ایک اور 8 مارچ اور خواتین کی جدوجہد اور مسائل

آج 8 مارچ، عالمی یوم خواتین کے موقع پر، ایک پروفیشنل ویمن ہونے کے ناتے، میں نے ایک بار پھر ان چیلنجز کو محسوس کیا جن کا سامنا پیشہ ور خواتین کو روزمرہ کی بنیاد پر کرنا پڑتا ہے۔ میرے لیے آج سب سے بڑا مسئلہ دفتر آنے اور واپسی کے لیے ٹرانسپورٹ کا بندوبست تھا، جو کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے لیے اب بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔ میرے ایک مرد کولیگ نے، جسے مجھ سے زیادہ فاصلے

Read more

یہ کیا مذاق ہے؟

آج کل ہمارے معاشرے میں فیشن کی دنیا میں اردو پرنٹس کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ لیکن المیہ یہ ہے کہ ان پرنٹس کو پہننے والوں کو ادب سے بہت زیادہ دلچسپی تو شاید نہ ہو، لیکن قمیص پر ’کوئی میرے دل سے پوچھے ترے تیر نیم کش کو‘ لکھا ہو تو وہ فوراً خود کو غالب کا جانشین سمجھنے لگتے ہیں۔ معاشرت میں دانشور، فکری اور ادبی دکھائی دینے کی یہ کوشش مزاحیہ بھی ہے اور باعثِ حیرت بھی۔

Read more

میرا ایک روپیہ قیمتی ہے!

یہ ایک عام سی بات ہے کہ جب بھی ہم کسی دکان میں خریداری کے لیے جاتے ہیں تو ہمیں مختلف اشیاء کی قیمتوں کے ٹیگز۔ 99 میں ختم ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ عموماً ساٹھ فیصد سے زیادہ اشیاء کی قیمتوں کا اختتام 9 نمبر پر ختم ہوتا ہے۔ اس کے پیچھے مارکیٹنگ کی حکمت عملی ہے جو اس تھیوری پر مبنی ہے کہ کچھ قیمتوں کا صارف پر نفسیاتی اثر پڑتا ہے۔ اس کو پرائس اینڈنگ بھی کہا جاتا

Read more

خدا حافظ ڈاکٹر مغیث صاحب!

پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین ٰشیخ صاحب کی وفات کی خبر نے افسردہ کر دیا ہے۔ پہلی دفعہ ان سے میری ملاقات 2009 میں پنجاب یونیورسٹی کے انسٹیٹوٹ آف ماس کمونیکیشن اسٹدیز ( آئی سی سی ایس) میں ہوئی جب انھوں نے ڈیپارٹنمٹ میں انگریزی پڑھانے کے لیے بحیثیت ڈائریکٹر میرا انٹرویو کیا اور مجھے سلیکٹ کر لیا۔ میں نے خوشی خوشی پڑھانا شروع کیا کیونکہ وہ پہلی دفعہ تھا کہ میں پنجاب یونیورسٹی میں پڑھا رہی تھی۔ اسی دوران ایک

Read more

ماں جیسی کو بھی ماں کا دن مبارک

آج ماؤں کے عالمی دن پر جہاں میں اپنی والدہ کی شکر گزار ہوں کہ انھوں نے نہ صرف میری تعلیم اور تربیت میں ایک اہم کردار ادا کیا بلکہ مجھے ایک اچھا انسان بنانے میں بھی میری مدد کی۔ وہیں مجھے ان تمام دیگر خواتین کا خیال بھی آیا جو کہ زندگی کے مختلف ادوار میں میری رہنمائی ایک ماں کی طرح ہی کرتیں رہیں اور میں ان کو ماں جیسا قابل احترام ہی سمجھتی ہوں۔ لیکن آج سے پہلے مجھے یہ خیال نہیں آیا کہ مجھے ان کو بھی مدرز ڈے پر وش کرنا چاہیے۔

Read more

ہائے بے چاری کی شادی نہیں ہوئی

اگر آپ ایک خاتون ہیں اور آپ کی شادی ابھی تک نہیں ہوئی، تو آپ بہت بے چاری ہیں۔ اسی طرح اگر آپ کی شادی ہو گئی ہے لیکن ابھی تک بچے نہیں ہوئے تو بھی آپ بے چاری ہی ہیں۔ خوش قسمتی سے اگر یہ دونوں کام ہو چکے ہیں اور آپ گھریلو مجبوریوں کی بنا پر اپنے شوہر کا مالی بوجھ بٹانے کی خاطر نوکری کر رہی ہیں، تو بھی کہیں نہ کہیں یہ ٹائٹل آپ کو مل

Read more

سیلز گرلز اور ذہنی بیمار

آ یئے کچھ باتیں فرض کرتے ہیں اور پھر ان پر بات کرتے ہیں یا ان کے متعلق سوچتے ہیں۔ فرض کریں آپ کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہیں اور آپ کے والد یا والدہ بیمار ہیں۔ فرض کریں آپ کا کوئی بھائی نہیں ہے اور آپ چار پانچ بہنیں ہی ہیں اور ان میں سے ایک دو پڑھتی ہیں اور ایک دو کی شادی ہونے والی ہے۔ اور آپ کو گھر یلو حالات کی وجہ سے نوکری کرنی پڑ جاتی ہے۔

Read more

استانی جی کی ڈائری۔ ہاسٹل میں پہلا دن

پی ایچ ڈی میں داخلے کے بعد رہائش کا مرحلہ درپیش تھا لہذا ہاسٹل ہی مناسب آپشن لگا۔ کلاسز شروع ہوتے ہی سامان باندھا۔ زاد راہ کے طور پر اپنے پیاروں کی چند تصویریں، تارڑ صاحب کا ایک سفر نامہ اور دیگر کتب ساتھ رکھیں اور ضرورت کے سامان کے ساتھ گرلز ہاسٹل لینڈ کیا جو کہ جامعہ کے اندر ہی واقع تھا۔ سمسڑ کا پہلا ہفتہ تھا۔ کام اور دیگر مصروفیات کے درمیان ہی پڑھائی کو بھی مینج کرنا

Read more