل ایریا میں آ چکا ہوں اور امید ہے کہ ایک سال بعد مستقل سکونت کے لیے نامزدگی مل جائے گی۔

ایک دن شام کو چہل قدمی کر رہا تھا کہ دوست کی کال آ گئی جو کہ ابھی میلبورن شہر میں رہتا ہے اور اکاؤنٹنگ میں ڈگری مکمل کر چکنے کے باوجود وہاں پر مستقل سکونت کے آثار اسے نظر نہیں آرہے۔ کیسے ہو عباس؟ اس نے حال احوال پوچھا۔ اللہ کا شکر ہے بالکل ٹھیک ہوں تم سناؤ؟ میں نے گرم جوشی سے کہا یار بس کیا سناؤں میں تو عجیب ہی ذہنی الجھنوں کا شکار ہو چکا ہوں۔ اس نے ہمدردی بٹورنے کے انداز میں کہا۔ خیر ہو کیسی الجھنے؟

Read more

ملک اللہ یار اور ان کے بچے

ملک اللہ یار مشرقی پنجاب کے ایک زرخیز گاؤں سے تعلق رکھتے تھے۔ جن وقتوں میں میٹرک تک تعلیم بتا کر لوگ اپنے کالراور مزاج اونچے کر لیتے تھے، ملک صاحب نے ان وقتوں میں بی اے کر رکھا تھا۔ ملک اللہ یار کے تین بچے تھے جن میں سے دو ملک سے باہر اور ایک لاہور میں زیرتعلیم تھا، ملک صاحب نہ تو گاؤں کے نمبر دار تھے اور نہ ہی پنجائیت کے سر پنج لیکن ان سے لوگ

Read more

پورٹ آتھر کا عقوبت خانہ اور وقت کی کروٹ

یار کل ہم پورٹ آرتھر جیل دیکھنے جائیں گے۔ فرحان نے اعلان کرتے ہوئے کہا۔ ارے یار جیل بھی کوئی دیکھنے کی جگہ ہے توبہ توبہ کرو اور کہیں اور چلو، عامر نے فوراً ٹوکتے ہوئے کہا۔ ارے یار وہاں اور بھی کافی خوبصورت جگہیں دیکھنے والی، وہاں بھی چلیں گے لیکن جیل بھی لازمی دیکھیں گے۔ ہاں اس دفعہ سب اپنی ٹکٹ خود خرید یں گے۔ فرحان نے بھی متنبہ کرتے ہوئے کہا۔ چلو جی، ایک تو جیل دیکھو

Read more

ماسڑ نورعالم

مارچ 2016 کی بات ہے میلبورن یونیورسٹی میں سکالر شپ پر داخلہ ہو گیا تھا اور پاکستان سے کافی طلبا طالبات یہاں پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔ انہی سٹوڈنٹس میں ایک ریاض علی بھی تھا، کچھ لو گوں نے یونیورسٹی کی فراہم کردہ رہائش حاصل کر لی تھی اور کچھ نے دوستوں اور رشتہ داروں کے پاس رہنا مناسب سمجھا۔ میں نے بھی یونیورسٹی کی فراہم کردہ رہائش لے لی اور وہاں پر اپنا کمرہ سیٹ کر لیا۔ ریاض کا

Read more

جان سے پیارے بیٹے کو قیمتی ترین متاع کا تحفہ

”تم نے کبھی غور کیا ہے اس دنیا میں ہزاروں جاندار پائے جاتے ہیں۔ اور ہر سال سائنسدان درجنوں نئے جاندار دریافت کرتے ہیں۔ صرف 2018 میں دو سو بانوے نئے جانداروں کا پتہ چلا، اور 2019 میں 71 نئے جاندار اس فہرست میں شامل ہوئے“ ۔ ”اس نے چائے کا کپ پکڑا اور گہری سوچ میں بات مکمل کی“ یار تم بھی جب چائے پیتے ہو تو فلسفی کیوں بن جاتے ہو؟ اچھی بھلی چائے کا مزہ خراب کرو

Read more

پاکستان میں گریڈ 20 اور آسٹریلیا میں نقل مکانی

میری خالہ آج کل ذہنی مسائل کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں۔ اس نے قدرے اداس لہجے میں کہا۔ وہ دیکھو پہاڑپر بادل ایسے ساکت ہو گئے ہیں کہ جیسے ہوا رک گئی ہو۔ میں نے باہر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسے کہا۔ یار، تمہیں یہاں پہاڑ کی پڑی ہے، اور جو میں کہہ رہا ہوں اس کا احساس ہی نہیں۔ اس کے لہجے میں ناراضگی کا عنصر نمایاں تھا۔ ارے یار تمہاری خالہ کو دماغی مسائل کا سامنا

Read more