عمران خان، آئی ایم سوری یار
آج میں بہت خوش خوش اپنے گھر پہنچا، کیونکہ دوپہر آفس میں چند پٹواری قسم کے دوستوں سے بحث ہوئی تھی اور آپ کا بھائی کہاں ہارنے والا ہے۔ نہ ہمارا کپتان ہار مانتا ہے نہ ہم۔ عمران خان کاکہناہے کہ جب تک آپ ہار نہ مانیں آپ ہارتے نہیں۔ خیر میں نے گھر کا دروازہ کھولا اورساتھ ہی منہ کھلے کا کھلا رہ گیا، جیت کی ساری خوشی غارت ہوگئی۔ سامنے تقریباً سارا سسرال ایک ساتھ نظر آیا۔ اتنے سارے سسرالی تو اکٹھے میں نے آخری بار پانچ برس پہلے اپنے ولیمے پہ دیکھے تھے، لیکن نہیں یہ تعداداُس سے بھی زیادہ ہے کیونکہ ہمارے آنگن میں تو ابھی تک پھول کھلا نہیں، لیکن سسرال کے تمام مالی اور زمینیں مسلسل مشقت کے داعی ہیں اور اکثر ان کے گھر دائی کا آنا جانا لگا رہتا ہے اور جب معاملہ انجام کو پہنچنے والا ہوتا ہے تو مذکورہ زمین کو مالی ہسپتال لے جاتا ہے اور پھول سے جھولی پھر کر واپس آجاتا ہے۔
Read more

