میری سہیلی میرا فخر

میری اس سے تقریباً پونے تین سال بعد ملاقات ہو رہی تھی۔ میں اس ملنے مچھیروں کی بستی میں قائم اس کے اسکول گئی۔ وہ اس اسکول میں پرنسپل کے عہدے پر فائز تھی۔ میں جیسے ہی اس کے اسکول پہنچی اس نے اور اس کے تمام اسٹاف نے میرا پرتپاک استقبال کیا۔ میں نے اس کے ساتھ اسکول میں کچھ وقت گزارا اور آیا کے ہاتھ کا بنا ہوا لنچ کیا جو وہ اپنے اور پرنسپل صاحبہ کے لئے

Read more

شادی کا دعوت نامہ: کانڈھا

ہر خطے کی اپنی ثقافت، رسم و رواج اور روایت ہوتی ہے۔ بظاہر ایک دوسرے سے جدا مگر محبتوں اور اپنائیت کی چاشنی میں گندھی ہوئی۔ ہم آج جس خطے کا ذکر کر رہے ہیں وہ ہے پاک سر زمین کے صوبے پنجاب کی دھرتی کا۔ پنجاب کے دیہی علاقوں کی کچھ روایات ایسی ہیں جو نسل در نسل ابھی تک قائم ہیں۔ یا پھر یوں کہہ لیں کہ جدید ٹیکنالوجی کے اژدھے نے ابھی تک ان روایات کو نہیں

Read more

سردی اور ساگ

جیسے ہی موسم انگڑائی لے کر سخت گر می سے ہلکی ہلکی ٹھنڈ اور خنکی میں تبدیل ہوتا ہے تو دن مختصر اور راتیں طویل ہو جاتی ہیں اور پھر گرم گرم لحافوں میں بیٹھ کر اپنے پیاروں کے ساتھ دنیا جہاں کی باتیں کرنا کسی پسند نہیں اور پھر باتوں کے ساتھ ساتھ کھانے کا شغل بھی ہو تو موسم سرما کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔ سردیاں ٹھنڈ کے ساتھ ساتھ بہت سے پکوان بھی لاتی ہیں۔ جیسے ہی

Read more

انسیت اور محبت مذہب کی محتاج نہیں

انسیت اور محبت مذہب کی محتاج نہیں ہے۔ محبت انسانیت کا پہلا اصول ہے جس کے بغیر زندگی بے رونق ہے۔ یا پھر یوں کہہ لیں کہ اگر زندگی سے محبت کو نفی کر دیا جائے تو زندگی کی مثال اس صحرا کی سی ہو گی جہاں دور دور تک نخلستان نہ ہو سوائے کڑی دھوپ کہ جو ہر ذی روح کو جھلسا دے۔ رویوں میں محبت کی چاشنی بے حد ضروری ہے۔ دوسروں سے بات چیت کے دوران رویے

Read more

دھرتی پر بوجھ

اس کی ماں کی یہ دوسری شادی ہے۔ پہلی شادی اس کے باپ کے ساتھ ہوئی تھی۔ جبکہ اس کی پھوپھی کی شادی اس کی ماں کے وٹے پر ہوئی یعنی کہ اس کے ماموں کے ساتھ۔ اس کے ننھیال میں وٹے سٹے کی شادی کا رواج تھا۔ لیکن ماموں کا دل تو کسی اور جگہ اٹکا ہوا تھا۔ دراصل ماموں کو پنے یار کی بہن پسند تھی۔ لیکن ماموں کے ہاں وٹے سٹے کی شادی کا رواج تھا لہذا ماموں کی شادی اپنی محبوبہ سے نہ ہو سکی۔ جس کا غم ماموں کو بھلائے نہ بھولتا اور محبوبہ سے شادی نہ ہونے کا سب سے بڑا سبب ماموں کی ہڈ حرامی تھی۔

Read more

عید کے رنگ بچوں سے ہیں

عید نام ہے خوشیوں، رنگوں اور قہقہوں کھلکھلاہٹوں کا۔ عید کا دن پیغام ہے امن و محبت، بھائی چارے اور رواداری کا۔ عید کا دن مسرتوں سے بھرپور دن ہوتا ہے ہر طرف کھلکھلاتے مسکراتے چہرے بہار کا سماں پیش کر رہے ہوتے ہیں۔ ایک گہما گہمی کا دن جس میں ایسا شورو غل کہ پاس کھڑے انسان کی آواز سنائی تک نہ دے لیکن اس شور و غل میں بھی محبتیں اور خوشیاں محو رقصاں ہیں۔ عام دنوں میں دیر سے اٹھنے والے بچے عید کے روز والدین کے بیدار سے ہونے سے قبل ہی جاگے ہوتے ہیں۔

بچیاں بیدار ہونے کے بعد جلدی سے پانی کی طرف رخ کرتی ہیں تاکہ ہاتھ دھونے کے فوراً بعد مہندی کا رنگ دیکھ سکیں

Read more

بازگشت

پنجابیوں کے مردہ ضمیر کو جگانے والی اس عورت کو سرخ سلام کہ اس نے اپنے عمل سے ان مردہ ضمیر لوگوں کو جگا دیا جنھیں اپنی مادری زبان پنجابی میں گفتگو کرنا گوارا نہ تھا۔ اپنے بچوں کو پنجابی سکھانا ان کے لئے باعث شرم تھا کہ ان کے بچے ان سے گفتگو پنجابی میں گفتگو کریں۔ لوگ کیا کہیں گے کہ کیسے ان پڑھ لوگ ہیں جو اپنی مادری زبان میں بات چیت کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا

Read more

ریجیکشن

زندگی اس کی جہنم نہیں تھی مگر سکون بھی نہ تھا۔ ریجیکشن تو جیسے اس کی زندگی کا حصہ بن چکا تھا۔ ہر کوئی اسے بڑی حیرت سے دیکھتا اور ساتھ ہی اس کی ماں سے بڑے اچھنبے سے سوال کیا جاتا کہ کیا یہ آپ کی بیٹی ہے۔ ؟ سانولے رنگ موٹے نین نقش کی وہ مالک تھی جبکہ اس کی باقی بہنیں اس کی نسبت گوری اور تیکھے نین نقوش کی حامل تھیں۔ وہ زندگی کے ہر شعبے

Read more

کپاس کے پھول اور غریب کی بیٹی

ڈئیر ڈائری آج میں تمہیں زندگی کی ایک اٹل حقیقت بتانے لگی ہوں اور حقیقت یہ ہے کہ ہم جس چیز کے پیچھے بھاگتے ہیں وہ ہے پیسہ۔ ہر انسان سونے چاندی کا چمچ لے کر پیدا نہیں ہوتا اور ہر انسان غربت کی چکی میں بھی نہیں پستا۔ پیسہ انسان کی بنیادی ضرورت ہے اور پیسہ کے بغیر انسانی زندگی کا تصور ہی ناممکن ہے۔ زندگی بسر کرنے کرنے کے لئے پیسے کی کی اہمیت اپنی جگہ مسلط و

Read more

کم عقل عورت

عورت ذات کو اگر سمندر سے تشبیہہ دی جائے توہرگز غلط نہ ہو گا۔ عورت کے معنی ہیں چھپی ہوئی اور اس نقطہ سے عورت ذات کی تعریف کچھ اس طرح سے ہوگی۔ جیسا کہ سہہ جانے والی، برداشت کرنے والی، نظرانداز کر دینے والی، انا کو پس پشت رکھنے والی، محبت کی ترسی ہوئی، عزت کی طلب گار۔ عورت ذات کی زندگی سمندر کی مانند ہے۔ جیسے سمندر دریا کے منہ زور پانی کواپنے اندر سمو لیتا ہے بالکل

Read more

لو پنجاب کی کہانی

لو پنجاب ایک بہترین بھارتی پنجابی فلم ہے جس میں ہیرو کا کردار امریندر گل اور ہیروئین کا کردار سرگن مہتا نے بخوبی نبھایا۔ اس فلم کی ہدایات راجیو ڈھنگرا نے دی۔ اس فلم کی کہانی پرگٹ برار اور اس کے خاندان کے گرد گھومتی ہے۔ پرگٹ برار روزگار کے حصول کے لئے کینڈا چلا جاتا ہے۔ وہاں ا سکی ملاقات جسیکا سے ہوتی ہے۔ جیسیکا بھارتی نژاد کینڈین شہری ہے۔ پرگٹ اور جیسیکا کی ملاقات پہلے دوستی میں اور پھر دوستی سے محبت میں تبدیل ہوجاتی ہے ا ور وہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں۔

Read more

رشتے دار اور بدظن بھائی

میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ صحن میں بیٹھا محو گفتگو تھا کہ ایک دم پڑوس سے زنانہ و مردانہ آوازیں بلند ہوئیں۔ پتہ چلنے پہ معلوم ہوا کہ بھائیوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوا ہے۔ میں اور میری بیوی فورا باہر کی جانب لپکے۔ تاکہ معلوم کر سکیں کہ معاملہ کیا ہے، فضل منزل کے مکین آپس میں کیوں الجھ رہے ہیں۔ فضل منزل کے مرد حضرات آپس میں دست و گریبان تھے جبکہ خواتین گالم گلوچ اور طعنہ زنی کر رہی تھیں۔ پوچھنے پر معلوم ہوا کہ مسئلہ جائیداد کے بٹوارے کا ہے۔

Read more

ہے کسی مرد کے پاس میرے سوال کا جواب؟

مرد کے نطفے سے عورت کی کوکھ میں جنم لینے والا وجود اگر عورت کا ہے تو مرد کے لئے یہ بات کسی تازیانے سے کم نہیں۔ مرد عورت کی کوکھ سے مرد کے پیدا ہونے کا خواہش مند ہے۔ عورت کی کوکھ میں جب دوسرا وجود پنپنا شروع کرتا ہے تو مرد اپنی نصف بہتر سے ایک ہی تقاضا کرتا ہے۔ اور وہ ہے بیٹا پیداکرنے کا تقاضا۔ عورت جب بیٹے کو جنم دیتی ہے تو معاشرہ اسے ایک

Read more