اوائلی سندھ کی خوش خصلت خاتون

سن 1998 میں ڈاکٹر حمیدہ کھوڑو نے اپنے والد خان بہادر ایوب کھوڑو کی سوانح شائع کی۔ کتاب کا نام تھا ’محمد ایوب کھوڑو: اے لائف آف کریج اِن پالیٹکس‘ اس کتاب کے کل پچیس ابواب ہیں۔ سندھ میں گزشتہ صدی کے پہلے پانچ عشروں میں جو بھی اہم واقعات رونما ہوئے، ایوب کھوڑو صاحب ان سب معاملات میں سرگرمی سے شامل رہے تھے۔ اس تاریخی تناظر میں مذکورہ سوانح خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ محمد ایوب کھوڑو جدید تعلیم

Read more

سندھ کے قدیم حکمران

اسکاٹ لینڈ کے ڈاکٹر جیمس برنس، اکتوبر 1827 میں (براستہ ہندستانی گجرات) سندھ آئے۔ انہیں اس وقت کے تالپور فرمانروا میر علی مراد نے اپنے علاج کے لیے حیدرآباد مدعو کیا تھا۔ ڈاکٹر جیمس برنس وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے سندھ میں جدید ادویات متعارف کرائیں تھیں اور ان ہی کی بدولت، سندھ میں لوگوں نے پہلی بار بخار کے لیے کونین کی گولی کھائی تھی۔ سندھ میں ڈاکٹر برنس نے کوئی ڈھائی مہینے قیام کیا اور انگلستان لوٹنے

Read more

گمشدہ لوگوں کے قصے

ساز اگروال کی کتاب ”سندھ :اسٹوریز فرام اے لوسٹ ہوم لینڈ“ (سندھ: گمشدہ وطن کے فسانے ) آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی طرف سے 2013 میں شائع کی گئی ہے۔ یہ کتاب ہندستان میں ایک مختلف نام ”سندھ: اسٹوریز فرام اے وینشڈ مدرلینڈ“ ( سندھ : غائب کردہ مادرِ وطن کے فسانے ) کے نام سی چھپی۔ مس اگروال کے بقول، آکسفورڈ پاکستان نے انہیں کہا کہ ’سندھ کو تاحال غائب نہیں کیا گیا۔‘ اس لیے پاکستانی ایڈیشن کے لیے انہوں

Read more

بدلتے چہرے

  کچھ عرصہ پہلے، ایک میگزین میں انسانی چہروں کے بارے میں ایک مضمون پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ مضمون کا عنوان تھا ’سماجی ساخت کا انسانی شکل پہ کیا اثر ہوتا ہے۔ ‘ مضمون میں کچھ فوٹو تھے جن کے نیچے لکھا تھا ’یہ جرائم پیشہ افراد کے چہرے ہیں‘ ۔ اس مضمون میں دراصل یہ بتانے کی کوشش کی گئی تھی کہ جرائم پیشہ افراد لمبے عرصے تک جیل میں رہیں تو قید بامشقت اور جیل کی دیگر صعوبتوں

Read more

شیخا اور جسرت گکھڑ: (اعتزاز احسن کی کتاب ’دی انڈس ساگا‘ سے ماخوذ)

پنڈی اور جہلم کے درمیان دو قدیم پنجابی جرنیلوں شیخا گکھڑ اور اس کے بیٹے جسرت رائے گکھڑ کا بڑا نام تھا۔ شیخا گکھڑ، پوٹھوہار کا ایک سردار تھا۔ تیمورلنگ دہلی جاتے ہوئے جب پنجاب سے گزرے تو شیخے نے اس کا مقابلہ کیا اور لڑتے ہوئے مارا گیا۔ شیخے کو قتل کر کے تیمور اس کے بیٹے جسرت کو اپنے ساتھ ثمرقند لے گیا۔ مگر جسرت بھی راجپوت کا بیٹا تھا۔ تیمور کی جیل توڑ کر ایشیائے کوچک کے

Read more

جے پال جنجوعہ۔ قدیم پنجابی بادشاہ – اعتزاز احسن کی کتاب ’دی انڈس ساگا‘ سے ماخوذ)

جنجوعہ، پنجاب کے شمال مغربی حصے کی ایک طاقتور قوم ہے۔ جو کہ جہلم اور دریائے سندھ کے درمیانی اضلاع پنڈی، جہلم، چکوال اور اٹک میں آباد ہیں، جسے سالٹ رینج کہا جاتا ہے۔ پنجاب میں انہیں ’راجا‘ کے لقب سے بھی پکارتے ہیں۔ ہندوستان کے صوبے پنجاب میں سکھ اور ہندو جنجوعے بھی موجود ہیں۔ آج سے ڈیڑھ صدی قبل کیے گئے سروے کے مطابق پنجاب میں آرائیں، اعوان، کمبوہ، بھنڈ ر، چٹھ، ڈھلوں، گل، سَندھو، سیال اور وڑائچ

Read more

دا ٹیررسٹ :حر بغاوت پر لکھا گیا واحد انگریزی ناول

جنوری 1972 میں لندن کے ایک اشاعت گھر سے شایع شدہ دا ٹیررسٹ، دوسری حر بغاوت کے بارے میں لکھا گیا ایک طویل ناول ہے۔ یہ ناول، مشہور انگریز تاریخ دان اور پولیس کمشنر ہیوٹریور لیمبرک المعروف ایچ ٹی لیمبرک کے زبردست نوکِ قلم کی تحریر ہے۔ کتاب کی سرورق پہ کہانی کے مرکزی کردار سائیں رکھیو کی فرضی تصویر دی گئی ہے۔ یہ تصویر اس کتاب کے سولہویں باب میں درج ایک واقعے سے متعلق ہے۔ کتاب کے اندر

Read more