کھانوں میں پھولوں کا استعمال

پھول ہندوستانی تہذیب و ثقافت کا لازمی حصہ ہیں۔ شادی بیاہ، پوجا پاٹ، گھر کی سجاوٹ، غرض ہر قدم پر پھولوں کی رنگا رنگ بہار اجتماعی اور ثقافتی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ زمانۂ قدیم سے مروج ہے اور عصر حاضر میں بھی اس کی بڑی مانگ ہے۔ یہ سجاوٹ کے علاوہ ہمارے کھانوں کو رنگدار اور خوشبودار بنانے کے کام آتے ہیں۔ پھولوں کی کثیر تعداد نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں کھانوں کی تیاری

Read more

خاتون پر امریکہ میں روس کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد

امریکی حکومت نے ایک 29 سالہ روسی خاتون پر سیاسی تنظیموں میں شامل ہو کر روسی حکومت کی جاسوسہ کے طور پر سازش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ماریا بوتینا نے رپبلکن پارٹی میں شامل ہو کر اسلحے کے حق میں مہم چلائی تھی۔ ان الزام کا تعلق اس تفتیش سے نہیں ہے جو 2016 کے صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کے بارے میں جاری ہے۔ الزام ہے کہ بوتینا کریملن کے ایک اعلیٰ عہدے

Read more

ٹرمپ کی جانب سے خود اپنے انٹیلی جنس اداروں کے خلاف روس کا دفاع

Getty Images امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی جانب سے مبینہ مداخلت کے الزامات پر روس کا دفاع کیا ہے۔ روسی صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے خود امریکی انٹیلی جنس اداروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ روس کے پاس امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ صدر پوتن نے بھی کہا کہ روس نے کبھی امریکی انتخابات میں مداخلت نہیں کی۔ دونوں ملکوں

Read more

جسٹس بشیر کی نواز شریف کے خلاف دیگر ریفرنسز کی سماعت سے معذرت

جج محمد بشیر پہلے ہی نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو سزا سنا چکے ہیں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست کی ہے کہ انھیں نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف بقیہ ریفرنسز کی سماعت سے الگ کر دیا جائے۔ جسٹس بشیر ہی نے ایون فیلڈ فلیٹس ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف فیصلہ دے کر انھیں سزا سنائی تھی جس کے بعد سے یہ تینوں اس وقت

Read more

عاصمہ شیرازی ٹرولنگ: ’یہ سب عورت سے نفرت والی ذہنیت کا حصہ ہے‘

عاصمہ شیرازی نے نواز شریف کی پاکستان آمد سے پہلے ان کا انٹرویو کیا تھا تاہم ‘نامعلوم’ وجوہات کی وجہ سے وہ نشر نہیں ہوا گذشتہ چند دنوں سے پاکستان میں آج نیوز کی اینکر اور معروف صحافی عاصمہ شیرازی کے خلاف آن لائن ٹرولنگ کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر جہاں بڑی تعداد میں صحافیوں اور عام لوگوں نے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا وہیں ان سے ہمدردی کا اظہار کرنے والوں پر بھی حملے کیے جا

Read more

کیا فرانس کو مسلمانوں اور افریقیوں نے ورلڈ کپ جتوایا ہے؟

فرانس نے 20 سال پہلے 1998 میں فٹبال کے عالمی فاتح بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا روس میں فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی فرانس کی کثیر الثقافتی ٹیم پر ایک ٹویٹ نے نسل پرستی اور امیگریشن پر بحث چھیڑ دی ہے۔ فرانس نے اتوار کو روس میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں کروشیا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی تھی جس کے کچھ دیر بعد ’اسلام فوبیا‘ نامی کتاب کے امریکی مصنف خالد بیدون

Read more

انڈیا میں غیر شادی شدہ افراد میں جنسی مراسم کا پیچیدہ قانون اور مجرمانہ ذمہ داری

اگر انڈیا میں کوئی شخص کسی دوسرے شخص کی بیوی سے غیر ازدواجی جنسی تعلقات قائم کرتا ہے تو کیا یہ جرم ہے، اور اگر ہاں تو سزا کس کو ملنی چاہیے؟ انڈیا کی سپریم کورٹ اس سوال کا جواب دینے کی کوشش کر رہی ہے لیکن مسئلہ ذرا پیچیدہ ہے۔ تعزیرات ہند کی دفعہ 497 اسی بارے میں ہے اور اسے پڑھیں تو ایک حیرت انگیز تصویر ابھرتی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ‘اگر کوئی بھی (شخص)

Read more

’نواز شریف کو جیل میں مناسب سہولیات فراہم کی جائیں‘

پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے نگراں وفاقی اور صوبائی حکومت کو خطوط لکھے ہیں جس میں نواز شریف کو جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق شکوہ کیا گیا ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ ’نواز شریف کو جیل میں پڑھنے کے لیے اخبار فراہم نہیں کیا گیا‘۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ’نواز شریف کو سونے کے لیے جو گدا فراہم کیا گیا ہے

Read more

زمبابوے کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔ زمبابوے کی جانب سے برائن چری اور چیمو چبھابھا نے اننگز کا آغاز کیا ہے اور اس نے اب سے کچھ دیر پہلے تک تین اوورز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے تین رنز

Read more

برطانوی ماڈل کو آزادی کے لیے اغوا کار کو اپنی محبت میں مبتلا کرنا پڑا

کلوئی ایلنگ جنوبی لندن کی رہائشی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انھیں ماڈلنگ کا لالچ دے کر میلان بلایا گيا تھا برطانیہ کی ماڈل کلوئی ایلنگ گذشتہ سال چھ دنوں کے لیے اٹلی میں اغوا کر لی گئی تھیں اور جب وہ برطانیہ لوٹیں تو لوگ ان کی کہانی پر بھروسہ نہیں کر رہے تھے۔ انھوں نے وکٹوریہ ڈربی شائر کے پروگرام میں قید سے اپنے بچ نکلنے اور جو لوگ ان کی باتوں پر یقین نہیں کر

Read more

نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف اپیل: ’مفروضے کی بنیاد پر کیسے فیصلہ سنایا جا سکتا ہے‘

پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق سربراہ نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی قید کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی ہے۔ پیر کو اپیل دائر کرنے کی مہلت کا آخری دن تھا جب یہ اپیل دائر کروائی گئی۔ سزا سنائے جانے کے دس دن کے اندر اپیل دائر کرنا ضروری تھا۔ یہ

Read more

ایران جوہری معاہدہ: امریکہ نے ایران کے خلاف پابندیوں سے استثنیٰ کی یورپی درخواست مسترد کردی

یورپی کمپنیوں نے معاہدے کے بعد ایران کے توانائی کے شعبے میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے امریکہ نے ایران کے خلاف پابندیوں پر یورپی یونین کے اعلی سطحی رہنماؤں کی جانب سے یورپی کمپنیوں کو استثنی دیے جانے کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔ یورپی یونین کے ممالک کے نام اپنے خط میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکہ نے ان کی اپیل کو اس لیے مسترد کردیا کیونکہ وہ ایران پر زیادہ سے

Read more

الیکشن 2018: بلوچستان میں سیاسی اجتماعات کی جگہ تعزیتی اجتماعات

ضلع مستونگ میں جمعے کو ہونے والے دھماکے میں 149 افراد ہلاک ہو گئے تھے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں خودکش حملے کے بعد سیاسی سرگرمیاں مانند پڑ گئیں ہیں اور سیاسی اجتماعات کی جگہ تعزیتی اجتماعات نے لے لی ہے۔ جمعہ 13 جولائی کو ہونے والے حملے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی سمیت 149 افراد ہلاک ہوئے اور دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔ مستونگ گذشتہ ایک دہائی سے شدت پسندی کے حوالے

Read more

مستونگ دھماکہ: ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 149

جمعے کو ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 149 ہو گئی ہے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں گذشتہ جمعہ ہونے والے خود کش حملے میں 21 مزید افراد کی موت کی تصدیق ہونے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 149 ہو گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ قائم خان لاشاری نے فون پر بی بی سی کے نامہ نگار محمد کاظم کو بتایا کہ بعض لوگوں

Read more

نواک جوکوچ چوتھا ومبلڈن جیتنے میں کامیاب، فائنل میں اینڈرسن کو شکست

کیون اینڈرسن اور نواک جوکووچ میچ کے بعد ملتے ہوئے سربیا کے سابق عالمی نمبر ایک نواک جوکوچ نے دو سال کے بعد اپنا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا جب انھوں نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو ومبلڈن کے فائنل میں باآسانی شکست دے دی۔ سٹریٹ سیٹس میں 6-2 6-2 7-6 (7-3) سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد یہ نواک جوکووچ کے کیرئیر کا چوتھا ومبلڈن، اور مجموعی طور پر 13واں گرینڈ سلیم ٹائٹل تھا۔ اینجلیق کربر نے

Read more

کروشیا بمقابلہ فرانس: فٹبال کی دنیا پر حکمرانی کا تاج کس کے سر سجے گا؟

روس کے دارالحکومت ماسکو میں فیفا عالمی کپ کے فائنل میں کروئشیا اور فرانس کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ کروشیا اپنا پہلا عالمی اعزاز جیتنے کے لیے پرامید ہے جبکہ تیسری بار ورلڈ کپ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی فرانس کی ٹیم دوسری بار فٹبال کی عالمی فاتح بننے کے لیے میدان میں اتری ہے۔ فرانس نے 20 سال قبل 1998 میں فٹبال کے عالمی فاتح کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ کروشیا نے 1998 میں آخری بار سیمی فائنل کھیلا

Read more

ٹرمپ پوتن ملاقات: ’پوتن سے ملاقات میں کوئی برائی نہیں‘

پیر کو ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنما قومی سلامتی اور باہمی تعلقات بہتر بنانے کے امور پر بات کریں گے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں روسی صدر ولادی میر پوتن سے ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو اس ملاقات سے ’بہت کم توقعات ہیں‘۔ سی بی ایس نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ اس ملاقات میں ’کوئی

Read more

اسرائیل کا 2104 کے بعد غزہ پر سب سے بڑے حملے کا دعوی

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل نے سنہ 2014 کے بعد حماس کے خلاف سب سے بڑا حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ حملے اسرائیلی خطے میں راکٹ داغے جانے کے جواب میں کیے گئے ہیں جبکہ حماس نے کہا ہے کہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے لیکن اطلاعات کے مطابق مزید حملے ہوئے ہیں۔ صحت کے شعبے سے منسلک فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ سنیچر کو غزہ کے شہر پر

Read more

پاکستانی باکسر محمد وسیم کی ٹائٹل فائٹ میں شکست

محمد وسیم کے حریف سابق ورلڈ چیمپئن تھے پاکستانی باکسر محمد کو اتوارکے روز انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کی فلائی ویٹ ٹائٹل فائٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں ہونے والی اس ٹائٹل فائٹ میں محمد وسیم کا مقابلہ جنوبی افریقہ کے موروتی ایم تھلین سے تھا۔ محمد وسیم نے بارہ راؤنڈ کی اس فائٹ میں اپنے حریف کا سخت مقابلہ کیا تاہم ججوں نے متفقہ طور پر فیصلہ موروتی ایم تھلین کے حق میں دیا۔

Read more

سعودی عرب: لائیو پروگرام میں گلوکار کو گلے لگانے پر خاتون گرفتار

سعودی عرب میں ایک خاتون کو ایک لائیو پروگرام میں ایک مرد کو گلے لگانے کی پاداش میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق خاتون ایک پروگرام کے دوران سٹیج پر چڑھ گئیں اور مرد گلوکار سے گلے ملیں۔ یہ واقعہ سعودی عرب کے معروف شہر طائف کا ہے جہاں معروف عرب گلوکار ماجد المہندس ایک فیسٹیول کے دوران اپنا گیت پیش کر رہے تھے کہ خاتون سیدھا ان کی طرف بڑھتی چلی گئی۔ آن لائن پر پوسٹ

Read more

‘خوف ہوگا تو سیاسی اشتہارات کا اثر بھی ہوگا‘

تقریبا پانچ فٹ کی گلی، دونوں اطراف میں چھوٹی چھوٹی دکانیں، جس کے داخلی دروازے پر پارٹیوں کی جھنڈے لگے ہوئے ہیں اور دکان کے بالکل سامنے سجے سجائے سٹال پر پارٹیوں کی ٹوپیوں، بیجز اور سیاسی قائدین کی سٹیکرز پر لوگوں کا ہجوم ہے۔ یہ پشاور کے قصہ خوانی بازار کے قریب صدیوں پرانا پرنٹنگ پریس۔ مارکیٹ محلہ جنگی ہے جہاں پاکستان میں انتخابات آتے ہی رونق آ جاتی ہے۔ سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کی طرف سے اشتہاری مہم

Read more

ووٹ کا حق بے شک نہ دو لیکن انسانی جان کو عزت تو دو!

چند دن بھی نہیں گزرے کہ ہارون بلور، خود کش حملے میں ہلاک ہو گئے۔ ابھی ان کے خون کے چھینٹے بھی نہ سوکھے تھے کہ نوابزادہ سراج رئیسانی کے انتخابی جلسے پر بھی ایک حملہ ہوا اور غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق، ڈیڑھ سو کے قریب لوگ اور خود نوابزادہ زخموں کی تاب نہ لاکر جان سے چلے گئے۔ چند ہی گھنٹوں پہلے بنوں میں اکرم درانی پہ حملہ ہوا، جس میں وہ بچ گئے لیکن چار لوگ مارے

Read more

‘خون بہے یا پسینہ چاہے آنسو مل کے لڑنا ہے‘

لوژنیکی سٹیڈیم سے بدھ کی رات باہر نکلتے ہوئے جیکب مونٹک سے میکسیکو ٹی وی کے کریو نے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل کے بارے میں ان کے خیالات جاننے چاہے اور پوچھا کہ کیا ایسا تو نہیں ہو گا کہ یہ موقع آپ کی محبوب ٹیم کے لیے زیادہ ہی بڑا ثابت ہو۔ 17 برس کے لڑکے نے جواب دیا: ‘تم لوکا موڈرچ کو جانتے ہو نا؟ جب وہ فٹبال کھیلتے تھے تو انھیں بارودی سرنگوں کے درمیان سے

Read more

ٹرمپ پوتن ملاقات: کس کو کتنا فائدہ ہوگا؟

دونوں صدور کے درمیان یہ پہلی باضابطہ رسمی ملاقات ہوگی صدر ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمر پوتن 16 جولائی کو فن لینڈ کے دارالحکومت ہلسینکی میں ملاقات کر رہے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی باقاعدہ رسمی ملاقات ہو گی مگر اس سے پہلے وہ غیر رسمی طور پر مختلف کانفرنسز میں ملاقات کر چکے ہیں۔ ٹرمپ کی شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان سے گذشتہ ماہ ملاقات کے بعد اب روسی صدر سے ملاقات پر دنیا کی

Read more

اینجلیق کربر نے سرینا ولیمز کو شکست دے کر اہنا پہلا ومبلڈن جیت لیا

سرینا ولیمز میچ ہارنے کے بعد اینجلیق کربر کو مبارکباد دے رہی ہیں ومبلڈن میں خواتین کے فائنل مقابلے میں جرمنی کی اینجلیق کربر نے امریکہ سے تعلق رکھنے والی سات بار کی فاتح سرینا ولیمز کو 6-3 ، 6-3 سے شکست دے کر اپنا پہلا ومبلڈن ٹائٹل جیت لیا ہے۔ اینجلیق کربر کا یہ تیسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے جبکہ سرینا ولیمز اپنے 24ویں گرینڈ سلیم کے تعاقب میں تھیں۔ گذشتہ سال ستمبر میں ایک بچی کی ماں بننے

Read more

ورلڈ کپ فٹبال: بیلجیئم نے انگلینڈ کو دو صفر سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی

بیلجیئم کے کھلاڑی گول کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ورلڈکپ فٹبال میں تیسری اور چوتھی پوزیشن کے میچ میں بلجیئم نے انگلینڈ کو دو صفر سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ بیلجیئم کی جانب سے پہلا گول تھامس میئنیر نے میچ کے چوتھے منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول کپتان ایڈن ہزارڈ نے میچ ختم ہونے سے آٹھ منٹ قبل کیا۔ یاد رہے کہ بیلجیئم کو سیمی فائنل

Read more

ہندو راشٹر کے بعد اب اسلامی مملکت بنانے کی کوشش

انڈیا کی پانچ ریاستوں میں انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے انڈیا کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ان دنوں ہر سیاسی بحث کا رخ ہندتوا کی طرف موڑ دیتی ہے۔ ایک وقت تھا جب وہ مخالف تصورات اور سیاسی مخالفین کو ‘ملک دشمن’ قرار دیتی تھی۔ اب وہ حزب مخالف کے بیانات کو ‘ہندو مخالف’ قرار دینے لگی ہے۔ گذشتہ دنوں کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے ایک مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی

Read more

نواز اور مریم کا جیل میں ٹرائل کرنا آئین اور قانون سے متصادم ہے: شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کا جیل میں ہی ٹرائل کرنا آئین اور قانون سے متصادم ہے، اور یہ ایک غلط فیصلہ ہے۔ لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ’خبروں میں آیا ہے کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے اور ساتھ یہ بھی خبر ملی ہے کہ ان کا ٹرائل جیل میں

Read more

عالمی میڈیا میں نواز شریف اور مریم کی گرفتاری کی خبریں

امریکہ، انڈیا اور برطانیہ کے تقریباً تمام اہم اخبارات نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی وطن واپسی پر گرفتاری کو شہ سرخیوں میں شائع کیا ہے۔ انڈیا کے تین اہم اخبارات دی انڈین ایکسپریس، دا ہندو اور دا ہندوستان ٹائمز نے اسے پہلی خبر بنائی ہے اور اسی کے ساتھ مستونگ میں ہونے والے دھماکے کا بھی ذکر ہے جس میں 125 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہندوستان

Read more

امریکہ میں جنوبی ایشیائی لوگوں کے مسائل: ’ایک بچے کی وجہ سے پورے محلے میں بدنامی!‘

امریکہ میں اگر آپ پاکستان یا انڈیا سے آئے ہیں یا کسی بھی اقلیتی گروہ سے تعلق ہے تو امکان ہے کہ آپ شناخت کے بحران سے گزر رہے ہوں گے۔ والدین کو یہ فکر ہے کہ بچے اپنی خاندانی اقدار بھول کر کہیں امریکی نہ ہو جائیں تو یہاں پیدا ہونے والے بچوں کو یہ مشکل کہ وہ کتنے امریکی ہیں اور کتنا اپنے آبائی ملک کی ترجمانی کر سکتے ہیں۔ یہ کوئی نئی بات نہیں لیکن شکاگو گئی

Read more

مستونگ میں 128 افراد کی ہلاکت پر سوگ، تدفین جاری، امریکہ کی بھی مذمت

ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کی تعداد نوجوانوں کی تھی بلوچستان کے علاقے مستونگ میں انتخابی جلسے پر ہونے والے خود کش حملے کے بعد صوبے میں فضا سوگوار ہے۔ صوبے کے نگراں وزیر داخلہ آغا عمر بنگلزئی کے مطابق اس سانحے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت کم از کم 128 افراد ہلاک اور120 سے زیادد زخمی ہوئے تھے۔ سانحے میں زخمی ہونے والوں میں سے 70 کے قریب افراد سول ہسپتال کوئٹہ میں

Read more

’ایسے کیسے ورلڈکپ کی تیاری ہو گی؟`

جنوری 2018 میں پاکستان نے نیوزی لینڈ سے پانچ ون ڈے میچز کی ایک سیریز کھیلی۔ اس سیریز میں سرفراز احمد پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترے مگر پاکستان وہ سیریز پانچ صفر سے ہار گیا۔ اس کے بعد پاکستان نے جولائی 2018 تک کوئی ون ڈے سیریز نہیں کھیلی۔ اس بیچ پی ایس ایل ہوئی۔ ویسٹ انڈیز سے ایک ہنگامی ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی۔ آئرلینڈ سے ایک اور انگلینڈ سے دو ٹیسٹ میچز کھیلے۔ سکاٹ لینڈ سے ٹی

Read more

’نواز اور مریم کو قیدیوں کا لباس پہننا ہو گا، جیل میں کیا سہولیات دستیاب ہوں گی؟‘

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو لندن سے وطن واپسی پر گرفتار کر کے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ نواز شریف کو دس سال قید بامشقت اور مریم نواز کو سات سال قید بامشقت سنائی گئی ہے۔ ذیل میں ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ قید بامشقت کیا ہوتی ہے اور جیل میں قیدیوں کو کون سی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور ان کی کیٹیگری

Read more

بلاوائیو: پاکستان کی زمبابوے کو 201 رنز سے شکست

زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 201 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ جمعے کو کھیلے جانے والے اس میچ میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 309 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 35 اوورز میں 107 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ زمبابوے کی جانب سے برین چاری

Read more

امریکہ اور برطانیہ کے تعلقات ’انتہائی خصوصی‘ ہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیرِ اعظم ٹریزا مے کے بریگزٹ منصوبے پر تنقید کے چند ہی گھنٹے بعد کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے تعلقات ‘انتہائی خصوصی’ ہیں۔ ٹریزا مے کے ساتھ ملاقات کے بعد ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بریگزٹ برطانیہ کے لیے ‘بہت زبردست موقع’ ہے اور برطانیہ جو بھی کرے، وہ میرے لیے ٹھیک ہے۔ وزیراعظم مے نے کہا کہ انھوں نے ٹرمپ کے ساتھ ایک ‘پرعزم’ منصوبے پر بات کی

Read more

بلوچستان: سراج رئیسانی کی ریلی میں دھماکہ، کم از کم 15 ہلاک

پاکستان میں انتخابی امیدواروں پر شدت پسندوں کے حملوں کے دو واقعات میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حملے پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں جمعے کو ہوئے ہیں۔ بلوچستان کے ضلعے مستونگ میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک انتخابی ریلی پر ہونے والے بم حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 25 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ بم حملہ جمعے کو حال ہی

Read more

نواز شریف نے سر پہ کفن باندھ لیا ہے، ابھی یا کبھی نہیں: عاصمہ شیرازی

پاکستانی صحافی اور اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کا کہنا ہے ہے کہ نواز شریف سمجھ چکے ہیں کہ ان کی سیاسی بقا پاکستان واپس جانے میں ہے اور انہیں ابھی یا کبھی نہیں کی صورتحال کا سامنا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نواز شریف اپنے صاحبزادی کے ہمراہ لندن سے پاکستان کے یے روانہ ہو چکے ہیں۔ وہ اس سفر میں ابو ظہبی پہنچے ہیں۔ سفر کےاس پہلے حصے میں شریف اور مریم نواز نے جہاز میں

Read more

بنوں: اکرم خان درانی انتخابی مہم کے دوران حملے میں محفوظ، متعدد افراد زخمی

اکرم درانی 2002 سے 2007 تک صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ رہے تھے بنوں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم خان درانی پر انتخابی مہم کے دوران حملہ ہوا جس میں وہ خود تو محفوظ رہے لیکن متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بنوں شہر کے ڈی پی او خرم رشید نے بی بی سی کے نمائندے عزیزاللہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں اور ہلاک ہونے

Read more

جعلی ٹوئٹر صارفین: مشہور شخصیات کے فالوورز کم ہونے کا امکان

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اعتماد سازی کا حصہ ہے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے کئی جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس ختم کر دیے ہیں جس کے بعد دنیا کی کئی مقبول ترین شخصیات کے ٹوئٹر پر لاکھوں فالوورز کم ہو گئے ہیں۔ سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور لیڈی گاگا کے 25 لاکھ فالوورز کم ہوگئے ہیں جبکہ سابق امریکی صدر براک اوباما کے 21 لاکھ فالوورز کم ہوئے ہیں۔ ٹوئٹر کا

Read more

سعودی عرب میں ’مذہبی مبلغ سفر الحوالی تین بیٹوں سمیت گرفتار‘

سعودی عرب میں اطلاعات کے مطابق حکام نے بااثر مذہبی مبلغ سفر الحوالی اور ان کے تین بیٹوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ برطانیہ میں مقیم حقوق انسانی کے سعودی کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت کی گئی ہیں جب سفر الحوالی نے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں سعودی عرب کے شاہی خاندان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ سفر الحوالی کو 1990 میں اس وقت جیل جانا پڑا تھا جب انھوں نے کویت

Read more

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم لیکن پاکستان میں کیوں نہیں؟

خام تیل کی قیمت میں گذشتہ دو برسوں کے دوران ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ کمی ہے۔ پاکستان میں گذشتہ چند ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ لیبیا کی جانب سے خام تیل کی پیدوار میں اضافے کے اعلان کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں تقریباً سات فیصد کمی آئی ہے۔ اس بارے

Read more

’میری امیدوں بھری محبت اچانک ختم ہو گئی‘،دل ٹوٹنے کا کیسے مقابلہ کیا؟

کم ہی غم دل ٹوٹنے سے بڑے ہوتے ہیں۔ جن پر گزرتی ہے اس کا اندازہ وہی لگا سکتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ریئلٹی شو ‘لو آئیلینڈ’ کی جورجیا سٹیل پر پچھلے ہفتے گزرا جب انھوں نے دیکھا کہ ان کے سابق دوست ایک نئی گرل فرینڈ کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے جا رہے ہیں۔ گذشتہ ہفتے میرا دل بھی ٹوٹا، لیکن اس کی نوعیت جورجیا کے دل ٹوٹنے سے مختلف تھی کیونکہ یہ ٹی وی کے لاکھوں ناظرین کی

Read more

انڈیا ہندو پاکستان بن سکتا ہے!

انڈیا اگر ہندو پاکستان بن جائے تو کیا ہو گا، ہندو پاکستان بننے کے لیے اسے کیا کرنا ہو گا، اور ہندو پاکستان سے آخر مراد کیا ہے؟ کانگریس پارٹی کے لیڈر ششی تھرور تنازعات کے قریب ہی رہتے ہیں۔ اس مرتبہ انھوں نے کہا ہے کہ اگر آئندہ برس کے پارلیمانی انتخابات میں حکمراں بی جے پی جیت جاتی ہے تو وہ انڈیا کو ہندو پاکستان میں تبدیل کر دے گی۔ انڈیا اور پاکستان کا کسی بھی طرح موازنہ

Read more

لندن سے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی پاکستان کے لیے روانہ، جمعے کی شام لاہور پہنچیں گے

پاکستان کے سابق وزیرِاعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ گذشتہ جمعے کو ہی نواز شریف کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 برس اور ان کی بیٹی مریم نواز کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔ نواز شریف اپنی صاحبزادی کے ساتھ اتحاد ایئر ویز کی پرواز کے ذریعے جمعے کی شام لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں

Read more

ٹرمپ پر جنسی الزام لگانے والی پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز عریاں کلب سے گرفتار

سٹورمی ڈینیئلز نے الزام لگایا ہے کہ ان کا صدر ٹرمپ سے جنسی تعلق تھا امریکی پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز کو ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس کے ایک عریاں کلب سے ’گرفتار‘ کر لیا گیا ہے۔ یہ بات ان کے وکیل نے بتائی ہے۔ ڈینیئلز کو مبینہ طور پر ‘سائرنز’ نامی کلب کے ایک گاہک کو خود کو ‘غیر جنسی انداز میں’ چھونے کی پاداش میں ’گرفتار‘ کیا گیا۔ ڈینیئلز اس وقت مشہور ہو گئی تھیں جب انھوں نے دعویٰ کیا

Read more

شہباز شریف: کارکنوں کی گرفتاریاں قبل از انتخابات کھلی دھاندلی ہے

PMLN پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جمعے کو وطن آمد سے قبل ان کی جماعت کے سینکڑوں کارکنوں کی گرفتاریاں قبل از انتخاب دھاندلی اور عام انتخابات کو داغدار کرنے کی کوشش ہے۔ جمعرات کو لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے صوبے میں نگران حکومت اور ماتحت انتظامیہ کے اقدامات پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کے احکامات پر لاہور

Read more

ایران: بچپن کے جرم پر جوانی میں 80 کوڑوں کی سزا

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس شخص کو سرعام کوڑے مارنے پر ایرانی حکام کی مذمت کی ہے جن پر 14 یا 15 سال کی عمر میں الکوحل استعمال کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا۔ مقامی ذرائع ابلاغ پر اس شخص کی تصاویر جاری کی گئی ہیں اور ان کی شناخت صرف ’ایم آر‘ سے کی گئی ہے۔ انھیں منگل کو مغربی شہر کشمر کے ایک چوک پر 80 کوڑے مارے گئے۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ انھیں ایرانی کلینڈر کے مطابق

Read more

انڈیا ’ہندو پاکستان‘ بن جائے گا‘ کے بیان پر شدید ہنگامہ

انڈیا کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کہا ہے کہ کانگریس کو ہندوؤں اور ملک کی جمہوریت سے نفرت ہے۔ حکمران جماعت کا یہ بیان کانگریس کے رہنما ششی تھرور کے اس بیان کے ردعمل میں آیا ہے کہ اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آ گئی تو ملک ‘ہندو پاکستان’ بن جائے گا۔ بی جے پی نے مطالبہ کیا ہے کہ کانگریس ملک کے ہندوؤں سے معافی مانگے۔ بی جے پی کے سینیئر ترجمان

Read more

تھائی لینڈ کے بچوں کو غار سے کیسے نکالا گیا؟ تصویری کہانی

17 روزہ ریسکیو آپریشن نے تمام ملک کی توجہ مرکوز رکھی تھائی لینڈ میں فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی ایک غار میں سیلاب کے باعث قید ہو کر رہ گئے تو یہ خبر دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ بالآخر منگل کو ان بچوں کو بازیاب کروایا گیا۔ اس کی تصویری جھلکیاں۔ 23 جون کو تھائی لینڈ کے 12 بچوں پر مشتمل فٹبال ٹیم اپنے 25 سالہ کوچ کے ہمراہ تھام لوانگ غار کی سیر کرنے گئی۔ یہ

Read more

منی لانڈرنگ کیس: سپریم کورٹ کا ایف آئی اے کو آصف زرداری سے الیکشن تک تفتیش نہ کرنے کا حکم

میرے موکل کو جو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں اس خط کے ذریعے مصروف رکھنا ان کی انتخابی مہم کو متاثر کرنا ہے، یہ دستور پاکستان میں دیے گئے بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے، جو غیر جانبدار اور شفاف انتخابات کی ضمانت دیتا ہے: فاروق ایچ نائیک پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو

Read more

ترکی کے اسلامی مبلغ عدنان اکتار: ’نظریۂ ارتقا کے مخالف اور چلبلی لڑکیوں کا ذاتی حرم‘

عدنان اکتار ترکی کی ایک متنازع شخصیت ہیں عدنان اکتار ترکی کے ایک اسلامی فرقے کے رہنما اور ٹی وی پر تبلیغ کرنے والی شخصیت جنھیں 235 پیروکاروں سمیت مختلف الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ عدنان اکتار پر جرائم پیشہ گینگ قائم کرنے، دھوکہ دہی اور جنسی استحصال کے الزامات ہیں۔ ترکی کی نیوز ایجنسی اناطولو کے مطابق پولیس نے پانچ مختلف صوبوں میں کئی جائیدادوں پر کارروائی کی ہے تاکہ مالی جرائم کے حوالے سے شواہد حاصل کیے

Read more

کائیلی جینر کم عمر ترین ’سیلف میڈ‘ ارب پتی بننے کی راہ پر

کائیلی جینز اپنے ہونٹوں کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔ بزنس میگزین فوربز کے مطابق امریکی ٹی وی سٹار صرف 20 سال کی عمر میں 90 کروڑ امریکی ڈالر کے اثاثوں کی مالک ہیں۔ جریدے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سٹار ’اپنے بل بوتے پر ارب پتی بننے والی سب سے کم عمر‘ شخصیت بننے کی راہ پر ہیں۔ کائیلی جینر نے دو سال قبل اپنی کاسمیٹکس کمپنی متعارف کروائی تھی۔ اس کے مقابلے میں ان کی 37 سالہ

Read more

چوڑیاں بنانے والے ہاتھ چوڑیوں سے محروم

جیسے جیسے چوڑی پاڑہ قریب آتا جا رہا تھا گرمی اور ہمارے تجسس میں اضافہ ہو رہا تھا۔ حیدر آ باد کی شدید گرمی میں ہم لیاقت کالونی کے اندر چوڑی پاڑہ کی طرف جا رہے تھے۔ ہم بی بی سی اردو کی سیریز ‘بی بی سی اردو آن ویلز’ کے سلسلے میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعد سندھ پہنچے تھے۔ حیدرآباد میں چوڑیوں کی صنعت میں کام کرنے والی خواتین کے مسائل کو منظر عام پر لا نا

Read more

الیکشن 2018: شناختی کارڈ سے محروم تھرپارکر کی خواتین

لیلا جیسی لاکھوں خواتین رواں برس بھی اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے سے محروم رہیں گی ’نادرا دفتر کے چکر کاٹتے چار برس ہو گئے، اب تو میں تھک گئی ہوں۔ رشوت تک دی مگر کچھ نہیں بنا۔‘ شناختی دستاویزات کی تلاش میں سرگرداں تھرپارکر کی ہندو دلت برادری سے تعلق رکھنے والی لیلا تارومل کے چہرے اور باتوں دونوں سے تھکن نمایاں تھی۔ وہ چار برس سے شناختی کارڈ بنوانے کی کوشش کر رہی ہیں کیونکہ آج کے

Read more

’افغان طالبان کا سعودی عرب کو امریکہ کا ساتھ دینے پر سخت پیغام’

تقربناً ساڑھے اٹھ سو الفاظ پر مشتمل اپنے طویل بیان میں طالبان نے افغانستان میں جاری سترہ سالہ مزاحمت کو ‘جہاد’ سے تعبیر کیا افغانستان کے طالبان نے شاید پہلی مرتبہ اسلامی ملک سعودی عرب کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے ایک سخت بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ایک اسلامی ملک اور ان کے علما سے یہ توقع نہیں رکھتے کہ ’کفر اور اسلام کی جنگ میں وہ امریکہ جیسے حملہ آوار کا ساتھ

Read more

الیکشن 2018: پاکستان میں خواتین الیکٹیبلز کیوں نہیں ہو سکتیں؟

پاکستان کی سیاست میں گو کہ بعض خواتین کافی نمایاں رہیں لیکن پھر بھی سیاست میں خواتین کا کردار محدود ہی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے لیے پانچ فیصد خواتین کو عام نشستوں پر امیدوار نامزد کرنے کی شرط عائد کی ہے۔ پاکستانی سیاست میں آج کل الیکٹیبلز کا کافی چرچا ہے لیکن الیکٹیبلز یا ایسے افراد جن کا الیکشن جیتنے کا امکان تقریباً سو فیصد

Read more

فٹبال ورلڈ کپ: دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست، کروشیا پہلی بار فائنل میں

کروشیا نے 1998 میں آخری بار سیمی فائنل کھیلا تھا جہاں اسے فرانس سے شکست ہوئی اور اب فائنل میں اس کا مقابلہ فرانس سے ہی ہے روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا نے انگلینڈ کو دو ایک سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں اس کا مقابلہ فرانس سے ہو گا۔ بدھ کو ماسکو میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے میچ کے پانچویں منٹ میں گول

Read more

سیاسی پناہ کی باتیں کرنے والے سن لیں، میں پاکستان آ رہا ہوں: نواز شریف

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ انھیں سزا دینے کا فیصلہ عدالت میں نہیں کہیں اور ہوا، تاہم اب جیل جانا پڑے یا پھانسی دے دی جائے ان کے قدم نہیں رکیں گے۔ نواز شریف کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 برس قید کی سزا سنائی ہے اور وہ جمعے کی شام لندن سے واپس پاکستان آ رہے ہیں۔ بدھ کی شام لندن میں مریم نواز کے ہمراہ ایک پریس کانفرس

Read more

جمہوریت پر طالبان کے حملوں کی وجہ نظریاتی ہے

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ایک طویل عرصے بعد پاکستانی جمہوریت پر ایک کاری ضرب لگائی ہے۔ سنہ 2013 کے عام انتخابات کے بعد سے صورت حال آج یقیناً کافی مختلف اور بہتر ہے۔ طالبان نے پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات سے تقریباً دو ہفتے قبل پشاور میں ایسی کارروائی کی ہے۔ منگل کو پشاور میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں اے این پی کے رہنم ہارون بلور ہلاک ہوگئے تھے اور اس حملے

Read more

آصف زرداری اور فریال تالپور ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہوئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات میں بدھ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔ ان کی جانب سے ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک نے پیروی کی اور تفتیشی افسر سے 31 جولائی تک کا وقت طلب کیا۔ نامہ نگار ریاض سہل کے مطابق فاروق ایچ نائیک کی جانب سے تحریری طور پر جمع کرائے گئے جواب میں تفتیشی افسر کو مخاطب کر

Read more

’ہارون بلور میرے بھائیوں کی طرح تھے‘ – دانیال بلور

’ہارون بلور تو میرے بھائیوں کی طرح تھے، وہ میرے دوست بھی تھے میں تو اپنے دادا بشیر بلور کو اپنا والد سمجھتا تھا اور ہارون بلور کو اپنا بھائی سمجھتا تھا‘۔ یہ الفاظ ہیں ہارون بلور کے بڑے بیٹے دانیال بلور۔ وہ کہتے ہیں ’میرے اور ہارون بلور کے تعلقات بہت دوستانہ تھے، ہمیں کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ وہ میرے والد اور میں ان کا بیٹا ہوں، ہم بھائیوں کی طرح تھے‘۔ ’ہارون بلور نے تین روز

Read more

’ایران میں رقص کے لیے سب کچھ داؤ پر لگایا‘

ایران میں اپنے رقص کی وڈیو پوسٹ کرنے والی ایک انسٹاگرام سٹار کی گرفتاری اسلامی جمہوریہ کے بظاہر مغربی طور طریقوں سے دور رکھنے والے سخت قوانین کی طرف توجہ دلاتی ہے۔ بی بی سی کی وومن افیئرز کی رپورٹر فرانک عمیدی بتاتی ہیں کہ جب انھوں نے ایران میں رقص کیا تو ان کے ساتھ کیا ہوا تھا۔ میں ایران میں 1980 کی دہائی میں پلی بڑھی، یہ ملک میں 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد بہت سے لوگوں

Read more

انڈیا: کیا بچوں کے خلاف جنسی جرائم بڑھ رہے ہیں؟

ریپ کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے انڈیا میں ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ بچوں کے خلاف جنسی تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ایسی خبریں ہر دوسرے ہفتے شہہ سرخیوں میں ہوتی ہیں جس سے لوگوں میں غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ جون میں وسطی انڈیا میں سینکڑوں لوگ ایک سات سالہ بچی کے ساتھ ریپ کے خلاف مظاہرہ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ کیا بچوں کے

Read more

کیا چندے سے ڈیم بن سکتا ہے؟

ارسا کے مطابق پاکستان میں بارشوں سے ہر سال تقریباً 145 ملین ایکڑ فیٹ پانی آتا ہے لیکن ذخیرہ کرنے کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے صرف 13.7 ملین ایکڑ فیٹ پانی بچایا جا سکتا ہے کچھ روز قبل پاکستان میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت پر آنے والی ایک رپورٹ کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے حکومت کو حکم دیا کہ دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر فوری

Read more

تصاویر: ارجنٹینا میں پہلے دیو قامت ڈائنو سار کی باقیات دریافت

اس کرہ ارض پر اتنے بڑے بڑے جانور رہتے کرتے تھے کہ ان میں سے کچھ کا وزن تو ایک خلائی شٹل جتنا ہوا کرتا تھا۔ تاہم اب تک یہ غیر واضح ہے کہ ڈائنو ساز اتنے بڑے کیسے ہو جاتے تھے۔ ارجنٹینا میں ایک نئی دریافت نے ان دیو قامت جانوروں کے بڑھنے سے متعلق نئے شواہد مہیا کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے ڈائنوساروں کی معدومی ماضی کے اندازوں سے کہیں پہلے ڈائنوسار ‘سکڑ’ کر پرندے بن گئے ماہرِمعدوم

Read more

جب نواز شریف لاہور ایئرپورٹ پر اتریں گے تو کیا ہو گا؟

پاکستان کے سابق وزیرِاعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز رواں ماہ کی 13 تاریخ کو پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں آمد پر انھیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ مریم نواز کی جانب سے لندن سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا تھا وہ جمعے کی شام لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ ان کی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے دونوں رہنماؤں کے استقبال کے لیے کارکنان کو لاہور آنے کی کال دے

Read more

پاکستان: تعلیم پر خرچ ہونے والے اربوں روپے کہاں جاتے ہیں؟

تعلیم کے شعبے کو پاکستان میں ہمیشہ سے ایک نظرانداز شدہ شعبے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہاں سرمایہ کاری کا فقدان ہے لیکن بی بی سی کی تحقیق بتاتی ہے کہ نہ صرف یہ کہ گذشتہ چند برسوں میں مختلف حکومتوں نے تعلیم کے لیے مختص بجٹ میں کئی گنا اضافہ کیا ہے بلکہ پاکستان تعلیم پر عالمی اوسط سے صرف ایک فیصد کم رقم خرچ کرتا ہے۔ پاکستان کی وفاقی اور

Read more

ایک شہر جہاں ایک لاکھ ڈالر سے کم تنخواہ ’کم آمدنی‘ کے زمرے میں آتی ہے

امریکہ میں ویسے تو بڑے شہروں تقریباً تمام ملازمتوں میں آمدنی کی شرح زیادہ ہے لیکن سان فرانسسکو اس معاملے میں کہیں آگے ہیں اگر آپ کی تنخواہ سالانہ ایک لاکھ ڈالر کے آس پاس ہے تو اب آپ ‘کم آمدنی’ کے زمرے میں آتے ہیں۔ یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے طرف سے کیے گئے ایک نئے سروے کے مطابق سان فرانسسکو، سین میٹیو اور مارن کاؤنٹی میں اگر کسی کی تنخواہ سالانہ ایک لاکھ 17

Read more

پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد مثبت ڈوپ ٹیسٹ پر معطل

حمد شہزاد عارضی معطلی کی وجہ سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کسی بھی طرح کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے پاکستان کرکٹ بورڈ نے مثبت ڈوپ ٹیسٹ پر کرکٹر احمد شہزاد کو معطل کرتے ہوئے انہیں نوٹس بھیج دیا ہے جس میں انہیں جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ نہیں بتایا کہ احمد شہزاد نے کونسی ممنوعہ شے کا استعمال کیا تھا۔ یاد رہے کہ اس سال اپریل میں پاکستان کپ ایکروزہ کرکٹ ٹورنامنٹ

Read more

فٹبال ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس کا گول اور عمدہ دفاع، بیلجیئم کو شکست

فرانس نے بیلجیئم کے گول پوسٹ پر حملوں کا بھرپور دفاع کیا روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس بیلجیئم کو ایک صفر سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ فائنل میں فرانس کا مقابلہ کروشیا یا انگلینڈ سے ہو گا جن کے درمیان دوسرا سیمی فائنل بدھ کو گا۔ بیلجیئم ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل تھا اور اس نے سیمی فائنل سے پہلے تک کھلے گئے میچوں میں سب سے

Read more

پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے میں دھماکہ، صوبائی امیدوار ہارون بلور سمیت متعدد افراد زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی جلسے میں دھماکے کے نتیجے میں پارٹی کے رہنما ہارون بلور سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکہ منگل کی رات گئے یکہ توت کے علاقے میں ہوا جہاں پر عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے حوالے سے جلسہ چل رہا رہا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں صوبائی حلقہ پی کے 78 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہارون

Read more

ای سی ایل کی خبریں وطن واپسی سے روکنے کی آخری کوشش ہیں: مریم نواز

مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈالنے کی خبریں شاید انھیں واپس آنے سے روکنے کی آخری کوششیں ہیں۔ یہ بات انھوں نے منگل کو لندن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔ احتساب عدالت کی جانب سے سزائیں سنائے جانے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی نے جمعے کو لاہور جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان میں منگل کو مقامی میڈیا پر یہ خبریں آئی تھیں کہ سابق

Read more

رونالڈو نے ریال میڈرڈ چھوڑ کر یووینٹس جانے کا فیصلہ کر لیا

گزشتہ پانچ سیزن میں سے چار سیزن میں رونالڈو نے ریال میڈرڈ کو چیمپیئنز لیگ میں بھی کامیابی دلوائی پرتگال کے کپتان اور سٹار سٹرائیکر رونالڈو دس سال بعد اپنے موجودہ ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ سے اطالوی کلب یووینٹس جا رہے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق دونوں کلبوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت 33 سالہ رونالڈو دس سال بعد 105 ملین پاؤنڈ کے معاہدے کے بعد ریال میڈرڈ کو خیرباد کہیں گے۔ ریال میڈرڈ کا

Read more

’منی لانڈرنگ سکینڈل‘: آصف زرداری اور فریال تالپور کو شو کاز نوٹس جاری

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس صورتحال پر لاہور میں اپنا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں بلاول بھٹو بھی شرکت کر رہے ہیں پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک جعلی اکاؤنٹ سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم زرداری گروپ کے اکاؤنٹ

Read more

الیکشن 2018: فوجی اہلکاروں کو مجسٹریٹ درجۂ اول کے اختیارات کا نوٹیفکیشن جاری

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ سٹیشنز پر تعینات فوجی اہلکاروں کو مجسٹریٹ درجۂ اول کے اختیارت سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق پولنگ سٹیشنز پر تعینات فوجی اہلکاروں کو مجسٹریٹ درجۂ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ اس نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولنگ سٹیشنز پر تعینات فوجی اہلکاروں کو پولنگ سٹیشن کے اندر یا باہر قانون کی خلاف ورزی کرنے

Read more

’پیاری سونالی، آپ درد سے گزرنے والوں کے لیے ایک مثال ہیں‘

🤞🌞 #SwitchOnTheSunshine (1/2) pic.twitter.com/zz7SwJXlhz — Sonali Bendre Behl (@iamsonalibendre) July 10, 2018 سونالی بیندرے کا پیغام میرے پسندیدہ مصنفہ ازابیل ایلنڈے کے الفاظ ہیں ‘ہم اس وقت تک یہ نہیں جان پاتے کہ ہم کتنے مضبوط ہیں جب تک کہ ہم اپنی خفیہ طاقت کو سامنے لانے پر مجبور نہ ہوجائیں۔ کسی سانحے، جنگ، ضرورت کے وقت پر لوگ حیران کن چیزیں کر جاتے ہیں۔ انسان کی اپنی بقا اور (زندگی) از سرِ نو شروع کرنے کی سکت حیرت انگیز

Read more

تھائی لینڈ: غار سے تمام بچوں اور ان کے کوچ کو نکال لیا گیا، آپریشن مکمل

تھائی لینڈ: غار میں امدادی آپریشن میں کیا ہو رہا ہے؟ تھائی لینڈ میں گذشتہ دو ہفتوں سے غار میں پھنسے تمام 12 بچوں اور ان کے کوچ کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ اب سے کچھ دیر اس غار میں پھنسے آخری چار بچوں اور ان کے کوچ کو نکالنے کے بعد یہ خطرناک آپریشن پایۂ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔ اس بات کا اعلان تھائی لینڈ کی بحریہ کے کمانڈوز کی جانب سے کیا گیا ہے جو

Read more

’غلطی یا تو پھول بیچنے والوں کی یا پھر حلوائی کی ہے‘

دنیا میں 193 ملک ہیں جن میں سے 189 کا دورہ یا تو خود وزیر اعظم کر چکے ہیں یا ان کے وزرا اگر آپ یہ سمجھ رہے تھے کہ دنیا کا کوئی کونا ایسا نہیں ہے کہ جہاں وزیر اعظم نریندر مودی یا ان کے وزرا نہ پہنچے ہوں، تو آپ غلط بھی تھے اور نہیں بھی۔ دنیا میں 193 ملک ہیں جن میں سے 189 کا دورہ یا تو خود وزیر اعظم کر چکے ہیں یا ان کے

Read more

الیکشن 2018: ’فوج کا کام صرف اور صرف الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنا ہے‘

’سوشل میڈیا کو ہم کنٹرول نہیں کر سکتے اور کسی کو ڈنڈے کے زور پر کوئی کام نہیں کرا سکتے لیکن اگر کوئی ایسا کام ہو جو ملک کے خلاف ہو تو اسے نظر انداز نہیں کیا جائے گا‘ پاکستان کی فوج کا کہنا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کرانے کا کام الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ہے تاہم فوج اس میں صرف اور صرف معاونت فراہم کرے گی۔ پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل

Read more

چھوٹی آنت کی بیماری کا پتہ چلانے کے لیے اب کیمرہ کیپسول کھلایا جائے گا

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ طلسمی گولی یا کیپسول نما کیمرہ چھوٹی آنت کی بیماریوں کے بارے میں پتہ چلانے معاون ہوگا سائنس کی روز افزوں ترقیات کے پیش نظر یہ کہا جا سکتا ہے کہ کوئی بھی بیماری اس کی پہنچ سے باہر نہیں رہے گی۔ ایک عرصے تک کئی جان لیوا اور مہلک سمجھی جانے والی بیماریوں پر اب قابو پا لیا گيا ہے۔ لیکن ہماری چھوٹی آنت میں اب بھی بہت سی بیماریاں پلتی ہیں جو ابھی

Read more

نقیب اللہ قتل کیس: راؤ انوار کی ضمانت منظور

راؤ انوار کی ضمانت کے خلاف محسود قبائل کے لوگوں کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے باہر کئی بار احتجاج بھی کیا گیا تھا کراچی کی ایک عدالت نے معطل ایس ایس پی راؤ انوار کی نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں 10 لاکھ رپے کے مچلے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ کراچی میں بی بی سی کے نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے

Read more

نواز شریف: احتساب عدالت کو دو ریفرنسز کی تکمیل کے لیے مزید چھ ہفتے کی مہلت

نواز شریف اور مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعہ 13 جولائی کو پاکستان واپس آ رہے ہیں پاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ سٹیل مل کے مقدمے کی سماعت مکمل کرنے کے لیے احتساب عدالت کو مزید چھ ہفتوں کی مہلت دے دی ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق عدالت نے یہ مہلت احتساب عدالت کے جج جسٹس

Read more

کیا سوشل میڈیا پر پی ٹی ایم کے ’جذبے ٹھنڈے‘ پڑ رہے ہیں؟

منظور پشتین نے بتایا کہ جب تنظیم کی سرگرمیاں ہوں گی تو سوشل میڈیا پر موجودگی زیادہ ہوگی پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) نے حکومتی تعاون سے قائم کیے گئے جرگے سے اتوار کی نشست کے بعد مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا لیکن ملکی میڈیا کے بیشتر اداروں میں یہ خبر سامنے نہیں آئی۔ دوسری جانب پی ٹی ایم پر نظر رکھنے والے مبصرین کا خیال ہے کہ تنظیم کی اب سوشل میڈیا پر بھی موجودگی کم ہوتی

Read more

’فلم سنجو میں سچائی کے علاوہ سب کچھ ہے‘

بالی وڈ اداکار سنجے دت انڈیا کے سب سے زیادہ متنازع فلمی شخصیات میں سے ایک ہیں۔ ان کی شراب نوشی اور منشیات کی لت، ان کے مبینہ معاشقے اور سب سے بڑھ کر دہشت گردی کے ایک معاملے میں ان کا ملوث ہونا اور ان کے جیل جانے کی باتیں بھرپور انداز میں پیش کی گئی ہیں۔ لیکن ابھی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان پر مبنی ایک فلم پر یہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ

Read more

الیکشن 2018: پاکستان کا وسیع ترین حلقہ، جہاں وسائل کم اور مسائل زیادہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کا علاقہ قلات، کالا کولو سیب کے حوالے سے مشہور ہے اور یہاں کے باغات میں یہ سیب آئندہ 20 روز میں ہو تیار ہو جائیں گے لیکن پانی کی عدم دستیابی نے سیبوں کی افزائش کو متاثر کیا ہے۔ بجلی کی عدم دستیابی کے باعث جنریٹر چند گھنٹے ہی چل پائے ہیں اور نتیجے میں سیبوں کا سائز کم ہو گیا ہے، اس صورتحال نے باغ کے مالک محمد اقبال کو پریشان کر رکھا ہے۔

Read more

انڈیا میں ہندوؤں کے ساتھ زیادتی!’صرف پاکستان کی وجہ سے ہم سب سے خراب ہونے سے بچ گئے‘

انڈیا میں بہت سے مسلمانوں کو شکایت ہے کہ ان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے اور یہ ہی شکایت بہت سے ہندوؤں کو بھی ہے۔ ان میں گری راج کشور بھی شامل ہیں، بس فرق یہ ہے کہ وہ کوئی عام آدمی نہیں، طاقتور وفاقی وزیر ہیں جو اکثر مسلمانوں کو پاکستان جانے کا مشورہ دیتے رہتے ہیں۔ ان کا تعلق بہار سے ہے جہاں ہندوؤں کے تیوہار ‘رام نومی’ کے موقع پر گذشتہ برس کافی مذہبی کشیدگی ہوئی

Read more

الیکشن 2018: ’جنھیں پہلے اہمیت ہی نہیں دی جاتی تھی اب وہ الیکشن کی نگرانی کریں گے‘

BINDYA RANA پاکستان میں رواں ماہ ہونے والے عام انتخابات میں خواجہ سراؤں کو نمائندگی دینے کے لیے ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے انھیں انتخابات کی نگرانی کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ یہ اقدام پاکستان میں انتخابات کو مانیٹر کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ٹرسٹ فار ڈیموکریٹک ایجوکیشن اینڈ اکاؤنٹیبلیٹی (ٹی ڈی ای اے) کی جانب سے کیا گیا ہے۔ پراجیکٹ مینیجر زاہد عبداللہ کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے کل 375 ممبران الیکشن

Read more

’شاہین ایئر سوا ارب روپے کی نادہندہ، اسلام آباد سے دبئی کی پرواز کا اجازت نامہ منسوخ‘

پاکستان میں ہوابازی کے نگران ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرلائن شاہین ائیر کی اسلام آباد-دبئی-اسلام آباد سیکٹر کی پرواز این ایل 221/224 کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا ہے۔ یہ اجازت 13 جولائی سے منسوخ کی گئی ہے جس کے بعد سے شاہین ایئر اس روٹ پر پروازیں نہیں چلا سکے گی۔ اس بارے میں مزید پڑھیے اے 380 کی اسلام آباد آمد: کہیں خوشی، کہیں غم پی آئی اے کی نیویارک

Read more

الیکشن 2018: نئے پاکستان کے سفر میں ایک کروڑ ملازمتیں اور 50 لاکھ سستے مکانات شامل

پاکستان تحریک انصاف کا ’نیا پاکستان کا سفر‘ ابھی جاری ہے، اس بات کا اندازہ جماعت کے اسی نام سے انتخابی منشور کے اعلان سے ہوتا ہے۔ تحریک انصاف کے سنہ 2013 اور سنہ 2018 کے منشور کے جائزے سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ عوامی ضروریات سے متعلق مشکل ترین اہداف مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ کیسے ’تبدیلی‘ کی داعی اس جماعت نے کیا کچھ خاموشی سے حذف بھی کر دیا ہے۔ پارٹی منشور میں تبدیلی کا عنصر لہٰذا

Read more

آصف علی زداری سمیت سات افراد کے نام وزارت داخلہ کی ’سٹاپ لسٹ‘ میں شامل

وزارت داخلہ نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت سات افراد کے نام ’سٹاپ لسٹ‘ میں ڈال دیے ہیں۔ ان افراد کے نام چند روز قبل آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی کے خلاف درج ہونے والے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ہونے والی ابتدائی تفتیش کی بنا پر ڈالے گئے ہیں۔ دیگر افراد میں نصیر عبداللہ، آصف

Read more

الیکشن 2018: انتخابی بینرز پر آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر، تحریک انصاف کا امیدوار نااہل

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے انتخِابی بینرز پر فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تصاویر لگانے پر امیدوار کو 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے سے نااہل قرار دے دیا ہے۔ نااہل ہونے والے امیدوار ناصر چیمہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی53 سے حصہ لے رہے تھے۔ بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق

Read more

میکسویل نے سرفراز سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا؟

اتوار کو سہ ملکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے سے فریقی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں کپتان سرفراز احمد اور گلین میکسویل کے درمیان الفاظ کا تبادلہ ہوا تھا، تو کیا میچ کے بعد سرفراز احمد سے ہاتھ نہ ملانے کی وجہ یہی تھی؟ اتوار کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے

Read more

جب جلد ہی ہر کوئی ’سپرمین‘ بن جائے گا

بائیومیکاٹرونکس لیباٹری میں محققین ایسے ایگزوسکیلیٹن پر کام کر رہے ہیں جو انسانی جسم کے لیے زیادہ موزوں ہے کیا آپ ایک ایسا ایگزوسکیلیٹن (بیرونی ڈھانچہ) پہننا چاہیں گے جس سے تمام دن دوڑنے کے بعد بھی آپ تھکاوٹ محسوس نہ کریں؟ ایسی ٹیکنالوجی جو انسانوں کو ’سپرہیومن‘ قوت فراہم کر سکتی ہے تخلیق کی جار ہی ہے لیکن اخلاقی طور پر یہ سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں کہ کیا اسے بنانا چاہیے اور کن حالات میں اس کا

Read more

گرفتار نوجوان رقاصہ سے یکجہتی کے لیے ایرانی خواتین کا رقص

ایران میں خواتین ایک نوجوان لڑکی کی گرفتاری کے بعد اپنی رقص کرتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کر رہی ہیں۔ مائدح ہوجابری نے انسٹا گرام پر ایرانی اور مغربی پاہپ موسیقی پر رقص کرے ہوئے ویڈیوز پوسٹ کی تھیں جس کے بعد ان کے ہزاروں فالوورز بن گئے تھے۔ جمعے کو ریاستی ٹیلی وژن نے ہوجابری کا اعتراف جرم نشر کیا تھا۔ ایران میں سوشل میڈیا صارفین اس نوجوان رقاصہ کی حمایت میں ویڈیو اور پیغامات شیئر کر رہے ہیں۔ ان

Read more

الیکشن 2018: ‘میں نے اپنی مخالفت کو ہی اپنی طاقت بنایا ہے’

‘عام طور پر کسی بھی سیاسی جماعت میں سرمایہ دار گھرانوں سے تعلق رکھنے خواتین کو خوش آمدید کہا جاتا ہے اور انھی کی آؤ بھگت کی جاتی ہے، سٹیج سجایا جاتا ہے، مسئلہ تو ہم جیسی غریب گھروں کی خواتین کو ہوتا ہے۔’ بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے یہ الفاظ کہنے والی سمیرا گل ہیں جو پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 62 سے الیکشن لڑ رہی ہیں اور یہی وہ

Read more

جاپان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے سو سے زیادہ افراد ہلاک

جاپان نے مسلسل زلزلوں کی صورت میں خود کو اس سے نمٹنے کے لیے تیار کر لیا ہے لیکن اسے پہلی بار اس قدر شدید سیلاب کا سامنا ہے۔ جاپان کے مغربی علاقوں میں آنے والے سیلاب میں اب تک ایک سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 50 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔ جاپان کے حکام نے متنبہ کیا ہے کہ جاپان کے بعض مغربی علاقے کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ‘غیر معمولی خطرہ لاحق

Read more

فاٹا انتخابی مہم ‘انضمام’ کا پہلو نمایاں کیوں؟

پاکستان میں وفاق کے زیر انتظام سابق قبائلی علاقوں کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے اعلان کے بعد یہاں آخری مرتبہ قومی اسمبلی کے 12 حلقوں کے لیے عام انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں بظاہر الیکشن مہم کے دوران ‘ فاٹا انضمام’ کا پہلو نمایاں نظر آرہا ہے۔ قبائلی علاقوں کے مخصوص حالات اور ان کی منفرد حیثیت کی وجہ سے یہاں ہمیشہ سے انتخابات کا اپنا ہی ایک الگ رنگ رہا ہے۔ فاٹا میں پاکستان بننے کے

Read more

جب پرتگالیوں نے ہندوستان کی تاریخ پلٹ کر رکھ دی

آٹھ جولائی، 1497، ہفتے کا دن، وہ دن جس کا انتخاب پرتگال کے شاہی نجومیوں نے بڑی احتیاط سے کیا ہے۔ دارالحکومت لزبن کی گلیوں میں جشن کا سا سماں ہے، لوگ جلوس کی شکل میں ساحل کا رخ کر رہے ہیں جہاں چار نئے نکور جہاز ایک لمبے سفر کا آغاز کرنے کے لیے تیار کھڑے ہیں۔ شہر کے تمام سرکردہ پادری بھی زرق برق لباس پہنے آشیرواد دینے پہنچ گئے ہیں اور ہم آہنگ ہو کر مناجاتیں گا

Read more

میں مریم نواز ہوں اور میرا بینظیر بھٹو سے موازنہ نہ کیا جائے: مریم نواز

پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ میں اگر سب سے زیادہ کچھ موضوعِ بحث رہا تو وہ بلاشبہ کیلیبری فونٹ تھا پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق سربراہ میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف بزدل ڈکٹیٹر نہیں اس لیے وہ اور نواز شریف جمعے کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے پاکستان آمد سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’لگتا ہے غلطی در غلطی کرنے والوں

Read more

پاپ سٹار جسٹن بیبر کی امریکی ماڈل سے منگنی

کینیڈا کے پاپ سٹار جسٹس بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈ وین سے منگنی کر لی ہے۔ وہ گریمی ایوارڈ یافتہ اور دنیا کی مشہور ترین شخصیات کی فہرست شامل ہیں جبکہ ان کے لاکھوں مداح ہیں ۔ چوبیس سالہ کے اپنی منگیتر کو شادی کی پیش کش سے قبل مقامی ہوٹل کے عملےسے بار بار فون دور رکھنے کو کہا۔ سی این این اور ای نیوز نے منگنی کی خبروں کی تصدیق کی ہے جبکہ بیبر کے والدین بھی

Read more