ایک غلام نظام میں سانس لینے والی آزاد شہری کا چیف جسٹس کے نام احتجاجی خط
محترم چیف جسٹس صاحب بصد احترام۔ میں ”اب تک“ آزاد ملک کے آزاد شہری کی حیثیت سے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ یقین کریں کہ میرے پاس الفاظ کے پٹارے میں آپ کے آج کے ”تاریکی“ فیصلے کو سراہنے کے لئے لفظوں کی شدید کمی ہے۔ آپ اندازہ نہیں کر سکتے کہ یہ سب لکھتے ہوئے میرے آنسو نہیں رک رہے کہ آپ نے وہ کر دیا جو یہ قوم سوچ ہی نہیں سکتی تھی۔
Read more

