کردار بھی ویسے ہی تھے، کہانی بھی تقریباً وہی۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ عظمٰی بی بی کو سر پر کفگیر کا وار کر کےقتل کر دیا گیا۔
ان کی عمر 16 برس تھی اور ان کی مبینہ قاتل اس گھر کی مالکن نکلیں جہاں وہ ملازم تھیں۔
عظمیٰ کے خاندان کے مطابق گزشتہ آٹھ ماہ کی ملازمت کے دوارن وہ تقریباً قید میں رہیں۔ حالات کب اس نہج تک پہنچے گھر والوں کو کچھ علم نہیں۔ اس دوران عظمٰی پر کیا گزری، ان کی لاش دیکھنے تک وہ یہ بھی نہیں جانتے تھے۔
پاکستان میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ لاہور ہی میں گزشتہ برس گیارہ سالہ سمیرا کو ان کی مالکن نے استری سے جلا دیا تھا۔ دو بہن بھائی اقرا اور زمان کے سر منڈوا دیے گئے اور اس سے قبل سویرا کا معاملہ سامنے آیا تھا جنھیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، سیڑھیوں سے دھکا دیا گیا، وہ معذور ہوئیں اور آٹھ ماہ بعد اسی حالت میں ان کا انتقال ہو گیا۔
فیصل آباد کی 10 سالہ گھریلو ملازمہ طیبہ کا مقدمہ تو ملک بھر میں توجہ کا مرکز رہا تھا۔ اُن پر تشدد کے الزامات میں ایک جج اور ان کی
Read more