ہندکو متلاں۔ کتاب و اینڈرائیڈ ایپ

ہندکو زبان میں ضرب الامثال یا کہاوت کے لئے دو الفاظ رائج ہیں پہلا ”اکھانڑ“ اور دوسرا متل۔ اکھانڑ پہ غور کریں تو یہ لفظ ”آکھڑیں“ سے یعنی ”آخریں“ یا ”کہنے“ سے اخذ کیا گیا ہے۔ دوسرا لفظ متل ہے جو کہ لفظ ”مت“ سے اخذ کیا گیا ہے جس کے معنی ”مت“ یعنی ”عقل والی بات“ کے ہیں۔ یہ بنیادی طور پہ بزرگوں کی کہی ہوئی عقل و دانش یا فہم و ادراک کی باتیں ہیں۔ عربی میں محاوروں

Read more

نذیر بھٹی۔ ایک یگانہ روزگار ہندکوان

پشاور کی مٹی کا یہ وصف رہا ہے کہ اس نے ایسے ایسے سپوت پیدا کیے جنہوں نے دنیا بھر میں پشاور کی دھرتی اور ہندکوان کمیونٹی کا نام بلند کیا۔ چاہے سائنس کا میدان ہو کہ مذہب کی تعلیمات ہوں، بھلے وہ کھیل کے میدانوں پہ حکمرانی ہویا پھر ادب و فنون لطیفہ کی سلطنت پہ راج ہو۔ کون سا میدان ہے جہاں پشاوری مردوں، خواتین اور نوجوانوں نے اپنا لوہانہ منوایا ہو۔ ان بے مثل ہندکووانوں میں ایک کثیر الجہت شخصیت جناب نذیر بھٹی کی بھی ہے۔

نذیر بھٹی صاب پشاور سے تعلق رکھنے ولے ایک یگانہ روزگار ادیب تھے جنہوں نے ہندکو، اردو، پنجابی اور پشتو زبانوں میں کئی فلمیں، ڈرامے، کہانیاں، افسانے اور ناول لکھ چھوڑے ہیں۔ گندھارا ہندکو اکیڈمی میں منعقد ہونے والی تقریبات میں ان سے اکثر ملاقات ہوتی تھی اور میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ میں نے اتنی منکسر المزاج شخصیت زندگی میں نہیں دیکھی۔ درجنوں کتاباں، ڈرامے، ناول اور تحقیقی مضامین وغیرہ لکھنے اور متعدد ایوارڈز سے نوازے جانے کے باوجود ان میں اتنی عاجزی تھی کہ جس کی مثال دی جا سکتی ہے۔

Read more

مقدمہِ ہندکووان

قوموں کا اپنا تشخص ہوتا ہے، اپنی شناخت ہوتی ہے۔ اس شناخت کے کئی حوالے ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر مذہب ایک حوالہ ہے۔ دینِ اسلام کو ماننے والے تمام دنیا میں کہیں بھی بستے ہوں من حیث القوم مسلمان کہلاتے ہیں۔ اسی طرح ایک حوالہ جغرافیائی ہے۔ آپ جہاں سے تعلق رکھتے ہیں آپ کے آبا و اجداد یہاں کب سے آباد ہیں، آپ کی جڑیں اس مٹی میں کہاں تک پھیلی ہوئی ہیں؟ اس سرزمین کا

Read more

آن لائن بنکنگ، فراڈ اور ہم سب

ایک عام کسٹمر بنکنگ سروس کو اکاؤنٹس اور لاکرز وغیرہ کے مقاصد کے لئے استعمال کرتا ہے۔ بینکس ہم سب کی زندگی بھر کی کمائی جمع پونجی کو سنبھال رکھنے کا ایک ذریعہ ہیں۔ نا صرف ہماری جمع پونجی بلکہ ایک کثیر تعداد کے حکومتی اور نجی اداروں کے ملازمین کو ماہوار تنخواہوں کی ادائیگی بھی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے ہی کی جاتی ہے۔ پہلے پہل کی سادہ بینکاری نہایت سست عمل کا شکار تھی۔ اس کے علاوہ، وہ پرانی

Read more