پی ایچ ڈی یورپ اور ہم ( 5 )

ہمیں ڈاکٹر ہارنگی راکوش مونیکا صاحبہ کی طرف سے ای میل آ چکی تھی، ڈاکٹر مونیکا ہمارے ڈاکٹرل اسکول کی سیکرٹری تھیں، ہم صبح جلدی جاگے، آج ناشتہ فجر کی نماز سے بالکل متصل تھا، تیار ہوئے اور ڈاکٹر جوزف پاپ کے ساتھ میٹنگ کے لئے روانہ ہو گئے، ہمیں بعد میں احساس ہوا کہ ہماری تیّاری پاکستانی انداز کی تھی نہ کہ یورپی انداز کی، یعنی ہم نے پاکستانی اعتبار سے رسمی لباس زیب تن کیا تھا یعنی پینٹ

Read more

پی ایچ ڈی یورپ اور ہم ( 4 )

  دیبرسن، ہنگری پہنچے ہوئے ہمیں تیسرا دن ہو گیا تھا۔ ہم نے کرائے پر اپنے لئے مکان اور میڈم سحر ذوالفقار صاحبہ کے لئے اپارٹمنٹ حاصل کر لیا تھا۔ دونوں رہائشیں یونیورسٹی کی مین بلڈنگ سے مخالف سمت پر واقع تھیں یعنی بلڈنگ سے مشرق کی جانب اپارٹمنٹ اور مغرب کی جانب ٹرام نمبر 2 کے آخری اسٹاپ ڈوبیرڈو اُتسا کے قریب ہمارا مکان واقع تھا۔ ’اُتسا‘ ہنگیرین زبان میں گلی یا اسٹریٹ کو کہتے ہیں، ہمارا مکان فیادلم

Read more

پی ایچ ڈی یورپ اور ہم ( 3 )

ہم گریٹ فاریسٹ پراپرٹی میں قریباً ایک گھنٹہ لگانے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ کل صبح ان شاء اللہ مکان دیکھنے جائیں گے، مسٹر جو نے مالک مکان سے ملاقات کا وقت طے کرنے کا وعدہ کر لیا۔ میڈم سحر کے اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کے لئے ہمیں کوئی آپشن گریٹ فاریسٹ سے نہیں مل سکا، ہم ایک اور پراپرٹی آفس گئے اس دفتر کا نام نیٹ ہوم پراپرٹی تھا اور یہ ایجاٹم شُگا روٹ پر واقع تھا، ایجاٹم ہنگیرین

Read more

پی ایچ ڈی یورپ اور ہم (2)

ہم دیبرسن ہنگری پہنچ کر کورین ہاسٹل میں ایک رات گزار چکے تھے، کمال صاحب کے کمال سے استفادہ کرنے سے معذرت بھی کر چکے تھے اور عجیب لباس میں ہنگری کی پہلی صبح کی بادِ صبا سے لطف اندوز ہو کر واپس آئے، ناشتے کی سبیل کی اور پھر رجسٹریشن کے متعلق سوچنے لگے۔ عمیر بھائی نے حُسام صاحب سے رابطہ کیا، حُسام صاحب کا تعلق عراق سے تھا اور دیبرسن یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے، عمیر بھائی نے

Read more

پی ایچ ڈی یورپ اور ہم (1)

پی ایچ ڈی کرنے کا جنون ہم پر اپنے بی بی اے کے دوران ہی سوار ہو گیا تھا، سندھ یونیورسٹی جامشورو میں بی بی اے کے دوران ہم دو محترم اساتذہ سے بہت متاثر ہوئے ایک پروفیسر غلام رسول صاحب کہ جن کی وجہ سے ہمیں انٹرپرینیورشپ پڑھنے کے لئے دلچسپی ہوئی اور دوسرے پروفیسر ڈاکٹر انور علی شاہ صاحب سے بہت متاثر ہوئے انہوں نے ہمیں منیجمنٹ پڑھائی اور وہ ہمارے ادارے کے ڈائریکٹر بھی تھے۔ اس کے

Read more

پاکستان کی معاشی ترقی میں مسجد کا کردار

معاشی اشاریوں کے مطابق پاکستان اپنی تاریخ کے بدترین معاشی حالات سے گزر رہا ہے۔ بے روزگاری کا مرض عروج پر ہے، مہنگائی کے عفریت نے کمر توڑ رکھی ہے، آٹے جیسی بنیادی ضرورت اس زرعی ملک میں غریب کی پہنچ سے دور بلکہ ناپید ہوئی جاتی ہے۔ گاڑیاں بنانے والی 2 بڑی کمپنیوں نے اپنے کارخانے پرزہ جات درآمدات رکنے کی وجہ سے بند کر دیے۔ یہ سب پریشانیاں اپنی جگہ اہم اور پریشان کن ہیں مگر میرے لئے

Read more

آخر ہم کیوں نہیں؟

یہ سوال میرے ذہن میں تب سے گھوم رہا ہے جب استنبول ائرپورٹ پر بوداپست کی کنیکٹنگ فلائٹ کے انتظار میں میری ملاقات ایک ہنگیرین بزرگ سے ہوئی۔ وہ غالباً آسٹریلیا سے آرہے تھے اور میں اسلام آباد سے بوداپست کے سفر پہ گامزن تھا۔ ان بزرگوار نے گپ شپ کرتے کرتے اچانک مجھ سے ایسا سوال کیا کہ آج تک اسی سوال کے جواب کو تلاش رہا ہوں۔ کسی حد تک جواب ملے بھی ہیں لیکن یوں محسوس ہوتا ہے

Read more