قائدِاعظم کے نام

امید ہے وہاں جنت میں آپ اضطراب کا شکار نہیں ہوں کیونکہ وہاں تو راوی چین ہی چین لکھتا ہے۔ آپ کے نام میرا یہ مکتوب اگر باعث اضطراب ہو تو شراب طہور سے غم غلط کر لیجیے گا۔ مجھے ہمیشہ اس بات کا افسوس رہا کہ میں کنفیوز انسان ہوں۔ شاید اسی لیے میں نے زندگی کے بہت سے اہم ترین فیصلے غلط کیے جن میں سے ایک دبئی سے پاکستان واپس آنا بھی تھا۔ آپ بھی انگلستان گئے

Read more

افسانہ ”یک طرفہ محبت“

وہ بلا کی ذہین تھی اور اب کی بار حسن کی بجائے وہ ذہانت سے متاثر ہو گیا تھا۔ ایسا نہیں تھا کہ وہ خوبصورت نہیں تھی اس کی نظر سے کوئی دیکھتا تو کم از کم وہ کسی حور پری سے کم نہ تھی مگر پہلی دفعہ اس کی جس چیز نے اسے متاثر کیا وہ اس کی ذہانت تھی نہ کہ خوبصورتی۔ وہ آفس میں نیا تھا اور اتنی پرانی وہ بھی نئی تھی۔ مہینوں کی بے روزگاری

Read more

کرسمس کی مبارکباد اور فیس بکی مجاہد

کرسمس کے آتے ہی فیس بکی مجاہدوں کو ایک نیا موضوع ہاتھ آ گیا ہے۔ اسلام کے یہ خود ساختہ ٹھیکیدار کرسمس کی مبارکباد دینے کو کفریہ اقدام قرار دینے کے حوالے سے بہت سے دلائل پیش کرتے نظر آتے ہیں۔ پاکستان کے لوگوں کو الفاظ کے معانی جانے بغیر ان پر فتویٰ لگانے کی عادت سی ہوتی جا رہی ہے۔ ویسے تو ہر غیر متعلقہ معاملے کو مباحثوں کا موضوع بنانا بھی ہمارا شعار ہے مثلاً چودہ فروری کو

Read more

نواز شریف کے واپس جیل جاتے ہی….

نواز شریف کے واپس جیل جاتے ہی مہنگائی کا طوفان تھم جائے گا۔ آٹا، چینی، دال، گوشت، سبزیاں سب سستے ہو جائیں گے۔ پٹرول، ڈیزل، گیس وغیرہ ایندھن کی قیمتیں ٹیکس کے ختم ہونے سے نیچے آ جائیں گی کہ پھر بالواسطہ کی بجائے بلاواسطہ ٹیکس امیر اور امیر ترین طبقے پر دولت کی شرح کے مطابق لگا کرے گا۔ غربت میں واضح کمی آئے گی۔ بیروزگاری کی شرح انتہائی کم ہونے کا امکان ہے بلکہ عین ممکن ہے باہر

Read more

منگوُ رے منگُو نیا قانون آیا کیا؟

عمران خان کہا کرتے تھے ہالینڈ کا وزیراعظم سائیکل پر دفتر جاتا ہے تو اِسے خیال آیا کہ جب نیا پاکستان بنے گا تو پاکستان میں بھی ایسا ہی ہو گا۔ بھلا باؤلے کو کسی نے کیوں نہ سمجھایا کہ میاں ہالینڈ میں تو سائیکل امیر غریب ہر کسی کی سواری ہے۔ پاکستان میں تو اب سائیکل نایاب ہے۔ ہاں امیروں کے بچوں کے پاس سائیکلیں ہوتی ہیں تو تم نے کیا پاکستان کے وزیراعظم کو امیروں کا بچہ سمجھا

Read more

کشمیر کی آواز

جالب نے کہا تھا حسیں آنکھوں مُدھر گیتوں کی دیش کو کھو کر میں ہوں حیراں وہ ذکرِ وادی کشمیر کرتے ہیں علاجِ غم نہیں کرتے مگر تقریر کرتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے کتنا وقت گزر گیا اگر آپ جاننا چاہیں تو سرینا ہوٹل کے سامنے لگی گھڑی آپ کو ہر پل کا حساب بتائے گی۔ اسلام آباد میں شاہراہِ دستور اور اردگر کی شاہراہوں پر بڑے بڑے پوسٹر آویزاں ہیں جو کشمیریوں کے دُکھ درد بیان

Read more

بس نام رہے گا اللہ کا

سُنا تھا مڈل کلاس کے پاؤں کیچڑ میں ہوتے ہیں اور نگاہیں آسمان پر۔ میرے کچھ دوستوں نے اِس محاورے کی سچائی پر میرا ایمان پختہ کر دیا ہے۔ چونکہ اُن کے گھر کا چولہا باآسانی جل رہا ہے تو اُن کے نزدیک ملک میں نہ مہنگائی ہوئی نہ کوئی بحران ہے۔ یہ سب کیا دھرا موئے اِس میڈیا کا ہے جو لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے۔ یعنی شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار وہ باتیں ماننے کو بھی

Read more

کیا مغرب اور مسلمان حالتِ جنگ میں ہیں؟

نیوزی لینڈ میں سفید قوم پرست اور سفید نسل کی برتری کے قائل ایک انتہا پسند نے جب دہشتگردی کرتے ہوئے معصوم نمازیوں کو شہید کیا تو ہم میں سے اکثریت اِس پر دِل سے دُکھی ہوئی۔ اِس کے ساتھ کچھ پیغام وائرل ہوئے جن میں مغرب کے روئیے پر شکایات کا اظہار کیا گیا۔ ان پیغامات میں باور کرایا گیا کہ مغرب اُس شخص کو انتہاپسند نہیں مانے گا اور ذہنی مریض قرار دے گا وغیرہ۔ کچھ دوستوں کو یہ شکوہ بھی تھا کہ مسلم دہشتگردی کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے تو کیا سفید فام دہشتگردی اور عیسائی دہشتگردی کا لفظ بھی استعمال کیا جائے گا؟

دُنیا نے دیکھا کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اُسے انتہاپسند اور دہشتگرد قرار دیا۔ سفید فام نسل پرستی کو اُنہوں نے پوری دنیا کے لیے ایک مسئلہ قرار دے ڈالا۔ یہ ہمارے اعتراضات کے جواب کے لیے کافی تھا پھر بھی وہ رکی نہیں۔ آگے بڑھی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سر پر دوپٹہ اوڑھا، کالا ماتمی لباس پہنا اور مقتولین کے وارثوں سے تعزیت کے لیے پہنچی۔

Read more