مجھے محافظوں سے بچاؤ

آرمی اور مدرسہ دو ایسے ادارے ہیں جو آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے، دائرے کو باہر سے مشاہدہ کرنے اور سوال پوچھنے کی ہمت دینے کے بجائے آپ کی شخصیت کو اپنے مطابق ڈھالتے ہیں۔ یہاں اعتراض کی گنجائش نہیں ہوتی۔ سوچ کی آزادی نہیں ہوتی۔ جو کہا جائے وہی تسلیم کرنا ہوتا ہے۔ جو دکھایا جائے وہی ماننا ہوتا ہے۔ صرف ادارے کا سچ ہی سچ ہوتا ہے۔ اس کا دوسرا پہلو دیکھنا یا اس بارے میں

Read more

فیصلہ: ملاں کی سائنس یا ٹرانسجینڈر فرد کا حق؟

ٹرانسجینڈر ایکٹ پاس ہونے کے بعد پاکستان میں یہ سب سے بڑا مسئلہ بن کر سامنے آیا ہے اور اس پہ کافی بحث ہو رہی ہے۔ تیسری جنس کو معاشرے میں ضم کرنے کی کوشش کے آگے سماج ڈٹ کر کھڑا ہو گیا ہے اور مختلف حیلے بہانوں سے انھیں معاشرے کا ایک الگ طبقہ قرار دینے پہ بضد ہے۔ اس حوالے سے پہلے تو اس ایکٹ سے ہم جنس پرستی نکال لی گئی لیکن چیپٹر اول میں ٹرانسجینڈر کی

Read more

ٹرانسجینڈر ایکٹ پہ طوفان بدتمیزی کیوں؟

پاکستان میں اس وقت ٹرانسجینڈر ایکٹ 2018 زیر بحث ہے۔ یہ خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے، ان کے تحفظ کے لیے اور انھیں معاشرے میں نارمل انسان تسلیم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جس کے بعد انھیں بھی کسی عام جنس کی طرح تمام حقوق حاصل ہو گئے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں تیسری کسی جنس کو اس معاشرے کا حصہ نہیں سمجھا جاتا بلکہ حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ خواجہ سراؤں کو صرف اپنی تفریح کے

Read more

روس یوکرین کشیدگی

گزشتہ سال کے آخر میں روس کی یوکرین کی جانب پیش قدمی اب اس حد تک پہنچ چکی ہے دنیا ایک بڑی ہولناک جنگ کی تباہ کاریوں پہ بحث کر رہی ہے۔ روس نے یوکرین کی بارڈر پہ ڈیڑھ لاکھ کی تعداد میں فوج کھڑی کر دی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس اتنی بڑی فوج نے ایک دفعہ پھر خطے میں جنگ کے بادل بکھیر دیے ہیں۔ امریکی صدر بے بسی سے کہہ رہے ہیں کہ جنگ کسی وقت بھی

Read more

گاندھی کالج سے نعرہ تکبیر کی صدا

ہندوستانی ریاست کرناٹک میں ایک ایسا منظر دیکھا گیا جس نے پوری دنیا میں ظلم و جبر کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو ایک توانائی بخش دی۔ جس کی آواز مذہبی جنونیوں کے جتھوں کے خلاف مزاحمت کی آوازوں کے لیے کیٹالسٹ کا کام کر گئی۔ گاندھی کالج او ڈی پی کی نہتی مگر بہادر طالبہ کی مزاحمتی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے۔ مسکان خان بنت محمد حسین خاں نامی یہ بہادر بچی نہ صرف ہندوستانی بلکہ دنیا بھر کی

Read more

ڈاکٹر عبدالسلام: پاکستان کا روشن چہرہ

یہ بستی ہے مسلمانوں کی بستی یہاں کار مسیحا کیوں کریں ہم؟ ہماری بدقسمتی یہ رہی ہے کہ ہم نے ہمیشہ اپنے محسنوں اور ہیروز کو ذلیل کیا ہے۔ ہم نے اپنے ہیروز سے نفرت کے لیے کبھی عقیدوں کا استعمال کیا تو کبھی ان کی نسل، رنگ کا تو کبھی ان کے سائنسی خیالات کو غیر شرعی قرار دے دیا۔ ہماری تاریخ بتاتی ہے کہ ہم نے کبھی یعقوب الکندی کو کوڑے مارے، کبھی ابن رشد کو مسجد کے

Read more

صدارتی نظام کی حقیقت

گزشتہ کچھ سالوں سے پاکستان میں صدارتی نظام کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ پچھلے ساڑھے تین سالوں میں یہ بحث بہت زیادہ ہوئی ہے اور ہر سال ایک ایسا موقع آتا ہے جب افواہیں گردش کرتی ہیں کہ موجودہ نظام کے لپیٹنے کی تیاری ہو چکی ہے۔ پاکستان نے اپنا زیادہ وقت یا تو مارشل لاء کی صورت میں گزارا ہے یا پھر ٹو پارٹی سسٹم نافذ رہا ہے۔ بار بار نظام بدلتا رہا۔ نہ تو صدارتی نظام اپنی

Read more

ماڈرن سعودی عرب اور فحاشی

6 اکتوبر 1973 کو ایک بار پھر عرب اسرائیل جنگ شروع ہو گئی جس میں شام اور مصر نے عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر حملہ کیا۔ اس جنگ کے دوران امریکہ اور کچھ دیگر ممالک نے عرب جارحیت کی مذمت کی اور اسرائیل کا ساتھ دیا۔ 17 اکتوبر 1973 کو شاہ فیصل نے جوابی ردعمل میں ایک ایسا فیصلہ کیا جس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ انھوں نے عرب ممالک کی جانب اسرائیلی اتحادیوں کے لیے تیل

Read more