میں سوشلسٹ ہوں لیکن فیمینزم کی تحریک کی حامی ہوں

میرا جسم میری مرضی۔ ایک بھرپور آزادی سے لبریز یہ نعرہ بہت سے تنازعات کا شکار رہا ہے۔ اس کی وجہ کیا ہے؟ ایک استحصالی نظام میں جب بھی جسم یا آزادی کی بات ہوتی ہے تو ذہنی پستی کی تان جنسی تعلق پر ہی ٹوٹتی ہے۔ اس کی بہت ہی اہم وجوہات بھی ہیں۔ کھانا کھانا اور جنسی تعلق بنانا محض جبلتیں ہیں جو کہ زندہ رہنے اور نسل بڑھانے کے کام انجام دیتی ہیں، لیکن درحقیقت تسکین کا

Read more

تم سے اگر ہو گفتگو

کچھ لوگ فطرتا کتنے ہی سخت گیر کیوں نہ ہوں مگر اتنے نادر ہوتے ہیں کہ ہمارا خیال یہ ہوتا ہے کہ ان کے چلے جانے سے وقت کی سانسیں رک جائیں گی، فضا تھم جائے گی، ہر منظر سوگواری کی چادر اوڑھ لے گا۔ اس لئے ہم تصور بھی نہیں کرنا چاہتے کہ وہ کبھی جا بھی سکتے ہیں۔ اور پھر ہوتا بھی یوں ہی ہے۔ وقت کی سانسیں تھم جاتی ہیں، فضا سوگوار ہوجاتی ہے، ہر منظر دھندلا جاتا ہے، ایسی تاریک گہری سرمئی رات چھا جاتی ہے کہ گویا اب سحر ہی نہ ہونے پائے گی۔

Read more

گوہرِ نایاب ہم سے بچھڑ گیا

کسی کو موت سے پہلے کسی غم سے بچانا ہو حقیقت اور تھی کچھ اس کو جا کے یہ بتانا ہو ہمیشہ دیر کردیتا ہوں میں کبھی کبھار زندگی میں دیر کی بہت ہی بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے یہاں تک کہ اپنی عزیز ترین اور عظیم ترین ہستیوں کے کھو جانے کے دکھ کا بوجھ تا عمر دل پہ بھاری رہ جاتا ہے۔ ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم ایک مشہور میڈیا گروپ

Read more

فکر نہ فاقہ عیش کر کاکا

اپنی تمام تر غیر جانبداری کے ساتھ میں مسلسل اسی کوشش میں رہی ہوں کہ پی ٹی آئی حکومت کا کم از کم ایک ہی عمل ایسا ہو کہ اس حکومت کی دل کھول کر تعریف کر سکوں مگر افسوس کے ساتھ حکومت نے ہر معاملے میں ابتدا سے انتہائی اہم موضوعات پر خاصی غیر سنجیدہ اور غیر حقیقی حکمت عملی کا مظاہرہ کیا ہے۔ آخر وہ۔ کون سے تھنک ٹینک اس جماعت میں امپلائڈ یا ڈپلائڈ ہیں کہ سیاست کا معاملہ ہو، معیشت کا یا پھر صحت کا یہ حکومت اکثر غیر منطقی اور کافی حد تک ماورائے عقل توجیہات پیش کرتی آئی ہے۔

Read more

ہمیں کیوں کرونا کے ساتھ رہنا ہے؟

احساس پروگرام کے ٹیلی تھون کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم صاحب کی بعض باتوں پر دماغ کئی بار عجیب کشمکش کا شکار ہوا۔ حیرت ہوئی جب لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے انہوں نے کہا ”ہمیں اب کرونا کے ساتھ رہنا ہے“ تو حیرت کے ساتھ افسوس بھی ہوا کہ کاش وزیراعظم صاحب یہ بھی بتادیتے کہ کن لوگوں کو کرونا کے ساتھ رہنا ہے تو مشکل آسان ہو جاتی۔ یقینا وزیراعظم صاحب اور ان کے ساتھی ان لوگوں

Read more

کیا بیچے ہوئے چورن آج ہمیں بچا سکتے ہیں؟

موجودہ دنیاوی صورتحال کا مذہبی جائزہ لیا جائے یا سائنسی بہر صورت جواب ایک ہی ہے ”کرونا جیسی وبا کا ذمہ دار خود انسان“ اقوامِ متحدہ سمیت دیگر ماحولیاتی تحفظ کے ادارے چیخ چیخ کے پکارتے رہے کہ خدارا ماحولیات کو تحفظ دیا جائے۔ آگاہی دیتے رہے کہ سرمائے کے پھیلاؤ کا یہ عمل قدرت کی ہر زندہ اور جاوید تخلیقات کے لئے زہرِ قاتل ہے۔ بہت سے جانوروں کی نسلیں ناپید ہوتی جا رہی ہیں۔ آبی حیات مر رہی

Read more

کرونا، پاکستانی سماج اور سیاست

کرونا وائرس کی وبا نے جہاں بڑی بڑی طاقتوں کے چھکے چھڑا دیے وہاں ہی چھوٹی اور کمزور اقوام کے عقلی معیار کی ابتری اور اس سے پیدا ہونے والی مشکلات کو بھی دنیا کے سامنے ایک چیلنج بنا کے پیش کیا ہے جس سے دو دو ہاتھ ہونا عالمی جنگوں سے نمٹنے سے بھی زیادہ دشوار ہے۔ کمزور ممالک بطور خاص پاکستان میں حکمران طبقات نے اپنے سیاسی اور معاشی تسلط کی بقا کی خاطر جہالت اور غربت کے

Read more