ڈالر تیری پرواز سے جلتا ہے زمانہ (دوسرا حصہ)۔

ڈالر کی پرواز ہے جو رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ ہر دن پتنگ کی طرح ہوا میں جھومتا ہی جاتا ہے۔ بے پرواہ اور بے فکری کی چادر اوڑھے، جیسے اسے کوئی پوچھنے والا ہی نہ ہو۔ کہ بھائی اتنی اکڑ کاہے کی، کیوں تجھے اس بے بس قوم پہ رحم نہیں آتا ہے۔ تجھے ذرا برابر بھی کسی غریب کی آہ سے ڈر نہیں لگتا ہے۔ کیوں اتنا ابالے کھا رہا ہے۔ پہلے ہی اتنی گرمی کا

Read more

سیاسی کارکن

سیاست کو خدمت کا نام دیا جاتا ہے۔ اور یقیناً یہ خدمت ہی ہوگی۔ ورنہ کسی ایک شخص کے پیچھے ہزاروں، لاکھوں اور کروڑوں لوگ کیسے کھڑے ہو سکتے ہیں۔ نعرہ بازی کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ خود کی جان نچھاور کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ سیاست ایک مسلسل عمل کا نام ہے۔ اور اس کی اپنی روایات ہوتی ہیں۔ سیاست کسی ڈسپلن میں رہتے ہوئے، عوامی فلاح کے لئے منظم جدوجہد کا نام ہے۔ جس میں ایک ضابطہ

Read more

بی اے پاس

گزشتہ دن ایک پوسٹ نظر سے گزری۔ جس میں ایک نوجوان نے بڑی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا۔ اللہ کے فضل، ماں باپ کی دعا اور اساتذہ کی رہنمائی کی وجہ سے پاس ہو گیا ہوں۔ اس بات پہ مبارکباد تو بنتی تھی۔ ایک اور گریجوایٹ کا اضافہ ہو گیا ہے۔ تعلیمی شرح کچھ اور اوپر چلی گئی۔ بی۔ اے پاس کرنا بہت جان جوکھوں کا کام ہے۔ کیونکہ اس کے لئے دو سال تک مسلسل پڑھنا پڑتا ہے،

Read more

سیاسی عقیدت اور معاشرتی مسائل

جب انسان کو کسی سے عقیدت ہو جاتی ہے۔ تو پھر اس کا سچ جھوٹ ایک جیسا دکھائی دینے لگتا ہے۔ اس دائرے سے باہر کچھ بھی ہو وہ غلط اور سازش لگنے لگ جاتا ہے۔ جیسے پاکستان میں ہر نئی آنے والی تحقیق اور چیز کو پہلے برا بھلا کہا جاتا ہے ۔ اسے اپنانے والے کو خونخوار نظروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے لگتا ہے، جیسے مزید برائی اور گندگی کی وجہ یہی نئی چیز بنے گی۔

Read more

ہایئر ایجوکیشن اور ہماری سنجیدگی

تعلیم کی اہمیت سے بھلا کون انکار کر سکتاہے۔ جن قوموں نے تعلیم کو اوڑھنا بچھونا بنایا تھا۔ دنیا میں تاریخ رقم کرنے میں وہی سب سے آگے ہیں۔ پھر وہ کھیل کامیدان ہو، سائنس کی دنیا ہو، سوشل سائنسز کی بات ہو، سیاسی کھیل ہو یا پھر انسانی نفسیات پہ تحقیق و تشریح ہو، غرضیکہ ہر میدان عمل میں کارہائے نمایاں ہیں۔ آج زمین سے چاند، مریخ تک کا سفر اور بلیک ہولز کی تصاویر لینے تک کے مناظر میں تعلیم ہی کا کردار ہر سو دکھائی دیتا ہے۔

Read more

میڈیا، سیاست اور ہمارے بچے

کہتے ہیں بچے من کے سچے ہوتے ہیں۔ اور بچے غیر سیاسی بھی تو ہوتے ہیں۔ بچوں کو طوطے بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ وہ جو سنتے ہیں، وہی بولتے ہیں۔ اگر یہ سچ ہے تو کیا ہم اور ہمارا میڈیا دونوں مل کے اپنے بچوں کو کیا بولنا اور سمجھنا سکھا رہے ہیں۔ کسی بھی چینل کو اٹھا لیں ہر چینل والے روزمرہ خبروں کو خوب گرم مسالہ لگا کے پیش کرتے نظر آتے ہیں۔ خبروں کا ایسا جال نہ صرف بڑوں بلکہ آج کے بچوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لئے نظر آتا ہے۔اب تو ایک دو اور تین سال کے بچے جن میں جنس کی تقسیم بھی نہیں سیاسی نعرے لگاتے اور باتیں کرتے نظر آتے ہیں۔ ویسے تو سیاست کوئی بری چیز نہیں ہوتی ہے۔ لیکن اس ننھی عمر جس میں صرف کھلونے اور کھیلنے کی باتیں ہونا چاھئے تھیں

Read more

ایفیڈرین اور ذہنی مریض

گزشتہ شب اپنے ایک پیارے دوست اور کولیگ کے ساتھ ڈاکٹر صاحب سے مشورے کے سلسلہ میں جانا ہوا۔ ڈاکٹر صاحب جنرل فزیشن کے ساتھ سائیکاٹرسٹ بھی ہیں۔ چیک اپ کے بعد گپ شپ میں ڈاکٹر صاحب نے میری گزشتہ لکھی ہوئی تحریر کا ذکر کیا اور ساتھ میں درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا لکھنے سے تعلق ہے۔ تو ایک موضوع میرے مطابق بھی لکھ دیں۔ شاید کہیں حکومتی سطح پہ کوئی شنوائی ہوجائے اور مریضوں کا فائدہ

Read more

ڈالر تیری پرواز سے جلتا ہے زمانہ

سوشل میڈیا پہ ایک تصویر نظر سے گزری، جس میں ایک بڑا ٹرک کسی کھیت میں بالکل الٹا پڑا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ اس پہ لکھا ہے، پاکستانی معیشت کی صورت حال۔ اس تصویر کو جب پاکستان میں ڈالر کی پرواز سے ملایا تو لگا کہ بالکل ایسی حالت میں ہی آج کل اس پاک سر زمین کی معیشت ہے۔ لیکن ایک بات جو آج تک ہمارے قومی معیشت دان یہ کہتے نظر آئے ہیں کہ اگر ڈالر کے مقابلہ

Read more

جان پرکنز کے حوالہ جات اور ہمارے معاشی ماسٹر مائنڈ

معاشی استحکام سیاسی اور سماجی استحکام کی ضمانت ہوتا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ ستر سالوں کے بعد بھی پاکستان نازک دور سے ہی گزر رہاھے۔ کیونکہ معاشی استحکام کبھی اس سرزمین کو میسر ہی نہیں آیاھے۔ یہی وجہ ہے کہ سیاسی آزادی اور معاشی خودمختاری کبھی بھی ہمارا مقدر نہیں ٹھہری ہے۔ گزشتہ دنوں سے عمران خان صاحب جان پرکنز کا حوالہ دیتے نظر آئے ہیں۔ اور ان کے دیے گئے حوالہ جات کو ان کے وزراء بھی

Read more

مال روڈ کی خاک چھانتے اساتذہ

126 دن کا دھرنا پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہ بھولا جانا والا دھرنا ہوگا۔ اس تاریخی ریکارڈ کو شاید ہی کبھی ٹوٹنے کا موقع ملے۔ اس دھرنا کے بعد پورے پاکستا ن میں ایسی دھرنا سیاست کا آ غاز ہوا، کہ اب سندھ، بلوچستان، کے پی کے ہو یا پھر آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ پنجاب کی بات ہو۔ غرض کہ پورا پاکستان ایسی سیاسی کی گرفت میں پھنسا ہواہے۔ کسی بھی مکتبہ فکر لوگوں کو جب اپنی بات منوانے کی ضرورت پڑی تو انہوں نے صوبائی دارلخلافہ کا رخ کیا۔سندھ، بلوچستان یا کے پی کے میں دھرنہ دہو تو وزیر اعلی ہاوٗس کا رخ کیا جاتا ہے۔ اور پنجاب میں پنجاب اسمبلی کے ایوان کوراہ حق بنایا جاتا ہے۔ لاہور کی مشہور و معروف شاہرا ہ مال روڈ نہ جانے کتنے جلسے جلوسوں اور دھرنوں کے مناظر اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے۔ ان دھرنوں اور جلسے جلوسوں کے دوران اب تک لاکھوں چہروں پہ پھیلی مایوسی، تلخی اور کامیابی کی رودادیں دیکھ چکا ہے۔ کئی دکھوں، خوشیوں اور دل جوئیوں کے ہنگامے خود میں سمیٹے یہمال روڈ اب تک رواں دواں ہے۔ خدا اس شاہراہ کو ہمیشہ شاد اور آباد رکھے۔

Read more

نئی حکومت ،مسائل اور فیصلے

بہت دنوں سے سوشل میڈیا پہ کئی طرح کے سوالات و جوابات کا سامنا رہا ہے۔ نئی حکومت اور اس کے فیصلے کیا ہوں گے۔ مہنگائی، بیروزگاری، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، امپورٹ اور ایکسپورٹ میں ایک بڑی خلیج کا ہونا، پیداواری یونٹوں کی بے تحاشا کمی اور اس کے ساتھ درجنوں ایسے مسائل جن پہ ہزاروں باتیں اور دلیلوں کی بھر مار رہی اور دماغ اسی ضمن میں گم رہا۔ کہ یہ سب معاشی معاملات کا سامنا تو اس

Read more

قرضہ سے معاشی استحکام اور ترقی ناممکن ہے۔

گزشتہ دنوں ایک تحریر پڑھنے میں آئی ،جو ملکی قرضہ کے بارے میں تھی۔ لکھاری کا کہنا تھا ملکی قرضہ پہ آج کے ڈگری یافتہ لوگ بہت تنقید کرتے ہیں۔ قرضہ کو بہت معیوب اور منفی تصور کیا جاتا ہے۔ جب کہ اس سرمایہ دارانہ نظام میں قرضہ کے بغیر کسی ملک میں وسائل کی کمی پوری نہیں کی جا سکتی ہے اور قرضہ ناگزیر ہے۔ یا پھر اس نظام کے متبادل نظام لے آئیں۔ تحریر پڑھنے کے بعد عام

Read more

ڈاکٹر عبدالسلام اور ہمارا نظام تعلیم

ڈاکٹر عبدالسلام ایسا نام جس سے ساری دُنیا واقف ہے۔ جو ایک سچا پاکستانی اور بہترین سائنسدان تھا۔ جس کی خواہش تھی، پاکستانی یونیورسٹیوں میں سائنس کو فروغ حاصل ہو۔ اور پاکستانی طلبا سائنس کی دنیا میں کچھ نہ کچھ اپنا نام پیدا کر کے اس مادر وطن کا نام روشن کرسکیں۔ لیکن ہماری بد قسمتی کہ ہم نے اسے اپنا ماننے سے انکار کر دیا اور ہمیشہ کے لیے اس عظیم انسان کی خدمات سے محرومی اختیار کرلی گئی۔

Read more