بنکاک: فرشتوں کی بستی (آخری قسط)

مسائل حل کرنے کا یہ بھی ایک طریقہ ہے : ”سی لوم“ کے علاقے میں آزادانہ اور استاد یعنی ”پنوں“ کے بغیر تعلیم ِبالغاں کی مہم کے دوران ہم نے دیکھا کہ شام سات بجے سے تھوڑی دیر پہلے ہی بازار کے فٹ پاتھ پر یکایک دکانیں سجنا شروع ہو گئی ہیں۔ تھوڑی ہی دیر میں روشنیوں سے منور ایک بازار لگ گیا۔ ہمارا تجسس بڑھا تو سمجھنے بوجھنے کی کوشش میں لگ گئے تو معلوم ہوا کہ حکومت نے

Read more

بنکاک: فرشتوں کی بستی (5)۔

تھائی لینڈ میں سلطنت عثمانیہ کی باز گشت: تھائی لینڈ بالعموم اور ”فرشتوں کی بستی“ میں مساج سنٹرز، رقص و سرود کی آماج گاہوں جیسے بے شمار مراکز ہیں جن کے بارے میں پاکستان میں رہتے ہوئے بھی علم میں کافی اضافہ ہوتا رہتا ہے، تاہم ہم نے جب ”پنوں“ کے منہ سے ٹرکش باتھ کا لفظ سنا تو ذرا حیرت ہوئی۔ ٹرکش باتھ پر اس نے جو بے تکان اور بے تکلف گفتگو کی اس کے بارے میں ہم

Read more

بنکاک: فرشتوں کی بستی (4)

”ہواہن“ کیوں؟ ”پتایا“ کیوں نہیں؟ اگلے دن یعنی 7 اکتوبر کو ہمارا پروگرام ”ہواہن“ جانے کا تھا۔ صبح نو بجے چیک آؤٹ کر کے گاڑی میں سوار ہو کر چل پڑے۔ ”ہواہن“ تھائی لینڈ کے مشہور ساحلی شہروں میں سے ایک ہے۔ اس کی وجہ ٔ شہرت یہ ہے کہ قدیم زمانے سے ہی بادشاہ، ملکائیں اور شاہی خاندان کے لوگ گرمیوں کا موسم گزارنے یہاں آ جایا کرتے تھے۔ تھائی لینڈ میں تقریباً 100 ساحل پائے جاتے ہیں مگر

Read more

بنکاک: فرشتوں کی بستی: (3)

آننتا شاہی ہال: اس عمارت سے نکلے، جوتے، جرابیں، موبائل اور کیمرے واپس لئے اور اپنے میزبان کے احکامات کے تحت شولا لانک کارن کا تعمیر کردہ اطالوی طرزِ تعمیر کا شاہکار ہال دیکھنے پیدل ہی چل پڑے۔ اس ہال کا نام آننتا شاہی ہال Ananta Throne Hall تھا۔ پیدل چل کر جانے کا ایک فائدہ یہ بھی تھا کہ راہ میں پڑنے والی دیگر عمارتوں کا تعارف بھی ہوا، ان میں مراکشی طرزِ تعمیر کی ایک عمارت دیکھی۔ دل

Read more

بنکاک: "فرشتوں کی بستی“ (2)

”سیام“ تھائی لینڈ کیسے بنا؟ سیام تھائی لینڈ کا اصل نام ہے۔ اگر آپ خشک تاریخی معلومات سے بور نہ ہوتے ہوں تو آپ کی دلچسپی کے لئے چند ایک بتائی گئی باتیں پیش کر دیتا ہوں : سنا ہے سیام سنسکرت زبان کا لفظ ہے، کہا جاتا ہے کہ سولہویں صدی عیسوی میں پرتگالیوں نے اس پورے خطے پر اس نام کا اطلاق کیا۔ بتایا گیا کہ 23 جون 1939 کو سیام کا نام بدل کر تھائی لینڈ رکھا

Read more

بنکاک: فرشتوں کی بستی (1)

4 1 اکتوبر 2013 کو جب فلائٹ نمبر 350 ٹی۔ جے تھائی ائر ویز سے ہمارا سفر شروع ہوا تو میں تھائی لینڈ کے متعلق چند ایک سنی سنائی باتوں کے علاوہ کچھ نہ جانتا تھا جبکہ بنکاک کے بارے میں وہی کچھ ذہن نشین بلکہ ”دل نشین“ تھا جو شاید آپ مجھ سے زیادہ جانتے ہیں۔ تاہم جب 19 اکتوبر 2013 یعنی صرف پانچ دن کے بعد ہماری واپسی ہوئی تو میں سرزمینِ سیام ( تھائی لینڈ کا پرانا

Read more

تندور

میرے گھر کے سامنے ایک تندور ہے جسے خیبر پختونخوا کے دو خوش مزاج نوجوان مل کر چلاتے ہیں۔ گیس نہ ہونے کی وجہ سے تندور کو لکڑیوں کے ایندھن سے تپایا جاتا ہے۔ ان نوجوانوں کی خوش مزاجی کا یہ عالم ہے کہ فارغ وقت میں محلے کے دیگر لڑکوں کے ساتھ مل کر ٹیپ بال کرکٹ بھی کھیلتے ہیں۔ اس تندور کی وجہ سے اردگرد کے بیسیوں گھروں کو یہ سہولت رہتی ہے کہ صبح دو پہر شام

Read more

کتوں کی ریٹائرمنٹ

خبر کے مطابق پنجاب پولیس کی اسپیشل برانچ میں 8 سال تک خدمات سرانجام دینے والے کھوجی کتوں کو ریٹائرڈ کر دیا گیا ہے۔ ریٹائرمنٹ کی تقریب میں آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اور پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اس تقریب میں کتوں کو تعریفی اسناد کے ساتھ ساتھ گولڈ میڈل بھی دیے گئے۔ خبر کے مطابق اس سے پہلے 8 سال خدمات سرانجام دینے کے بعد اِن کتوں کو طبی موت مار دیا

Read more

نو من تیل اور رادھا کا ناچ!

اس نوجوان کی عمر 18، 19 سال تھی، قد درمیانہ اور رنگ گورا ہی گورا۔ اس نے سیاہ رنگ کی عینک اور کانوں میں ہیڈ فون لگا رکھا تھا۔ میں نے اُسے شہر کے اندر چلنے والی ٹرام میں چڑھتے دیکھا، وہ ساتھ ساتھ ایک عدد سائیکل کو ٹرام پر سوار کر رہا تھا۔ سائیکل کو ٹرام کے اندر لانا مجھے کچھ عجیب سا لگا، غالباً اس لیے کہ میں یہ منظر پہلی بار دیکھ رہا تھا۔ سائیکل ٹرام کی

Read more