ممتا بینرجی۔ مودی کے لئے ہمالیائی چیلنج؟

اس وقت نہ صرف مغربی بنگال میں کلکتہ سے دارجلنگ تک بلکہ سارے بھارت میں ممتا بینرجی کی زوردار جیت کے بعد یہ بحث جڑ پکڑ چکی ہے کیا واقعی ممتا بینرجی اب نریندر مودی کے سامنے ایک دم دار لیڈر کے طور پر پوری قوت سے ابھر چکی ہیں؟ یاد رہے اس عظیم کامیابی کے پیچھے ممتا جی کی بھرپور محنت اور فولادی عزم کا اہم ترین کردار ہی ہے جس نے بی جے پی کے طوفان کو بنگال میں بالکل تھما سا دیا ہے۔ حالیہ ریاستی چناؤ کی بات کی جائے تو بنگال میں ممتا جی کو 47 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ بی جے پی محض 77 سیٹوں تک ہی بڑھ پائی جو کہ بقول امت شاہ 200 کا آنکڑا پار کر نیکی دعویدار تھی۔

Read more

زرد دوپہر کی تپش

اکثر ہم پاکستان ٹیلی وژن پر یہ الزام سنتے آئے ہیں کہ اس میں ہمیشہ راوی چین ہی چین لکھتا ہے چاہے خبریں ہوں ڈاکومنٹری ہو یا پھر کوئی ڈرامہ۔ غرض یہ کہ ہر طرف سب اچھا ہے کا ہی شور سنائی دیتا رہا ہے۔ لیکن حالیہ کچھ عرصے میں کورونا کی بدولت ملی فرصت نے کچھ ایسے ماضی کے ڈراموں کو دیکھنے کا موقع دیا کہ خاصی حیرانی ہوئی کہ کیا واقعی پاکستان ٹیلی وژن پر ایسا تخلیقی اور انقلابی متن میسر ہوا کرتا تھا؟ میں آج دو ایسے ماضی کے ڈراموں پر بات کرنا چاہوں گا جو گویا پچیس سے تیس برس پہلے کے ہیں مگر ان میں چھپا سیاسی طنز، آمریت کے اندھیروں اور نام نہاد جمہوری علمبرداروں کو بے نقاب کرنے کی بے باک جستجو آج بھی روح کو گرما دیا کرتی ہے۔

Read more

تروپتی سے پشوپتی: ہندوستان کا ریڈ کوریڈور

چار اپریل 2021 کا دن انڈین سیکورٹی فورسز خصوصاً  سی آر پی ایف اور کوبرا فورس پر نہایت بھاری گزرا۔ جب چھتیس گڑھ کی ریاست میں واقع سکما اور بیجا پور کی سرحد پر گھنے جنگلات میں ماؤ نوازوں نے گھات لگا کر تقریباٰ 22 اہلکاروں کو آن کی آن بھون ڈالا۔ جبکہ 30 جوان شدید زخمی بھی ہوئے اور بے شمار لاپتہ ہو گئے۔ اس لرزہ خیز کارروائی نے گویا نئی دلی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ وزیر

Read more

پاک اسرائیل تعلقات: حقیقت یا سراب؟

گزشتہ چند ماہ سے ایک بار پھر شدت سے ہمارے عسکری، سفارتی اور سیاسی گلیاروں میں یہ بحث شروع ہو چکی ہے کہ پاکستان اور اسرائیل تعلقات قائم ہونے چاہئیں یا نہیں؟ یہ بلاشبہ ایک ایسا متنازع مگر دلچسپی سے بھرپور موضوع رہا ہے جس کی بازگشت اکثر و بیشتر ہمارے سماج میں سنائی دیتی رہی ہے۔ اس ضمن میں چند اہم سوالات بھی ابھرتے ہیں کہ کیا تل ابیب کو ماننے کا فیصلہ اسلام آباد کے لئے مفید ثابت

Read more

عابد علی۔ ایک عہد تمام ہوا۔

پاکستان ٹیلی وژن نے ہر دور میں نہایت ہی باکمال اور عہد آفرین فنکار متعارف کروائے جنہوں نے اپنی اچھوتی اور حقیقت سے قریب تر اداکاری کی بدولت کروڑوں لوگوں کے دلوں میں اپنا مقام پیدا کیا اور وطن عزیز کا نام سارے جہاں میں روشن کیا۔ ان فنکاروں میں طلعت حسین، قوی خان، راحت کاظمی، حسام قاضی، نجیب اللہ جان انجم، اورنگ زیب لغاری، ظل سبحان، سہیل احمد، سہیل اصغر، شفیع محمد، منصور بلوچ، فردوس جمال، نعمان اعجاز، عظمیٰ

Read more