آخری نشانی

بس اڈے پر لوگوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری تھا، کوئی گلے مل کر خوش ہو رہا تھا تو کسی کی آنکھیں اپنوں کو الوداع کہہ کر نم ہو رہیں تھیں۔ گاڑیوں کے ہارن کی آوازیں کانوں کے پردے پھاڑ رہی تھیں عورتوں، بچوں اور جوانوں کی ملی جلی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔ ”یہ لال بس کا ٹکٹ دے دیں کھڑکی سے جھانکتے ہوئے اسلم نے کہا“ ”سر آپ نے جانا کہاں ہے؟“ ایک نسوانی آواز نے

Read more

مہنگائی

گلیاں کیچڑ سے بھری تھیں، نالیاں بند ہو نے کی وجہ سے جگہ جگہ پانی جمع تھا یوں محسوس ہو رہا تھا ایک مدت سے بلدیہ کا اس طرف دھیان نہ گیا ہو۔ غریب ماں باپ کے ننگے بچے مفت کے چھوٹے چھوٹے تالابوں میں کھیل رہے تھے کسی کے منہ پر کیچڑ لگا تھا کوئی روٹی کا ٹکڑا ہاتھ میں لیے پانی میں چھلانگیں لگا رہا تھا۔ زندگی معمول کے مطابق چل رہی تھی جیسے کوئی نئی بات نہ

Read more

نیک موت

بابر صاحب اپنی دکان پر بیٹھے ریڈیو کی آواز کو درست کر رہے تھے اچانک آواز آئی ”دو کلو چینی دے دیجیے“ ”ارسلان اسے چینی دے دو“ بابر صاحب نے عالیان کو گھورتے ہوئے آواز لگائی۔ اتنے میں ایک بچہ باہر آیا اور چینی دے کر اندر چلا گیا۔ ”پیسے کھاتے میں لکھ دیجیے گا ابو کہ رہے تھے“ عالیان بھاگتا ہوا دکان سے نکل گیا۔ ”ارسلان زرا رجسٹر تو لے آنا“ بابر صاحب نے چشمہ اتارتے ہوئے کہا۔ ”ہاشم

Read more

ہجوم

ارے پگلی تو رو کیوں رہی ہے؟ بس کچھ دنوں کی بات ہے جب ہم اپنے پاکستان چلے جائیں گے۔ میں تجھے اس سے بھی سُندر گہنے بنوا دوں گا، پھر میں اور تُو پہلے کی طرح گھومنے جائیں گے۔ میں تجھے پاکستان کی سیر کرواؤں گا۔ افضل نے رحیمہ کے آنسوؤں کو پونچھا اور اس کا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لے لیا۔ وہاں کی ندیوں کا پانی بہت شفاف ہو گا، بالکل تیرے جیسے پھول وہاں کھلتے ہوں گے

Read more

سم فروش

  کھڑکی کے پاس لگے بجلی کے کھمبے کا بلب خاموشی سے جل رہا تھا سردیوں کی راتیں کتنی جلدی سنسان ہو جاتی ہیں اور رات کو نیند نا آنا کتنا تکلیف دہ احساس ہوتا ہے اور خاص کر کے اس وقت جب آپ تنہا ہوں۔ ”شکر ہے کام مل گیا اب بس کسی طرح یہ ہدف پورا ہو جائے پھر کمپنی میں ملازمت مل جائے گی۔ لیکن یہ کروں گی کیسے؟“ عالیہ بیڈ پر لیٹی خیالوں میں گم تھی۔

Read more

پاکستانی نوجوان طلبا میں پھیلتی مایوسی

جس طرح غریب ماں باپ کو اپنے مستقبل کے بہترین ہونے اور ماضی کی تکالیف کا مرہم بننے کی امید اپنی اولاد سے ہوتی ہے، اسی طرح کسی قوم کا مستقبل بھی اس کے نوجوان طبقے پر منحصر ہوتا ہے۔ پاکستان کے نوجوان طبقے میں بڑھتی ہوئی مایوسی اہل درد اور سنجیدہ طبقے کو آنے والے وقت کے ڈراؤنے دنوں کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر رہی ہے۔ وطن عزیز کا نوجوان اس وقت بے شمار مسائل کا سامنا

Read more