کاشانہ میں کیا ہوا؟ اصل کہانی اور انکشافات

’ کاشانہ‘ گرین ٹاون لاہور میں یتیم اور لاوارث بچیوں کی پناہ گاہ ہے جس کی سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کی ویڈیوزاور کہانی اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ یہ ادارہ نیا نہیں بلکہ ستر کی دہائی سے قائم ہے تاہم مجھے اس کے بارے اس وقت علم ہوا جب عیدالاضحی کے لئے ایک شو ریکارڈ کرنا تھا تو ایک دوست نے تجویز دی کہ یہ پروگرام کاشانہ میں ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ میں نے دیکھا کہ اس ادارے کو

Read more

جناب وزیراعلیٰ! ویڈیو کا ڈائریکٹر، پروڈیوسر کون تھا؟

منگل کو یکم ساون تھی اور لاہور میں بادل یوں برسے گویا برسوں سے برسنے کو ترسے ہوں، ماضی کے بہت سارے مواقع کی طرح ہر سڑک اور گلی میں چھوٹے موٹے دریا بہنے لگے، یہ کامن سینس کی بات ہے کہ کسی بھی شہر میں بارش اس کے پانی کی نکاسی کی صلاحیت سے جتنی زیادہ ہو گی پانی اتنا ہی زیادہ اور اتنی ہی زیاد دیر کھڑاہو گا۔ لاہور میں ایسی طوفانی بارشیں مون سون میں بھی دو،

Read more

حافظ سعید کی گرفتاری کے فوائد

’حافظ سعید ٹیرر فنانسنگ کرتے ہیں، یا خدا یہی سننا باقی رہ گیا تھا‘، جی ہاں، سانحہ ساہیوال سے ملک گیر شہرت حاصل کرنے والے محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ جماعت الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے، بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں حافظ سعید اور عبدالرحمان مکی سمیت تیرہ رہنماوں پرانسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت

Read more

ایک عام تاجر بنام وزیراعظم عمران خان

جناب وزیراعظم! میں ایک عام دوکاندار ہوں، صبح دُکان کھولتا ہوں اور سارا دِن گاہکوں کی راہ تکتا ہوں تاکہ تجارت کی مُبارک سُنت سے اپنے بچوں کی روٹی کما کے لے جا سکوں مگر عجیب بات ہے کہ جب سے آپ حکمران بنے ہیں جی ڈی پی اور گروتھ ریٹ ہی کم نہیں ہوئے بلکہ ہماری گاہکی بھی آدھی سے کم ہو کر رہ گئی ہے۔ شیخ سعدی کی حکایت یاد آتی ہے کہ ایک عادِل حکمران شکار کھیلتا

Read more

ہڑتال کیسے کامیاب ہوئی؟

اگر آپ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ بجٹ کے خلاف ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کامیابی کا کریڈٹ کسے جاتا ہے تو میرا ایک ہی جواب ہے، جناب عمران خان کو، وہ تاجروں کو اعتماد میں لینے کے لئے کراچی پہنچے۔ تاجر مطالبات، مطالبات چیختے رہے اور عمران خان احتساب احتساب پکارتے رہے۔ بھلا تاجروں کا آپ کے شروع ہوئے احتساب سے کیا تعلق، وہ تو اس لئے سراپا احتجاج ہیں کہ ملک کی بگڑتی ہوئی اقتصادی صورتحال نے

Read more

ریلوے رضیہ بٹ کا ناول نہیں ہے

میں نے سوچ رکھا تھا کہ ریلوے کے بارے میں کچھ نہیں بولوں گا، اس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ میں شیخ صاحب یا خان صاحب سے ڈرتا ہوں بلکہ خیال تھا کہ موجودہ حکومت کو مکمل موقع ملنا چاہئے کہ وہ اپنے وژن اور منشور کے مطابق اداروں کی بہتری کے لئے عمل کر سکے مگر کیا معیشت کی طرح ریلوے میں بھی ہم درست سمت میں سفر کر رہے ہیں، نہیں ہرگز نہیں۔ میرا دل ان تصویروں

Read more

لفافہ صحافی کی 12 نشانیاں

موجودہ صدی جدت، تیزی اور تبدیلی کی صدی ہے. اس صدی کے پہلے عشرے میں مشرف کے مارشل لا اور دوسرے عشرے میں پی ٹی آئی کے ظہور نے سیاست ہی نہیں بلکہ نفسیات اور اخلاقیات تک بدل کے رکھ دی ہیں۔  اسی دور میں لفافہ صحافی کا تصور بھی تبدیل ہوا. ایک وقت تھا کہ دو طرح کے صحافی لفافہ سمجھے جاتے تھے، پہلے وہ جو بلیک میلر تھے اور کسی سچی، جھوٹی خبر کو چھاپنے یا چھُپانے کے

Read more

رانا ثناء اللہ کیس میں 16 قانونی اور سیاسی سوالات

مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان کی منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتاری نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ پاکستان میں جتنی آسانی کے ساتھ منشیات دستیاب ہیں اس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ اس کے پھیلاو کے پیچھے بااثر شخصیات کا ہاتھ ہے۔ میں نے کچھ روز قبل اینٹی نارکوٹکس ڈے پر پروگرام کیا اور دیکھا کہ وزیراعظم عمران خان کے زمان پارک لاہور والے گھر کے بہت قریب نشے کے عادی افراد کے

Read more

مریم اور بلاول کی تصویر دیکھ کر

وہ شعبہ سیاسیات کے پروفیسر تھے جن کے سامنے میں بیٹھا ہوا تھا، ہمارے سامنے بکھرے اخبارات کے پہلے صفحات پر مریم نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کی تصویریں تھیں، میرے چہرے پر مسکراہٹ آ گئی، پروفیسر صاحب بولے، اس ہنسی کے دو ہی مطلب لئے جا سکتے ہیں، پہلا یہ کہ تم اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھے ہوتے ہوئے دیکھ کر خوش ہو رہے ہو کہ اس سے تبدیلی کی راہ نکلے گی یا دوسرا یہ ایک

Read more

نان فائلر ہوں، چور نہیں ہوں

جناب وزیراعظم!  آپ نے خطاب کیا اوروہ اعداد و شمار بیان کئے جو سوشل میڈیا پر روایت کئے جاتے ہیں، مجھے فی الوقت ملک پر تیس ارب یا اکتیس ارب کے قرضوں بارے کچھ نہیں کہنا کہ جنہوں نے قرضے لئے وہ اس کی قابل قبول اور تسلی بخش وضاحت پیش کر چکے مگر مجھے آپ سے اپنے بارے ضرور کہنا ہے کہ میں پاکستان ایک عام شہری، نان فائلر ضرور ہوں مگر ٹیکس چور نہیں ہوں ، یہ کتنی

Read more

بلاول کی مردانگی

وزیر اعظم عمران خان نے بلاول بھٹو زرداری کو ”صاحبہ“ کہہ کر پکارا تو شور مچ گیا اور شور مچنا بھی چاہیے تھا کہ انہوں نے بلاول کے انداز و اطوار کو ٹارگٹ کرتے ہوئے اسے ایک عورت کہہ کر اس کی توہین کرنے کی کوشش کی، سوال سو فیصد درست ہے کہ کیا آپ کی نظر میں عورت ہونا باعث شرم اور باعث ذلت ہے کہ آپ اسے طعنے، طنز اور گالی کے طور پر استعمال کرتے ہیں، آپ

Read more

پی ٹی آئی کا نیا بلدیاتی نظام

یہ تحریر میں اس وقت لکھ رہا ہوں جب پچھلے نو ماہ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے دارالحکومت لاہور کو سڑکوں کے پیچ ورک اور گلیوں میں لگی بتیوں سمیت کسی بھی ترقیاتی کام کے لئے پنجاب حکومت سے ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔ مجھے لاہور کے لارڈ مئیر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے بتایا کہ حقیقی جمہوریت کا رولا ڈالنے والی پی ٹی آئی نے بلدیہ لاہور کے تمام ترقیاتی فنڈز ہی نہیں روکے بلکہ غیر

Read more

پی ٹی آئی کا دماغ نہیں رہا

جناب اسد عمر کو پی ٹی آئی کا دماغ کہا جاتا تھا۔ یہ میں نہیں، وہ کہتے تھے جو محترمہ ریحام خان کو مادر ملت بھی کہہ لیتے تھے۔ مجھے اگر اپنے ملک کی معیشت کے بارے میں انتہا درجے کی تشویش نہ ہوتی تو میں اس وقت قہقہے لگاتا مگر یہ مقا م افسوس کا ہے۔ آہ و بکا کا ہے کہ ایک شخص ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے اور قوم کو آئی ایم ایف کے پاس

Read more

سراج الحق پھر امیر ہو گئے

میں منصورہ میں موجود ہوں اورمیرے سامنے جماعت اسلامی پاکستان کے نومنتخب امیر سراج الحق اگلے پانچ برسوں کے لئے اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔ میرے ساتھ بیٹھے ہوئے نامعلوم نوجوان نے کان میں سرگوشی کی، کیا جماعت اسلامی کی حکومت بن سکتی ہے، میں نے جواب میں پوچھا، پچھلے پانچ برسوں میں جماعت اسلامی آگے گئی ہے یا پیچھے، جواب ملا پیچھے، میں نے کہا، تمہارے سوال کا جواب اسی میں مضمر ہے۔ میں نے جناب سراج

Read more

اسلام، ہتھکڑی اور فواد چودھری

ہمارے وزیر اطلاعات فوادچودھری اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارش پر برہم ہیں کہ محض الزام کی بنیاد پر ملزم کو ہتھکڑی لگانا انسانیت کی تذلیل اور غیر شرعی عمل ہے اور یہ کہ جُرم ثابت ہوئے بغیر ہتھکڑی لگانے سے بدنامی ہوتی ہے۔ وزیر اطلاعات نے اس پر پھبتی کسی ہے کہ کسی امیر کو ہتھکڑی لگے تو ’اسلام‘ یاد آجاتا ہے، وزیر اطلاعات کا یہ بیان بالکل اسی تسلسل میں ہے جس میں وزیر اعظم عمران خان نے حمزہ

Read more

مسئلہ ڈیم نہیں، ڈیم فول بنانے کا ہے

سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثا ر نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈ کسی ڈیم کی تعمیر کے لئے نہیں بلکہ محض آگاہی کے لئے تھا جس کے بعدوہ تمام خدشات ، تحفظات او راعتراضات درست ثابت ہو گئے ہیں جو میاں صاحب کے ڈیم فنڈ کے بارے میں ظاہر کئے جا رہے تھے۔ ہماری تاریخ ثابت کرتی ہے کہ آپ چندوں، عطیات اور صدقات سے تعلیمی ادارے اور ہسپتال تو بنا سکتے ہیں جن کی تعمیر کا بجٹ چند

Read more

بے ہوش پنجاب کے قتل کا منصوبہ

پنجاب کی آدھی رہ جانے والی دھرتی ماں اپنے بطن سے مزید دو صوبوں کو جنم دے گی، ایک جنوبی پنجاب ہو گا جو ملتان اور ڈیرہ غازی خان وغیرہ پر مشتمل ہو گا، دوسرا بہاولپور ہو گا جو تاریخی طور پر الگ انتظامی حیثیت کا حامل رہا ہے۔ مسلم لیگ نون نے اس حوالے سے آئین میں ترمیم کا ایک مسودہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیا ہے جبکہ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی پہلے ہی آبادی کے لحاظ سے

Read more

ساہی وال سے سترہ سوال

یہ بھی کم المیہ نہیں کہ دہشت گردی کی روک تھام کرنے والے ادارے نے ایک گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کر کے تیرہ سالہ بچی سمیت چار افراد کو ہلاک کر دیا مگر اس سے بڑا المیہ یہ ہے کہ اس کھلی بربریت نے سیکورٹی ایجنسیوں کے کام کرنے کے پورے نظام کو بے نقاب کر کے رکھ دیا ہے۔ ہم بنیادی طور پر انگریز کے بنائے اس نظام کے قیدی ہیں جس کا مقصد عوام کا تحفظ نہیں بلکہ

Read more

بے روزگاری کے فوائد

میری اس وقت آنکھیں فرط جذبات سے نم ہو گئیں جب میں نے حکومت کو پوری محنت کے ساتھ بے روزگاری میں اضافے کے کام کرتے ہوئے دیکھا، وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے گذشتہ برس کے اعداد و شمار پر لیبر فورس سروے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں فی الحال موجودہ حکومت کی طرف سے معیشت کی تباہی کے عظیم الشان اثرات کا کوئی ذکر نہیں کہ ادارے بند ہو رہے ہیں، ملازمین فارغ کئے

Read more

عمران خان کے حامیوں کو کیا ہوا؟

کیا دلچسپ امر ہے کہ جناب عمران خان کے حامیوں کی آنکھیں حکومت کے چھ ماہ پورے ہونے سے بھی پہلے کھلنا شروع ہو گئی ہیں، ایک کو معیشت کی تباہ حالی پر فکر ہے، دوسرے کو پنجاب میں افراتفری پر تشویش ہے اور کوئی مہا تما ایسا ہے جس نے حکمرانوں کی ہر شے پر ہی لعنت بھیجنی شروع کر دی ہے حالانکہ کسی بھی حکومت کی کامیابی اور ناکامی کو جانچنے کے لئے سو، سوا سو دنوں کا

Read more

سمت ہی تو درست نہیں

پچھلے ایک سو پچیس دنوں میں یہ فقرہ ایک کروڑ پچیس لاکھ مرتبہ تو ضرور کہا گیا ہو گا۔ ہر روز ایک لاکھ مرتبہ کم از کم۔ کہ حکومت کی سمت درست ہے۔ سوال ہے کیسے؟ عالمی سرمایہ کاری میں چالیس فیصد تک کمی ہو گئی اور سمت درست ہے۔ سٹاک ایکس چینج میں سولہ ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی ہو گئی مگر سمت درست ہے۔ ریونیو کولیکشن میں پونے دو سو ارب کا چھ ماہ میں ریکارڈ شارٹ

Read more

پروفیسر کے لواحقین کو روکو

الزام ہے کہ قومی احتساب بیورو کی طرف سے گرفتار کیے گئے سرگودھایونیورسٹی لاہور کیمپس کے چیف ایگزیکٹوآفیسر پروفیسر میاں محمد جاوید اپنی گرفتاری کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ یہ ایک بڑی خبر ہے اور یہ زیادہ بڑی خبر اس وجہ سے بنی کہ پروفیسر صاحب کے انتقال کے بعد بھی ان کی ہتھکڑیاں نہیں اتاریں گئیں اور سوشل میڈیا پر ملنے والی اطلاعات کے مطابق مرحوم پروفیسر کے لواحقین نے اعلان کیا ہے

Read more

خواجہ سعد رفیق بھی گرفتار

  چند روز پرانی بات ہے کہ خواجہ سعد رفیق سے ملاقا ت ہوئی، وہاں مسلم لیگ نون کے کچھ کارکن بھی موجود تھے، مقصد سیاسی صورتحال پر خود کو اپ ڈیٹ رکھنا تھا، میرا خواجہ سعد رفیق سے سٹوڈنٹس پالیٹیکس کے دور کا تعلق ہے اور یوں کبھی کبھار ہونے والی ملاقاتوں میں بہت ساری آن دی ریکارڈ اور آف دی ریکارڈ باتیں تجزیوں اور تبصروں میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ وہ ایک کارکن کو خبردار کر رہے تھے کہ

Read more

مثبت رپورٹنگ پر نیوز روم میٹنگ کا آنکھوں دیکھا حال

ایک طویل عرصے کے بعد رپورٹنگ سیکشن کی میٹنگ ایک نئے جوش اور ولولے کے ساتھ ہو رہی تھی. نصف صدی کے تجربے والے بزرگ ایڈیٹر بھی بہ نفس نفیس موجود تھے۔ ربع صدی سے فیلڈ میں متحرک چیف رپورٹرشور مچاتے اور سوال اٹھاتے رپورٹروں کو بتا رہے تھے کہ اب انہوں نے منفی کی بجائے مثبت رپورٹنگ کرنی ہے۔ مایوسی کی بجائے امید پیدا کرنی ہے۔ لوگوں کو دُکھ کی بجائے خوشی دینی ہے۔ اپنے تئیں ماہر نفسیات چیف

Read more

حسین نقی کا اصل جرم

جو معاشرہ سوچ، فکر اور قلم والوں کا احترام نہیں کرتا وہ ڈنڈوں، بندوقوں اور گالیوں والوں سے ڈرتا ہے۔ میں اپنے معاشرے کو جانتا ہوں لہذا مجھے حسین نقی صاحب کی’عزت افزائی‘ پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔ مجھے جناب عطا الحق قاسمی کے بارے فیصلے پر بھی حیرانی نہیں ہوئی تھی کیونکہ میں جانتا ہوں کہ اس دور میں قانون کی منشا کیا ہے۔ میری ریاست میں قانون طاقت ور کے مفادات اور خواہشات کا نام ہے اور موجودہ

Read more

کامیابی کے دس قدم

ہم سب ایک کامیاب زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ دولت اور شہرت کے حصول کے خواب دیکھتے ہیں، دوسروں سے منفرد اور کامیاب نظر آنا چاہتے ہیں مگر سو میں سے نوے سے بھی زیادہ افراد کی یہ خواہش محض خواہش ہی رہ جاتی ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ ہر کوئی بل گیٹس اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان بن سکتا ہے مگر ہم سب اپنے والدین کی دی ہوئی زندگی سے بہتر کی طرف ضرور جا سکتے ہیں۔ کامیابی ہم سے

Read more

 ہم نریندرا مُودی کی مدد کیوں کر رہے ہیں؟

جب بھارت کے ساڑھے چار برس مکمل کر لینے والے وزیراعظم نریندرا مودی ہمارے نئے چنے گئے وزیراعظم عمران خان کے مذاکرات کے لئے لکھے گئے خفیہ خط کو مسترد کرتے ہوئے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے لئے بھی تیار نہیں نظر آ رہے تو دراصل وہ بنیادی طور پر سترہویں لوک سبھا میں واضح اکثریت کے خواب دیکھتے ہوئے اپنی انتخابی مہم کی بنیاد رکھ رہے ہیں، وہ خواہش مند ہیں کہ 543 نشستوں میں سے 272 سے بھی

Read more

بیگم کلثوم نواز۔ کچھ یادیں کچھ باتیں

میں نے بیگم کلثوم نواز کو اس وقت قریب سے دیکھا جب وہ بارہ اکتوبر ننانوے کو لگنے والے مارشل لاء میں میاں نواز شریف کے اٹک قلعے میں قید ہونے کے بعد تحریک چلانے کے لئے نکلیں۔ دنیا کے دوسرے ترقی پذیر ممالک کی طرح پاکستان میں آمریت کا مقابلہ کون سا آسان ہے، اچھے خاصے مردوں کا پتہ پانی ہوجاتا ہے اور حیلے بہانوں سے آمروں کے سامنے سجدہ ریز ہوجاتے ہیں۔ کیا یہ دلچسپ امر نہیں کہ

Read more

نواز لیگ کی اگلی شامت

آپ حیران ہوں گے کہ نواز لیگ کی مزید شامت کس طرح لائی جا سکتی ہے۔ اس کے سربراہ کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کے بعدبیٹی اور داماد سمیت جیل میں پہنچایا جا چکا اور وہ ایک ایسی قید کاٹ رہے ہیں جہاں ان کی زباں بندی ہے۔ میں خود حیران ہوں کہ ان کی زبان بندی کس نے کی ہے کہ وہ حکومت پر تنقید کا ایک لفظ بھی اپنی زبان پر نہیں لاتے۔ انتخابات میں دھاندلی کے حوالے

Read more

کیا اصل مجرم بیوروکریسی ہے؟

پاکستان میں ترقی نہیں ہو رہی، عوام کو سہولتیں نہیں مل رہیں، بدانتظامی کی وجہ سے نقصان بڑھتا چلا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھی پچیس جولائی کے انتخابات میں کامیاب قرار پانے کے بعد اپنے پہلے سرکاری خطاب میں گورننس کے بحران کا ذکر کیا اور کہا کہ بیوروکریسی میں اصلاحات کی ضرورت ہے، انہوں نے چند بیوروکریٹوں کے زیر استعمال سو،سو کنال کے گھروں کا بھی ذکر کیا اور بچت مہم پر بھی خاص زور دیا۔ تحریک

Read more

 شہباز شریف کو کس نے پارٹی صدر بنایا ہے؟

سوشل میڈیا ہو یا مسلم لیگ نون والوں کی کچھ سیاسی محفلیں، وہاں پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ اور مسلم لیگ ن کے موجودہ صدر شہبازشریف کی حکمت عملی پر اعتراضات ضرور سنائی دیتے ہیں۔ پہلا عمومی قسم کا اعتراض تویہ سامنے آیا کہ شہباز شریف نے پارٹی کی انتخابی مہم پورے جوش و خروش کے ساتھ نہیں چلائی۔ دوسرا طاقت ور اعتراض اس وقت ہوا جب میاں نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے موقعے پرشہباز شریف لوہاری

Read more

نئے پاکستان کے پہلے سات دن۔۔

نئے پاکستان کے پہلے سات دن یوں گزرے کہ اگلے دنوں کی تصویر نظر آنے لگی۔ جناب عمران خان نے 18 اگست کی صبح اپنے عہدے کا حلف اٹھایا اور سات دنوں میں حکمران جماعت نے ایسے بلنڈر کئے جو پہلے کبھی سات مہینوں میں بھی نہیں ہو سکے۔ خان صاحب نے حلف اٹھانے کے بعد ایوان وزیراعظم پہنچتے ہی پوچھا کہ میاں نواز شریف کے ایوان وزیراعظم میں اخراجات کتنے رہے، اس پر جو جواب ملا، اس پر کھسیانی

Read more

کون ہو گا پنجاب کا اصل حاکم؟

پنجاب کو پچھلے کم از کم دو عشروں میں مضبوط حکمران ملے ہیں، پرویز مشرف کا مارشل لا ء لگنے سے پہلے شہباز شریف ہوں، پرویز مشرف کی چھتر چھایا میں چودھری پرویز الٰہی ہوں یا پرویز مشرف کے جانے کے بعد ایک مرتبہ پھر شہباز شریف کے بلاشرکت غیرے حکمرانی کے دس برس ہوں، بیوروکریسی کو بہت اچھی طرح علم رہا ہے کہ ان کو عہدے، اختیارات اور احکام کہاں سے وصول کرنے ہیں مگر پاکستان تحریک انصاف کی

Read more