افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی، پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی

پاکستان کے لئے مزید پریشانی کی بات نہ صرف داعش اور القاعدہ کا پھیلتا نیٹ ورک ہے بلکہ افغان طالبان کا ٹی ٹی پی سے متعلق موقف ہے۔ طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے سینئر اینکر سلیم صافی سمیت پاکستانی میڈیا کو کئی انٹرویوز دے چکے ہیں۔ تحریک طالبان سے متعلق ہر بار کیے گئے سوال پر ان کا جواب صرف ایک تھا کہ افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ افغان طالبان کی قیادت کھل کر داعش اور القاعدہ کے خلاف بیان دے رہی ہے مگر تحریک طالبان پاکستان سے متعلق مذمتی بیان دینے سے گریز کر رہی ہے۔

پاکستان کو خارجہ پالیسی کے ساتھ ساتھ نئی داخلہ پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کا قومی مفاد پر امن افغانستان سے وابستہ ہے اور ایسے نازک مرحلے میں افغان طالبان سے بگاڑنا عقل مندی نہیں ہے۔ مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان ماضی میں دوبار افغان پالیسی کے تناظر میں پورے ملک کے امن و امان اور قومی مفادات کو داؤ پر لگا چکا ہے۔ تیسری بار ایسا کرنا تباہ کن ثابت ہوگا۔ لازمی ہے کہ حکومت نئے عزم کے ساتھ اپنا ہاؤس آرڈر میں رکھے اور نیشنل ایکشن پلان کو نئی روح کے ساتھ نافذ کرے۔

Read more

غزہ والے بے حس اسلامی دنیا کے نقش قدم پر چلتے تو محفوظ رہتے

غزہ والوں کو کیا پڑی تھی کہ مقبوضہ بیت المقدس میں جاری اسرائیلی بربریت کا رخ اپنی جانب موڑا۔ آخر باقی اسلامی دنیا بھی تو خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی۔ مسجد الاقصی سے سو کلومیٹر دور محصور غزہ والے بھی خاموشی سے قبلہ اول کی توہین ہوتا بالکل ویسے ہی دیکھ سکتے تھے جیسے باقی اسلامی دنیا خاموشی سے دیکھ رہی تھی۔ غزہ والے بھی قبلہ اول پر اسرائیلی حملے کی زبانی مذمت کر دیتے جیسے باقی مسلمانوں نے کی؟

Read more

بھارتی فورسز کا بلنڈر: اپنے ہی ملک کے حساس ادارے کا ایجنٹ گرفتارکر لیا

”سر! یہ ایک گیم ہے، اسے برباد مت کیجئے“۔ یہ تھے ڈی ایس پی دویندر سنگھ کے گرفتاری سے قبل آخری الفاظ۔ گیارہ جنوری کو مقبوضہ جموں کشمیر کی پولیس نے اسپیشل ٹاسک فورس کے ڈی ایس پی کودو مطلوبہ دہشت گردوں کے ساتھ مقبوضہ وادی کے ضلع کلگام سے گرفتار کرلیا۔ گرفتاری سے قبل دویندر سنگھ نے پولیس افسر کو دبے الفاظ میں سمجھانے کی کوشش کی کہ یہ ایک گیم (آپریشن) ہے اس میں مداخلت مت کرو ورنہ

Read more

پرانا عمران خان اپنے ہی نئے پاکستان میں کہیں کھو گیا

ملائشیا کو غربت کی گہرائیوں سے نکال معاشی ترقی کی اوج پر لے جانے والے مہاتیر محمدوزیر اعظم عمران خان کے رول ماڈل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ترک صدر رجب طیب اردوان اور چینی قیادت سے بھی عمران خان متاثر ہیں جس کی وجہ ان ممالک کی قلیل مدت میں معاشی ترقی اور عالمی برادری میں منفرد مقام کا حصول ہے۔ لیکن یہ سمجھ لینا کہ ان ممالک کی ترقی کی بنیاد صرف اور صرف وہ معاشی پالیسیاں ہیں

Read more

”وہ سب تو ٹھیک ہے مگر کیا ایرانی جنرل قاسم سلیمانی شہید ہوئے یا ہلاک؟ “

کہا جاتا ہے کہ جب دشمن فوج بغداد کے دروازے پر کھڑی تھی تو اس وقت علما ء و دانشور اس بحث میں مگن تھے کہ سوئی کی نوک پر ایک وقت میں کتنے فرشتے سماسکتے ہیں یا جیسے انتظار حسین صاحب نے ایکسپریس میں اپنے ایک کالم میں علامہ مشرقی کی نسبت سے مثال نقل کی، کہ جب مسلم افواج قسطنطنیہ پر چڑھائی کررہی تھیں تو اس وقت کے سب سے بڑے کلیسا میں پادری اور فضلاء اس بات

Read more

کوالالمپور سمٹ، مسئلہ کشمیر اور امت مسلمہ کا بخشو

وسعت اللہ خان کے سر اس بات کا سہرا جاتا ہے کہ انہوں نے عالمی برادری میں وطن عزیز کے مقام کو سمجھانے کے لئے سیاسی لغت میں ”بخشو“ لفظ کا اضافہ کیا، اس سے زیادہ جامع اور ہمہ گیر لفظ کم از کم میری نگاہ سے آج تک نہیں گزرا۔ کچھ کریڈٹ وسعت اللہ صاحب کو ہماری مملکت کو بھی دینا چاہیے کیونکہ جب سے انہوں نے ”بخشو“ کی اصطلاح متعارف کروائی تب سے اس ملک نے ذرا برابر

Read more