اشکومن خاص میں محکمہ برقیات کا مرکزی واٹر چینل: موت کا کنواں

اشکومن خاص میں محکمہ برقیات کی مرکزی واٹر چینل کو غالباً 1980 کی دہائی میں پن بجلی پیدا کرنے کی غرض سے بنائی گئی تھی۔ یہ چینل فیض آباد اور داؤد آباد گاؤں کے درمیان سے گزر کر داؤد آباد میں واقع مرکزی واٹر ٹینکی میں پانی سٹور ہو کر پاور ہاؤس میں ٹربائن چلانے کے کام آتا ہے۔ چونکہ یہ واٹر چینل لنک روڈ فیض آباد کے ساتھ بنی ہوئی ہے، اور لوگوں کے گھروں کے بالکل درمیان سے

Read more

اشکومن وادی، اتر جھیل اور مضروب پاؤں

یہ دوستوں کی اصرار سے بھی زیادہ میری خواہش تھی کہ کہی پہاڑوں میں گم ہو جائیں، اٹر جھیل سے براستہ درکوت یاسین نکل جائیں، ایمت سے قرمبر جھیل تک کا سفر کیا جائے، ہنزہ نگر کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے چائنہ بارڈر پر نکل جائیں، چیلاس، داریل اور تانگر میں کچھ دن گزار کر دیوسائی کی دیدار کرنے استور کا رخت سفر باندھ لیا جائے اور بلتستان کی منفرد، زبان، روایات، رسم و رواج خوبصورت لوگ

Read more

تعلیم کی زوال پذیری کا ذمہ دار کون؟

تعلیم کا مقصد سمجھ بوجھ، غور و فکر اور تدبر کے ہیں، معاشرے کی اصلاح میں تعلیم اور تعلیم یافتہ لوگوں کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، وہ اپنی علم اور تجربے کی بنیاد پر بہتر مشورے اور بہتر انداز میں راہنمائی کر سکتے ہیں۔ ایک تعلیم یافتہ انسان معاشرے کے لیے رول ماڈل ہوتا ہے، اس کی چال چلن، انداز گفتگو، سوچ اور تخلیقی صلاحیتوں سے معاشرے میں نکھار آتا ہے۔ بدقسمتی سے آج ہمارے معاشرے میں تعلیم کی

Read more

غزر حلقہ نمبر 1 کی سیاست پر ایک نظر

گلگت بلتستان سیلف گورننس آرڈر کے تحت وجود میں آ نے والی دوسری جمہوری حکومت 24 جون 2020 کو اپنی مدت پوری کر نے کے بعد گلگت بلتستان کا نظام و انصرام نگران وزیر اعلیٰ کی بارہ رکنی ٹیم کے سپرد کر کے رخصت ہو گئی۔ صدر پاکستان نے گلگت بلتستان کے عام انتخابات کی سمری پر دستخط کر کے اٹھارہ اگست 2020 کو گلگت بلتستان میں عام انتخابات کرانے کا حکم صادر فرمایا ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ اور الیکشن

Read more

پراپر اشکومن کے موجودہ حالات اور ان کا ممکنہ حل

کرونا وائرس کی بدولت علاقے کے حالات کو نزدیک سے دیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا ہے۔ راقم کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع غذر، تحصیل اشکومن کے گاؤں اشکومن خاص سے ہیں جو اپنی خوبصورتی کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے۔ یہاں کے خوبصورت لوگ، منفرد ثقافت، سرسبز و شاداب کھیت، خوبصورت جھیلیں، دودھ کی طرح بہتے آبشار، برف سے ڈھکے ہوئے پہاڑوں نے اس وادی کی خوبصورتی کو دوبالا کر دیا ہے۔

بدقسمتی سے یہ علاقہ سیاسی، سماجی، معاشی اور انتظامی طور پر لاوارث رہا ہے۔ جس نے بھی اس علاقے کی نمائندگی کی ہے اس علاقے کے وسائل اور لوگوں کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔ یہاں کے لوگوں کو مذہب اور قومیت کے نام پر لڑوا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Read more

کروانا وائرس اور حکمرانوں کی حکمت عملی

عالمی وبا کرونا وائرس کو دنیا پر حملہ آوار ہوئے غالباً یہ چھٹا مہینہ چل رہا ہے۔ ابھی بھی اس کی تباہکاریاں اپنی آب و تاب سے جاری ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا بہترین علاج سماجی دوری اور احتیاط ہے۔ جب تک اس کی ویکسین نہیں بنتی ہے تب تک اس پر مکمل قابو پانا ناگزیر ہے۔ ڈان اخبار میں شائع محمد علی باباخیل کے کالم کے مطابق اب تک سنگاپور، ویتنام، تائیوان، جرمنی، چائنہ، نیوزی لینڈ

Read more

ماں کی محبت کے لیے کوئی ایک دن مختص نہیں۔ ۔ ۔

ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں ماں کی محبت، شفقت اور بے لوث پیار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ماں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

مجھے عالمی دنیا کی ماں کے لیے مختص کردہ صرف ایک دن سے اختلاف ہے۔ ماں کا پیار اور خدمت کے لیے پورا سال بھی ناکافی ہے۔ صرف ایک دن دکھاوے کے لیے ماں سے چمٹ کر تصاویر کھینچنے اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرکے ماں سے پیار اور ہمدردی جتانے سے حقیقت نہیں بدل سکتی ہے۔

Read more

کرونا وائرس سے ہم نے کیا سیکھا؟

عالمی دنیا میں کروانا وائرس کی تباہکاریاں جاری ہیں۔ اس جان لیوا جراثیم نے اب تک لاکھوں انسانوں کو نگلنے کے ساتھ ساتھ کروڑوں کو شدید متاثر کیا ہے اور معیشت کا پہیہ مکمل جام ہے۔ تقریباً چار ماہ گزرنے کے باوجود بھی چائنہ کے علاؤہ کسی ملک نے اس وبا پر مکمل قابو پانے کا دعویٰ نہیں کیا ہے نہ جانے مزید کتنے لوگ اس وبا سے لقمہ اجل بنے گے اور کب تک اس کی تباہکاریاں دنیا کو

Read more

کیا کرونا وائرس بے حیائی سے پھیلا ہے؟

جب شروع شروع میں کرونا وائرس نے چین کے شہر وہان کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لیا تھا تب پاکستان میں نہایت ہی معتبر طبقے کی طرف سے یہ درس دیا جاتا تھا کہ چین لادین ملک ہیں، چینی لوگ حرام جانوروں کا گوشت کھاتے ہیں، غیر معیاری چیزیں بنا بنا کر دنیا کو بیچتے ہیں، جوا، سود خوری، عصمت فروشی، شراب نوشی اور ملاوٹ کی وجہ سے خدا نے اپنا عذاب نازل کیا ہوا ہے، عنقریب چین تباہ

Read more

سوشل میڈیا اور آج کا نوجوان

جس طرح سوشل میڈیا نے سماجی رابطوں کو جوڑنے میں کلیدی کردار آدا کیا ہے اس طرح سماجی دوریاں بڑھانے میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتا ہے۔ دھمکیاں، کردار کشی، جھوٹی خبریں، بوگس مواد، فیک آئی ڈیز اور فیک پیجز نے سوشل میڈیا کو جنگل بنا دیا ہے۔ یہ ہمارے معاشرے کا المیہ ہے کہ کسی بھی چیز کے منفی پہلوؤں کی تشہیر کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے ہیں۔ آئیں سوشل میڈیا کے منفی پہلوؤں پر بات کرنے

Read more

وبا کے دن، انٹر نیٹ اور گلگت بلتستان

عالمی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے گلگت بلتستان میں لاک ڈاؤن کو تقریباً ایک مہینے سے بھی زیادہ عرصہ ہو گیا ہے۔ اس لاک ڈاؤن میں کبھی نرمی ہوتی ہے کبھی انتظامیہ کا رویہ خاصا سخت ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ گو کہ گلگت بلتستان حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے اب تک جو بھی حکمت عملی اپنائی گئی، وہ یقیناً داد کے مستحق ہے۔ شروع شروع میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ گلگت بلتستان کرونا سے زیادہ

Read more

کرونا وائرس اور ہمارے رویے

کرونا وائرس کو اللّٰہ کا عذاب بھی نہیں کہہ سکتے ہیں ہو سکتا ہے اس میں کسی خیر کا کوئی پہلو پنہاں ہوں۔ اسے رب کا اپنے بندوں پر امتحان بھی نہیں کہہ سکتے ہیں، امتحان اور آزمائش خدا اپنے نیک بندوں پر ڈالتا ہے، منافع خوروں، سود خور اور رشوت خوروں پر اللّٰہ کا امتحان کیسا؟ اس کو کافر پر اللّٰہ کا عذاب بھی نہیں کہہ سکتے ہیں پانج وقت نماز کے پابند اور متقی لوگ بھی کرونا وائرس

Read more

سیاسی جماعتوں کی طلبہ یونین میں دخل اندازی

تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین پر پابندی کا تاریخی پس منظر سے معلوم ہوتا ہے کہ اس پابندی کے پیچھے سیاسی مفادات کم اور تعلیمی اداروں کی مضبوطی اور ایک مربوط نظام تعلیم کی کاوشیں زیادہ نظر آتی ہیں۔ پاکستان میں طلبہ یونین پر پابندی جنرل ضیا الحق نے 1984 میں لگائی تھی جو تاحال برقرار ہے۔ جناح انسٹی ٹیوٹ کی ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق 1977 میں ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کے خاتمے میں جماعت اسلامی کی ذیلی

Read more

مسئلہ کشمیر اور گلگت بلتستان کا تعلق

مودی سرکار نے 5 اگست 2019 کو آنڈین آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 A میں ترمیم کر کے جموں و کشمیر کا اسپیشل اسٹیٹس جو 1947 میں تقسم ہند کے دوران مہاراجہ ہری سنگھ کشمیر اور بھارتی وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے باہمی مشاورت سے دستخط ہو کر انڈیا سے الحاق ہوا تھا کو ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے ختم کردیا، جو جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے

Read more

سوشل میڈیا پر لغویت اور کردار کشی ختم ہونی چاہیے

جوں جوں انسان کے علم میں اضافہ ہوتا جاتا ہے اسی مناسبت سے اس کی شخصیت میں نکھار، معاشرے کے بارے میں فکرمندی اور تبدیلی کا خواہاں ہوتا ہے، معاشرے میں نا انصافی، غربت، اقراباپروری، تعصب جیسے معاشرتی برائیوں کا خاتمہ چاہتا ہے۔ حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں ”انسان کی جتنی ہمت ہو اتنی ہی اس کی قدر و قیمت ہے اور جتنی مروت اور جوانمردی ہوگی اتنی ہی راست گوئی ہو گی، اور جتنی حمیت و خودداری ہو

Read more

گلگت بلتستان بارے معاہدہ کراچی: ایک تاریخی فراڈ

28 اپریل گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی تاریخ میں وہ سیاہ دن ہے جب جموں و کشمیر کے دو نام نہاد سیاسدان سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار ابراہیم، مسلم کانفرنس کے راہنما چودھری غلام عباس اور پاکستان کی طرف سے اس وقت کے رکن سندھ اسمبلی مشتاق گورمانی کے ساتھ 28 اپریل 1949 کو کراچی کے مقام پر ایک بند کمرے میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے مستقبل کا سودا کیا گیا۔

Read more

آؤ جنگ لڑیں

شہادت کے جذبے سے سر شار ملک، عزت اور مذہب کے نام پر مر مٹنے کو تیار قوم کے ساتھ انڈیا کیا خاک جنگ لڑے گا؟ خیر یہ ہمارے جذبات ہیں ویسا بھی ہم جذباتی قوم ہے۔ ملک و قوم پر کبھی کوئی آنچ آنے نہیں دیں گے۔ مسلح افواج کا کام وطن کی دفاع کرنا ہے جو احسن انداز میں بخوبی اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔ شیخ رشید اور فیصل واوڈا ہتھیار اٹھا کر بارڈر پر جانے کے لیے تیار ہیں، بلکہ فیصل واوڈا اگلے مورچوں پر پہنچ کر وطن کے محافظوں کے ساتھ سیلفی بنوانے میں کامیاب بھی ہوگئے۔ شہادت کا جذبہ ہمارے دلوں میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے ہیں۔ مودی نے اس قوم کو للکارا ہے جو پیدا ہی شہادت پانے کے لیے ہوتی ہے۔

Read more

اپنے حصے کا دیا

مجھے یہ کہنے میں کوئی عار یا شرمندگی بالکل بھی محسوس نہیں ہوگی کہ آج ہمارا معاشرہ بے حس اور بے راہ روی کا شکار ہو چکا ہے۔ آئے روز ایک نہ ایک واقعہ ایسی رپورٹ ہوتی ہے جس کے وجوہات جان کر انسان دنگ رہ جاتا ہے اور اپنے وجود کا خدا سے گلہ کرنے پر مجبور ہوتا ہے۔ جس تیزی کے ساتھ دنیا ترقی کے منازل طے کرتی ہے اس تناسب سے ہماری ذہنی پسماندگی میں اضافہ ہوتا جاتا ہے حتیٰ کہ یہ خیال تک نہیں آتا ہے کہ اپنے اعمال پر شرمندہ ہو کر توبہ کرے اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالے۔

عموماً ہم اپنے لیے وکیل اور دوسرے کے لیے جج کا کردار ادا کرتے ہیں کبھی اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھنے کی زحمت نہیں کرتے ہیں کہ میرے اندر کتنے خرابیاں ہیں جس کی وجہ سے معاشرے میں خلل پیدا ہو سکتا ہے، چونکہ معاشرے کو بنانے اور بگاڑنے میں انفرادیت کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے۔ ہمارا پسندیدہ مشغلہ یہ ہے کہ معاشرے کی اصلاح کے لیے ہم کوئی عملی کام نہیں کرتے بلکہ دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرا کر اپنا بوجھ ہلکا کر دیتے ہیں، حالانکہ انفرادی اصلاح کے بغیر اجتماعی اصلاح ممکن نہیں ہے۔

Read more

دیدار حسین کا قاتل کون؟

گزشتہ ہفتے تحصیل اشکومن کے بالائی گاؤں تشنلوٹ سے تعلق رکھنے والے جماعت ہفتم کے طالب علم کو نامعلوم افراد نے جنسی زیاتی کے بعد بہیمانہ طریقے سے قتل کر کے رات کے اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے لاش کو دریا برد کیا۔ اگلے روز لاش ملنے کے بعد دیدار حسین کے عزیز واقارب اور علاقہ مکین نے ایمت تھانہ کے سامنے ٹھٹھرتی سردی میں قاتلوں کو فلفور گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دے کر لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ جس پر غذر پولیس نے شک کی بنیاد پر چھے مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی ہے۔

پولیس قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے قاتل کو عدالت پہنچا دے گی، سزا و جزا کا فیصلہ عدلیہ ہی کرے گی۔ یہ بھی ممکن ہے عدم شواہد کی بنیاد پر ملزم عدالت سے بے قصور ثابت بھی ہوسکتا ہے۔

Read more