ہم نیک و بد حضور کو سمجھائے جاتے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سے منسوب 09 مئی کے احتجاجی واقعات کو یوں ایک سانحہ کا نام اور رنگ دیا جا رہا ہے گویا فائیونائین ہمارا نائین الیون تھا۔ ظاہر ہے ایسا ہرگز نہیں اور نہ ہی ہر دو کے درمیان کوئی نسبت ٹھہرتی ہے۔ ہاں اگر ذرا آنکھیں کھول کر اور کچھ گہرائی میں جا کر دیکھا جائے تو ایک مماثلت ایسی کیفیت ضرور دکھائی دیتی ہے اور وہ ہے پس پردہ سیاسی عوامل کا کارفرما ہونا۔ امریکہ

Read more

مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا

میری ڈائری کا ایک ورق منگل۔ 9 مارچ 2021 ہار جیت، فتح و شکست کوئی چیز نہیں۔ مدمقابل، فرد واحد ہو یا کوئی قوم وکٹری اسٹینڈ پر بہر صورت ایک وقت میں ایک ہی فریق کو جگہ ملتی ہے۔ دیکھا صرف یہ جاتا ہے فریقین کے درمیان مقابلہ کیسا رہا۔ کس نے کتنا زور لگایا، کس قدر جان ماری بھاگ دوڑ سنجیدگی اور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ غیرت عزت ذلت اور موت و حیات کا مسئلہ بنایا۔ آگے نصیب اپنا

Read more

اسرائیل نا منظور: دوسرا پہلو

مذہب، کالا باغ ڈیم اور اب اسرائیل کو تسلیم یا عدم تسلیم ایسے تمام اہم قومی معاملات کو کیا چوکوں چوراہوں اور ایک ایسی قوم کے رحم و کرم پر چھوڑا جا سکتا ہے جو اپنے ذاتی قومی اور ملکی ذرائع آمدن اور وسائل سے یکسر بے خبر، مگر نور نظر لخت جگر دھڑا دھڑ پیدا کر رہی ہے؟ ظاہر ہے ایسا ممکن و مناسب نہیں اور اس کا بڑا اور بنیادی سبب ہماری ناخواندگی اور ایک ایسا توکل (توکل؟)

Read more