دس ہزار ارب روپے کا قرض

پاکستان کی تاریخ میں اتنا قرض اتنے کم عرصے میں نہیں لیا گیا جتنا گزشتہ ڈھائی سالوں میں تحریک انصاف کی حکومت نے لیا ہے۔ قرض لینے کی رفتار کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ دس ہزار ارب روپے۔ ایک مرتبہ پھر بولیں دس ہزار ارب ( 10,000,000,000 ) یہ دس ارب کا فگر یے۔ دس ہزار ارب کا فگر آپ گوگل پر سرچ کر کے خود لکھیں اور اپنے ضمیر سے سوال کریں۔ (یہ مشورہ صرف ان کے لیے ہے

Read more

عورت مارچ 2020

پاکستان میں گزشتہ سال خواتین یا عورت مارچ کے نام پر ڈرامہ رچایا گیا۔ ایسا حیا باختہ مارچ پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی دیکھنے کو نہیں ملا۔ خواتین نے جو پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ان پر درج الفاظ پڑھ کر سر شرم سے جھک جاتا ہے۔ یہ ہو بہو وہ الفاظ ہیں جو مغرب کی نقالی میں یہاں کے مذہب بیزار اور مغرب کے تربیت یافتہ طبقہ نے مغرب سے مستعار لیے ہیں۔ اسلامی جمہوری پاکستان میں پہلی

Read more

مذہب، سائنس اور پرویز ہود بھائی کے مغالطے

نیوکلئیر فزیسٹ، قائد اعظم یونیورسٹی کے سابق پروفیسر پرویز ہود بھائی ایک جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ سائنس کے شعبے میں ان کی خدمات اپنی جگہ اہم ہیں۔ مگر وہ مسلمانوں کی سائنسی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ مذہب کو سمجھتے ہیں۔ اسلامک آئیڈیالوجی ان کے نزدیک ہماری ترقی میں روکاٹ ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کا ایک کلپ سامنے آیا۔ جس میں پرویز ہود بھائی سے سوال کیا گیا کہ ہمارے ایجوکیشن سسٹم کی تباہی کی بنیادی وجہ کیا

Read more

زندگی کی سنہری بہاریں

انسان کی زندگی کے مختصر دورانیہ میں اگر سب سے قیمتی سال تلاش کیے جائیں تو وہ 14 سال سے 24 سال تک کا وقت ہے۔ میٹرک کرنے کے بعد انٹرمیڈیت میں داخلے لینے والے سٹوڈنٹس ہوں یا پھر تعلیم کے بجائے کسی ہنر کو سیکھنے والے ہونہار ہوں سب کے لیے ان دس برسوں کی یکساں اہمیت ہے۔ عمر کا دوسرا عشرہ second decade جسمانی اور ذہنی افزائش کا ہوتا ہے۔ جبکہ 24 سال تک انسان بے پناہ صلاحیتوں

Read more

نئے الیکشن یا ان ہاؤس چینج

ان ہاؤس تبدیلی کی باتیں چل رہی ہیں۔ مسلم لیگ نواز کی میٹنگ لندن میں جاری یے۔ جس میں پارلیمنٹ کے اندر تحریک عدم اعتماد پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت محض اتحادیوں کی بے ساکھیوں پر کھڑی ہے۔ دو چار پتے گرے تو حکومت دھڑام سے نیچے گر پڑے گی۔ لہذا! ان ہاؤس تبدیلی کچھ مشکل نہیں۔ البتہ جب امپائر کی مرضی شامل ہو گی تب ہی یہ منصوبہ

Read more

مولانا فضل الرحمن: پشتونخوا میپ کے جلسے میں

سیاست ممکنات کا نام ہے۔ سیاست میں نہ کوئی مستقل دوست ہوتا ہے نہ دشمن۔ نظریات و افکار کا اختلاف جماعتوں کے درمیان ہمیشہ رہتا ہے۔ ان اختلافات کے باوجود خوشگوار تعلقات رکھنا اعلی اقدار کہلاتا ہے۔ ملنا ملانا، گفت و شنید کرنا، اہم قومی مسائل پر ایک دوسرے کے موقف کو سمجھنا اور قوم کو مل کر کسی بحران سے نکالنا سیاسی جماعتوں کا طرہ امتیاز ہوتا ہے۔ نظریہ کے اختلاف کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہوتا کہ

Read more

ناروے واقعہ اور ہماری ذمہ داری

16 نومبر کو ناروے کے شہر کرسٹینڈ سینڈ میں ایک انتہائی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ جس نے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا۔ ناروے میں اسلام مخالف تنظیم سیان (stop islamization in Norwy) کے اسی سالہ بانی تھومیر نے نعوذ با اللہ قرآن مجید کو جلانے کی ایک تقریب منعقد کی۔ جس میں تمام لوگوں کے سامنے متشدد ذہنیت کے مالک حواس باختہ تھومیر نے قرآن مجید کو جوں ہی جلایا، مجمع میں کھڑا ایک مسلم نوجوان اپنے جذبات

Read more

آزادی مارچ سے کیا حاصل ہو گا؟

جنرل ضیاء کا تاریک دور تھا۔ آمریت کے بادل سایہ فگن تھے۔ مایوسی اور نا امیدی چارسو پھیلی ہوئی تھی۔ جمہوریت آخری سسکیاں لے رہی تھی۔ جمہوریت پسند طبقہ ظلم کی چکی میں پس رہا تھا۔ کوڑے تھے۔ ہتھکڑیاں تھیں۔ قید و بند کی صعوبتیں تھیں۔ ان اندھیری راتوں اور مایوس دنوں میں جنرل ضیاء نے 1978 میں تہران میں کھڑے ہو کر کہا تھا کہ ” آئین کیا یے، چند ورقے؟ اگر میں اسے پھاڑ کر ردی کی ٹوکری

Read more

اکتوبر میں کیا ہو گا

بابا جی سے یہ دوسری ملاقات تھی۔ آج بابا جی قدرے پر سکون لگ رہے تھے۔ گرم چائے جوں ہی پہنچی، میں نے مجلس سخن کی ابتداء کرتے ہوئے بابا جی سے فرمایا۔ کہ اکتوبر میں کیا ہو گا؟ بابا جی نے چائے کا پہلا گھونٹ حلق سے اتارا۔ عینک ٹیبل پر رکھی۔ اور بڑے پر امید لہجہ میں کہا کہ اکتوبر میں حکومت کا خاتمہ ہو گا۔ میں نے دوسرا سوال داغا۔ کہ وہ کیسے؟ بابا جی نے میری

Read more

حوالدار یا استاد

ٹیچر کلاس میں داخل ہوا۔ ایک بچے کو کھڑا کیا۔ اور پوچھا کہ اگر میں آپ کو ایک سیب اور ایک سیب اور ایک تیسرا سیب دوں تو آپ کے پاس کتنے سیب ہو جائیں گے۔ بچے نے جواب دیا کہ سر جی چار سیب ہو جائیں گئے۔ ٹیچر سمجھا کی بچے نے میرا سوال شاید غور سے نہیں سنا۔ لہذا ایک مرتبہ پھر ٹیچر نے سوال دہرایا۔ اس بار پھر بچے نے جواب دیا چار۔ اب ٹیچر نے محسوس

Read more

غریب کی فریاد: حکومت کا خاتمہ

ملک کا کوئی باشندہ اس بات سے انکار نہیں کر سکتا کہ مہنگائی نے سب کی کمر توڑ دی ہے۔ درزی سے لے کر معمار تک چھوٹے تاجر سے لے کر بزنس ٹائی تک سب پریشان ہیں۔ ڈاکومنٹڈ معیشت کے نام پر لوگوں کی جیبوں اور گھروں سے آئی ایم ایف اور دیگر عالمی ادارے پیسہ نکالنا چاہتے ہیں۔ سونا، پٹرول اور ڈالر تینوں مہنگائی کی انتہا کو پہنچ رہے ہیں۔ پاکستانی روپیہ تاریخ کی بد ترین سطح پر آ

Read more

لیڈر لس مومنٹ

ہانگ کانگ میں کچھ دنوں سے بڑے پیمانے پر چائنہ سے علیحدگی کے لیے اجتجاج جاری ہے۔ یہ انتہائی منظم اور باوقار احتجاج ہے۔ ان مظاہروں میں اکثریت سٹوڈنٹس کی ہے۔ ہانگ کانگ کو برطانیہ نے داخلی خود مختاری برقرار رکھتے ہوئے پچاس سال کے لیے چائنا کے حوالے کیا تھا۔ مظاہروں کی وجہ ایک قانون بنا۔ جس کے تحت ہانگ کانگ میں سنگین الزام کے ملزمین کا مقدمہ چائنہ کی عدالت میں چلایا جا سکتا ہے۔ مظاہروں کا پلیٹ

Read more

جنرل ضیاء الحق ولی کامل؟

سترہ اگست کو جنرل ضیاء کی برسی تھی۔ گزشتہ دنوں پنجاب سے ایک بزرگ کوئٹہ تشریف لائے تھے۔ کسی مجلس میں جنرل ضیاء الحق کے متعلق گفتگو جاری تھی۔ جنرل ضیاء کو اسلام دشمن کہا جا رہا تھا۔ پنجاب کا بزرگ بھی مرد مومن کا شیدائی تھا۔ ایک دم لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ ضیاء تو وقت کا ولی اللہ تھا۔ میں نے اس کی قبر پر مراقبہ کیا ہے مجھے وہاں سے ولایت کی بو آئی ہے۔ ضیاء کے ولی کامل ہونے کا کشف ہوا ہے۔

Read more

جج خود نہیں بولتے ان کے فیصلے بولتے ہیں

جب بھی پاکستان کی تاریخ لکھی جائے گی دو حضرات کا تذکرہ ضرور کیا جائے گا۔ ایک اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور دوسرے چیف جسٹس ثاقب نثار۔ مورخ یہ ضرور لکھے گا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس صدیقی کی ایک تقریر نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے سب سے بڑے فیصلے کو اتنا متنازع بنا دیا کہ فیصلہ بے حیثیت ہو کر رہ گیا۔ چیف جسٹس کے تمام اہم فیصلوں کی حیثیت خس

Read more

مولانا فضل الرحمن: تصویر کا دوسرا رخ

انتحابات کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا گیا، الیکشن کو فراد الیکشن قرار دے کر ایک اتفاق رائے پیدا کیا گیا۔ دو چار اے پی سی ہوئیں۔ پیپلز پارٹی نون لیگ کے ساتھ بیٹھی۔ ان تمام ایکٹیویٹیز کا محرک مولانا فضل الرحمن صاحب تھا۔ بعد میں باقی بڑی جماعتیں کسی مصلحت یا نظریہ ضرورت کے تحت خاموش ہوئیں، حکومت کو چھ مہینے چلنے دو کی پالیسی پر عمل پیرا ہوئیں، لیکن ایک شخص اس

Read more

مولانا طارق جمیل اور ضبط ولادت کانفرنس

گزشتہ روز اسلام آباد میں خاندانی منصوبہ بندی کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس تقریب میں وزیر اعظم، چیف جسٹس صاحب سمیت کئی اعلی حکومتی اور عدالتی شخصیات نے شرکت کی۔ اسی پروگرام میں مولانا طارق جمیل صاحب بھی مدعو تھے۔ مولانا صاحب نے پروگرام میں تقریر بھی کی۔ کل سے سوشل میڈیا پر مولانا کی تقریر زیر بحث ہے۔ کچھ حضرات مخالفت کچھ حمایت میں بول رہے ہیں۔

Read more

انڈہ… مرغی… ڈالر؟

پہلے زمانے میں لوگ قبیلوں میں رہتے تھے۔ ہر قبیلے کا ایک رہنما ہوتا تھا، جس کو سردار یا شیخ کہتے۔ ان قبیلوں میں ایک قبیلہ ”چلّی” کے نام سے مشہور تھا، جو خیالی پلاؤ پکانے میں اپنا ثانی نہ رکھتا تھا۔ ”چلی” قبیلے کے لوگ اپنے سردار کو ”شیخ چلی” کہتے تھے۔ ”شیخ چلی” اپنے نام کی طرح بڑے بڑے خیالی منصوبے بناتا اور ناکام ہو جاتا۔ ایک دن شیخ چلی ایک شخص سے بڑے بڑے منصوبے بنانے پر

Read more