چوہدری نثار اور مسلم لیگ (ن) میں دھڑے بندی – مکمل کالم

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے گزشتہ روز کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران یہ الزام عائد کر کے باسی کڑھی میں ابال پیدا کر دیا کہ اس وقت کے ان کی جماعت کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تحریک انصاف کے دھرنے میں سہولت کار کا کردار ادا کیا اور دھرنے کے شرکاء کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پڑاؤ ڈالنے کی اجازت دی تھی۔ میاں جاوید لطیف کا شمار مسلم لیگ ن

Read more

"ووٹ کو عزت دو” بیانیے کا تعویز – مکمل کالم

وہ ایسے سیاسی کارکنان تھے جن کے بارے میں روایت مشہور تھی کہ وہ ووٹوں سے بیلٹ باکس تو بھر سکتے ہیں لیکن کسی قسم کا احتجاج ان کے خمیر میں شامل نہیں ہے۔ یہ سفید پوش پارٹی ورکرز اپنے قائدین کی حمایت میں اپنا کاروبار بند کر کے جلسوں میں نعرے تو لگا سکتے ہیں لیکن یہ قیادت کے لیے سڑکوں پہ لاٹھیاں نہیں کھا سکتے۔ گرمیوں میں لٹھا اور سردیوں میں اونی سوٹ پہننے والے یہ سیاسی پیروکار

Read more

آئینہ مت توڑیں : غیر سنسر شدہ مکمل کالم

قدرت اللہ شہاب لکھتے ہیں کہ ایوب خان کی تربیت اور تجربات نے انہیں یس سر اور جی سر سننے کا خوگر بنا رکھا تھا، ان کے نکتہ نظر پر معمولی سی تنقید یا انحراف ان کو چیں بچیں کرنے کے لیے کافی ہوتا تھا، اس کے علاوہ ملکی صحافت کے بارے میں چند ایسے تعصبات بھی تھے جو ان کے رگ و پے میں سرایت کیے ہوئے تھے۔ اپنے دوسرے اصلاحی منصوبوں کی طرح وہ صحافت کے شعبے کو

Read more

ارشد وحید چوہدری کا مکمل کالم

چنار کے سرخ پتے جا بجا بکھرتے ہیں تو لگتا ہے قدرت نے آگ سی دہکا دی ہے۔ بہتے جھرنے، لاتعداد جھیلیں، سیکڑوں بلند چوٹیاں، برف سے ڈھکے پہاڑ، صنوبر کے آسمان کو چھوتے درخت، جنت کہیں زمیں پہ اگر ہے تو اسے کشمیر کہتے ہیں جسے معاہدہ امرتسر کے تحت گلاب سنگھ نے 75 لاکھ نانک شاہی میں انگریزوں سے خریدا جبکہ اس جنت کے عوض سالانہ ایک گھوڑا، بارہ بکریاں اور تین کشمیری شالیں بھی دینا ٹھہرا، اس

Read more

ساس بہو تعلقات کا نیا موڑ

وزیراعظم عمران خان امریکہ کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے واپس پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ اس دورے کی حقیقی کامیابی یا ناکامی سے متعلق ابھی سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے لیکن یہ بات پورے وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان غیر معمولی ملاقات سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے۔ سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ان تعلقات کا ساس بہو کے جن دو الفاظ میں احاطہ کیا تھا اس کی رو سے دیکھنا ہوگا کہ اب ساس بہو سے کب تک اور کتنا خوش ہوتی ہے۔

Read more

کون ہے یہ سنجرانی؟

حکومت اور اپوزیشن کے مابین ہر گزرتے دن کے ساتھ کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے ، معاشی میدان سے سیاسی محاذ تک ملک کو درپیش چیلنجز کے باوجود حکومت اپنے رویے میں لچک کے لیے تیار ہے اور نہ ہی اسے عدم استحکام کے نتائج کی پروا ہے کیونکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کے رہنما ملک کی موجودہ مشکلات کا ذمہ دار مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو گردانتے ہیں۔ حکومت

Read more

بھولا جج اور بیان حلفی سے جھانکتے نو سوالات

ویڈیو اسکینڈل کے مبینہ مرکزی کردار احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ارشد ملک کی خدمات وزارت قانون و انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے مراسلے کی روشنی میں لاہور ہائی کورٹ کو واپس کر دی ہیں جبکہ جج ارشد ملک نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیان حلفی جمع کراتے ہوئے شریف خاندان پر رشوت اور دھمکیاں دینے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ معزز جج کے اس بیان حلفی کا پوسٹ مارٹم تو ہائی کورٹ میں مرکزی

Read more

ارشد وحید چوہدری کا ایڈٹ شدہ کالم

اس کہانی کا آغاز اگست 2014 میں اسی وقت ہو گیا تھا جب نواز شریف وزارت عظمی کے منصب پہ فائز تھے۔ 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات اور چار حلقے کھولنے کے مطالبے کی آڑ میں اسلام آباد پہ چڑھائی کر دی گئی تھی۔ وفاقی دارالحکومت میں 126 دن کی دھماچوکڑی اور قانون ساز ادارے کے سامنے قانون نافذ کرنے والے افسران و اہلکاروں کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا کر وفاقی حکومت کی رٹ کو مسل

Read more

اپوزیشن، حکومت اور یاد ماضی کا عذاب

عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے منصب پہ فائز ہوئے دس ماہ گزر چکے ہیں لیکن کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب انہیں اپنے ہی کہے الفاظ کی باز گشت کچھ اس انداز میں سنائی نہ دیتی ہو کہ کفِ افسوس ملنے کی سوا کچھ ممکن نہیں ہوتا۔ پاکستان تحریک انصاف کے پہلے بجٹ پر قومی اسمبلی میں بحث کے دوران بھی ایسے مواقع متعدد بار آئے جب اپوزیشن ارکان نے یادِ ماضی کو عذاب کی شکل میں پیش کر کے حکومتی صفوں کو پشیمان کرنے کی کوئی کسر نہ چھوڑی۔

اپوزیشن کی تنقید کا حکومتی ارکان نے اپنے تئیں ترکی بہ ترکی جواب ضرور دیا تاہم گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی میں سابق اسپیکر سردار ایاز صادق نے اپنی جوانی کے دوست اور حریف عمران خان کے ماضی کے بیانات کا حوالہ کچھ اس انداز میں دیا کہ نہ صرف ایوان میں مکمل خاموشی چھائی رہی بلکہ لطیف پیرائے اور ان کی مخصوص حسِ مزاح سے ایوان میں موجود حکومتی رہنما اور ارکان بھی پوری طرح محظوظ ہوئے۔

Read more

بجٹ، عوام اور اتحادی

قومی اسمبلی میں دوسری بڑی اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن سابق صدر آصف علی زرداری، پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور لندن میں بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری کے ہنگامے میں پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے 3 ہزار 151 ارب خسارے کا پہلا بجٹ پیش کر دیا، وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر غیر منتخب مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی ہدایات پر عوام پہ ساڑھے پانچ سو ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کا بوجھ ڈال رہے تھے تو اپوزیشن کو سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ وہ اپنے رہنماؤں کی گرفتاری پہ احتجاج کرے یا عوام کی زندگی اجیرن ہونے پہ بین کرے۔

Read more

اپوزیشن کی بصیرت کا امتحان

جو کہتے تھے کہ ہم نے جمہوریت کے دوام کی خاطر تحریک انصاف کے اس مینڈیٹ کو بھی تسلیم کر لیا جسے دل مانتا تھا اور نہ ذہن، جو ماضی کی دو حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت کے بھی پانچ سال پورے کرنے کے حامی تھے، جو کسی طور حکومت کو گرانے کا گناہ اپنے سر لینے کو تیار نہ تھے، جو تبدیلی کی حمایت کرنے اور اسے ووٹ دینے والوں کو بھی مزا چکھتے دیکھنا چاہتے تھے، جو ناتجربہ

Read more

بلاول بھٹو کی افطاری ، کچھ اندر کی باتیں

ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے پرویز مشرف کی آمریت کے ڈسے جلا وطن سیاستدانوں نواز شریف اور شہید بے نظیر بھٹو نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا تو مئی 2006میں میثاق جمہوریت کے نام سے ایسی تاریخی دستاویز کو وجود بخشا جس نے نہ صرف ملک میں آمریت کے آگے بند باندھ دیا بلکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار جمہوری حکومتوں کی مقررہ مدت مکمل ہونے کی ضمانت بھی فراہم کر دی۔ اسی میثاق جمہوریت کی باز گشت

Read more

شہباز شریف جو کرتے ہیں بھائی کی مرضی سے کرتے ہیں

العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف طبی بنیادوں پہ چھ ہفتے کی ضمانت کا عرصہ جاتی امرا میں گزارنے کے بعد دوبارہ کوٹ لکھپت جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچ چکے ہیں۔ ان چھ ہفتوں میں نہ صرف شریف میڈیکل سنٹر سے چیک اپ، ٹیسٹ اور ڈاکٹروں کے بورڈز سے مشاورت کے ساتھ آغا خان اسپتال کراچی، تابا انسٹیٹیوٹ کراچی، اے ایف آئی سی راولپنڈی، آر آئی سی راولپنڈی اور پی آئی سی لاہور سے

Read more

پاکستانیو! گھبرانا نہیں

گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ملکی معیشت اور مہنگائی کے حوالے سے بحث جاری تھی کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے فرمایا کہ ابھی تو مہنگائی اور بڑھے گی اور عوام کی چیخیں مزید بلند ہوں گی تو کمیٹی کے شرکاء ان کی طرف حیرانی سے دیکھنے لگے۔ اسد عمر نے کہا کہ چونکہ حکومت معیشت کی بہتری کے لئے جامع اصلاحات پہ کام کر رہی ہے اور جب معیشت بہتری کی

Read more

ناقابل اشاعت کالم: نواز شریف، اپنا اپنا ظرف

پہلا منظر : 27 دسمبر 2007۔ عام انتخابات سے قبل اس دن صحافتی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے میں بھی مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کی جہلم سے راولپنڈی کی طرف رواں دواں انتخابی ریلی کے ہمراہ تھا۔ ریلی ابھی راولپنڈی کے ایک گنجان بازار میں داخل ہی ہوئی تھی کہ نواز شریف کو اپنی سب سے بڑی انتخابی حریف محترمہ بے نظیر بھٹو پہ لیاقت باغ میں قاتلانہ حملے کی اطلاع مل گئی۔ نواز شریف نے فوری طور پہ ریلی منسوخ کرتے ہوئے راولپنڈی جنرل اسپتال کا رخ کیا۔

ہم بھی ان کے پیچھے بھاگتے ہوئے اسپتال پہنچے جہاں پیپلز پارٹی کے کارکنان اور رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نواز شریف کو سیکیورٹی خطرات کے باعث متعلقہ اداروں کی طرف سے اسپتال سے فوری جانے کی ایڈوائس کی گئی تاہم انہوں نے جانے سے انکار کر دیا۔ اسی دوران ڈاکٹروں نے عالم اسلام کی عظیم لیڈر بے نظیر بھٹو کی شہادت کی تصدیق کی تو ہم نے دھاڑیں مارتے جیالوں کے ساتھ نواز شریف کو بھی ہچکیاں لیتے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ صرف یہی نہیں بلکہ نواز شریف نے غم سے نڈھال پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو نہ صرف دلاسہ دیا بلکہ وہیں کھڑے انہوں نے شہید بی بی کے قتل کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کا وعدہ بھی کیا۔

Read more

ساہیوال: دنیا میں ایسے آنکھوں میں دھول بھی نہیں جھونکتے

بچوں کی پتھرائی ہوئی آنکھیں اور ان کے کپڑوں پہ اپنے ہی ماں باپ کے خون کے چھینٹے ہمارے معاشرے کی وہ بھیانک تصویر ہے جس سے ہم لاکھ منہ موڑیں لیکن یہ تلخ حقیقت ہمارے لاشعور سے کبھی مندمل نہیں ہوگی۔ سینکڑوں زرخیز ذہنوں کو جنم دینے والے میرے آبائی شہر ساہیوال کے نام نے شہرت بھی پائی تو ایسی کہ ہماری اجتماعی جہالت کو بیچ چوراہے میں ننگا کردیا۔ ہماری تہذیب پہ وہ طمانچہ مارا کہ جس کو جتنا بھی سہلائیں درد ختم ہونے والا نہیں۔ ہمارے ضمیر پہ وہ بوجھ ڈال دیا جسے تاحیات اب سہنا ہوگا۔

جو مذہب ایک بے گناہ انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دے۔ اس کے ماننے والے تیرہ سالہ معصوم اریبہ اور اس کے والدین کو اس سفاکی سے پلک جھپکنے کی دیر میں چیونٹی کی طرح مسل دیں تو بچ جانے والے بچوں عمیر۔ منیبہ اور ہادیہ کوہم کیسے جان کی حرمت کا درس دے پائیں گے۔ گورنر پنجاب چوہدی سرورنے بجا فرمایا کہ ایسے واقعات دنیا بھر میں رونما ہوتے ہیں لیکن کاش وہ قوم کو یہ بھاشن دینے سے پہلے ایسے واقعات کے رونما ہونے کے بعد ان مہذب معاشروں کے رد عمل سے بھی آگاہ کر دیتے جہاں ان جیسا کوئی حکومتی عہدیدار ایسی دیدہ دلیری سے متاثرین کے زخموں پہ نمک نہیں چھڑکتا۔

Read more

آصف زرداری سے ٹرین چھوٹ چکی

صرف چار ماہ قبل اگست 2018ء کی بات ہے۔ ملک میں صدارتی انتخاب کے لیے جوڑ توڑ عروج پہ تھا، ترپ کا پتا پاکستان پیپلز پارٹی بلکہ سب پہ بھاری کے نعرے پہ خوش ہونے والے آصف علی زرداری کے ہاتھ میں تھا جو سینیٹ الیکشن میں جوڑ توڑ کے ذریعے مسلم لیگ ن کا راستہ روکنے کے بعد اتنے پر اعتماد ہو چکے تھے کہ اپنے دیرینہ دوست مولانا فضل الرحمٰن کی بات سننے کے بھی روادار نہ تھے۔

Read more

خود احتسابی، بھولئے گا مت

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وعدے کے مطابق حکومت کی سو دن کی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کردی جو یقیناً بڑے دل گردے کا کام ہے، خود اعتمادی اور خود احتسابی کے اس نادر اقدام پہ انہیں بہت سخت سست بھی سننا پڑیں ، یہاں تک کہ حکومت کی سو دن کی کارکردگی کا مرغی اور انڈے کے دو لفظوں کے ذریعے خوب تمسخر بھی اڑایا گیا لیکن وہ کپتان ہی کیا جو اپنی دھن کا پکا نہ

Read more

وہ بائیس منٹ جنہوں نے نواز شریف کو چپ کروا دیا ہے

گزشتہ کچھ عرصے سے ہر کوئی یہ جاننے کی خواہش رکھتا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ دینے والے نواز شریف آخر خاموش کیوں ہیں۔ لندن سے اپنے والد کے ساتھ آ کر جیل میں قید رہنے والی ان کی بیٹی مریم نواز نے بھی اب لب کیوں سی لئے ہیں۔ پہلے تو ہرکسی کو باپ بیٹی کی خاموشی کی وجہ محترمہ کلثوم نواز کی رحلت معلوم ہوتی تھی اس لیے کسی نے کریدنے کی بھی کوشش نہیں کی۔ پھر مسلم لیگ ن کی طرف سے کہا گیا کہ میاں نواز شریف سخت صدمے سے دوچار ہیں اس لیے وہ اپنی مرحومہ اہلیہ کے چالیسویں کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔

وہ وقت بھی گزر گیا پھر بھی نواز شریف نے چپ کاروزہ توڑا اور نہ ہی مریم نواز کا ٹوئٹر ہینڈل ایکٹو ہوا۔ یوں چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں۔ کسی نے نواز شریف اور مریم نواز کی خاموشی کو این آر او کا نام دیا تو کسی نے اسے ڈیل کا نام دیا۔ کوئی اسے مصلحت پکارنے لگا تو کسی نے اسے خود احتسابی سے تعبیرکیا۔ حکومتی وزراء نے این آر او کے تاثرکو تقویت دینے کے لئے ایسے بیانات دینا شروع کر دیے جس پہ باپ بیٹی کی پر اسرار خاموشی مہر تصدیق ثبت کرتی نظر آئی۔

Read more

ناقابل اشاعت کالم: اپوزیشن کی سیاست میں جمہوریت مقدم یا ذاتی مفادات؟

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف زرداری نے گزشتہ دنوں موجودہ حکومت کو سلیکٹ اور نا اہل قرار دے کر تمام جماعتوں کو اس کے خلاف قرارداد لانے اور اسے ہٹانے کا غیر معمولی بیان دے کر ملکی سیاست میں ارتعاش پیدا کر دیا۔ آصف زرداری نے یہ بھی فرمایا کہ ان کے خلاف زیادہ تر مقدمات نواز شریف کے دور کے ہیں اور ان کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس کے ذمہ دار نواز شریف ہیں

Read more

2014ء کے لندن پلان کی تحقیقات ضروری ہیں

موجودہ دور میں اطلاعات کا بہائو اتنا تیز ہو چکا ہے کہ معمولی خبر ہو یا بریکنگ نیوز، کوئی چونکا دینے والا انکشاف ہو یا غیر معمولی حقائق ،چند لمحات کے لیے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پہ ہاہاکار مچتی ہے اور ساتھ ہی اس سے زیادہ کوئی اہم معاملہ سامنے آنے پر پچھلی خبر اپنی وقعت کھو بیٹھتی ہے۔ اسی طرح گزشتہ دنوں پاکستان عوامی تحریک کے سینئر رہنما خرم نواز گنڈا پور نے ایک انٹرویو کے دوران یہ کہہ

Read more

حسن اتفاق سے ناقابل اشاعت قرار پانے والا کالم

  ہو سکتا ہے یہ محض اتفاق ہو کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں میں 14 اکتوبر کر ہونے والے ضمنی انتخابات سے قبل سابق وزیر اعلی پنجاب، صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور اس وقت کے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کو نیب آشیانہ ہاوسنگ منصوبے میں گرفتار کر لے۔ اسے بھی اتفاق ہی کہا جا سکتا ہے کہ اس وقت پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کو مسلم لیگ ن اور اپوزیشن

Read more

کلثوم نواز، باؤ جی اور گڑیا

کسی نے کیا خوب کہا کہ کلثوم نواز نے ایک بار پہلے آمریت کے ہاتھوں جیل کی تاریک کوٹھڑی میں قید کئے گئے اپنے شوہر سابق وزیر اعظم نواز شریف کو باہر نکالا تھا اور اب دوسری بار بھی دو ماہ سے اڈیالہ جیل میں قید اپنے باؤ جی کو باہر نکالنے کی وجہ وہی بنی ہیں۔ تب تو وہ اپنے شوہر کو بچا کر اپنے ساتھ سعودی عرب لے گئی تھیں لیکن اس بار وہ اپنے باؤ جی اور

Read more

اڈیالہ کے اسیر باپ بیٹی اور ضعیف دادی کی چیخیں

  سیاسی قیدیوں کو اپنی آغوش میں پناہ دینے والی راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل ان دنوں تین بار ملک کے منتخب وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز، ان کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور ان کے ساتھی حنیف عباسی کی میزبان ہے۔ مجھ جیسے صحافیوں کو سیاسی قیدیوں سے ملنے کیلئے اسلئے بھی بہت زیادہ پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس قلم کی صورت میں بڑا ہتھیار ہوتا ہے۔اڈیالہ جیل میں اسیر باپ

Read more