روماسہ جامی: ریاستی جبر کا نشانہ بننے والی ایک باوقار شہری

تصویر میں جو ظلم اور بربریت کا نشانہ بن رہی ہے، یہ کوئی اور نہیں بلکہ روماسہ جامی ہے۔ ایک پڑھی لکھی، نجیب الاصل اور شائستہ خاتون، جن کا وقار اور متانت ہر اس شخص کے دل میں احترام پیدا کرتا ہے جو ان سے ملتا ہے۔ ہم نے کچھ وقت ایک ہی ادارے میں اکٹھے خدمات سرانجام دیں، جہاں ان کی نرم گفتاری، پیشہ ورانہ مہارت اور انسانی وقار کا خیال رکھنے والی طبیعت نے ان کے ارد گرد

Read more

مردان میں مشال خان کا بے گنہ لاشہ آج بھی غیر مستور ہے؟

آبادی کے اعتبار سے ضلع مردان صوبے کا دوسرا جب کہ پاکستان کا انیسواں بڑا ضلع ہے۔ ضلع مردان کا نام ایک مذہبی پیشوا ”پیرمردان شاہ“ کے نام سے منسوب ہے۔ ضلع مردان کے گردونواح میں مشہور تاریخی اور ثقافتی مقامات، جیسا کہ تخت بھایی، شہباز گڑہ، جمال گڑھی اور اشوکہ کا کچھ ترکہ موجود ہیں، جو اس ضلع کو دلکش اور تاریخی بناتا ہے۔ مردان ایک زرعی ضلع ہے، لیکن یہاں کے اکثر باشندے تعلیم یافتہ اور نوکر پیشہ

Read more

کیا نواز شریف سچ میں نہیں جھکا؟

ووٹ کو عزت دو، نواز شریف جھکا نہیں، میاں صاحب ہم تمہارے ساتھ ہیں، مریم ہو گی پنجاب کی شیرنی، سویلین بالادستی کا نڈر بادشاہ، قدم بڑھاؤ میاں صاحب قوم تمہارے ساتھ ہے، اب ہوگا دما دم مست قلندر، جیسے نعروں سے آج سوشل میڈیا پھٹ رہا ہے۔ ہم نے سوچا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست مصلحت کی شکار ہوگیی ہے، لیکن ہم کہیں نہ کہیں غلط اور صحیح مفروضوں کے کشمکش میں تھے۔ یہ فی الوقت رد عمل

Read more

عورت مہد سے لحد تک

چار سال پہلے جب میری بیٹی پیدا ہوئی تو میں میٹھا لے کر مسجد میں چلا گیا۔ مسجد میں ایک باوضو بندے نے پوچھا کس خوشی میں بھائی۔ جواب دیا تین سال بعد بیٹی پیدا ہوگئی۔ پلیٹ سے میٹھا اُٹھاتے ہویے ایک مضحکہ خیز انداز میں بولا ”تین سال بعد بچہ ہوا اور وہ بھی بیٹی، ایسا بولو کہ میرے گھر داماد کی پیدائش ہوئی بیٹی نہیں“۔ اس نمازی کی بات سے میرا دل پھٹ گیا لیکن کچھ مسجد کی تکریم اور کچھ بڑوں کی تحریم کی وجہ سے خاموشی میں مصلحت سمجھی اور باقی کی مٹھائی گھر لے کر واپس آیا۔

Read more

میرا بنگالی دوست

میرا ایک بنگالی دوست ہے، جو مجھے صرف اسلیے نہیں اچھا لگتا کہ وہ اچھا لکھاری ہے، وفادار ہے، باخلاق اور مہذب ہے، بلکہ اسلیے اچھا لگتا ہے، کیونکہ انکے کیساتھ وہ ظلم ہوا ہے، جو انسانی تاریخ میں کسی کیساتھ شاید ہو۔ وہ اکثر میرے ساتھ بہت ارگومنٹس کرتا ہے اور میں ہر دفعہ ہار جاتا ہوں۔ اسکا اور میرا ماننا ہے، کہ سقوط ڈھاکہ کیساتھ دو قومی نظریے کا بھی سقوط ہوگیا ہے۔ پھر بھی اگر کویی بندہ

Read more

عامر لیاقت حسین تین اور تیرہ کی کشمکش میں

آم کھانا اور کھلانا ہو، لیٹ کر زبان نکال کر آنکھیں گول کرنے ہو، بیچ پروگرام میں دو فریقین کو لڑا کر لائیو شو سے اٹھنا ہو، ولولہ انگیز تقاریر کرنے ہو، غالب کی فلم دیکھنی اسد اللہ غالب کی شاعری کرنی ہو، اس جیسے لاتعداد صفات میں عامر لیاقت حسین اپنی مثال آپ ہے۔ جی میں اس عامر کی بات کررہا ہوں جو ڈاکٹر ہے اور عالم آن لائن بھی۔ ویسے جس سال سقوط ڈھاکہ نے ہونا تھا، عین

Read more

مفتی سلیم اور مشال خان کی نماز جنازہ

مفتی سلیم ایک جید عالم ہے جو جامعہ فاروقیہ کراچی سے فارغ التحصیل ہے۔ مدرسے سے فراغت کے بعد انہوں نے بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام اباد سے علم افتاء کا کورس کیا۔ مفتی صاحب مختلف دینی مدارس میں درس و تدریس اور امامت کے شعبے سے منسلک رہے۔ درس و تدریس کیساتھ ساتھ انہوں مختلف اداروں کیلیے حساس موضوعات پہ اپنی شرعی رایے دیتے رہے ہیں۔ وہ باقی روایتی مولویوں سے الگ ایک متوان اور معتدل ببیانے کے حامل ہیں۔

Read more