ریکوڈک معاہدہ: ماضی حال اور مستقبل

ریکوڈک۔ وہ منصوبہ جو پاکستان کا مستقبل بدل سکتا ہے۔ پاکستانی معیشت کے لیے ایک بہت بڑا سہارا بن سکتا ہے۔ اس منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس منصوبے کا ماضی تنازعات سے بھرا ہوا ہے۔ یہ وہ منصوبہ ہے۔ جس کا سنتے سنتے پاکستان میں ایک پوری نسل جوان ہو چکی ہے لیکن کچھ اپنوں کی غلطی اور کچھ دوسروں کی مہربانی سے یہ آج تک شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ تقریباً انتیس سال قبل انتیس جولائی

Read more

کیا بچہ جمہورا بدلنے کا وقت آ چکا؟

لڑکا والدین کا اکلوتا ہو، کئی بہنوں کے بعد دعاؤں، منتوں اور مرادوں کے بعد اس دنیا میں آیا ہو۔ ایسے بچے کی بچپن کہانی انتہائی دلچسپ ہوتی ہے اس کے پاس ہم عمر بہنیں تو ہوتی ہیں لیکن وہ ان کے ساتھ کھیلنا پسند نہیں کرتا اور ایسے میں اکثر و بیشتر والد کی بھی یہی خواہش ہوتی ہے کہ بچہ لڑکیوں والے کھیل نہ کھیلے۔ ایسے کیس میں بچے اکیلے کھیلتے ہیں کیرم، لڈو یا پھر شطرنج جس

Read more

ارطغرل۔ سافٹ پاور اور ہم

دنیا میں دو طرح کی طاقتیں ہیں۔ اچھی اور بری نہیں بلکہ ہارڈ اور سافٹ پاور۔ ہارڈ پاور جیسے کہ عسکری طاقت جو بندوق کی نوک پر کامیابی حاصل کرے اس میں افغان اور عراق جنگ کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔ دوسری سافٹ پاور جس میں کسی بھی ہتھیار کا استعمال کیے بغیر لوگوں کے دل میں اپنی جگہ بناتے ہوئے انہیں اپنا بنایا جائے۔

امریکا سمیت دنیا کے تقریباً تمام بڑے ممالک اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے سافٹ پاور کا استعمال کر رہے ہیں۔ سرد جنگ اور افغانستان میں سویت یونین کی شکست کے بعد امریکا نے ہالی ووڈ فلموں کے ذریعے روس پر امریکی برتری کو گھر گھر تک پہنچایا ساتھ ہی جدید امریکی ہتھیاروں کو بھی دنیا کے سامنے پیش کیا گیا۔

Read more

افغانستان اور پاکستان کی بنتی بگڑتی کہانی

آخر کار وہی ہوا امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ پر دستخط کردیے گئے۔ گرم میدانوں میں لڑی جانے والی جنگ کا فیصلہ میدان سے ہزاروں میل دور ٹھنڈے ٹھار کمروں میں ہوا اور اٹھارہ سالہ جنگ کے پُرامن اختتام کی جانب قدم اُٹھالیا گیا۔ اس دوران لاکھوں افراد لقمہ اجل بنے۔ ہزاروں زخمی اور معذور ہوئے۔ ایک پوری نسل دربدر ہوگئی۔ افغان جنگوں سے پاکستان کا رشتہ صدیوں پرانا ہے۔ یہ جنگیں لڑی تو افغانستان کے کوہساروں میں

Read more

دلی اور اس پر بیتے ظلم کی کہانی

جیسے رشتہ داروں کی طرح آپ اپنے پڑوسی نہیں چُن سکتے، ویسے ہی پڑوسی ملک میں کون اقتدار میں آئے گا، اس کا فیصلہ بھی آپ نہیں کرسکتے۔ بھارت کا المیہ یہ ہے کہ اس کے وزیراعظم نریندر مودی ہیں، امیت شاہ یہاں کے وزیر داخلہ، اس کی معیشت انوراگ ٹھاکر کے ہاتھوں میں ہے اور یوگی آدتیہ ناتھ جیسے رہنما یہاں وزارت اعلیٰ کی گدی پر براجمان ہیں۔ آپ شاید اِن کی صلاحیتوں پر کوئی انگلی نہ اُٹھا سکیں

Read more

صحافی بھی دل والے ہوتے ہیں

کوچہ صحافت میں میرا پہلا پڑاؤ نئی بات اخبار کی رپورٹنگ ڈیسک تھی۔ میں اور شاہ رخ تقریبا ایک ہی دن بطور ٹرینی رپورٹر بھرتی ہوئے تھے۔ ہم روزانہ پہلے پریس کلب یا پھر دیے گئے اسائمنٹ پر جاتے پھر آفس آتے اور رات گئے ایک ہی ساتھ گھر کے لیے نکلتے تھے۔ ہم سے پہلے نکلنے والے کرائم رپورٹر رجب علی اور بعد میں چیف رپورٹر ریاض ساگر ہوتے تھے۔ آفس میں انٹری کے بعد رجب بھائی اور اُن

Read more

کجریوال کا دہلی اور وسیم اختر کا کراچی

بھارتی راج دھانی دلی میں ایک بار پھر عام آدمی کا راج ہے۔ اروند کجریوال کی پارٹی مسلسل تیسری بار حکومت بنارہی ہے۔ اس الیکشن میں نہ صرف بھارتیہ جنتا پارٹی کو منہ کی کھانا پڑی بلکہ کانگریس کے ہاتھ تو ایک نشست بھی نہ آسکی۔

کجریوال کی عام آدمی پارٹی نے صرف آٹھ سال پہلے بدعنوانی کے خلاف چلنے والی تحریک سے جنم لیا۔ سرکاری ملازم ہونے کے ناتے سسٹم کو سمجھنے والے کجریوال نے ہاتھ میں ”جھاڑو“ اُٹھائی اور سیاست میں پھیلے کرپشن کے گند کو ٹھکانے لگانے کا عزم لیے عوام میں چلے گئے۔ کجریوال نے دلی والوں کو ”سیاست برائے خدمت“ کا نعرہ دیا۔ میدان میں ایسے کھلاڑی اُتارے جو سیاست میں نئے لیکن دھن کے پکے تھے۔

Read more