نواز شریف کے دل کی حالت تسلی بخش نہیں

ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کا بلڈ پریشر بڑھا ہوا تھا تاہم وہ کسی ذہنی دباؤ کا شکار دکھائی نہیں دیے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور نیب ریفرنس میں سزا یافتہ قیدی نواز شریف کا طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹرز کی رائے ہے کہ نواز شریف کے دل کی طبی حالت بہت اچھی نہیں ہے اور اگر یہ حالت بہتر نہیں ہوتی تو انھیں انجائنا کا دورہ پڑنے کے خدشات بڑھ سکتے ہیں۔ نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس

Read more

’حاملہ ہونا چاہتی ہوں لیکن بچہ نہیں چاہتی‘

گذشتہ دس برس سے میں بچہ پیدا کرنے کا خواب دیکھ رہی ہوں۔ لیکن میں بچے کو ہمیشہ کے لیے اپنے پاس نہیں رکھنا چاہتی اور نہ ہی ماں بننا چاہتی ہوں۔ اسی وجہ سے میں نے سروگیٹ بننے یعنی کسی اور کے لیے اپنی کوکھ سے بچہ پیدا کرنے کا فیصلہ کیا۔ میں چاہتی ہوں کہ زچگی کے بعد مجھے بچہ اپنے پاس نہ رکھنا پڑے۔ میں صرف حاملہ ہونے کا تجربہ حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ میں صرف یہ

Read more

لاؤس میں زیر تعمیر ڈیم ٹوٹنے سے ’سینکڑوں لاپتہ، متعدد ہلاک‘

لاؤس کے ریاستی میڈیا کے مطابق ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں زیر تعمیر ڈیم ٹوٹنے سے سینکڑوں افراد لاپتہ اور متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ لاؤ نیوز ایجنسی کے مطابق اتاپیو صوبے میں پیر کو رات گئے ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم ٹوٹنے سے سیلابی ریلے سے چھ دیہاتوں میں تباہی پھیلی ہے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق چھ ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ اپنے مکانات کی چھتوں پر موجود

Read more

پاکستان الیکشن 2018: آپ کا ووٹ کہیں ضائع نہ ہو جائے!

پولنگ کا وقت بدھ کی صبح آٹھ بجے شروع ہو گی اور یہ شام چھ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔چھ بجے کے بعد جو لوگ پولنگ سٹیشن میں ہوں گے، وہ ووٹ ڈال سکیں گے مگر باہر سے کوئی نہیں آ سکے گا۔ پاکستان میں بدھ کو عام انتخابات میں دس کروڑ 60 لاکھ کے قریب ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے جا رہے ہیں لیکن پولنگ سٹیشن جانے سے پہلے ووٹ ڈالنے کے بارے

Read more

’گاڑی کی چابیوں کو ایلومینیئم کی پنی میں لپیٹ کر رکھیں‘

کیا آپ کو معلوم ہے کہ چوروں کو اب آپ کی گاڑی چرانے کے لیے چابی کی ضرورت نہیں ہے۔ بس جہاں آپ نے احتیاط نہ کی وہیں وہ آپ کی گاڑی لے اڑیں گے۔ بھلا یہ کیسے ممکن ہے؟ یہ اس لیے ممکن ہے کہ آج کل بننے والی گاڑیوں کی چابیوں سے وائرلیس سگلنل نکلتے ہیں اور چوروں کو ان سگنلز کو پکڑنے کا انتظار رہتا ہے۔ ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ چور، بازار سے اصلی وائرلیس چابی

Read more

کیا خیبر پختونخوا میں الیکشن سے گلوکاروں کے دن پھر گئے؟

بیشتر انتخابی گیت پشتو زبان یا مقامی لہجوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں جس کے لیے عام گلوکاروں کے علاوہ نامور فنکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں شاید پہلی مرتبہ مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی طرف سے حالیہ انتخابات میں ووٹروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے پشتو کے مقامی گلوکاروں اور شعرا کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جس سے نہ صرف غربت کے مارے ہوئے فنکاروں کے دن پھر

Read more

بربری کروڑوں پاؤنڈ کے ملبوسات اور پرس کیوں جلا رہا ہے؟

بربری وہ واحد کمپنی نہیں جسے اضافی سٹاک سے نمٹنے کا مسئلہ درپیش ہے برطانوی فیشن برانڈ بربری کی جانب سے گذشتہ برس دو کروڑ 86 لاکھ پاؤنڈ مالیت کے ایسے ملبوسات، پرس اور پرفیومز نذرِ آتش کر دیے گئے تھے جو دکانوں میں فروخت نہیں ہو پائے تھے۔ کمپنی کی جانب سے اس اقدام کی وجہ اپنے برانڈ کا تحفظ بتائی گئی تھی۔ بربری گذشتہ پانچ برس کے دوران نو کروڑ پاؤنڈ مالیت سے زیادہ کی ایسی اشیا تلف

Read more

الیکشن 2018: سمارٹ فون ایک مکمل ٹی وی چینل؟

سوات میں اب سوشل میڈیا کلب بھی قائم کر دیا گیا ہے جس کے ارکان کی تعداد چونتیس تک ہے۔ حالیہ انتخابات میں ویب چینلز یا سوشل میڈیا کے صفحات بڑی حد تک متحرک نظر آ رہے ہیں۔ کوئی بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ یا پھر ویب چینلز دیکھیں، اپنے علاقوں میں امیدواروں کی اشتہاری مہم بخوبی چلا رہے ہیں۔ سوات میں سترہ اس طرح کے مقامی ویب ٹی وی چینلز ہیں جن پر لائیو یعنی براہ راست رپورٹنگ کے

Read more

انڈیا یا لِنچستان؟

کچھ عرصہ پہلے کسی نے ایک کارٹون بنایا تھا کہ ایک سرکاری دفتر میں دوپہر کے وقت کچھ لوگ ایک افسر سے ملنے آتے ہیں، چپراسی سے پوچھتے ہیں کہ صاحب کہاں ہیں؟ جواب ملتا ہے کہ صاحب ’لنچنگ‘ پر گئے ہیں۔ (لِنچنگ یعنی ہجوم کے تشدد میں کسی شخص کو کسی جرم کے شبہہ میں قتل کیا جانا) انڈیا میں لِنچنگ کے واقعات اتنی پابندی سے پیش آ رہے ہیں کہ کانگریس نے حکمراں بی جے پی پر انڈیا

Read more

ٹرمپ کا اپنے ناقدین کی سکیورٹی کلیرنس ختم کرنے کا فیصلہ

امریکی صدر نے اس تمام سابق اہلکاروں کی سکیورٹی کلیرینس واپس لے لی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جان برینن اور اوباما دور کی انتظامیہ میں شامل بعض ناقدین کی سکیورٹی کلیرینس واپس لینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے اس سلسلے میں انٹیلیجنس، قانون فافذ کرنے والے ادارے اور قومی سلامتی کے سابق سربراہان کے نام جاری کیے ہیں۔ پریس سیکریٹری سارہ سینڈرز کا کہنا تھا کہ ان افراد نے اپنے

Read more

کراچی میں مذہب اور مسلک کی بنیاد پر ووٹ

پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی گذشتہ انتخابات سے قبل لسانی فسادات کے شکار رہا، جس کے اثرات شہر کی سیاست پر بھی مرتب ہوئے، شہر میں آپریشن اور سیاسی تبدیلیوں کے بعد یہ اثر اب زائل ہوگیا ہے تاہم حالیہ انتخابات میں مذہب اور مسلک کی بنیاد پر سیاست کے رجحان نے فروغ پایا ہے کئی جماعتیں اس بنیاد پر ووٹ مانگ رہی ہیں۔ اسی کی عکاسی مختلف جماعتوں کے امیدواروں کی ان تصاویر میں ہو رہی ہے۔

Read more

ہرے بھرے ساگ صحت کے راگ

پھول اگر ہمارے کھانوں کو رنگ و خوشبو عطا کرتے ہیں تو ہرے بھرے پتے ہمارے کھانوں کو تنوع بخشتے ہیں اور دسترخوان کی زینت بڑھاتے ہیں۔ ہندوستان کے ہر حصے میں بے شمار ساگ پیدا ہوتے ہیں۔ میدان ہو یا پہاڑ، ساحلی علاقہ ہو یا خشک زمین ساگ کسی نہ کسی شکل میں پائے جاتے ہیں۔ اس صورت حال کا ایک ایران نے یوں مذاق اڑایا کہ ‘ہر گیاہے کہ از زمین رویند—اہل بنگالہ ساگ می گویند’ یعنی زمین

Read more

اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف نواز شریف کی طبیعت ناساز، ہسپتال بھیجنے کی سفارش

پاکستان انسٹٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم نے پیر کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا ہے اور اُنھیں ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق ڈاکٹروں نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی حالت پانی کی کمی اور زیادہ پسینہ بہہ جانے کی وجہ سے خراب ہوئی ہے۔ ڈاکٹروں کا

Read more

پاکستان الیکشن 2018: ’فوجی افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کا قانون پارلیمان نے بنایا تھا‘

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ نگران حکومت الیکشن کو پر امن رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے پاکستان کے نگران وزیر اطلاعات و قانون بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دن ڈیوٹی پر تعینات فوجی افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کا قانون خود پارلیمان نے بنایا تھا۔ ان کا کہنا تھا ‘یا تو پارلیمان یہ قانون ہی نہ بناتا اور الیکشن کمیشن کو یہ اختیار ہی نہ دیتا۔ اب جب پارلیمان نے

Read more

کیرالہ میں سیلز گرلز کو آخرکار دکان میں بیٹھنے کا حق مل گیا

کیرالہ میں جیولری، یا کپڑوں ، یا کسی اور دکان میں کام کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ دکان کے مالکان انھیں اپنی ساتھیوں سے بات کرنے سے یا بہت دیر کھڑے رہنے کے بعد دیوار سے ٹیک لگانے سے بھی روک سکتے ہیں۔ انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ میں خواتین کی ایک یونین نے ریاست میں کام کرنے والی خواتین کے لیے کام کے دوران ’بیٹھنے کا حق‘ حاصل کر لیا ہے۔بی بی سی ہندی کے عمران قریشی

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ: ’اب دھمکی دی تو نتائج وہ ہوں گے جس کی نظیر مشکل ہی ملتی ہے‘

ایران نے بین الاقوامی پابندیاں ہٹائے جانے کے عوض اپنی حساس جوہری سرگرمیوں کٹوتی کی بات کہی ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر حسن روحانی نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی میں تناظر میں ایک دوسرے کو ایک مرتبہ پھر سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے پیر کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر ایران نے اب امریکہ کو دھمکی دی تو اسے اس کا وہ خمیازہ بھگتنا پڑے گا

Read more

ٹورنٹو میں فائرنگ کے واقعے میں ایک ہلاک، 13 زخمی

پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقہ خالی کروا لیا ہے کینیڈا کی پولیس کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر ٹورنٹو میں فائرنگ کے واقعے میں ایک لڑکی ہلاک اور 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ فائرنگ اتوار کی شب ڈینفرتھ اور لوگن ایوینیوز کے علاقے میں ایک ریستوران کے نزدیک ہوئی اور حملہ آور بھی فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ہے۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں ایک بچی بھی شامل ہے جس کی حالت تشویشناک

Read more

ڈیپ سلوٹ: ایک ایسا علاقہ جہاں ہر تیسرا شخص ریپ میں ملوث ہے

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ڈیپ سلوٹ علاقہ سب سے خطرناک تصور کیا جاتا ہے۔ یہاں ریپ عام بات ہے۔ ڈیپ سلوٹ کے دو نوجوانوں نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے اب تک کئی خاتون کا ریپ کیا ہے۔ اور کیمرے کے سامنے یہ کہتے وقت ان کے چہرے پر کوئی شکن بھی نہیں تھی۔ انھوں نے کہا کہ انھیں یہ علم نہیں کہ وہ کوئی غلط کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے کبھی ریپ کی

Read more

چین کو دنیا سے جوڑنے والی دیوقامت مشینیں

تاریخ کے بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں میں شامل ’بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹو‘ ایک ایسا منصوبہ ہے جو دنیا میں ریلویز کی تعمیر کے حوالے سے بھی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے۔ نئی اور جدید مشینیں اس منصوبے کو تیز رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد دے رہی ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے اس پرعزم منصوبے کا آغاز 2013 میں کیا تھا جس کا مقصد 70 ممالک میں پھیلی دنیا کی دو تہائی آبادی کو

Read more

پاکستان الیکشن 2018: ’انتخابی مہم میں غالب رنگ بےیقینی اور تقسیم کا رہا‘

انتخابی عمل ایک خوشی اور امید لے کر آتا ہے جس کے اپنے رنگ ہوتے ہیں الیکشن 2018 کے لیے انتخابی مہم قریباً دو ماہ جاری رہنے کے بعد پیر کی شب ختم ہو رہی ہے اور اس مہم کو قریب سے دیکھنے والوں کے مطابق اس میں غالب رنگ غیر یقینی اور تقسیم کا رہا ہے۔ ویسے تو بیشتر متوقع انتخابی امیدوار الیکشن سے کئی ماہ پہلے ہی اپنے حلقے میں انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں دکھائی دینا

Read more

یہ مساکدزا کے بس کی بات ہی نہیں تھی

پاکستانی ٹیم نے اپنے تئیں معیاری کرکٹ کھیل کر یہ کامیابی حاصل کی ہے زمبابوے کے لیے یہ سیریز ایک ڈراؤنے خواب سے کم نہ تھی۔ ستم یہ کہ، یہ ڈراؤنا خواب اپنی آمد سے کہیں پہلے ہی نوشتۂ دیوار ہو چکا تھا۔ جس سیاق و سباق سے گزر کر یہ ٹور پایۂ تکمیل تک پہنچا، زمبابوے کرکٹ کے لیے اس ٹور کا مکمل ہو جانا ہی بہت بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان کے لیے نوید کا پہلو یہ ہے کہ

Read more

الیکشن 2018: کیا ‘دنبوں کی قربانی’ سے ووٹ ملے گا؟

الیکشن سے قبل امیدوار اپنے ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ان کی تواضع کرنے میں مصروف ہیں پاکستان میں وفاق کے زیر انتظام سابق فاٹا میں جوں جوں الیکشن کا دن قریب آ رہا ہے۔ امیدواروں کی طرف سے ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کھلے عام وسائل کا بے دریغ استعمال بڑھتا جارہا ہے اور اس مقصد کے لیے بعض علاقوں میں بڑے بڑے کھانوں اور ‘دنبوں کی قربانی’ سے ہمدردیاں خریدنے کی کوشش کی جارہی

Read more

’نسلی تععب‘ پر جرمنی کے ترک نثراد فٹبالر میسوت ازیل کا قومی ٹیم میں کھیلنے سے انکار

میسوت ازیل نے صدر اردگان کو آرسینل کی قمیض دی تھی۔ جرمنی کی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی میسوت ازیل نے ’نسلی تعصب‘ پر مبنی رویے کے سبب جرمنی کی فٹبال ٹیم میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ آرسینل کلب کی جانے سے کھیلنے والے کھلاڑی ازیل نے اپنے بیان میں کہا کہ جرمنی فٹبال فیڈریشن کی جانب اپنے ساتھ پیش آنے والے رویے کے بعد وہ ’جرمنی کی قومی ٹیم کا حصہ نہیں رہنا چاہتے۔‘ جرمن فٹبالرز کی طیب

Read more

صومالیہ میں خواتین کے ختنے کی رسم: کم سن لڑکی ختنے کے بعد مر گئی

صومالیہ میں خواتین کے ختنے کو جرم قرار دینے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سیاستدانوں کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ پا رہے ہیں افریقی ملک صومالیہ میں خواتین کے ختنے کی رسم کی ادائیگی کی وجہ سے ایک دس بچی ختنے کی بعد مر گئی ہے۔ بچی کے والد نے خواتین کی ختنے کی رسم کی حمایت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا اعلان کیا۔ اس بارے میں مزید جانیے قدیم مصریوں کی ختنے

Read more

فوج کی درخواست، شوکت صدیقی کے خلاف چیف جسٹس کا نوٹس

پاکستانی افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی کی جانب سے عدلیہ اور فوجی اداروں پر لگائے جانے والے الزامات کی جانچ کے لیے مناسب کارروائی کریں۔ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے کی گئی ٹویٹ سے کچھ دیر قبل سپریم کورٹ کے ترجمان کے جانب سے

Read more

فخر کا ایک اور عالمی ریکارڈ، تیز ترین ہزار ایک روزہ رنز

فخر زمان نے اپنے ایک ہزار ایک روزہ رنز 18 اننگز میں مکمل کیے ہیں۔ پاکستانی بلے باز فخر زمان نے ایک روزہ میچوں میں ایک ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں اور انھوں نے یہ رنز اننگز کی تعداد کے لحاظ سے تاریخ میں سب سے زیادہ تیزی سے کیے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈز کے پاس تھا جنھوں نے 21 اننگز میں 1000 رنز مکمل کیے تھے۔ ان کے علاوہ کیون

Read more

کے پی میں انتخابی امیدواروں پر دو حملے، ایک ہلاک، چار زخمی

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا تاہم ابھی تک سرکاری طور پر اس تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ (فائل فوٹو) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں اتوار کے روز پی ٹی آئی اور جمعیت علما اسلام (ف) کے امیدواروں اور سابق وزرا پر ہونے والے حملوں میں کم سے کم ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق پہلہ

Read more

انڈیا نے ماہواری کے پیڈ سے ٹیکس ہٹا دیا گیا

گذشتہ سال ملک بھر میں ایک ٹیکس جی ایس ٹی عائد کرنے کے بعد سے حکومت نے اس میں کئی بار تبدیلیاں کی ہیں انڈیا کی حکومت نے خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کارکنان کی کئی ماہ کی کوششوں کے بعد خواتین کی حفظان صحت کی سینٹری مصنوعات پر عائد 12 فیصد ٹیکس واپس لے لیا ہے۔ یہ اعلان حکومت کی جانب سے تمام اشیا پر لگائے جانے والے نئے ٹیکس جی ایس ٹی کے ایک سال

Read more

اڑیں گے پرزے: خاکی انڈے

افتادِ طبع کے لحاظ سے میں نہائت ڈرپوک واقع ہوئی ہوں چنانچہ جہاں کہیں خطرہ نظر آتا ہے دوڑنے والوں میں میں سب سے آ گے ہوتی ہوں۔ انتخابات سر پہ ہیں اور میری بلی کی سی سرشت نے بتا دیا ہے کہ حالات کچھ خوفناک رنگ اختیار کرنے والے ہیں۔ چنانچہ فوری دو کام کیے۔ ایک تو شہر سے راہِ فرار اختیار کی اور دوسرا ذریعۂ معاش بدلنے کا سوچا۔ لکھنے لکھانے سے تائب ہو کر سوچا کہ رنگین،

Read more

‘سر صرف پی ٹی وی ہوم اور پی ٹی وی سپورٹس کی اجازت ہے’

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ‘بی’ کلاس تو دی گئی ہے لیکن ان کے بقول وہ سہولتیں نہیں دی گئیں جن کے وہ متقاضی ہیں۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں مجرم قرار پانے والے میاں نواز شریف نے یہ شکوہ اپنے ان چند قریبی لوگوں کے ساتھ کیا ہے جنھوں نے گذشتہ چند روز میں ان سے ملاقاتیں کی ہیں۔ میاں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر

Read more

دہلی: کیا گیارہ افراد کی اجتماعی خودکشی کا تعلق جادو ٹونے سے تھا؟

انڈیا کے دارالحکومت دہلی کا ایک عام علاقہ براری اس وقت خبروں کی زینت بنا، جب چنداوت خاندان کے 11 افراد اپنے گھر میں مردہ پائے گئے اور اس دوران یہ چہ میگوئیاں بھی ہورہی تھیں کہ یہ کوئی جادوئی عمل یا اجتماعی خودکشی ہے۔ بی بی سی ہندی کے سلمان روی نے اس خاندان اور ان کے آخری وقت کے بارے میں مزید جاننے کی کوشش کی ہے۔ وہ چھوٹی سی گلی جہاں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے گھر

Read more

ایفی ڈرین کیس: مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا

حنیف عباسی پر ممنوعہ کیمیائی مادہ ایفی ڈرین کی پانچ سو کلو گرام مقدار حاصل کرنے کا الزام ہے راولپنڈی میں انسداد منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ اس مقدمے میں نامزد دیگر افراد کو شک کی بنا پر رہا کر دیا گیا ہے۔ انسدادِ منشیات فورس نے عدالت میں موجود حنیف عباسی کو گرفتار کر لیا ہے۔ سنیچر کو انسداد منشیات

Read more

جب جنسی ہراس کی ’حمایت‘ کا بے تکا جملہ الٹا پڑ گیا

پاکستانی فلم اور گلوکار علی ظفر کی فلم ‘طیفا ان ٹربل’ پاکستان کے مخلتف سینیما گھروں کی زینت بنی۔ کچھ عرصہ پہلے پاکستانی گلوکارہ اور ماڈل، میشا شفی نے علی ظفر پہ جنسی ہراس کا الزام لگایا، جس کے بعد کئی دوسری خواتین نے اپنے ساتھ ہونے والی علی ظفر کی نازیبا حرکات کے بارے میں آواز بلند کی۔ جب یہ فلم سینیما گھروں میں لگی تو کئی لوگوں نے، خاص کر کے نوجوان سماجی کارکنوں نے، اس فلم کا

Read more

فاٹا انضمام کے بعد پہلی مرتبہ قبائلی علاقے میں کارروائی، پولیس اور خاصہ داروں میں جھڑپ

یہ واقعہ پشاور ضلع خیبر ایجنسی کی سرحد پر کاخانو مارکیٹ کے قریب پیش آیا ہے (فائل فوٹو) پاکستان کے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ انضمام کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پولیس اور قبائلی علاقوں میں تعینات خاصہ داروں کے درمیان اس وقت تناؤ پیدا ہو گیا جب پولیس قبائلی علاقے کے ایک ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے وہاں پہنچ گئی۔ پولیس اور خاصہ داروں کے درمیان جھڑپ اور ہوائی

Read more

بھگوان کے ساتھ سیکس کے حوالے سے کوئی تنازع نہیں رہا تھا

‘سیکس گرو’ کہے جانے والے بھگوان شری رجنیش کے بارے میں آن لائن پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے حال ہی میں ‘وائلڈ وائلڈ کنٹری’ نامی ایک دستاویزی سیریز جاری کی ہے۔ دستاویزی سیریز میں رجنیش کے آشرم کی انڈیا سے امریکہ منتقلی کو پیش کیا گیا ہے۔ امریکہ کی اوریگون ریاست میں 64000 ایکڑ کی وسیع و عریض زمین پر رجنیش کے ہزاروں پیرو کاروں نے آشرم بسایا تھا۔ پھر وہاں پانچ سالوں کے درمیان مقامی آبادی کے ساتھ آشرم کے

Read more

یہودیوں کی قومی ریاست کا قانون، اسرائیل نے اپنے عرب شہریوں کے خلاف محاذ کھول دیا

اسرائیل کی پارلیمان نے جمعرات کو ایک متنازع قانون کو منظوری دے دی جس کے تحت اسرائیل کو یہودیوں کی ریاست قرار دیا گیا ہے۔ اس قانون میں کہیں پر بھی جمہوریت یا مساوات کا ذکر نہیں ہے جس سے ملک کی 20 فیصد عرب آبادی کو خدشہ لاحق ہو گیا ہے کہ انھیں اسرائیل میں دوسرے درجے کا شہری بنا دیا جائے گا۔ پارلیمان میں یہ غیر معمولی قانون 55 کے مقابلے میں 62 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔

Read more

آئی ایس آئی چاہتی تھی کہ نواز شریف اور مریم نواز 25 جولائی سے پہلے جیل سے باہر نہ آئیں: جسٹس شوکت صدیقی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینیئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کی مرضی کے فیصلے دینے پر انھیں وقت سے پہلے چیف جسٹس بنوانے اور ان کے خلاف دائر ریفرنس ختم کروانے کی پیشکش کی گئی تھی۔ جسٹس شوکت صدیقی نے یہ الزام سنیچر کو راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لگایا۔ اپنی تقریر میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کا کہنا تھا کہ

Read more

صدر ٹرمپ کی پلے بوائے ماڈل کو رقم دینے کی گفتگو ریکارڈ

نیو یارک ٹائمز کے مطابق اس گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ مائیکل کوہن کو ماڈل کیرن میکڈوگل کو پیسے دینے کے بارے میں بات کر رہے تھے امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے صدر ٹرمپ کی وہ گفتگو ریکارڈ کی ہے جن میں وہ میگزین ‘پلے بوائے’ کی ایک ماڈل کو رقم کی ادائیگی کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ اس گفتگو کے ٹیپس چند ماہ قبل امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی

Read more

واشنگٹن ڈائری: بٹے ہوئے امریکی معاشرے کی تصویر مزید پختہ

واشنگٹن ڈی سی کے لیے فلائٹ پکڑنے نکلی تو معلوم تھا کہ شکاگو کی سڑکوں پر غم و غصہ دوڑ رہا ہے۔ ایک دن پہلے پولیس اہلکار نے 37 سالہ سیاہ فام شخص اوگسٹس کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور احتجاج کرنے کے لیے لگ بھگ 200 کے قریب لوگ سڑکوں پر نکلے۔ احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ شکاگو میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام لوگوں کا قتل نئی بات نہیں لیکن گذشتہ چند

Read more

فخر زمان: اوول کی سنچری سے بلاوایو کی ڈبل سنچری تک

21 سال قبل ایک پاکستانی اوپنر نے روایتی حریف انڈیا کے خلاف ایک ایسی اننگز کھیلی، جسے آج تک یاد رکھا جاتا ہے کیونکہ ایک روزہ میچوں میں اس سے قبل کسی بھی بلے باز نے اتنا بڑا انفرادی سکور نہیں بنایا تھا۔ وہ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے سٹائلش بلے باز سعید انور تھے جنھوں نے 21 مئی 1997 میں انڈیا کے خلاف چینئی میں 194 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی اور یہ اس وقت کسی ون ڈے

Read more

راہل کی جپھی اور آنکھ مارنا کتنا معنی خیز؟

کانگریس پارٹی کے صدر اور انڈیا میں حزب اختلاف کے رہنما راہل گاندھی اپنے گلے ملنے اور آنکھ مارنے کے لیے سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ سنیچر کی صبح ٹوئٹر کے نو ٹاپ ٹرینڈز میں سے آٹھ کا تعلق راہل گاندھی کے حوالے سے نظر آیا۔ جمعے کو انڈیا کی پارلیمان میں راہل گاندھی نے اپنے بیان اور انداز سے لوگوں کو حیران کر دیا۔ انھوں نے پارلیمان سے اپنے خطاب کے دوران حکمراں جماعت بی جے پی پر

Read more

غیر متوقع شراکت دار: چین اور اسرائیل کے گہرے ہوتے تجارتی روابط

چینی صدر شی جن پنگ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کئی مواقع پر تعلقات کے فروغ پر زور دیا چین دنیا کا دوسرا بڑا اور سب سے زیادہ برآمدات کرنے والا ملک ہے۔ جبکہ اسرائیل مشرق وسطی میں ایک چھوٹی سے زمینی پٹی ہے۔ یہ برآمدات کرنے والی عالمی ممالک میں 45 ویں نمبر پر آتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسرائیل امریکہ کا پکا اتحادی ہے لیکن حیران کن طور پر چین اور

Read more

مسلمان اپنی حب الوطنی کیوں ثابت کریں: ابھینو سنہا

یہاں ابھینو سنہا کو گلے میں زرد گلوبند کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ان کے ساتھ فلم کی اداکارہ تاپسی پنوں بھی ہیں کیا کسی بھی ملک کا میڈیا یا آرٹ اور فن اس کے معاشرے کا آئینہ بن سکتا ہے؟ شاید ہاں بھی اور نہیں بھی۔ ہاں، اس لیے کیونکہ انڈیا کے موجود حالات میں جہاں ہندو قوم پرست اپنے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو یا تو طاقت اور پیسے کہ بل پر یا پھر خوف وہراس

Read more

انتخابات میں انڈیا سے تعلقات کیوں موضوع نہیں بن سکے؟

پاکستان میں ہرگزرتے دن کے ساتھ انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آ رہی ہے۔ امیدوار عوام کے دلوں کو رام کرنے اور ووٹروں کو اپنے حق میں ووٹ دینے کے لیے ہر ممکن طریقے آزما رہے ہیں۔ گو کہ پاکستان میں انتخابات کے دوران امیدواروں کی انتخابی مہم انڈیا کی سیاسی جماعتوں سے زیادہ مختلف نہیں ہے لیکن کچھ فرق ضرور ہے۔ پاکستان کے انتخابات میں انڈیا کے ساتھ تعلقات وہ مسئلہ نہیں ہے جسے سیاست دان اپنی تقریروں اور عوامی

Read more

سوچا نہیں تھا کہ ون ڈے میں ڈبل سنچری بناؤں گا: فخر زمان

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان زمبابوے کے خلاف تاریخ ساز اننگز کھیلنے پر بہت خوش ہیں لیکن ساتھ ہی وہ یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ انھوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈبل سنچری کے بارے میں سوچا نہیں تھا۔ واضح رہے کہ فخر زمان ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔ انھوں نے سعید انور کا 194 رنز کا 21 سال سے قائم کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کی سب

Read more

ٹرانسجینڈر امیدوار بھی انتخابی میدان میں سرگرم

نایاب علی (بائیں) پر تیزاب پھینکا گیا تھا لیکن اب وہ انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں 13 برس کی عمر میں گھر چھوڑنے پر مجبور ہونے، رشتے داروں کے ہاتھوں جسمانی اور جنسی طور پر استحصال کا شکار ہونے اور اس کے بعد اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کے ہاتھوں تیزاب کے حمے کا شکار ہونے والی نایاب علی کی زندگی پاکستان میں کافی مشکلات کا شکار رہی۔ لیکن یونیورسٹی سے سند یافتہ یہ ٹرانسجینڈر پاکستان کے عام انتخابات مںی

Read more

دنیا کے ’تنہا ترین انسان‘ کی ویڈیو سامنے آ گئی

Funaiایک منٹ طویل یہ نایاب ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ شخص ابھی تک زندہ ہے برازیل کے جنگلوں میں رہنے والے ایک ایسے شخص کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جو اپنے قبیلے کا آخری فرد بچا ہے اور پچھلے 22 سال سے مکمل طور پر تنہا زندگی گزار رہا ہے۔ 1992 میں کسانوں نے حملہ کر کے اس شخص کے قبیلے کے چھ افراد کو مار ڈالا تھا جس کے بعد سے یہ دنیا میں

Read more

’فخر زمان کو ٹیسٹ کرکٹ بھی کھلائیں‘

فخر زمان پاکستان کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں پہلی ڈبل سنچری اور سب سے بڑا انفرادی سکور بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں 21 مئی 1997 کو جب سعید انور نے چنائی میں ون ڈے کی سب سے بڑی اننگز کھیلی تھی، تب فخر زمان کوئی سات سال کے ہوں گے۔ تب ون ڈے کرکٹ کا جو معیار تھا، یہ سوچنا بھی محال تھا کہ کوئی اور بیٹسمین آسانی سے یہ ریکارڈ توڑ سکے گا۔ لیکن پھر قوانین

Read more

سینما کے باہر ‘بائیکاٹ علی ظفر، بائیکاٹ طیفا ان ٹربل’ کے نعرے کیوں؟

پاکستان کے معروف فلم سٹار، گلوکار اور ماڈل علی ظفر کی نئی فلم ‘طیفا اِن ٹربل’ کا جمعرات کو کراچی میں جب پہلا شو پیش ہوا تو سینیما کے باہر ان کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس موقعے پر نیوپلیکس سینیما کے باہر موجود چند نوجوانوں نے ان کے خلاف احتجاج کیا اور’بائیکاٹ علی ظفر، بائیکاٹ طیفا ان ٹربل’ کے نعرے لگائے۔ اس احتجاج کی وجہ علی ظفر پر اپریل میں لگائے جانے والے جنسی ہراس کے وہ الزامات ہیں

Read more

معلق پارلیمان بدقسمتی ہو گی، پیپلز پارٹی سے اتحاد کرنے کی بجائے اپوزیشن میں بیٹھیں گے: عمران خان

عمران خان نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ پیپلز پارٹی جیسی جماعتوں کی مدد کے بغیر حکومت بنے اور اگر نہیں بنتی تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات میں انتخابات کے نتیجے میں اگر معلق پارلیمان بنتی ہے تو یہ ملک کے لیے بڑی بدقسمتی ہو گی۔ بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کو ایک طاقتور حکومت کی

Read more

مسلمان بھی ہوں اور انسان بھی!

انڈیا میں کچھ مسلمانوں کا کہنا ہے کہ وہ انسان بھی ہیں، اور وہ یہ دعویٰ ٹوئٹر پر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مسلمان بھی ہیں اور انسان بھی ہیں، اس لیے (ہندو) ان سے بات کر سکتے ہیں یا انہیں کرنی چاہیے۔ #TalkToAMuslim نامی ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے، اور اس میں انسان ہونے کا دعویٰ کرنے والے مسلمان اور ہندو دونوں حصہ لے رہے ہیں۔ دویا سکسینا رستوگی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر

Read more

سات ماہ کی گمشدگی کے بعد سماجی کارکن گھر لوٹ آئے

گذشتہ سال دسمبر میں لاہور سے لاپتہ ہونے والے سماجی کارکن رضا خان سات ماہ بعد گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ ان کے رشتے دار عمیر وحیدی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ چند روز قبل رضا خان بخیریت گھر واپس آگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رضا کے گھر والے سکیورٹی خدشات کی بنا پر اس وقت میڈیا سے بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کے انکوائری کمیشن

Read more

’ہوا میں اڑنے والی ایسٹن مارٹن‘ کا ماڈل متعارف

پرتعیش کار بنانے والی برطانوی کمپنی آسٹن مارٹن نے ایک ایسی ہوائی سواری کا ماڈل متعارف کرایا ہے جسے انھوں نے ‘ہوا میں اڑنے والی سپورٹس کار’ کے طور پر پیش کیا ہے۔ فارنبوروہ میں ہونے والے ایئر شو میں آسٹن مارٹن نے اس سواری کو متعارف کرایا جسے انھوں نے جیٹ اور گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی رولز رائس کی مدد سے کرین فیلڈ یونیورسٹی میں تیار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اس کے ہوائی ماڈل کو

Read more

چوتھا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو تین صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے بلاوائیو میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا ہے اور اس نے اب سے کچھ دیر پہلے تک چار اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 24 رنز بنائے

Read more

انتخابات 2018: ’عوام کے سامنے آ کر سوال کا جواب دو‘

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی 40 سے زائد نشستوں پر کئی امیدوار میدان میں ہیں اور گذشتہ چند روز سے شہر میں ووٹ مانگنے کی روایتی گہما گہمی عروج پر ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی بلال یٰسین بھی اس کا حصہ ہیں۔ کھلی چھت کی گاڑی پر سوار وہ موہنی روڈ پر واقع اپنے انتخابی دفتر سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے کاروان کے ساتھ شام

Read more

اڑن گاڑیوں کا ڈرائیونگ سکول

اس ارنے والی گاڑی کو لاس ویگس میں ایک جھیل کے اوپر تجرباتی طور پر اڑایا گیا ایسا لگ رہا ہے کہ آج کل ہر کوئی اڑنے والے گاڑیاں بنا رہا ہے لیکن ’دی کٹی ہاک فلائر‘ نامی کمپنی ان سے ذرا ہٹ کر ہے۔ یہ کمپنی گوگل کے شریک بانی لیری پیج کی ہے اور اس میں ایک چھوٹا سا تربیتی مرکز بھی قائم کیا گیا ہے۔ یہاں صارفین ان گاڑیوں کو اڑانا اور اس کا طریقۂ کار سیکھتے

Read more

بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں قانون کی ڈگری لے کر ریستوراں چلانے والی لڑکی

سرینگر کی رہنے والی 21 سالہ مہوش نے قانون کی ڈگری تو مکمل کرلی، لیکن انھوں نے عدالت کا رُخ نہیں کیا۔ اس کی بجائے انھوں نے شہر کے مغربی علاقے بمنہ میں ایک خوبصورت ریستوران قائم کر کے خواتین میں خود انحصاری کے جذبات کو نئی سمت عطا کی ہے۔ مہوش کہتی ہیں وہ بچپن سے کھانے پینے کی شوقین تھیں۔ ’جب میری تعلیم مکمل ہوئی تو میں کچھ الگ کرنا چاہتی تھی۔ جب میں کیفے قائم کرنے کا

Read more

ٹرمپ نے پوتن کو امریکہ کے دورے کی دعوت دے دی

امریکی صدر ٹرمپ نے روسی صدر ولادی میر پوتن کو امریکہ کے دورے کی دعوت دے دی ہے، حالانکہ حال ہی میں ہیلسنکی میں دونوں کی ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ کو امریکہ میں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ امریکی صدر کی پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے ٹوئٹر کے ذریعے اطلاع دی کہ اس دورے کی تیاریاں پہلے ہی سے شروع ہو گئی ہیں۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے پوتن کی یہ تجویز مسترد کر دی تھی

Read more

کائیلی جینر 20 سال کی عمر میں کروڑ پتی کیسے ہو گئیں؟

20 سالہ کائیلی جینر کے بارے میں توقع ہے کہ وہ جلد ہی ارب پتی بن جائیں گی اگر آپ نے کائلی جینر کے بارے میں نہیں سنا تو قوی امکان ہے کہ آپ ملینیئل نہیں ہیں۔ وہ کارڈیشیئن۔جینر فیملی کی نوجوان ترین وارث ہیں، ریئیلٹی ٹی وی سٹار ہیں، سوشل میڈئا سلیبریٹی ہیں، اور بزنس ویمن ہیں۔ تاہم حال ہی میں انٹرنیٹ پر وہ اپنے پورے خاندان سے زیادہ اہم ہو گئی ہیں۔ بزنس میگزین فوربز نے اس ماہ اعلان کیا

Read more

فرعونوں کے زمانے کے تابوت سے آفت نکلنے کی افواہ مصر بھر میں پھیل گئی

بطلیموس کے زمانے کے اس تابوت کا وزن 27 ٹن ہے دو ہفتے پہلے مصر میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے اسکندریہ سے سنگِ سیاہ سے تراشا گیا ایک بہت بڑا تابوت کھود نکالا تھا جس کی عمر کا تخمینہ دو ہزار سال لگایا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں ایک افواہ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ کیا اس تابوت کے اندر کوئی خوفناک بلا چھپی ہے جو نکل کر سارے ملک یا پھر ساری دنیا کو

Read more

اڈیالہ جیل کے باہر مسلم لیگ نون کے کارکن،’وکیل صاب ساڈا کی قصور اے؟‘

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر جمعرات کو ایک طرف پسینے میں شرابور پولیس کی ٹولیاں ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے کھڑی تھیں، دوسری جانب زرق برق لباس میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے آئی خواتین تو تیسری جانب وکلا کا ایک ہجوم تھا۔ ایک طرف ہاتھوں میں بینرز اور مسلم لیگ ن کے جھنڈے اٹھائے لیگی کارکن تھے، اور ان سب کے بیچ ویگنوں میں بیٹھے وہ شہری جو ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے اپنی منزل تک نہیں پہنچ

Read more

مستونگ میں خود کش حملہ کرنے والا سندھ کا رہائشی تھا: پولیس

جو ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی ہیں ان میں حملہ آور وہی ہے جس کی تصویر کے گرد زرد دائرہ لگایا گیا ہے: پولیس پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے دھماکے کے خودکش حملہ آور کی شناخت ہو گئی ہے جس کا تعلق سندھ کے علاقے میر پور ساکرو سے تھا۔ یہ بات ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کوئٹہ اعتزاز گورایہ نے جمعرات کی شام ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ 13جولائی کو

Read more

مخصوص طاقتیں اپنے مفادات کے لیے امریکہ اور روس کے تعلقات کو قربان کرنا چاہتی ہیں: پوتن

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی پہلی سربراہ ملاقات کے مخالف امریکی ناقدین پر تنقید کی ہے۔ روسی سفیروں سے ماسکو میں ایک ملاقات کے دوران روسی صدر کا کہنا تھا ’امریکہ میں بعض مخصوص طاقتیں اپنے پارٹی مفادات کے لیے امریکہ اور روس کے تعلقات کو قربان کرنا چاہتے ہیں۔‘ ان کا مزید کہنا تھا ’وہ اپنے لاکھوں لوگوں کو کہانیاں سنا رہے ہیں۔‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر روس ے لیے نرم گوشہ رکھنے

Read more

انڈیا: ’جسم فروشی کے لیے بچیوں کو جوان کرنے کے لیے ہارمونز دیے جاتے ہیں‘

PAلرکیوں کو کام دلوانے کے بہانے سمگل کیا جاتا ہے نیپال میں انسانی سمگلِنگ کا شکار ہونے والی لڑکیوں نے بتایا ہے کہ انہیں جلدی جوان کرنے اور سیکس کے کاروبار میں ڈالنے کے لیے ہارمونز کے انجیکشن دیے جاتے تھے۔ محض آٹھ سال کی عمر میں سمگل کرکے انڈیا جانے والی ایک نیپالی لڑکی نے بی بی سی کو بتایا کہ ‘مجھے ہر روز لال دوا دی جاتی تھی اور ہر بار وہ دوا کھانے کے بعد میں الٹی

Read more

پشاور میں تحریک انصاف کی حکومت کا بی آر ٹی منصوبہ، عدالت کا نیب کو تفتیش کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی منتخب حکومت کے بس ریپڈ ٹرانزٹ یعنی بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا کام قومی احتساب بیورو کو سونپ دیا ہے۔ جمعرات کو عدالت عالیہ بی آر ٹی کیس میں اپنا محفوظ فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ’تفصیلی دلائل سننے کے بعد ہم یہ مناسب سمجھتے ہیں کہ معاملہ تحقیقات کے لیے نیب حکام کے حوالے کیا جائے۔ ان حقائق کی وجہ سے کہ کام کا

Read more

مبینہ روسی ایجنٹ نے ’ملازمت کے لیے سیکس کی پیشکش کی‘

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایک مبینہ روسی ایجنٹ نے امریکی سپیشل انٹرسٹ آرگنائزیشن میں ملازمت کے لیے سیکس کی پیشکش کی تھی، اسی ادارے کو اس نے نشانہ بھی بنایا تھا. وفاقی جج نے فیصلہ سنایا ہے کہ ماریا بوتینا کے روسی خفیہ اداروں کے ساتھ تعلقات کے باعث ان کے فرار ہونے کا خطرہ ہے، اس لیے انھیں مقدمے تک حراست میں رکھا جائے گا۔ ماریا بوتینا کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ امریکی حکومت کے

Read more

بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمان خواتین اور لڑکیوں کا انوکھا میک اپ

خبر رساں ادارے روئٹرز کے فوٹوگرافر کلوداغ کلکوئن نے جنوبی بنگلہ دیش میں پناہ گزین کیمپوں میں رہنے والی روہنگیا مسلمان لڑکیوں اور خواتین کی روایتی میک اپ میں تصاویر بنائی ہیں۔ اگست 2017 کے بعد سے سات لاکھ سے زائد روہنگیا افراد میانمار کے صوبے شمالی رخائن سے اپنے گھروں کے تباہ ہونے کے بعد علاقہ چھوڑ کر ہمسایہ ملک بنگلہ دیش آگئے تھے۔ روہنگیا میانمار میں کئی نسلی اقلیتوں میں سے ایک ہیں اور گذشتہ سال کے آغاز

Read more

اسرائیلی پارلیمان نے ’یہودیوں کی قومی ریاست‘ کا متنازع بل منظور کر لیا

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے اس کی تعریف کرتے ہوئے اس ‘واضح لمحہ’ قرار دیا ہے اسرائیل کی پارلیمان نے ایک متنازع بل منظور کیا ہے جس میں ملک کو خصوصی طور پر ’یہودی ریاست‘ قرار دیا گیا ہے۔ ’یہودیوں کی قومی ریاست‘ نامی بل عربی کے بطور سرکاری زبان کے درجے کو کم کرتا ہے اور یہ کہتا ہے کہ یہودی آباد کاری کی پیش قدمی قومی مفاد میں ہے۔ بل میں یہ بھی کہا گیا

Read more

شفیق مینگل: ’دہشت کی علامت‘ سے انتخابات تک

شفیق الرحمان مینگل نے ایچیسن کالج لاہور سے تعلیم کا سلسلہ ترک کر کے ایک دیوبندی مدرسے سے تعلیم حاصل کی بلوچستان میں ایک زمانے میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے شفیق مینگل پرعزم ہیں کہ 25 جولائی کے دن عوام انھیں پارلیمان کا رکن منتخب کر لیں گے۔ ماضی میں ریاست کو شدت پسندی کے واقعات سے تعلق کی بنا پر مطلوب شفیق مینگل آنے والے انتخابات میں خضدار سے قومی اسمبلی کی نشست پر آزاد امیدوار کے

Read more

سندھ: ’پیر آف رانیپور اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کی ضرورت ہیں‘

پاکستان کے صوبے سندھ کے ضلعے خیرپور میں ہر درگاہ کے باہر سیاسی جماعتوں کے جھنڈے یا بینر موجود ہیں جن سے ان کی سیاسی وابستگی کا اندازہ ہوجاتا ہے تاہم درازاں میں واقع صوفی شاعر سچل سرمست کے مزار پر ایسا کوئی بینر یا جھنڈہ نظر نہیں آتا۔ سچل کے مزار پر صبح نو بجے سے شام تک صوفی کلام جاری رہتا ہے۔ ان کے کلام میں عشق و محبت کے علاوہ جستجو، مزاحمت اور فرقہ پرستی کی مذمت

Read more

کیا قطر نے گذشتہ سال ’ایک ارب ڈالر تاوان‘ ادا کیا تھا؟

2015 میں دسمبر کی 16 تاریخ قطری شاہی خاندان کے لیے ایک بری خبر کا پیش خیمہ ثابت ہوئی۔ اس دن عراق میں شکار کرنے کے غرض سے جانے والے شاہی خاندان کے 28 افراد کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ قطر کے اس وقت بننے والے نئے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کو اغوا ہونے والے افراد کی فہرست میں اپنے دو رشتے داروں کے نام نظر آئے۔ انھوں نے عراق میں قطری سفیر زاید الخیارین کو

Read more

غاروں میں پھنس جانے والے بچے،’معجزانہ لمحات تھے جب غوطہ خوروں نے ہمیں ڈھونڈ نکالا‘

غار سے نکلنے کے بعد ہسپتال میں کچھ دن گزار کر یہ بچے اپنے کھیل کے لباس میں پریس کانفنرس کے لیے آئے شمالی تھائی لینڈ کے غاروں میں پھنسے 12 بچوں نے بحفاظت باہر نکلنے کے بعد پہلی بار میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ وہ ‘لمحات معجزانہ’ جب غوطہ خوروں نے ان کا پتہ لگایا۔ ادلسام کی عمر 14 برس ہے وہ انھیں بچوں میں شامل تھے۔ انگریزی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے صحافیوں

Read more

عمران خان کی جانب سے ’نازیبا‘ زبان پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران سیاسی مخالفین کے بارے میں مبینہ طور پر نازیبا زبان استعمال کرنے کا نوٹس لے کر انھیں طلب کر لیا ہے۔ یہ نوٹس میڈیا میں نشر کی جانے والی خبروں پر لیا گیا۔ عام انتخابات میں صرف ایک ہفتہ رہ گیا ہے اور تمام جماعتوں کے رہنما اور امیدوار سرگرمی سے انتخابی چلا رہے ہیں، جس کے دوران بعض اوقات وہ اخلاق

Read more

انڈیا میں 17 افراد پر کمسن لڑکی کے گینگ ریپ کی فردِ جرم عائد

انڈیا کے شہر چینئی میں 17 افراد پر ایک 11 سالہ لڑکی کے گینگ ریپ کی فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس لڑکی کو اس سال کے شروع میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم ایک لفٹ آپریٹر ہے جو اس لڑکی کے اپارٹمنٹ بلاک میں کام کرتا ہے۔ اس نے مبینہ طور پر لڑکی کو نشہ پلا کر دوسرے مردوں کو بلا لیا کہ

Read more

حمید ہارون سے ’انٹرویو نے تو پاکستان میں طوفان برپا کر دیا‘

ڈان اخبار کے ناشر حمید ہارون بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے سب سے بڑے انگریزی اخبار ڈان کے ناشر حمید ہارون نے حال ہی میں بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں میزبان سٹیون ساکور سے پاکستان میں آزادی اظہار رائے پر بڑھتی ہوئی پابندی اور عسکری عناصر کی مبینہ طور پر سیاست اور انتخابات سے قبل دھاندلی کے حوالے سے گفتگو کی جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث

Read more

’ایک متوقع جیت جو غیر متوقع طور سے آئی‘

سیریز میں فخر زمان عمدہ کاکرکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں پاکستان کے لیے یہ میچ کسی فیسٹیول سے کم نہیں تھا جہاں ٹاس ہار کر ساڑھے تین گھنٹے بولنگ کرنا تھی وہاں یہ قضیہ ڈیڑھ گھنٹے میں ہی نمٹ گیا۔ مشہور انگریزی مقولہ ہے ’بحران ہمیشہ نئے مواقع پیدا کرتا ہے‘۔ غالباً یہی سوچ کر ہیملٹن مساکدزا نے آدھی ادھوری ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی ’ہو رہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا‘ مگر اب اتنا کچھ ہو چکا

Read more

پاکستان میں موٹر سائیکل دھماکے،شدت پسندی کے لیے نئے طریقوں کا استعمال

پاکستان میں شدت پسندوں نے دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے نت نئے طریقوں کا استمعال شروع کیا ہے۔ اب شدت پسند دیسی ساختہ بم نصب نہیں کرتے یا پھر اسے تھیلے میں رکھ کر نہیں لاتے بلکہ موٹر سائیکل کی نشست کا ایسا سانچہ تیار کیا جاتا ہے جس میں آٹھ سے دس کلو تک وزنی بارودی مواد کے علاوہ نٹ بولٹ، چھرے اور میخیں ڈال دی جاتی ہیں۔ طریقۂ کار یہ طریقۂ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں

Read more

آرمی چیف اپنے لوگوں کو روکیں جو مرضی کے بینچ بنواتے ہیں: جسٹس صدیقی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کے مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے آرمی چیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک کی صورت حال کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے عدلیہ، ایگزیکٹیو اور دیگر اداروں میں حساس اداروں کی مداخلت کو روکیں۔ عدالت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے لوگوں کو روکیں جو

Read more

’نواز شریف کا ٹرائل اب جیل کی بجائے احتساب عدالت میں ہو گا‘

پاکستان کی نگراں وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کے بیٹوں کے خلاف دو ریفرنسز کی سماعت اڈیالہ جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ یہ فیصلہ بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ نواز شریف اس وقت اپنی بیٹی مریم نواز سمیت ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے کے بعد اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان واپسی اور انھیں گرفتار کیے جانے کے بعد وزارتِ

Read more

زمبابوے کی دوسرے ہی اوور میں پہلی وکٹ گر گئی

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ بلاوائیو میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان یہ میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گا جبکہ زمبابوے سیریز میں واپس آنے کے لیے میدان میں اترا ہے۔ بلاوائیو میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل تک زمبابوے نے دو

Read more

دل کی صحت کے لیے مچھلی کا تیل کتنا فائدہ مند؟

دل کی صحت کے آسان ترین نسخے کے طور پر مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹ اومیگا3 کو عام طور پر پیش کیا جاتا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے فوائد کے شواہد کھوکھلے ہیں۔ بین الاقوامی تحقیقی نیٹ ورک ’کوخرن‘ کے محققین نے ایک لاکھ افراد پر اس کا تجربہ کیا لیکن انھیں اس سے دل کی بیماری سے بچاؤ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ ان کا کہنا ہے کہ اومیگا3 لینے کا فائدہ ایک ہزار میں

Read more

سنی لیونی کے اصلی نام پر سکھ رہنما برہم

ویب سیریز کے ڈائریکٹر ادتیا دت نے اداکارہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں اپنا اصلی نام استعمال کرنے کے حق حاصل ہے انڈیا میں سکھ رہنماؤں نے بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز کے خلاف مظاہرے کرنے کی دھمکی دی ہے کیونکہ ان کے مطابق اس میں نام ’کور‘ استعمال کیا گیا ہے۔ بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز ’کرن جیت کور، دی ان ٹولڈ

Read more

پاکستانی انتخابات: ’سیاسی جماعتوں نے خواتین کے ساتھ انصاف نہیں کیا‘

راحیلہ درانی سمیت خواتین کی ایک بڑی تعداد بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عام نشستوں پر انتخاب لڑرہی ہے ‘اگر خواتین عام نشستوں پر مقابلہ کرکے اسمبلیوں میں آئیں گی تو کم از کم ان کو یہ طعنہ سننے کو نہیں ملے گا کہ وہ خیراتی نشستوں پر آئی ہیں۔’ یہ کہنا ہے بلوچستان اسمبلی کی پہلی خاتون سپیکر راحیلہ درانی کا جو پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 265 کوئٹہ

Read more

حارث سہیل کی دورۂ زمبابوے ادھورا چھوڑ کر وطن واپسی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین حارث سہیل بیٹی کی بیماری کی وجہ سے زمبابوے کا دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس آرہے ہیں۔ حارث سہیل نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ سے درخواست کی تھی کہ انھیں بیٹی کی بیماری کی وجہ سے وطن واپس جانے کی اجازت دی جائے جو منظور کرلی گئی ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیم منیجمنٹ نے حارث سہیل کی

Read more

’الیکشن کمیشن کی کوشش ہے کہ خواتین ووٹ نہ ڈال سکیں‘

ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ شمالی وزیرستان میں بعض پولنگ سٹیشن تحصیل کمپاؤنڈ میں قائم کیے گئے ہیں جہاں جانے کے لیے سخت تلاشی لی جاتی ہے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں ووٹروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن مقامی امیدواروں کے مطابق یہاں خواتین ووٹروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا تو دور کی بات بلکہ مشکلات پیدا کی گئی ہیں جس سے بیشتر امیدواروں کو خدشہ ہے کہ خواتین ووٹروں کے ووٹ ڈالنے کی شرح انتہائی

Read more

پاکستانی انتخابات: کیا زیادہ پاکستانی لڑکیاں سکول جا رہی ہیں؟

پاکستان میں انتخابات میں بس چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں اور اکثر جماعتوں پوری تن دہی سے انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔ انھی جماعتوں میں سے ایک بڑی جماعت مسلم لیگ ن ہے، جس نے کہا ہے کہ اس کی کوشش رہی کہ خواتین کو تعلیم اور صحت تک یکساں رسائی ہو۔ اس سال کی ابتدا میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کئی برسوں کے بعد دوبارہ پاکستان گئیں۔ ملالہ کو 2012 میں طالبان نے سر میں گولی

Read more

اب گلی میں نصب کیمرا اندازہ لگا سکتا ہے کہ آپ خوش ہیں یا کسی کے لیے خطرہ

چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی پہلے سے زیادہ جدت اختیار کرتی جا رہی ہے اور اب بعض کمپنیاں دعویٰ کر رہی ہیں کہ یہ ٹیکنالوجی نہ صرف اب ہمارے احساسات کو بلکہ مشکوک رویوں کو بھی بھانپ سکتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی سے شخصی آزادیوں اور ہماری نجی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی دہائیوں سے موجود ہے لیکن حالیہ برسوں میں کمپیوٹر کی استعداد میں بہتری

Read more

ساری رات پیدل چل کر کام پر پہنچنے والے ملازم کو مالک نے اپنی گاڑی دے دی

ایک امریکی کمپنی کے مالک نے اس ملازم کو اپنی نئی گاڑی تحفے میں دے دی جو ساری رات پیدل چل کر 32 کلومیٹر دور سے نوکری کے پہلے دن کام پر پہنچا تھا۔ جب والٹر کار کی اپنی گاڑی خراب ہو گئی تو انھوں نے امریکی ریاست ایلاباما کے شہر برمنگھم کے نواحی علاقے میں واقع ایک گھر پیدل چل کر جانے کا فیصلہ کیا جہاں انھیں سامان منتقل کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔ راستے میں ایک پولیس

Read more

اسرائیل نے غزہ تک ایندھن کی ترسیل بند کر دی

ایندھن کی ترسیل پر پابندی ہے تاہم ادویات اور خوراک کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد نہیں کی گئی حماس کی جانب سے غزہ کی پٹی پر غباروں کے ذریعے آتش زنی کے تازہ واقعات کے بعد اسرائیل نے سامان کی ترسیل کے واحد راستے پر پابندیوں کو مزید سخت کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کیرم شلوم کے راستے سے اب اتوار تک ایندھن کی ترسیل ممکن نہیں ہو گی تاہم خوراک اور ادویات کو بھیجنے کی اجازت ہوگی۔

Read more

’میری عمر میں کھلاڑی چین یا قطر جاتے ہیں‘

فٹبال سٹار کرسچیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ اطالوی کلب یووینٹس کی طرف سے کھیلنے کا موقع دیے جانے پر شکر گزار ہیں اور عموماً ان کی عمر میں کھلاڑی چین یا قطر کے فٹبل کلبوں کا رخ کرتے ہیں۔ پرتگال کے 33 سالہ کپتان چند دن پہلے تک ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی طرف سے بطور سٹرائیکر کھیلتے تھے۔ تاہم ان کا ٹرانسفر اب 100 ملین پاؤنڈ کے عوض اطالوی کلب یووینٹس میں ہوا ہے۔ نو سال تک

Read more

کراچی کے عسکری پارک میں جھولا گرنے کے حادثے کا مقدمہ درج

جھولے میں ڈیزائن کی غلطی اور غیر معیاری مواد استعمال ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں (فائل فوٹو) پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں واقع عسکری پارک میں جھولا گرنے کے واقعے کا مقدمہ ریاست کی مدعیت میں درج کر دیا گیا ہےـ مقدمے میں پارک انتظامیہ کے خلاف قتلِ خطا، لاپرواہی اور غفلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ بی بی سی اردو کی نامہ نگار سحر بلوچ سے بات کرتے ہوئے ایس پی گلشن

Read more

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم اور صفدر کو انتخابی مہم سے باہر کر دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو احتساب عدالت سے ملنے والی سزاوں کو معطل کرنے سے متعلق مجرمان کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق عدالت نے ان اپیلوں کی سماعت جولائی کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔ اب نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز 25 جولائی کو ملک میں

Read more

الیکشن 2018: امیدوار سوالات کے جواب کیوں نہیں دیتے؟

پاکستان کے حالیہ اتنخابات میں انتخابی مہم کے دوران درجنوں ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں جہاں سوشل میڈیا پر ویڈیوز شائع کی جا رہی ہیں جن میں ووٹر اور سیاسی نمائندوں کے درمیان تکرار دیکھی جا سکتی ہے۔ ووٹر کی جانب سے سوالات زیادہ تر ان کے حلقوں کے حالات اور اس بارے میں سیاسی نمائندے کی گذشتہ پانچ برسوں کی کارکردگی کے گرد گھومتے ہیں۔ پاکستان میں یہ روایت قدرے نئی ہے۔ انتخابی امیدواروں کو سوالات یا کارکردگی

Read more

ہجومی تشدد کا مقصد کچھ بھی ہو، یہ ایک جرم ہے: انڈئن سپریم کورٹ

ایک عرضی گزار تحسین پونے والا نے ‏عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہجومی تشدد ایک الگ نوعیت کا جرم ہے اور اس کے لیے ایک الگ قانون کی ضرورت ہے۔ عدالت کے حکم کے بعد اب یہ قانون بن سکے گا۔’ انڈیا کی سپریم کورٹ نے ملک کی پارلیمنٹ سے سفارش کی ہے کہ وہ ہجومی تشدد کے مرتکبین کو سزائیں دینے کے لیے ایک علیحدہ قانون بنائے۔ عدالتِ عظمیٰ نے کہا کہ

Read more

سب سے زیادہ کمائی میں سلمان اور اکشے نے شاہ رخ کو پیچھے چھوڑ دیا

فوربز کی تازہ ترین سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سیلیبریٹیز کی فہرست میں ہالی وڈ اداکار جارج کلونی کے ساتھ بالی وڈ کے اداکار سلمان خان اور اکشے کمار بھی شامل ہیں۔ جارج کلونی نے گذشتہ سال 12 مہینوں کے دوران تمام اداکاروں میں سب سے زیادہ پیسے کمائے۔ اس میں کچھ حصہ ان کی ٹکیلا کمپنی کی فروخت کا بھی ہے جسے انھوں نے شراکت داری میں قائم کیا تھا۔ فوربز نے 57 سالہ ہالی وڈ اداکار کلونی

Read more

عثمان شنواری ہیٹ ٹرک کر جاتے لیکن ۔۔۔

پچھلے سال اکتوبر میں عثمان خان شنواری نے اپنے کریئر کا دوسرا ون ڈے کھیلا۔ یہ پاکستان اور سری لنکا کی پانچ میچز پہ مشتمل سیریز کا آخری میچ تھا۔ پاکستان کو سیریز میں چار صفر کی برتری حاصل تھی اور طویل مدت بعد پاکستان کے پاس ایسی سیریز وائٹ واش کرنے کا چانس تھا۔ سدھیرا سمراوکراما عثمان خان کی پہلی وکٹ ثابت ہوئے۔ پہلے اوور کی پانچویں گیند فل لینتھ پہ پھینکی گئی اور یوں تیزی سے اندر آئی

Read more

20 سال تک وقت جیسے تھم سا گیا ہو

ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں ایریٹریا نے سنہ 1998 میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ پر اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا۔ 1998 کے بعد 2018 میں جب ایریٹریا نے اپنے سفارتخانے کے دروازے کھولے تو وہاں دھول مٹی میں لپٹا فرنیچر، گاڑیاں اور یہاں تک کہ بیئر کی بوتلیں ویسی ہت پڑی تھیں جیسی چھوڑ کر گئے تھے۔ دونوں ممالک کے درمیان سنہ 2000 میں تنازع ختم ہونے کے بعد حال ہی میں دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی

Read more

سات دن میں بارہ مسالے

میں نے ‘سات دِن محبت اِن’ دیر سے دیکھی (کیونکہ جب وہ سینیما ہال میں پیش کی گئی تو میں پاکستان سے باہر تھا)۔ اُس وقت تک میں اس کے بارے میں دوست احباب سے بہتیرے ردِ عمل سُن چکا تھا، جو عموماً دونوں انتہاؤں کو چھوتے تھے، یا تو وہ نہایت ہی مزیدار فلم تھی یا نہایت ہی بُری فلم۔ فلم دیکھنے کے بعد مجھے اتنا تو اندازہ ہو گیا کہ دونوں انتہاؤں کے نقطۂ نظر غلط تھے، لیکن

Read more

الیکشن 2018: ’مڈل کلاس پڑھے لکھے طبقے کی طرف عوام کی توجہ نہیں جاتی‘

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کئی درجن بینروں اور پوسٹروں میں ایک تصویر یاسمین لہڑی کی بھی ہے۔ جو پی بی 32 سے عام نشست پر انتخابات لڑ رہی ہیں۔ اس سے قبل وہ مخصوص نشستوں پر بلوچستان اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں۔ یاسمین لہڑی کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر جو پارٹی کے مرد اراکین جیت کر آتے ہیں ان کے کوٹے پر خواتین کو مخصوص نشستوں پر منتخب کیا جاتا ہے، جبکہ عام نشستوں پر خواتین

Read more

ورلڈ باڈی پینٹنگ فیسٹیول: ذوق نظر کو دعوت نظارہ

آسٹریا کے شہر کلیگنفرٹ میں 21 ویں ورلڈ باڈی پینٹنگ فیسٹیول یعنی انسانی جسم پر مختلف قسم کی تصاویر بنانے کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔ اس میں فنکاروں نے ماڈلز کے جسم پر وہ نقش و نگار بنائے جو دعوت نظارہ دے رہے تھے۔ یہاں قارئین کے ذوق نظر کے لیے بعض حیرت انگیز تصاویر پیش ہیں۔ اس فیسٹیول کی ابتدا سنہ 1998 میں ہوئی تھی اور وقت کے ساتھ اس میں مختلف ممالک کے فنکار شرکت کرنے لگے۔

Read more