فرانسس بیکن کا مضمون: تعلیم

Title of Essay: Of Studies Author: Francis Bacon مترجم : حسیب ارشد مطالعہ (حصول) حظ، زیبائش اور (فروغ) استعداد کا ذریعہ ہے۔ خلوت اور گوشہ نشینی میں حظ انگیز ہے۔ گفتگو کی زینت ہے۔ اور کاروبار (حیات) کی فیصلہ سازی و انجام دہی میں معاون ہے۔ اگرچہ ماہر شخص کام کی انجام دہی اور شاید جزئیات میں طاق ہوتا ہے لیکن جامع صلاح و تجویز، منصوبہ سازی اور معاملات کی تنظیم کے لیے تعلیم یافتہ شخص ہی بہترین ہوتا ہے۔

Read more

ہمارے مسائل حل نہ ہونے کی وجہ!

جنگل اور ہمارے معاشرے میں بہت کم فرق پایا جاتا ہے ؛ دونوں جگہ کے باشندے ہمہ وقت سروائیول کے لیے تگ و دو میں مصروف رہتے ہیں۔ آسمان سے گر کر کھجور میں اٹک جانا عام آدمی کا مقدر ہوتا ہے۔ صحت بگڑ جانے پر بیماری سے زیادہ ادویات کی قیمت کی فکر اسے ستاتی ہے۔ سڑک کا استعمال بھی اس کے لیے مہم جوئی کے مساوی ہوتا ہے ؛ غلیظ گڑھے، خستہ حال روڈ، تنگ اور کیچڑ آلود

Read more

کیا حیض کے دوران نہانا نقصان دہ ہے؟

حیض جسے پیریڈ یا ماہواری بھی کہتے ہیں، سے متعلق خواتین غلط فہمی کا شکار ہیں۔ وہ سمجھتی ہیں کہ دوران حیض نہانا نقصان کا باعث ہوتا ہے۔ جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں۔ یہ مفروضہ محض ایک myth ہے۔ خواتین کا خیال ہے کہ پانی خون کے اخراج کو روک دیتا ہے یا گرم پانی خون کے بہاؤ کو بڑھا دیتا ہے، لہذا دوران حیض نہانا صحت بخش نہیں ہے۔ جبکہ تحقیق سے ثابت ہے کہ حیض کے دوران

Read more

سورج گرہن سے وابستہ توہمات

قدیم زمانے میں سورج گرہن سے ڈھیروں توہمات وابستہ تھیں۔ اچانک اندھیرا چھا جانے سے لوگ سخت خوفزدہ ہو جاتے۔ کوئی کہتا کسی دیو نے سورج کو نگل لیا ہے۔ کوئی چلاتا کہ شیطانی طاقتیں اچھائی کی طاقت پر غالب آ گئی ہیں۔ کوئی روتا کہ ہمارے گناہوں کی وجہ سے خدا نے عذاب نازل کیا ہے۔ علاوہ ازیں سورج کو پوجنے والے افسوس کرتے کہ سورج دیوتا پر زوال آ گیا ہے۔ اس زوال کو ختم کرنے کے لیے وہ طرح طرح کی قربانیاں دیتے ؛ بعض اوقات خود کو ذبح تک کر ڈالتے۔

Read more

سورج گرہن ۔۔۔ کچھ ضروری معلومات

سورج گرہن لگنے کی وجہ کیا ہے؟ سورج، زمین اور چاند اس طرح گردش میں ہیں کہ سورج کے گرد زمین چکر لگا رہی ہے اور زمین کے گرد چاند چکر لگا رہا ہے۔ ہوتا کچھ یوں ہے کہ چکر لگاتے لگاتے سورج اور زمین کے درمیان چاند آ جاتا ہے جس کی وجہ سے سورج کو گرہن لگ جاتا ہے۔ چاند زمین پر آنے والی سورج کی روشنی کو روک لیتا ہے جس کے باعث زمین پر اندھیرا چھا

Read more

علم سے رشتہ داری

کتاب انسان کی بہترین دوست ہے۔

Today a reader , tomorrow a leader

لائبریریاں قوم کی ترقی کی ضامن ہیں۔

کتاب کی رفاقت کردار کی لیاقت کا باعث ہوتی ہے۔

اوپر درج وہ اقوال ہیں جو اکثر و بیشتر ہمیں سکولوں، کالجوں اور جامعات کے در و دیوار پر بڑے لش پش انداز میں لکھے ملتے ہیں۔ کتاب کی افادیت بیان کرتے ایسے کئی جملے اور مضامین ہمارے درسی نصاب کا بھی حصہ ہیں۔ لوگ اس طرح کے کلمات فیسبک اور واٹس ایپ سٹیٹس پر بھی پورے خشوع و خضوع سے لگاتے ہیں۔ ان اقوال کو پڑھ کے یہ تاثر ملتا ہے کہ بس کتاب تھامنے کی دیر ہے، کتاب تھامتے ہی بندہ دنیا کی ایسی کی تیسی کر دے گا۔ میرے خیال میں کتاب کی حمد کرتے یہ قول نہایت بے کار اور گھسے پٹے ہیں۔

Read more