آدھی رات کو سنسان سڑک پر

آفت زدہ پاکستان کے زنگ لگے حکمران برف کی سفید چادر سے ڈھکے پہاڑ دیکھنے کی حسرت میں جانے والے بچے اب خود سفید چادر اوڑھ کر سو گئے ہیں، بالکل ویسے ہی جیسے ای پی ایس اسکول کے بچے اسکول سے سیدھے جنت چلے گئے تھے۔ اب وہ کبھی برف کی سفید چادر اوڑھے پہاڑوں کو دیکھنے کی تمنا نہیں کر سکتے۔ وہ کبھی سوال نہیں پوچھ سکتے پاپا اتنی برف کیوں پڑتی ہے؟ پاپا یہاں پر برف صاف

Read more

آدھی رات کو سنسان سڑک پر

کالج سے واپسی پر اکثر اوقات دیر ہوجاتی تھی، ہمارے گاؤں سے کافی دور شہر میں کالج تھا جس میں ہم پڑھنے جاتے تھے۔ صبح کو لڑکے اور شام کو لڑکیاں پڑھتیں تھیں، صرف آنے جانے میں چار گھنٹے لگ جاتے تھے صبح سات بجے گھر سے نکلنا شام کو سات بجے واپس آنا، یہ سلسلہ آٹھ سالوں تک چلتا رہا۔ بس سے اترنے کے بعد بہی بیس منٹ کا راستہ تھا جو ہم پیدل چل کر کالج جاتے تھے، بارش میں، اکیلے میں، سنسان گلیوں میں، ہجوم کے بیچ میں کبھی ڈر نہیں لگا۔

Read more

عورت: مجھے کیا برا تھا مرنا اگر ایک بار ہوتا

ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنا اس ریاست کی ذمے داری ہے، عورت بہی اس ملک کی شہری ہے اسے تحفظ دینا ریاست کی ذمے داری ہے، جو کہ وہ پوری تو نہیں کر رہی، لیکن اس کے برعکس اس ملک کا وزیراعظم کہتا ہے کہ عورتوں کا لباس مردوں کو ان کے ساتھ ریپ کرنے پر اکساتا ہے۔ جس ملک کے وزیراعظم کی سوچ اتنی، فرسودہ اور دقیانوسی ہو وہاں پر اس ملک کے باقی لوگوں سے کیا توقع کی جا سکتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق اس ملک میں اسی فیصد عورتیں چادر اور چاردیواری کے اندر قتل ہوتی ہیں، نوی فیصد عورتوں کو قتل کرنے والے ان کے اپنے سگے رشتے دار ہوتے ہیں، باپ، بھائی، شوہر، بیٹا، اور قریبی رشتے دار وغیرہ۔

Read more

یہ گنہگار عورتیں

پاکستانی قوم صرف آٹھ مارچ کو ہی جاگتی ہے، کیونکہ آٹھ مارچ عورتوں کا عالمی دن ہے اور یہ دن ہر سال آتا تھا اور گزر جاتا تھا لیکن پچھلے تین سال سے جب بھی یہ دن آتا ہے تو مختلف حلقوں میں ایک لمبی بحث چھڑ جاتی ہے۔ ہر ایک اپنے عقل کی گٹھڑی کھول کر بیچنے کے لے بیٹھ جاتا ہے اور اپنی اندر کی پوری بھڑاس جو کے وہ سال بھر جمع کرتے رہتے ہیں، وہ عورتوں

Read more

میں کیوں کہتی ہوں میرا جسم میری مرضی؟

جب تمہاری گندی نظریں میرے تن پر پڑتی ہیں، تب میں کہتی ہوں میرا جسم میری مرضی اور جب تم راہ چلتے مجھے چھیڑ تے ہو، تب بھی میں کہتی ہوں میرا جسم میری مرضی۔ جب تمہاری وجہ سے میں راستہ بدل دیتی ہوں، تب میں کہتی ہوں میرا جسم میری مرضی، جب تم کالج کے گیٹ پر چھٹی کے وقت کھڑے ہو کر آوازیں کستے ہو، تب میں کہتی ہوں میرا جسم میری مرضی۔ جب تم کھیلنے کی عمر میں میری شادی کر دیتے ہو، تب میں کہتی ہوں میرا جسم میری مرضی اور جب تم مجھے فرسودہ رسموں کے بلی چڑھاتے ہو، تب میں کہتی ہوں میرا جسم میری مرضی۔

Read more

آٹھ مارچ سے عورت آزادی مارچ تک

آٹھ مارچ ہر سال دنیا میں عورتوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد عورتوں میں شعور اور آگاہی پھیلانا ہے۔ تاکہ وہ اپنے حقوق کے بارے میں جان سکیں اور ملکی دھارا میں شامل ہو کر اس کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ پاکستان میں نوے کی دھائی میں این جی اوز کے آنے سے اس دن کی اہمیت خاصی بڑھ گئی ہے۔ ہر ادارہ، چاہے وہ ملکی ہو یا

Read more

میں انسان ہوں عزت نہیں

کچھ عرصہ پہلے جاب کے سلسلے میں سندھ کے کسی دور دراز علاقے میں جانے کا اتفاق ہوا، بیچ میں ایک دن فری ملا تو سوچا ہوٹل میں رہنے سے اچھا ہے کسی دوست سے ملاقات کی جائے۔ میں اپنی قریبی دوست کے گھر چلی گئی۔ ہم آپس میں باتیں کر رہے تھے کے اتنے میں، میرے شوہر کا فون آگیا میں ان سے بات کرنے لگ گئی، جب فون بند کیا تو میری دوست کے گھر میں کام کرنے

Read more

رات کی ماں

جب ہم چھوٹے بچے تھے اور گاؤں میں رہتے تہے، تب تک گاؤں میں بجلی نہیں آئی تھی۔ چاندنی راتوں کے علاوہ ہماری راتیں اندہیرے میں گزرتی تھیں، چونکہ ہم اسکول جاتے تھے تو پڑھائی کرنے کے لیے ہماری پاس مٹی کے تیل کی لالٹین ہوتی تھی جن کی آگے بیٹھ کرہم سبق یاد کرتے تھے۔ اندھیرا پھلنے سے پہلے، مائیں کھانا پکالیتی تھیں اور بچون کو کھانا کھلا کر سلادیتی تھیں تاکہ صبح کو جلدی اٹھیں، اگر کوئی بچہ

Read more