کامران کی بارہ دری سے دریائے راوی کا پیغام

او چاند اوئے! سفید داڑھی والے بزرگ نے دونوں ہاتھ منہ پر رکھ کر بھونپو بنایا اور آواز لگائی تھی۔ کسی ’چاند‘ کو گلا پھاڑ کر پکارنے کا یہ غیر رومانوی انداز میں نے پہلی دفعہ دیکھا تھا۔ تعجب ہوا اور ساتھ ہی یہ دیکھنے کا اشتیاق بھی کہ وہ چاند ہے کون؟ سفید داڑھی والے بزرگ کو دو صدائیں مزید لگانی پڑیں تب دور کہیں سے ادھیڑ عمر کا ایک آدمی آتا دکھائی دیا۔ یہی چاند تھا، سانولی رنگت

Read more

ہیری بھائی، نہ کریں

یقین نہیں آتا۔ کوئی بندہ شہزادہ ہو تو ظاہر ہے اس کی زندگی میں آسانیاں ہی آسانیاں ہوں گی۔ نہ کسی نوکری کی فکر، نہ چاکری کا فاقہ۔ نہ مہینے کے شروع میں تنخواہ کا انتطار، نہ مہینے کے آخر میں پیسے ختم ہونے کا ڈر۔ نہ کوئی کام کرنے کی پابندی، نہ کسی کو جواب دینے کی مجبوری۔ نوکر، چاکر، گاڑیاں، بنگلے، جائیدادیں۔ سیر سپاٹے، گھومنا پھرنا۔ ایک شہزادے سے زیادہ عیش کسے نصیب ہو گا۔ پھر بھائی ہیری!

Read more

لیدر جیکٹ والی میری بیٹی! سلامت رہو

آپ اور آپ کے ساتھی لاہور کے فیض میلے میں انقلابی نعرے لگا رہے تھے۔ بہت سے لوگوں کی طرح ویڈیو میں نے بھی دیکھی۔ سرفروشی کی تمنا، شوق شہادت کی پکار، ایشیا کو سرخ کرنے کی للکار۔ میرے اندر کے عملیت پرست ادھیڑ عمر آدمی نے سر جھٹک کر مسکراتے ہوئے آپ کو اور ان نعروں کو مسترد کرنا چاہا۔ لیکن میں ایسا نہیں کر سکا۔ آپ سب مجھے بہت اچھے لگے۔ آپ کے نعرے۔ وہ نعرے لگانے کا

Read more

پراسرار الیکٹریشن کا عزم

الیکٹریشن کا کورس کرنے والے طلبہ میں وہ سب سے مفرد تھا۔ الگ تھلگ، خاموش، اپنے ہی خیالوں میں گم۔ اس کی شرٹ کے کالر اوپر کو اٹھے ہوتے۔ سر پر پہنے ہیٹ نے چہرہ تک ڈھانپا ہوتا۔ شخصیت کے گرد اسرار کی دیوار کھڑی کر رکھی تھی اس نے۔ باقاعدگی سے کلاس اٹینڈ کرنے آتا۔ استاد جو کچھ بتاتا، اسے خاموشی سے سنتا، نوٹس لیتا، اور کلاس ختم ہونے کے بعد اسی خاموشی سے چلا جاتا۔ اس کا انہماک

Read more

پاکستانی میڈیا میں روبوٹ اینکر کے 12 فوائد

چین نے حال ہی میں ایک روبوٹک اینکر سے خبریں پڑھوائی ہیں۔ بنانے والوں نے اس میں آرٹی فیشیل انٹیلی جنس یعنی مصنوعی ذہانت کوٹ کوٹ کر بھری ہے۔ ویسے تو ذہانت اپنے ہاں کے اینکرز کی بھی مصنوعی ہی ہے اور اکثر تو خبریں بھی روبوٹ کی طرح پڑھتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود یہ چینی روبوٹک اینکر پاکستانی مارکیٹ میں آ گیا تو اس کے کئی دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔

سب سے پہلے تو پاکستانی نیوز پروڈیوسرز کے سر کے درد ختم ہو جائیں گے۔ یہ سر درد دو وجہ سے ہوتا ہے۔ ایک تو اپنے اینکروں کی پڑھی خبریں سن کر ہوتا ہے، دوسرا جب یہ خبریں سننے کے بعد پروڈیوسر اپنا سر زور زور سے دیوار سے مارتا ہے اور نوبت مرہم پٹی تک جا پہنچتی ہے (پروڈیوسر کی) تو بھی درد ہوتا ہے۔ روبوٹک اینکر آنے کے بعد یہ سر دردی ختم ہو جائے گی۔

Read more

امریکا اتنا بھی جمہوری نہیں

میلانیا ٹرمپ سے تو آپ واقف ہی ہوں گے؟ وہی جو اپنے امریکی صدر کی زوجہ ہیں۔ اور اس مناسبت سے خاتون اول کہلاتی ہیں۔ امریکا میں ہی قومی سلامتی کی نائب مشیر ہیں میرا رکارڈل۔ تو ہوا یوں کہ میلانیا اور میرا صاحبہ میں کچھ ان بن ہو گئی۔ بات کچھ خاص نہ تھی۔ خاتون اول نے امریکا کا دورہ کرنا تھا۔ جہاز میں معمول سے زیادہ سیٹیں سیکیورٹی اسٹاف کے لیے مختص کر دی گئیں۔ کچھ نشستیں صحافیوں کو دی گئیں۔ جب کہ قومی سلامتی کی نائب مشیر اور ساتھی عہدے دار کے لیے کوئی سیٹ نہ چھوڑی گئی۔

اگر نشستیں نہ بچیں تو محکمہ خارجہ اور قومی سلامتی کے عہدے دار علیحدہ طیارے پر جاتے ہیں تاکہ پالیسی سطح کی مشاورت فراہم کر سکیں۔ تاہم یہاں میرا ریکارڈل ڈٹ گئیں۔ یہاں تک کہہ دیا کہ وہ اس دورے کے لیے فراہم کردہ اپنے محکمے کے وسائل بھی استعمال نہ ہونے دیں گی۔

اس کھٹ پٹ کے بعد میلانیا ٹرمپ افریقہ گئیں تو اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنیں۔ پالیسی اسٹاف ساتھ ہو تو مشاورت فراہم کرتا رہتا ہے کہ کیا پہنا جائے، کیا کہا جائے۔ میلانیا نے ایک موقع پر سفید رنگ کا ہیلمٹ پہن لیا جو افریقہ میں نو آبادیاتی دور کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس پر بہت تنقید ہوئی۔

کچھ غلط خبریں بھی پھیلیں، جیسا کہ کہا گیا خاتون اول کے اسٹاف نے ہوٹل میں دس ہزار ڈالر اڑا دیے۔ میلانیا اس سب کو میرا ریکارڈل کی شرارت سمجھتی رہیں۔

Read more

مچھر طبیعت کے لوگ

جب بھی سردیاں آنے والی ہوں، یا جانے والی ہوں۔۔۔ مچھر نامی مخلوق کا راج قائم ہوتا ہے۔ ذرا کھڑکی کھلی رہ گئی تو غول کا غول کمرے میں در آتا ہے۔ آپ سوتے ہیں تو یہ کان میں آ کر بھنبھناتا ہے، آپ کو غافل پا کر آپ کا خون چوستا ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کو خارش ہوتی ہے۔ آپ ہڑبڑا کر کھجاتے ہیں اور کروٹ بدل کر پھر سو جاتے ہیں۔ کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا

Read more

دس سال پہلے کی ڈانٹ

بارہ برس قبل کا قصہ ہے۔ میں اور فرخ ایکسٹرنل کے سامنے خوف زدہ سے بیٹھے تھے۔ بی ایس کا فائنل تھیسس ہم دونوں نے مل کر ہی لکھا تھا۔ چلو لٹریچر ریویو وغیرہ کی حد تک تو پہلے سے دستیاب مواد سے استفادہ کیا۔ لیکن ریسرچ میں خوب جان ماری۔ ڈیٹا خود اکٹھا کیا، انٹرویوز خود کیے۔ دن بھر فرخ کی موٹرسائیکل پر خاک پھانکتے۔ شام میں ہوسٹل واپس آ کر جمع شدہ مواد کو تحریر کرتے۔ ایک ایک

Read more

پرانی موٹر سائیکل اور گندی گالیاں

زمانہ گزرا، ہم نے ایک عدد سیکنڈ ہینڈ موٹرسائیکل خریدی۔ ظاہری صورت تو بھلی ہی تھی، اور تکنیکی باریکیوں کا ہمیں علم نہ تھا۔ بیچنے والا بھی مستری تھا، سو ہمیں اطمینان تھا کہ اس نے ٹھیک حالت میں رکھی ہو گی۔ لہذا زیادہ چھان پٹک نہ کی اور سودا کر لیا۔ اب اگلے روز اسے کک مارتے ہیں تو وہ اسٹارٹ نہیں ہوتی۔ دوبارہ اسی عطار کے لونڈے کے پاس جا پہنچے جس سے یہ بیماری خریدی تھی۔ اسے

Read more

کیا خواب میں کانٹی نیوٹی جمپ ہوتے ہیں

ٹیلی وژن اور فلم کی اصطلاح ہے۔ عموماً کوئی بھی سین ایک ہی کیمرے سے شوٹ کیا جاتا ہے۔ تو وہ ایک کیمرہ سین کو مختلف زاویوں سے شوٹ کرتا ہے، بعد میں ایڈیٹنگ کرتے ہوئے ٹکڑے جوڑ لیے جاتے ہیں۔ یعنی اگر کردار  نے سبزہ زار میں داخل ہو کر بینچ پر بیٹھے کسی فرد سے وقت پوچھنا ہے۔ تو اس سین کو مختلف شاٹس میں فلمایا جائے گا۔ پہلے لانگ شاٹ میں کردار سبزہ زار میں داخل ہوتے

Read more

کیا مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کی کوئی معقول وجہ موجود ہے؟

انتخابات 2018 میں مسلم لیگ ن بھی عوام کے ووٹوں کی طلب گار ہے۔ مگر کیوں؟ صاحب، کچھ کیا ہوتا تو ووٹ مانگنے ہی نہ پڑتے۔ عوام کارکردگی دیکھ کر دیوانہ وار شیر پر ٹھپے لگاتے چلے جاتے۔ آخر آپ میں کچھ کمی تو ہے جو لوگ تحریک انصاف کی طرف دیکھنے پر مجبور ہوئے۔ ہاں ہاں، کہہ دیجیے تحریک انصاف کے درجات کی بلندی میں کچھ خلائی ہاتھوں اور امپائروں نے بھی کام کیا۔ لیکن مسلم لیگ ن نے

Read more

عمران خان کو ووٹ کیوں دیا جائے؟

صاحب، مان لیا نواز شریف اور آصف زرداری کرپٹ ہیں۔ عمران خان ان کے مقابلے میں دودھ کے دھلے ہیں۔ کیا ہوا جو کرپشن الزامات میں گندھے الیکٹ ایبلز کو ساتھ ملا لیا۔ الیکٹ ایبل نہ ہو تو بندہ کس کے کندھے پر چڑھ کر اقتدار کی کرسی تک پہنچے؟ جب خان خود کوئی کرپشن نہیں کرتا تو انہیں بھی نہ کرنے دے گا۔ کیا کہا؟ عمران خان نے اسٹیٹس کو کے خلاف کھڑے ہونے کا نعرہ دیا تھا؟ جی

Read more

بھورے کوٹ کی سیاہ کہانی

2003 میں لاہور وارد ہوئے تو والد صاحب نے جیکٹ نما کوٹ ہمراہ کیا۔ خاکی سے رنگ کی یہ جیکٹ خاصی کارآمد تھی۔ کئی برس تک ہمیں سردی سے بچاتی رہی۔ جیکٹ بدلنے میں وسائل سے زیادہ خواہش کی کمی آڑے آتی۔ بھلا ایک کار آمد جیکٹ کے ہوتے ہوئے دوسری کیوں خریدی جائے۔ بر سر روزگار ہوئے تو بھی سردیوں میں اسی جیکٹ کا آسرا رہا۔ یہ اور بات کہ گزرتے ماہ و سال اپنے نشان اس پر چھوڑتے

Read more

فرخندہ حق نواز کی تلاش

کتابوں میں کہانیاں ہوتی ہیں، لیکن کچھ کتابوں کی بھی اپنی کہانیاں ہوتی ہیں۔ ہمیں فٹ پاتھ پر بکھری کتابیں پھرولنے کا ہوکا ہے، آج ایک کتاب سے وابستہ کہانی کہوں گا۔ یونیورسٹی کے دنوں میں ہمارے ایک دوست اسٹیج ڈرامے میں اداکاری کر رہے تھے، ڈرامے کا عنوان تھا “اردو ڈرامے کا جلسہ”۔ اس میں تاریخی اردو ڈراموں کے کچھ حصے اسٹیج کیے گئے، مثلاً راجہ اندر، خورشید، خوبصورت بلا اور تعلیم بالغاں وغیرہ۔ ہم ریہرسل کے دوران بھی

Read more

ایک پرنٹر کی کہانی

میں ایک حقیر پر تقصیر پرنٹر ہوں۔۔۔ نہ ذات نہ صفات، نہ ہی کوئی اوقات۔ کمپیوٹر سے منسلک رہتا ہوں، اور اسی کے احکامات کا تابع ہوں۔ میرے دامن میں چند اجلے صفحے ہوتے ہیں، جن پر سیاہی پھیر کر دنیا کے حوالے کر دیتا ہوں۔ جہاں مجھے نصب کیا گیا ہے، وہیں پر بہت سے بندے اور ٹی وی بھی نصب ہیں۔ ٹی وی تو ایک ہی جگہ کھڑے کھڑے گلا پھاڑتے ہیں، بندے ساتھ ساتھ دوڑتے بھاگتے بھی

Read more