تسخیر حب کے نئے اور پرانے نسخے (آن لائن ورژن)۔

محبوب چنتے وقت یہ احتیاط لازم ہے کہ رشتہ داروں پر ہرگز ہرگز عاشق نہ ہوں۔ اس کے بعد ارد گرد اور پڑوس میں رہنے والوں سے بھی حتی الوسع پرہیز لازم ہے۔ بلکہ محبوب کا تعلق دوسرے صوبے سے ہو تو یہ بہتر رہے گا۔ اپنے سوشل میڈیا وغیرہ میں تصویریں ہمیشہ وہی ٹانگیے جن میں خاطر خواہ روشنی کا انتظام ہو اور آپ معقول دکھتے ہوں۔ عینک والی تصویریں نہ دی جائیں۔ اس سے آپ کتابی دکھیں گے۔

Read more

طالبان ہمارے دوست نہیں ہیں

اس دوران سوویت روس نے ایک معاہدے کی آڑ لے کر افغانستان میں اپنی فوجیں داخل کردیں افغانوں نے ان کا استقبال بھرپور مزاحمت سے کیا۔ یہی مجاہدین بعد میں نسلی، علاقائی اور لسانی بنیادوں پر کئی گروہوں میں تقسیم ہو گئے۔ روس کے افغانستان سے انخلا کے بعد افغانستان بدترین خانہ جنگی کے زمانے سے گزرا۔ یہ خانہ جنگی اس وقت ختم ہونا شروع ہو گئی جب ملا عمر کی سربراہی میں افغانستان کے غبار آلود افق پر طالبان

Read more

ٹرانسپلانٹ سے متعلق چند باتیں

ٹرانسپلانٹ کے بعد خوشی اور گہرے اطمینان کا احساس ہوا۔ کئی سال ڈائیلیسز پر گزارنے کے بعد یہ میرے لیے بہت ہی خوشگوار تبدیلی ثابت ہوئی۔ کچھ دن خالہ کے گھر گزارے پھر لاہور چل دیے۔ زندگی میں کئی تبدیلیاں آ گئی تھیں۔ اب پہلے کی طرح نہ پرہیز تھا نہ کہیں آنے جانے کی پابندی تھی نہ ڈائیلیسز کی پریشانی تھی۔ ٹرانسپلانٹ کے کچھ اپنے ہی قواعد و ضوابط تھے جو مجھے کچھ خاص سخت نہ لگتے تھے۔ ڈائیلیسز

Read more

گلگت بلتستان کا سیاسی منظرنامہ

گلگت بلتستان الیکشن میں اب صرف چند ہی دن رہ گئے ہیں۔ یہ اس خطے کے تیسرے عام انتخابات ہیں۔ آج سے تقریباً 10 برس قبل پہلی بار یہاں عام انتخابات کا انعقاد ہوا۔ یہ انتخابات اس وقت کی حکومت نے گلگت بلتستان کو نیم صوبائی حیثیت دے کر یہاں منعقد کرائے۔ اس طرح سے یہاں بیوروکریسی کے نظام کا خاتمہ ہو گیا۔ اس زمانے میں وفاق میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی۔ ان انتخابات میں پی۔ پی کے کارکن جناب مہدی علی شاہ وزیر اعلٰی منتخب ہوئے اور ڈاکٹر شمع خالد کو گورنر گلگت بلتستان مقرر کر دیا گیا۔

Read more

تاریخ کا فلسفہ

کوئی کہتا ہے تاریخ بڑی ظالم ہے تو کسی نے کہا انسان تاریخ سے سبق حاصل نہیں کرتا ہے۔ ہمارے ملک میں آنے والی ہر حکومت اقتدار حاصل کرنے کے لیے نئے نئے وعدے کرتی ہے۔ ہر امیدوار عوام کو نئے نئے خواب اور دور کے ڈھول دکھاتا ہے۔ اور عوام ہر دفعہ ان میں سے کسی ایک کو ووٹ دے کر کامیاب کر دیتے ہیں۔ الیکشن کے بعد عوام کا رونا ہوتا ہے کہ امیدوار ہماری امیدوں پر پورا

Read more

بچوں میں منفی رجحان پیدا ہونے میں والدین کا کردار

ہمارے معاشرے میں بہت سارے گھروں میں بچوں کے ساتھ برا رویہ ایک نارمل چیز سمجھا جاتا ہے۔ انہیں برے القابات سے نواز نا، ان کا مذاق بنانا، خاص طور پر جب وہ دوسروں کے سامنے ہوں۔ خاص طور پر جب ان کے والدین کے بہن بھائی یا کسی بھی قسم کے مہمان آئے ہوں، تو ماں باپ یا ان میں سے کوئی ایک انھیں مذاق ہی مذاق میں مختلف قسم کے القاب سے نوازتے ہیں۔ اس سے بچوں کی خود اعتمادی اور شخصیت پر نہایت برا اثر پڑتا ہے۔

Read more